مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
72. الشعبي
حضرت شعبی کے آثار
ترقیم عوامۃ: 36556 ترقیم الشثری: -- 38144
٣٨١٤٤ - حدثنا جعفر بن عون عن سفيان عن إسماعيل (بن سالم) (١) عن الشعبي: ﴿ومعارج عليها يظهرون﴾، قال: الدرج و ﴿سقفا﴾، قال: (الجذوع) (٢) ، ﴿وزخرفا﴾ [الزخرف: ٣٣، ٣٥] ، قال: الذهب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (الجزوع).
حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { وَمَعَارِجَ عَلَیْہَا یَظْہَرُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد سیڑھیاں ہیں۔ اور سُقُفًا سے مراد تنے ہیں اور زُخْرُفًا سے مراد سونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38144، ترقيم محمد عوامة 36556)
ترقیم عوامۃ: 36557 ترقیم الشثری: -- 38145
٣٨١٤٥ - حدثنا ابو اسامة عن مالك بن مغول قال: سمعت (عبيد الله) (١) بن العيزار قال: إن الاقدام يوم القيامة (كمثل) (٢) النبل في (القرن) (٣) ، والسعيد من وجد لقدميه موضعا يضعهما، وعند الميزان ملك ينادي: الا إن فلان بن فلان ثقلت موازينه، فسعد سعادة لا يشقى بعدها ابدا، الا إن فلان بن فلان خفت موازينه فشقي شقاء لا يسعد بعده ابدا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، س، ع]: (لمثل).
(٣) في [س]: (القرآن).
حضرت عبید اللہ بن عیزار فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن پاؤں ایسے ہوں گے جیسے تیروں کے تھیلے میں تیر ہوتے ہیں۔ اس دن خوش نصیب وہ ہوگا جسے اپنا پاؤں رکھنے کے لئے جگہ مل جائے۔ میزان کے پاس ایک فرشتہ اعلان کررہا ہوگا کہ فلاں بن فلاں کا نامہ اعمال وزنی ہوگیا وہ آج خوش نصیب ہوگیا اور آج کے بعد کبھی وہ بدقسمتی کا شکار نہیں ہوگا۔ اور فلاں بن فلاں کے اعمال کا ترازو ہلکا ہوگیا اور وہ بدقسمت ہوگیا اور آج کے بعد کبھی سعادت کا چہر ہ نہ دیکھ سکے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38145، ترقيم محمد عوامة 36557)
ترقیم عوامۃ: 36558 ترقیم الشثری: -- 38146
٣٨١٤٦ - حدثنا المحاربي عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن رجل من الانصار قال: كان يقول: لنعمة الله علي فيما زوى عني من الدنيا، اعظم من نعمته علي فيما اعطاني منها.
ایک انصاری صاحب فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی وہ دنیاوی نعمت جو اس نے مجھے عطا نہیں کی، مجھے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت سے زیادہ بالاتر محسوس ہوتی ہے جو اس نے مجھے عطا کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38146، ترقيم محمد عوامة 36558)
ترقیم عوامۃ: 36559 ترقیم الشثری: -- 38147
٣٨١٤٧ - حدثنا عبد الله بن إدريس سمع اباه وعمه يذكران قالا: كان عبد الملك ابن إياس ممن سمع ثم سكت.
حضرت عبد الملک بن ایاس ان لوگوں میں سے تھے جو سنتے اور خاموش ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38147، ترقيم محمد عوامة 36559)
ترقیم عوامۃ: 36560 ترقیم الشثری: -- 38148
٣٨١٤٨ - حدثنا (١) ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: اعجب اهل الكوفة إلي اربعة: طلحة و (زبيد) (٢) ومحمد بن عبد الرحمن ويحيى بن عباد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (زبير)، وهو زبيد بن الحارث.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اہل کوفہ میں مجھے سب سے پسندیدہ چار لوگ ہیں: طلحہ، زبید، محمد بن عبد الرحمن اور یحییٰ بن عباد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38148، ترقيم محمد عوامة 36560)
ترقیم عوامۃ: 36561 ترقیم الشثری: -- 38149
٣٨١٤٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث قال: قلت لطلحة: إن طاوسا كان يكره الانين، قال: فما سمع له انين حتى مات.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ سے کہا کہ حضرت طاوس کراہنے کی آواز کو ناپسند فرماتے تھے۔ انہوں نے کہا موت تک ان کے کراہنے کی آواز نہیں سنی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38149، ترقيم محمد عوامة 36561)
ترقیم عوامۃ: 36562 ترقیم الشثری: -- 38150
٣٨١٥٠ - حدثنا حسين بن علي عن مسعر قال: اعطاني زيد العمي كتابا فيه: ان رجلا اوصى ابنه، (قال) (١) : يا بني كن (ممن) (٢) (نايه (ممن ناى) ) (٣) (٤) عنه (تغنيا) (٥) ونزاهة، و (دنوه) (٦) ممن دنا منه لين ورحمة، ( (ليس) (٧) نايه) (٨) كبرا ولا عظمة، وليس (دنوه) (٩) خدعا ولا خيانة، (١٠) لا يعجل فيما رابه ويعفو عما (تبين) (١١) له، لا يغره ثناء من جهله، ولا ينسى إحصاء ما قد (عمله) (١٢) ، إن ذكر خاف مما يقولون، واستغفر مما لا يعلمون، يقول: ربي اعلم بي من نفسي، وانا اعلم بنفسي من غيري، (يسال) (١٣) ليعلم، وينطق ليغنم، ويصمت ليسلم، ويخالط ليفهم، إن كان في الغافلين (كتب) (١٤) من الذاكرين، (وإن كان في الذاكرين) (١٥) لم يكتب من الغافلين، لانه يذكر إذا غفلوا، ولا ينسى إذا ذكروا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فقال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (من)، وسقط من: [س].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [س]: (فإنه ممن نأية).
(٥) في [أ، ب، ط، هـ]: (يقين).
(٦) في [س]: (دلوه).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [س]: (فإنه ممن نأية).
(٩) في [س]: (دلوه).
(١٠) في [ع]: زيادة (و).
(١١) في [ط، هـ]: (تلين).
(١٢) في [جـ]: (علمه).
(١٣) في [هـ]: (يسئل).
(١٤) في [أ، ب]: (ذكر).
(١٥) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ مجھے زید عمی نے ایک خط دیا جس میں لکھا تھا کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ اے میرے بیٹے! ایسا شخص بن جا جو لوگوں سے بےنیازی اور پاکدامنی کے لئے دور رہے، اور جن کے قریب ہو ان سے اس کا قریب ہونا نرمی اور رحمت کے ساتھ ہو، اس کا دور ہونا تکبر یا نخوت کی وجہ سے نہ ہو۔ اس کا قریب ہونا دھوکہ دینے یا خیانت کرنے کے لئے نہ ہو۔ شک والا کام کرنے میں جلدی نہ کرے۔ جو بات اس پر واضح ہوجائے اسے معاف کردے۔ جو اسے نہ جانتا ہو اس کے تعریف کرنے سے دھوکہ میں نہ پڑے اور جو وہ کرچکا ہے اسے نہ بھولے۔ اس کا ذکر کیا جائے تو لوگوں کی باتیں اسے خوف میں مبتلا کردیں اور جو وہ نہیں جانتے اس پر استغفار کرے۔ وہ کہتا ہو کہ میرا رب مجھے مجھ سے زیادہ جانتا ہے اور میں اپنے آپ کو دوسروں سے زیادہ جانتا ہوں۔ علم کے حصول کے لئے سوال کرے، فائدہ حاصل کرنے کے لئے بات کرے، سلامتی کے حصول کے لئے خاموش رہے، بات سمجھنے کے لئے میل جول رکھے، اگر وہ غافلین میں سے ہو تو ذاکرین میں سے شمار کیا جائے اور اگر ذاکرین میں سے ہو تو غافلین میں شمار نہ کیا جائے، اس لئے کہ لوگوں کی غفلت کے وقت ذکر کرتا ہو اور جب لوگ ذکر کریں اس وقت بھی اپنے رب کو نہ بھولے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38150، ترقيم محمد عوامة 36562)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 38151
٣٨١٥١ - قال (حسين) (١) : وزاد فيه ابن عيينة: يمزج العلم بحلم، زهادته فيما (يفنى) (٢) كرغبته فيما يبقى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الحسن).
(٢) في [س]: (يغني).
حضرت حسین فرماتے ہیں کہ ابن عیینہ نے اس میں اضافہ کیا ہے کہ وہ علم کو بردباری کے ساتھ ملائے، فنا ہونے والی چیزوں میں اس کی بےرغبتی ان چیزوں میں رغبت جیسی ہو جو باقی رہنے والی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38151، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 36563 ترقیم الشثری: -- 38152
٣٨١٥٢ - حدثنا إسحاق بن منصور (قال: حدثنا) (١) عبد السلام عن يزيد بن عبد الرحمن عن المنهال عن خيثمة عن سويد بن غفلة قال: إذا اراد الله ان ينسى اهل النار جعل لكل إنسان منهم تابوت من نار على قدره، ثم اقفل عليه باقفال من نار، فلا يضرب منه عرق إلا وفيه مسمار (من) (٢) (نار) (٣) ، [ [ثم جعل ذلك التابوت في تابوت آخر من نار، [ثم اقفل (عليه) (٤) باقفال من نار] (٥) ثم (يضرم) (٦) بينهما نار] ] ، (٧) ، فلا يرى احد منهم ان في النار احدا غيره، فذلك قوله (تعالى) (٨) : ﴿لهم من فوقهم ظلل من النار ومن تحتهم ظلل﴾ [الزمر: ١٦] ، وذلك قوله تعالى: ﴿لهم من جهنم مهاد ومن فوقهم غواش وكذلك نجزي الظالمين﴾ [الاعراف: ٤١]
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أخبرنا).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) سقط ما بين المعكوفين في [أ، ب].
(٦) في [س]: (تضرم).
(٧) في [ب، س]: تكرر ما بين المعكوفين: [[]].
(٨) سقط من: [أ، ع].
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ اہل جہنم کو بھلائے جانے کا ارادہ فرمائیں گے ہر ایک کے لئے اس کی جسامت کے بقدر آگ کا ایک تابوت بنائیں گے پھر اس پر آگ کے تالے لگا دیئے جائیں گے۔ اس کی جو رگ بھی دھڑکے گی اس میں آگ کی ایک کیل ہوگی۔ پھر اس تابوت کو آگ کے دوسرے تابوت میں ڈال دیا جائے گا۔ پھر اس پر آگ کے مزید تالے لگادیئے جائیں گے۔ پھر ان کے درمیان آگ بھڑکا دی جائے گی۔ پھر ہر شخص یہ سمجھے گا کہ آگ میں اس کے سوا کوئی نہیں ہے۔ اللہ رب العزت کے اس فرمان کا یہی مطلب ہے { لَہُمْ مِنْ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ} اور یہی مطلب ہے اس ارشاد ربانی کا { لَہُمْ مِنْ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَمِنْ فَوْقِہِمْ غَوَاشٍ وَکَذَلِکَ نَجْزِی الظَّالِمِینَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38152، ترقيم محمد عوامة 36563)
ترقیم عوامۃ: 36564 ترقیم الشثری: -- 38153
٣٨١٥٣ - حدثنا حسين بن علي عن محمد بن سوقة عن محمد بن المنكدر قال: إن الله ليصلح بصلاح العبد ولده، وولد ولده، واهل دويرته واهل الدويرات حوله، فما يزالون في حفظ من الله ما دام بينهم.
حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بندے کی نیکی کی وجہ سے اس کی اولاد اور اس کے پوتے کو بھی بھلائی بھی عطا فرماتے ہیں، اس طرح اس کے گھر والوں کو اور اس کے گھر کے اردگرد کے گھر والوں کو بھی بھلائی عطا فرماتے ہیں۔ جب تک وہ نیک بندہ ان کے درمیان ہوتا ہے وہ اللہ کی حفاظت میں ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38153، ترقيم محمد عوامة 36564)