مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35556 ترقیم الشثری: -- 37134
٣٧١٣٤ - حدثنا ابو معاوية ووكيع عن الاعمش عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: قال رسول الله ﷺ:"المؤمنون كرجل واحد إن اشتكى راسه تداعى له سائر جسده بالحمى والسهر" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠١١)، ومسلم (٢٥٨٦).
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام اہل ایمان کی مثال ایک آدمی کی سی ہے۔ اگر آدمی کا سر شکایت کرتا ہے تو آدمی کا سارا بدن بخار اور شب بیداری میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37134، ترقيم محمد عوامة 35556)
ترقیم عوامۃ: 35557 ترقیم الشثری: -- 37135
٣٧١٣٥ - حدثنا علي بن إسحاق عن ابن مبارك عن مصعب بن ثابت قال: حدثني ابو حازم قال: سمعت سهل بن سعد يحدث عن النبي ﷺ قال:"المؤمن من ⦗٢٩٠⦘ اهل الإيمان بمنزلة الراس من الجسد، يالم المؤمن لاهل الإيمان كما يالم الجسد لما في الراس" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ مصعب بن ثابت ضعيف، أخرجه أحمد (٢٢٨٧٧)، وابن المبارك في الزهد (٦٩٣)، والقضاعي في مسند الشهاب (١٣٦)، والطبراني (٥٧٤٣)، وفي الأوسط (٤٦٩٣)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ١٩٠.
حضرت سہل بن سعد، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن (دیگر) اہل ایمان کے لیے جسم میں بمنزلہ سر کے ہے۔ مومن، اہل ایمان کا دکھ اسی طرح محسوس کرتا ہے جس طرح سر کا دکھ درد بقیہ جسم محسوس کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37135، ترقيم محمد عوامة 35557)
ترقیم عوامۃ: 35558 ترقیم الشثری: -- 37136
٣٧١٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن سماك عن (النعمان) (١) بن بشير عن النبي ﷺ قال:" (مثل) (٢) المؤمن كمثل الجسد إذا الم بعضه تداعى لذلك كله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الضحاك).
(٢) سقط من: [س].
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه البخاري (٦٠١١)، ومسلم (٢٥٨٦).
حضرت نعمان بن بشیر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کی مثال، جسم کی طرح ہے کہ جب اس کا بعض حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو بقیہ جسم بھی اس تکلیف میں اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37136، ترقيم محمد عوامة 35558)
ترقیم عوامۃ: 35559 ترقیم الشثری: -- 37137
٣٧١٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون (عن) (١) محمد بن طلحة عن محمد بن (جحادة) (٢) عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يرفع عبد نفسه إلا وضعه الله ولا يضع عبد نفسه إلا رفعه الله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بن).
(٢) في [أ]: (حمادة).
(٣) مرسل، الحسن تابعي، أخرجه ابن أبي الدنيا في التواضع والخمول (١٢٤).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی آدمی اپنے آپ کو اوپر نہیں اٹھاتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو نیچا کردیتے ہیں اور کوئی آدمی اپنے آپ کو نیچا نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو بلند کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37137، ترقيم محمد عوامة 35559)
ترقیم عوامۃ: 35560 ترقیم الشثری: -- 37138
٣٧١٣٨ - حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن إبراهيم عن (عبيدة) (١) عن عبد الله قال: قال لي رسول الله ﷺ:"اقرا علي القرآن"، (قال) (٢) : قلت: يا رسول الله اقرا عليك وعليك انزل؟ قال:"إني اشتهي ان اسمعه من غيري"، قال: فقرات ⦗٢٩١⦘ النساء حتى إذا بلغت: ﴿فكيف إذا جئنا من كل امة بشهيد وجئنا بك على هؤلاء شهيدا﴾ [النساء: ٤١] ، رفعت راسي او غمزني رجل إلى جنبي، فرايت دموعه تسيل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبدة).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٥٨٢)، ومسلم (٨٠٠).
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: ”تم مجھے قرآن سناؤ۔ حضرت عبداللہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سناؤں؟ حالانکہ آپ پر تو قرآن نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے علاوہ کسی سے قرآن سنوں۔ راوی کہتے ہیں پس میں نے سورة نساء پڑھنی شروع کی۔ یہاں تک کہ جب میں { فَکَیْفَ إذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّۃٍ بِشَہِیدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی ہَؤُلاَئِ شَہِیدًا } پر پہنچا میں نے اپنا سر اٹھایا … یا مجھے پہلو میں بیٹھے آدمی نے متوجہ کیا … تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے آنسو بہہ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37138، ترقيم محمد عوامة 35560)
ترقیم عوامۃ: 35561 ترقیم الشثری: -- 37139
٣٧١٣٩ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: اخبرني معاوية بن صالح قال: حدثني عمرو بن قيس عن عبد الله بن (بسر) (٢) ان اعرابيا قال لرسول الله ﷺ: اي الناس خير؟ قال:"من طال عمره وحسن عمله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خباب).
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (بشر).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٦٨٠)، وعبد بن حميد (٥٠٩)، وابن المبارك في الزهد (٩٣٥)، وابن أبي عصام في الآحاد (١٣٥٦)، والترمذي (٢٣٢٩)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ١١١، والطبراني في الأوسط (٢٢٨٩)، والضياء في المختارة ٩/ (٢٠)، وابن قانع ٢/ ٨١، والبيهقي في الشعب (٥١٥)، وابن عساكر ٢٧/ ١٤١، وأبو القاسم البغوي في الجعديات (٣٥٥٦)، وأبو محمد البغوي في شرح السنة (١٢٤٥).
حضرت عبداللہ بن بسر سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا لوگوں میں کون سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37139، ترقيم محمد عوامة 35561)
ترقیم عوامۃ: 35562 ترقیم الشثری: -- 37140
٣٧١٤٠ - حدثنا وكيع عن كثير بن زيد (عن سلمة) (١) بن ابي يزيد عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إن من سعادة المرء ان يطول عمره ويرزقه الله الإنابة إليه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحارث).
(٢) مجهول؛ لجهالة سلمة بن أبي يزيد كما سماه وكيع، وهكذا أخرجه عبد بن حميد (١١٥٥)، وأحمد في الزهد (ص ٢١)، وسماه غير وكيع (الحارث)، أخرجه أحمد (١٤٥٦٤)، والبزار (٣٢٤٠/ كشف)، والحاكم ٤/ ٢٤٠، وابن عدي ٦/ ٢٠٨٩، والبيهقي شعب الإيمان (١٠٥٨٩)، والزهد (٦٢٦)، وابن جرير في مسند ابن عوف من التهذيب (٦٨٤).
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا یہ بات آدمی کی خوش بختی کی علامت ہے کہ اس کی عمر لمبی ہو اور اللہ تعالیٰ اس کو اپنی طرف رجوع کی توفیق دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37140، ترقيم محمد عوامة 35562)
ترقیم عوامۃ: 35563 ترقیم الشثری: -- 37141
٣٧١٤١ - حدثنا جعفر بن عون عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم ⦗٢٩٢⦘ عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"خيركم اطولكم اعمارا واحسنكم اعمالا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، وصرح ابن إسحاق بالتحديث عند ابن حبان، أخرجه أحمد (٧٢١٢)، والبزار (١٩٧١/ كشف)، وابن حبان (٢٩٨١)، والبيهقي ٣/ ٣٧١.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں لمبی ہوں اور ان کے اعمال اچھے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37141، ترقيم محمد عوامة 35563)
ترقیم عوامۃ: 35564 ترقیم الشثری: -- 37142
٣٧١٤٢ - حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى قال: حدثني إبراهيم (١) بن محمد بن طلحة عن عبد الله بن شداد قال: جاء ثلاثة (رهط) (٢) من بني (عذرة) (٣) إلى النبي ﷺ فاسلموا، قال: فقال النبي ﷺ:"من يكفيني هولاء؟" قال: فقال طلحة: انا، قال: فكانوا عندي، قال: فضرب على الناس بعث، قال: فخرج احدهم فاستشهد، ثم ضرب بعث فخرج الثاني فيه فاستشهد، قال: وبقي الثالث حتى مات مريضا على فراشه، قال طلحة: فرايت في النوم كاني ادخلت الجنة فرايتهم اعرفهم باسمائهم وسيماهم، قال: فإذا الذي مات على فراشه دخل اولهم، وإذا الثاني من (المستشهدين) (٤) على اثره، وإذا اولهم آخرهم، قال: فدخلني (من) (٥) ذلك، قال: فاتيت النبي ﷺ فذكرت ذلك له، فقال النبي ﷺ:" (ليس احد عند الله افضل) (٦) من معمر يعمر في الإسلام لتهليله وتكبيره وتسبيحه وتحميده" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (ابن إبراهيم).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ]: (عنده).
(٤) في [ع]: (المتشددين).
(٥) في [ع]: (في).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (ليس عند اللَّه أحد أفضل).
(٧) مضطرب؛ اضطرب طلحة فيه فرواه على أوجه مختلفة، أخرجه أحمد (١٤٠١)، والنسائي (١٠٦٧٤)، وعبد بن حميد (١٠٤)، والبزار (٩٥٤)، وأبو يعلى (٦٣٤)، والضياء في المختارة ٣/ (٨٣٠)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ٢٢٣.
حضرت عبداللہ بن شداد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قبیلہ بنو عذرہ کے تین لوگ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام لے آئے۔ راوی کہتے ہیں آپ نے پوچھا: ”ان لوگوں کو میری طرف سے کون کفایت کرے گا؟“ راوی کہتے ہیں حضرت طلحہ نے کہا میں۔ طلحہ کہتے ہیں پس وہ میرے پاس ہی تھے۔ کہتے ہیں کہ لوگوں پر ایک لشکر میں نکلنا مقرر ہوا۔ راوی کہتے ہیں پس ان میں سے ایک (اس لشکر میں) نکلا اور شہید ہوگیا۔ پھر ایک اور لشکر بھیجا گیا تو دوسرا آدمی اس میں شامل ہوا اور وہ بھی شہید ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں تیسرا آدمی رہ گیا یہاں تک کہ وہ اپنے بستر پر ہی بیمار ہو کر مرگیا۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پس میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں ان لوگوں کو ان کے ناموں اور نشانوں سے پہچانتا تھا۔ کہتے ہیں کہ پس جو آدمی ان میں سے اپنے بستر پر مرا تھا وہ ان دونوں سے پہلے جنت میں داخل ہوا۔ اور دوسرا شہید ہونے والا اس کے بعد آیا۔ اور ان میں سے پہلا شہید ہونے والا، سب سے آخر میں آیا۔ راوی کہتے ہیں یہ دیکھ کر میرے دل میں کچھ خیال سا آیا۔ کہتے ہیں میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں اس معمر آدمی سے زیادہ کسی کو فضیلت نہیں ہے جو اسلام میں عمر گزار کر گیا ہو۔ کیونکہ اس نے لا الہ الا اللہ، اللہ اکبر، سبحان اللہ اور الحمد للہ پڑھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37142، ترقيم محمد عوامة 35564)
ترقیم عوامۃ: 35565 ترقیم الشثری: -- 37143
٣٧١٤٣ - حدثنا الفضل بن دكين (عن زهير) (١) عن علي بن زيد عن عبد الرحمن بن ابي بكرة عن ابيه قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: اي الناس افضل؟ قال:"من طال عمره وحسن عمله"، قال: (فاي) (٢) الناس شر؟ قال:"من طال عمره وساء عمله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع]، وفي [س]: (عن زيد).
(٢) في [ط، هـ]: (أي).
(٣) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٠٤٩٢)، والترمذي (٢٣٣٠)، والبزار (٣٦٢٣)، والحاكم ١/ ٣٣٩، والطيالسي (٨٦٤)، والدارمي (٢٧٤٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٢٠٨)، والبيهقي ٣/ ٣٧١، والطبراني في الصغير (٨١٨)، والأوسط (٥٤٤٩)، والبزار (٣٦٢٣).
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: لوگوں میں سے کون سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔ سائل نے پوچھا: لوگوں میں سے سب سے برا کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے عمل برے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37143، ترقيم محمد عوامة 35565)