🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. الشعبي
حضرت شعبی کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36565 ترقیم الشثری: -- 38154
٣٨١٥٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن حمزة الزيات عن حمران بن اعين عن ابي حرب (بن) (١) ابي الاسود (الديلي) (٢) قال: إن الرجل ليحبس على باب الجنة بالذنب عمله مائة عام، وإنه ليرى ازواجه وخدمه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [ب]: (الدوءني)، وفي [ط، هـ]: (الدئلي).

حضرت ابو حرب بن ابی اسود دیلی فرماتے ہیں کہ آدمی کو اس کے گناہ کی وجہ سے جنت کے دروازے پر ایک سو سال کے لئے روک لیا جائے گا اور وہ جنت میں اپنی بیویوں اور خادموں کو دیکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38154، ترقيم محمد عوامة 36565)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36566 ترقیم الشثری: -- 38155
٣٨١٥٥ - حدثنا معاوية عن سفيان عن بختري الطائي قال: كان يقال: اغبط الاحياء بما (يغبط) (١) به الاموات، واعلم ان العبادة لا تصلح إلا بزهد، وذل عند الطاعة، واستصعب عند المعصية، واحب الناس على قدر تقواهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (تغبط)، وتقدم الخبر ١٣/ ٥١١.
حضرت بختری طائی فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ زندوں پر اس چیز کا رشک کرو جس کا مردوں پر رشک کیا جاتا ہے، یاد رکھو کہ عبادت زہد کے بغیر درست نہیں ہوتی۔ اطاعت کے وقت پست ہوجاؤ، معصیت کے وقت مشقت محسوس کرو، اور لوگوں سے ان کے تقویٰ کے مطابق محبت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38155، ترقيم محمد عوامة 36566)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36567 ترقیم الشثری: -- 38156
٣٨١٥٦ - حدثنا ابو اسامة عن مالك بن مغول عن القاسم بن الوليد: ﴿فإذا جاءت الطامة الكبرى﴾ [النازعات: ٣٤] قال: حين (يساق) (١) اهل الجنة إلى الجنة واهل النار إلى النار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب] (ساق).
حضرت قاسم بن ولید قرآن مجید کی آیت { فَإِذَا جَائَتِ الطَّامَّۃُ الْکُبْرَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ اس موقع کی بات ہے جب جنت والوں کو جنت کی طرف اور جہنم والوں کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38156، ترقيم محمد عوامة 36567)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36568 ترقیم الشثری: -- 38157
٣٨١٥٧ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة (يظنه) (١) عن عثمان قال: من عمل عملا كساه الله رداء عمله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (نظنه)، وفي [ط]: (لظنه)، وفي [هـ]: (أظنه).
(٢) منقطع؛ أبو قلابة لا يروي عن عثمان، وأخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٧٧٧)، وفي الزهد ص ١٢٦، وابن المبارك (٧٢)، ومسدد كما في المطالب (٣١٧٩)، وابن جرير في التفسير ١٦/ ١٣٣.

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے عمل کی چادر پہنائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38157، ترقيم محمد عوامة 36568)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36569 ترقیم الشثری: -- 38158
٣٨١٥٨ - حدثنا عبد الله بن نمير عن إسماعيل بن ابي خالد قال: قال عثمان بن عفان: من عمل عملا كساه الله رداءه، إن (خير فخير) (١) ، وإن (شر فشر) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خيرًا فخيرًا).
(٢) في [س]: (شرًّا فشرًا).
(٣) منقطع؛ إسماعيل لم يدرك عثمان، وانظر: ما قبله.

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے عمل کی چادر پہنائیں گے۔ اگر اچھا ہوگا تو اچھی چادر اور اگر برا ہوگا تو بری چادر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38158، ترقيم محمد عوامة 36569)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36570 ترقیم الشثری: -- 38159
٣٨١٥٩ - حدثنا وكيع ويزيد بن هارون عن إسماعيل بن ابي خالد عن يحيى (ابن) (١) رافع قال: سمعت عثمان يقول: ﴿وجاءت كل نفس معها سائق وشهيد﴾ [ق: ٢١] ، قال: سائق يسوقها إلى امر الله، وشهيد يشهد عليها بما عملت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (أبي).
(٢) مجهول؛ لجهالة يحيى بن رافع، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٣٦٥)، والدولابي ٢/ ٨٠٨، وابن عساكر ٣٩/ ٢٤٧.

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَجَائَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَعَہَا سَائِقٌ وَشَہِیدٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ایک ہانکنے والا ہر نفس کو اللہ کے امر کی طرف ہانکے گا اور ایک گواہ اس کے اعمال کی گواہی دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38159، ترقيم محمد عوامة 36570)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36571 ترقیم الشثری: -- 38160
٣٨١٦٠ - حدثنا ابو اسامة عن جرير بن حازم عن الاعمش عن خيثمة عن عدي بن حاتم قال: [ايمن امرئ واشامه ما بين لحييه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه ابن المبارك (٣٧٣)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٦٣)، وورد مرفوعًا، أخرجه ابن حبان (٥٧١٧)، والطبراني ١٧/ (١٩٨)، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٦٧، وابن عدي ٧/ ٦٨.
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آدمی کی سب سے مبارک اور سب سے منحوس چیز وہ ہے جو اس کے جبڑوں کے درمیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38160، ترقيم محمد عوامة 36571)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36572 ترقیم الشثری: -- 38161
٣٨١٦١ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن ابي سنان عن عمرو بن مرة عن عدي بن حاتم قال] (١) : إنكم في زمان معروفه: منكر زمان قد خلا، ومنكره معروف زمان ما اتى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٢) منقطع؛ عمرو بن مرة لم يدرك عدي بن حاتم، أخرجه أحمد في الزهد (من ١٦٩)، وابن عساكر ٤٠/ ٩٢.

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم ایک ایسے زمانے میں ہو جس کی نیکی گزشتہ زمانے کی برائی ہے اور اس کی برائی آنے والے زمانے کی نیکی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38161، ترقيم محمد عوامة 36572)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36573 ترقیم الشثری: -- 38162
٣٨١٦٢ - حدثنا عبد الله بن نمير عن مالك بن مغول عن ابي منصور عن زيد بن وهب قال: خرجت إلى (الجبانة) (١) فجلست فيها إلى جنب الحائط، فجاء رجل إلى قبر فسواه ثم جاء فجلس إلي، فقلت: من هذا؟ (فقال) (٢) : اخي، قال: قلت: اخ لك؛ قال: اخ لي في الإسلام رايته البارحة فيما يرى النائم فقلت: فلان قد ⦗٢٦⦘ عشت، الحمد لله رب العالمين، قال: قد قلتها، (قال) (٣) : (لان) (٤) اكون اقدر على ان اقولها، احب إلي من ملء الارض وما فيها، الم تر حين كانوا (يدفنونني) (٥) ، فإن فلانا قام فصلى ركعتين؛ لان اقدر (على) (٦) ان (اصليهما) (٧) احب إلي من الدنيا وما فيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الجنابة).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (لين).
(٥) في [ب]: (يدفنون)، وفي [أ]: (يدفنوني).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [أ]: (أصليها).

حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ قبرستان گیا اور ایک دیوار کے ساتھ بیٹھ گیا۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے ایک قبر کو سیدھا کیا اور پھر میرے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کس کی قبر ہے؟ اس نے بتایا کہ یہ میرے بھائی کی قبر ہے۔ میں نے کہا کہ تمہارے بھائی کی؟ اس نے کہا کہ یہ میرا اسلامی بھائی ہے۔ میں نے اسے رات کو خواب میں دیکھا اور میں نے اس سے کہا کہ اے فلاں تو نے زندگی پائی! تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لئے ہیں۔ اس نے کہا کہ تو نے یہ جملہ کہہ لیا ہے، اگر میں اس کے کہنے پر قادر ہوجاؤں تو یہ مجھے زمین بھر اور جو کچھ اس میں ہے سب سے زیادہ محبوب ہوگا۔ کیا تم نے دیکھا کہ جب لوگ مجھے دفن کررہے تھے تو ایک آدمی نے کھڑے ہوکر دو رکعت نماز پڑھی تھی۔ اگر مجھے وہ دو رکعت پڑھنے کی قدرت مل جائے تو وہ مجھے دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38162، ترقيم محمد عوامة 36573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36574 ترقیم الشثری: -- 38163
٣٨١٦٣ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن عطاء بن يسار قال: (للمقنطين) (١) (جسر) (٢) يطا الناس يوم القيامة على وجوههم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م، ع]: (المقنطين)، وفي [أ، ب، هـ]: (المقنطون).
(٢) كذا في النسخ هنا، وسبق ١٣/ ١٩١، بلفظ: (حبس).

حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے مایوس کرنے والوں کے لئے قیامت کے دن ایک پل ہوگا اور لوگ ان کے چہروں کو روندیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38163، ترقيم محمد عوامة 36574)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں