مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. كلام أبي بكر الصديق ﵁
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35576 ترقیم الشثری: -- 37154
٣٧١٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن محمد بن إبراهيم قال: لما نزلت: ﴿إن الذين يغضون اصواتهم عند رسول الله اولئك الذين امتحن الله قلوبهم للتقوى﴾ [الحجرات: ٣] قال ابو بكر الصديق: (يا رسول الله ﷺ) (١) (٢) ⦗٢٩٩⦘ لا اكلمك إلا كاخي السرار حتى القى الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [أ، ب، خ، ع].
(٣) مرسل؛ محمد بن إبراهيم ليس صحابيًا، وورد نحوه من مسند أبي بكر، أخرجه الحاكم ٣/ ٧٤، والبزار (٥٦)، والمروزي في تعظيم قدر الصلاة (٧٢٩)، وأخرجه الحاكم ٢/ ٤٦٢ من مسند أبي هريرة، وأخرجه البخاري (٧٣٠٢) نحوه عن عمر.
حضرت محمد بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت {إنَّ الَّذِینَ یَغُضُّونَ أَصْوَاتَہُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ أُولَئِکَ الَّذِینَ امْتَحَنَ اللَّہُ قُلُوبَہُمْ لِلتَّقْوَی } نازل ہوئی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مرتے دم تک آپ سے محض سرگوشی کرنے والے آدمی کی طرح ہی کلام کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37154، ترقيم محمد عوامة 35576)
ترقیم عوامۃ: 35577 ترقیم الشثری: -- 37155
٣٧١٥٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس قال: كان ابو بكر يخطبنا فيذكر (بدء) (١) خلق الإنسان فيقول: خلق (٢) من مجرى البول من نتن، فيذكر حتى يتقذر احدنا نفسه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بدأ).
(٢) في [ع]: زيادة (الإنسان).
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن أبي الدنيا في التواضع والخمول (٢٠٠).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمیں خطبہ دے رہے تھے۔ پس انہوں نے انسان کی تخلیق کا آغاز ذکر کیا تو فرمایا: انسان کو پیشاب کی نالی کی بدبو سے پیدا کیا گیا ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کا ذکر کرتے رہے یہاں تک کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے کو گندا سمجھنے لگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37155، ترقيم محمد عوامة 35577)
ترقیم عوامۃ: 35578 ترقیم الشثری: -- 37156
٣٧١٥٦ - حدثنا وكيع عن (مسعر) (١) عن (ابي) (٢) عون عن عرفجة السلمي قال: قال ابو بكر: ابكوا، فإن لم تبكوا فتباكوا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (مسعود).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (ابن).
(٣) مجهول؛ عرفجة السلمي انفرد بالرواية عنه أبو عون الثقفي، وأخرجه أحمد في الزهد (ص ١٠٨)، وابن المبارك في الزهد (١٣١)، والخطيب ٥/ ٣٢٥، والبيهقي في شعب الإيمان (٨٠٦).
حضرت عرفجہ سلمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: روؤ۔ پس اگر تم رو نہ سکو تو رونے کی شکل بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37156، ترقيم محمد عوامة 35578)
ترقیم عوامۃ: 35579 ترقیم الشثری: -- 37157
٣٧١٥٧ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن ربعي عن ابي موسى قال: قال عمرو بن العاص: والله لئن كان ابو بكر وعمر تركا هذا المال وهو يحل لهما شيء منه، لقد غبنا ونقص رايهما، وايم الله (ما كانا) (١) بمغبونين ولا ناقصي الراي، ولئن كانا امراين يحرم عليهما من هذا المال الذي اصبنا بعدهما لقد هلكنا، وايم الله ما الوهم إلا من قبلنا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ما كانوا).
(٢) صحيح؛ أخرجه الطبراني كما في مجمع الزوائد ٥/ ٢٣٢، قال الهيثمي: "ورجاله رجال الصحيح".
حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص نے ارشاد فرمایا: خدا کی قسم! اگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس مال کو چھوڑا ہے جبکہ اس مال کا کچھ حصہ تو ان کے لیے حلال تھا۔ تو پھر ان دونوں کو دھوکہ ہوا ہے یا ان کی رائے میں نقص تھا۔ (پھر فرمایا) خدا کی قسم! وہ دونوں دھوکہ کھائے ہوئے نہیں تھے اور نہ ہی وہ ناقص الرائے تھے۔ اور اگر یہ دونوں حضرات ایسے تھے کہ ان پر ہمیں ان کے بعد ملنے والا حرام تھا تو پھر یقینا ہم ہلاک ہوگئے اور خدا کی قسم! یہ وہم ہمارے حق میں ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37157، ترقيم محمد عوامة 35579)
ترقیم عوامۃ: 35580 ترقیم الشثری: -- 37158
٣٧١٥٨ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: قام ابو بكر خطيبا فقال: ابشروا فإني ارجو ان يتم الله هذا الامر، حتى تشبعوا من الزيت والخبز (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك أبا بكر.
حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: تمہیں بشارت ہو کیونکہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس معاملہ کو پورا کرے گا یہاں تک کہ تم زیتون کے تیل اور روٹی سے سیراب ہوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37158، ترقيم محمد عوامة 35580)
ترقیم عوامۃ: 35581 ترقیم الشثری: -- 37159
٣٧١٥٩ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن مالك عن ابي السفر قال: دخل على ابي بكر ناس من إخوانه يعودونه في مرضه فقالوا (له) (١) : يا خليفة رسول الله ﷺ (٢) الا ندعو لك طبيبا ينظر إليك؟ قال: قد نظر إلي، قالوا: فماذا قال لك؟ قال: قال: (إني) (٣) فعال لما (اريد) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [جـ، س، ع].
(٣) في [ع]: (لي).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (يريد).
(٥) منقطع؛ أبو السفر سعيد بن محمد لم يدرك أبا بكر، ومالك هو ابن مغول ثقة، وأخرجه أحمد في الزهد (ص ١١٣)، وهناد (٣٨٢)، وابن سعد ٣/ ١٩٨، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٤، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٣٣٢، وابن أبي الدنيا في المحتضرين (٣٩)، وابن الجوزي في الثبات (ص ٩٨).
حضرت ابوالسفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کے بھائیوں میں سے کچھ لوگ ان کی عیادت کے لیے آئے اور انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ! کیا ہم آپ کے لیے حکیم کو نہ بلائیں جو آپ کو دیکھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میری طرف طبیب نے دیکھ لیا ہے۔ لوگوں نے پوچھا پھر اس نے آپ سے کیا کہا ہے؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حکیم نے کہا ہے میں نے جو ارادہ کرلیا ہے اس کو ضرور کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37159، ترقيم محمد عوامة 35581)
ترقیم عوامۃ: 35582 ترقیم الشثری: -- 37160
٣٧١٦٠ - حدثنا خالد بن حيان عن جعفر بن برقان عن ميمون قال: اتي ابو بكر (بغراب) (١) وافر الجناحين فقال: ما صيد من صيد و (لا) (٢) عضد من شجر إلا بما (ضيعت) (٣) من التسبيح (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س]: (ضيف).
(٤) منقطع؛ ميمون لم يدرك أبا بكر، وأخرجه أحمد في الزهد (٥٦٦)، وأبو الشيخ في العظمة (١٢١٢)، وورد مرفوعًا عن ابن عساكر (٤٢٣٧)، وإسحاق كما في المطالب (٣٤٠٥).
حضرت میمون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس بڑے بڑے پروں والا کوا لایا گیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی شکار، شکار نہیں ہوتا اور کوئی درخت کاٹا نہیں جاتا مگر یہ کہ وہ تسبیح کو ضائع کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37160، ترقيم محمد عوامة 35582)
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35583 ترقیم الشثری: -- 37161
٣٧١٦١ - حدثنا ابو خالد (الاحمر) (١) عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن اسلم مولى عمر قال: لما قدمنا مع عمر الشام اناخ بعيره وذهب لحاجته فالقيت (فروتي) (٢) بين شعبتي الرحل، فلما جاء ركب على الفرو، فلقينا اهل الشام يتلقون عمر فجعلوا ينظرون فجعلت اشير لهم إليه، قال: يقول عمر: تطمح اعينهم إلى مراكب من لا خلاق له -يريد مراكب العجم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (فروى).
(٣) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٥٨٥)، وابن شبه (١٣٩٩)، وابن عساكر ٨/ ٤١.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب ہم لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ شام گئے۔ انہوں نے اپنے اونٹ کو بٹھایا اور اپنی حاجت کے لیے چلے گئے۔ میں نے سواری کے دونوں حصوں کے درمیان چمڑے کا ملبوس ڈال دیا۔ پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہائے تو آپ رضی اللہ عنہ اسی چمڑے پر ہی سوار ہوگئے۔ پس ہم اہل شام سے ملے۔ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا استقبال کیا۔ وہ دیکھنے لگے تو میں ان کو حضرت عمر کی طرف اشارہ کرکے بتلانے لگا۔ راوی کہتے ہیں حضرت نے فرمایا: ان کی آنکھیں ایسے لوگوں کے مراکب کی طرف للچاتی ہیں جن کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مراد عجمی سواریاں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37161، ترقيم محمد عوامة 35583)
ترقیم عوامۃ: 35584 ترقیم الشثری: -- 37162
٣٧١٦٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: لما قدم عمر الشام استقبله الناس وهو على بعيره فقالوا: يا امير المؤمنين، لو ركبت (برذونا) (١) يلقاك عظماء الناس ووجوههم، قال: فقال عمر: (الا) (٢) اراكم هاهنا، (إنما) (٣) الامر من هاهنا واشار بيده إلى السماء - (٤) خلوا سبيل جملي (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (بردونا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [س]: زيادة (و).
(٥) صحيح؛ أخرجه أبو نعيم في حلية الأولياء ١/ ٤٧، وابن شبه (١٤٠٩)، والخلال في السنة (٣٩٧).
حضرت قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شام تشریف لائے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہاپنے اونٹ پر تھے۔ لوگوں نے کہا: اے امیر المومنین! اگر آپ غیر عربی گھوڑے پر سوار ہوجاتے کہ لوگوں کے سردار اور رئیس آپ سے ملاقات کریں گے راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں یہیں نہیں دیکھ رہا؟ معاملہ تو صرف وہاں سے ہوتا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ تم لوگ میرے اونٹ کا راستہ چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37162، ترقيم محمد عوامة 35584)
ترقیم عوامۃ: 35585 ترقیم الشثری: -- 37163
٣٧١٦٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: لما قدم عمر الشام اتته الجنود وعليه إزار وخفان وعمامة وهو آخذ ⦗٣٠٢⦘ براس بعيره يخوض الماء، فقالوا له: يا امير المؤمنين، تلقاك الجنود وبطارقة الشام وانت على هذا الحال، قال: فقال عمر: إنا قوم اعزنا الله بالإسلام فلن نلتمس العز بغيره (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرج الحاكم ١/ ١٣٠، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٤٧، وابن عساكر ٤٤/ ٥، وابن البخاري في مشيخته ١/ ٤١٣، والبيهقي في الشعب (٨١٩٦).
حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شام تشریف لائے تو آپ رضی اللہ عنہ کے پاس لشکر حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہ پر (اس وقت) ایک ازار، دو موزے اور ایک عمامہ تھا۔ اور آپ رضی اللہ عنہاپنے اونٹ کے سر کو پکڑ کر پانی میں چل رہے تھے۔ لوگوں نے کہا: اے امیر المومنین! لشکر آپ سے ملاقات کررہے ہیں اور شام کے بطارقہ (رومی سردار) آپ رضی اللہ عنہ سے مل رہے ہیں۔ اور آپ اس حالت میں ہیں۔ راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا ہم وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اسلام سے عزت دی ہے۔ پس ہم اس کے علاوہ کسی چیز سے ہرگز عزت کے متلاشی نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37163، ترقيم محمد عوامة 35585)