مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35566 ترقیم الشثری: -- 37144
٣٧١٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عمرو بن ميمون عن عبد الله بن ربيعة عن عبيد بن خالد السلمي قال: (آخى) (١) رسول الله ﷺ بين رجلين، فقتل احدهما ومات الآخر بعده، فصلينا عليه، فقال رسول الله ﷺ:"ما (قلتم) (٢) ؟" قالوا: دعونا الله له: اللهم الحقه بصاحبه، قال رسول الله ﷺ:"فاين صلاته بعد (صلاته) (٣) وصيامه بعد (صيامه) (٤) واين عمله بعد عمله؟ - (٥) شك في الصوم- والعمل الذي بينهما كما بين السماء والارض" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (آي).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س]: (صلاتي).
(٤) في [س]: (صيامي).
(٥) في [هـ]: زيادة (و).
(٦) صحيح؛ عبد اللَّه بن ربيعة ثقة، أخرجه أحمد (١٧٩٢١)، وأبو داود (٢٥٢٤)، والطيالسي (١١٩١)، والنسائي ٤/ ٧٤، والبيهقي ٣/ ٣٧١، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٣٩٥)، وابن المبارك في الزهد (١٣٤١)، وابن جرير في مسند ابن عوف من تهذيب الآثار (٦٨٠)، والطبراني في الأوسط (٤٣٥٨)، والبيهقي في الزهد (٦٣٣).
حضرت عبید بن خالد سلمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔ پھر ان میں سے ایک (راہ خدا میں) قتل ہوا اور دوسرا اس کے بعد مرا۔ پھر ہم نے اس کا جنازہ پڑھا۔ تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے کیا کہا ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے کہا: ہم نے اس کے لیے دعا کی ہے کہ اے اللہ! اس کو اس کے ساتھی کے ساتھ ملا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اس کے (پہلے کے) بعد اس کی نمازیں کہاں جائیں گی؟ اور اس کے روزوں کے بعد اس کے روزے کہاں جائیں گے۔ اور اس کے عمل کے بعد اس کا عمل کہاں جائے گا؟“ راوی کو روزے کے بارے میں شک ہے۔ ”ان دونوں کے درمیان جو عمل ہے وہ زمین و آسمان کے درمیان کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37144، ترقيم محمد عوامة 35566)
ترقیم عوامۃ: 35567 ترقیم الشثری: -- 37145
٣٧١٤٥ - حدثنا بن علية عن ايوب عن عكرمة قال: قال العباس: لاعلمن ما (بقاء) (١) رسول الله ﷺ فينا فقلت يا رسول الله لو اتخذت عريشا؟ فكلمت الناس فإنهم قد آذوك، قال:"لا ازال بين اظهرهم يطؤون عقبي، وينازعوني ردائي ويصيبني غبارهم، حتى يكون الله يريحني منهم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (بقي).
(٢) مرسل؛ عكرمة تابعي، أخرجه الدارمي (٧٥)، وأخرجه البزار (١٢٩٣) من حديث عكرمة عن ابن عباس.
حضرت عکرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں ضرور بالضرور معلوم کروں گا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کب تک رہیں گے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر آپ شامیانہ بنالیں پھر لوگوں سے با تیں کریں۔ کیونکہ لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں مسلسل ان کے درمیان ہی رہوں گا۔ یہ لوگ میری ایڑیاں روندتے رہیں گے اور میری چادر کھینچتے رہیں گے۔ اور مجھے ان کی گرد لگتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان سے آرام دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37145، ترقيم محمد عوامة 35567)
ترقیم عوامۃ: 35568 ترقیم الشثری: -- 37146
٣٧١٤٦ - حدثنا يحيى بن (ابي) (١) بكير قال: اخبرنا (مستلم) (٢) بن (سعيد) (٣) الواسطي عن منصور بن زاذان عن الحسن قال: كان رسول الله ﷺ (يؤاسي) (٤) الناس بنفسه حتى جعل يرفع إزاره بالادم، وما جمع بين عشاء وغداء ثلاثة ايام، ولا، حتى قبضه الله (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في النسخ، وتم استدراكها من كتب الرجال.
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (مسلم).
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (سعد).
(٤) في [أ، ب]: (يقاسي)، وفي [س]: (يوسي).
(٥) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو اپنی ذات کے ذریعہ تسلی دیتے تھے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ازار کو چمڑے کے ذریعہ پیوند لگاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات تک کبھی تین دن مسلسل صبح وشام کا کھانا اکٹھا نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37146، ترقيم محمد عوامة 35568)
ترقیم عوامۃ: 35569 ترقیم الشثری: -- 37147
٣٧١٤٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن بهز بن حكيم عن ابيه عن جده قال: قلت: يا رسول الله هذا ديننا؟ قال:"هذا دينكم واينما (تحسن) (١) (يكفك) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يحسن).
(٢) في [أ]: (بكعك).
(٣) حسن؛ أبو خالد وحكيم صدوقان، والحديث أخرجه أحمد (٢٠٠٣٧)، وعبد الرزاق (٢٠١١٥)، والطبراني ١٩/ (١٠٣٣)، والمروزي في زياداته على زهد على زهد ابن المبارك (٩٨٧).
حضرت بہز بن حکیم، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ ہمارا دین ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارا دین ہے۔ جس طرح بھی اس کو خوب صورت کرو تمہیں کفایت کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37147، ترقيم محمد عوامة 35569)
ترقیم عوامۃ: 35570 ترقیم الشثری: -- 37148
٣٧١٤٨ - حدثنا يحيى بن (ابي) (١) بكير قال: حدثنا زهير بن محمد عن خالد بن سعيد عن المطلب بن حنطب ان رسول الله ﷺ قال:"من قال: قبح الله (الدنيا) (٢) ، قالت الدنيا: قبح الله اعصانا له" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في النسخ، وتم استدراكها من كتب الرجال.
(٢) في [أ]: (الدنى).
(٣) مرسل؛ المطلب تابعي.
حضرت مطلب بن حنطب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو آدمی یہ کہے اللہ تعالیٰ دنیا کو برا کرے، تو دنیا کہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم دونوں میں سے اس کو برا کرے جو اللہ کا زیادہ نافرمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37148، ترقيم محمد عوامة 35570)
ترقیم عوامۃ: 35571 ترقیم الشثری: -- 37149
٣٧١٤٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن (نسطاس) (١) عن سعيد المقبري ان النبي ﷺ قال:"خير الناس من يرجى خيره ويؤمن شره، وشر الناس من لا يرجى خيره ولا يؤمن شره" (٢) . (زهد الصحابة ﵃ (٣)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س]: (فسطاس)، ولعلها: (ابن نسطاس)، وهو عبيد كما في مصادر التخريج والتراجم، ويحتمل أنه عثيم بن نسطاس.
(٢) مرسل فيه ضعف؛ سعيد تابعي، وأخرجه هناد في الزهد (١٢٧٨) عن سفيان عن عبيد بن نسطاس عن المقبري مرسلًا، ورواه البيهقي في الشعب (١١٢٦٦) عن سفيان عن عبيد بن نسطاس عن المقبري عن أبي هريرة مرفوعًا.
(٣) سقط من: [هـ].
حضرت سعید المقبری سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سے بہترین آدمی وہ ہے جس کے خیر کی امید کی جائے اور اس کے شر سے امن ہو اور لوگوں میں سے بدترین آدمی وہ ہے جس کے خیر کی امید نہ ہو اور شر سے امن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37149، ترقيم محمد عوامة 35571)
7. كلام أبي بكر الصديق ﵁
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35572 ترقیم الشثری: -- 37150
٣٧١٥٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن عبد الله القرشي عن عبد الله بن (عكيم) (١) قال: خطبنا ابو بكر فقال: اما بعد فإني اوصيكم بتقوى الله، وان تثنوا عليه بما هو له اهل، وان تخلطوا (الرغبة بالرهبة) (٢) وتجمعوا ⦗٢٩٦⦘ الإلحاف بالمسالة، فإن الله اثنى على زكريا وعلى اهل بيته فقال: ﴿إنهم كانوا يسارعون في الخيرات ويدعوننا رغبا ورهبا وكانوا لنا خاشعين﴾ [الانبياء: ٩٠] ، ثم اعلموا عباد الله، ان الله قد ارتهن بحقه انفسكم، واخذ على ذلك مواثيقكم، واشترى منكم القليل الفاني بالكثير الباقي، وهذا كتاب الله فيكم لا تفنى عجائبه و (لا) (٣) يطفا نوره، فصدقوا (بقوله) (٤) ، وانتصحوا (كتابه) (٥) ، واستبصروا فيه ليوم الظلمة، فإنما خلقكم للعبادة، ووكل بكم الكرام الكاتبين يعلمون ما تفعلون، ثم اعلموا -عباد الله- انكم تغدون وتروحون في اجل قد غيب عنكم علمه، فإن استطعتم ان تنقضي الآجال وانتم في عمل الله فافعلوا، ولن تستطيعوا ذلك إلا بالله، فسابقوا في مهل آجالكم قبل ان تنقضي آجالكم فيردكم إلى اسوا اعمالكم، فإن اقواما جعلوا آجالهم لغيرهم ونسوا انفسهم فانهاكم ان تكونوا امثالهم، فالوحاء الوحاء والنجاء النجاء فإن وراءكم طالبا حثيثا (مرة) (٦) سريع (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (حكيم)، وفي [جـ]: (حكم).
(٢) في [أ، ب، س]: (الرهبة بالرغبة).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [هـ]: (قوله).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب]: (أمره).
(٧) ضعيف؛ لحال عبد الرحمن بن إسحاق، وأخرجه الحاكم ٢/ ٣٨٣، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٥، والبيهقي في شعب الإيمان (١٠٥٩٣، ١٠٥٩٤)، وابن أبي حاتم في تفسيره (١٣٧١٩).
حضرت عبداللہ بن عکیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خطبہ ارشاد فرمایا تو کہا: اما بعد! بیشک میں تمہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ اور اس بات کی تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اللہ کی ثنا اس طرح کرو جیسے وہ ثنا کا اہل ہے اور یہ کہ تم خوف کو شوق کے ساتھ ملائے رکھو۔ اور یہ کہ تم خوب چمٹ کر مانگنے کو سوال کے ساتھ جمع کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا اور ان کے گھر والوں کی تعریف کی ہے۔ فرمایا: {إنَّہُمْ کَانُوا یُسَارِعُونَ فِی الْخَیْرَاتِ وَیَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَہَبًا وَکَانُوا لَنَا خَاشِعِینَ } اللہ کے بندو! پھر یہ بات جان لو۔ یقینا اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں کو اپنے حق کے عوض رہن رکھا ہے اور اس پر تم سے پختہ عہد لیے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے تم سے فنا ہونے والی تھوڑی چیز کے بدلہ میں باقی رہنے والی کثیر چیز دے کر تم سے خریداری کی ہے۔ یہ تم میں اللہ کی کتاب ہے۔ اس کے عجائبات ختم نہیں ہوتے اور اس کا نور بند نہیں ہوتا۔ پس تم اس کے کلام کی تصدیق کرو۔ اور اس کی کتاب سے نصیحت حاصل کرو۔ اور اندھیرے کے دن میں اس سے بصیرت حاصل کرو۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں صرف عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ اور کراماً کاتبین کو تم پر مقرر فرمایا ہے۔ وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔ اللہ کے بندو! پھر یہ بات جان لو۔ تم لوگ ایک مہلت میں صبح وشام گزار رہے ہو جس کا علم تم سے غائب ہے۔ اگر تم اس بات کی استطاعت رکھتے ہو کہ مہلتیں اس طرح سے ختم ہوں کہ تم اللہ کے کام میں ہو۔ تو پس تم یہ کام کرو۔ اور یہ کام تم اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں کرسکتے ہو۔ پس تم اپنی مہلت کے موجود لمحوں میں جلدی کرو۔ قبل اس کے کہ تمہاری عمریں پوری ہوجائیں پھر تمہیں تمہارے برے اعمال کی طرف لوٹا دیا جائے۔ بیشک کچھ لوگوں نے اپنے اوقات کو دوسروں کے لیے کردیا اور اپنی جانوں کو بھول گئے لیکن میں تمہیں ان جیسا بننے سے منع کرتا ہوں۔ پس جلدی کرو۔ پس جلدی کرو۔ نجات کی فکر کرو، نجات کی فکر کرو۔ کیونکہ تمہارے پیچھے ایک تیز طالب ہے جس کا گزرنا بہت تیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37150، ترقيم محمد عوامة 35572)
ترقیم عوامۃ: 35573 ترقیم الشثری: -- 37151
٣٧١٥١ - حدثنا ابو معاوية عن (جويبر) (١) عن الضحاك قال: راى ابو بكر الصديق طيرا (واقعا) (٢) على شجرة (٣) فقال: طوبى لك يا طير والله لوددت اني ⦗٢٩٧⦘ كنت مثلك، تقع على (الشجر) (٤) وتاكل من الثمر ثم تطير وليس عليك حساب ولا عذاب، والله لوددت (اني كنت) (٥) شجرة إلى جانب الطريق مر علي جمل فاخذني فادخلني فاه فلاكني ثم (ازدردني) (٦) ثم اخرجني بعرا ولم اكن بشرا (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (جوبير).
(٢) في [أ، ب]: (واقفًا).
(٣) في [جـ، ع]: زيادة (قال).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (الشجرة).
(٥) في [ع]: (أن أكون).
(٦) في [أ، ب]: (أردرذني).
(٧) ضعيف جدًا منقطع؛ جويبر متروك، والضحاك لا يروي عن أبي بكر، أخرجه هناد في الزهد (٤٤٩)، وابن عساكر ٣٠/ ٣٣٠، والبيهقي في الشعب (٧٨٦).
حضرت ضحاک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک پرندے کو درخت پر بیٹھے دیکھا تو فرمایا: اے پرندے! تجھے مبارک ہو۔ خدا کی قسم! میں پسند کرتا ہوں کہ میں تیرے جیسا ہوتا۔ تو درختوں پر بیٹھتا ہے، پھلوں کو کھاتا ہے، پھر اُڑ جاتا ہے۔ تجھے نہ حساب ہے نہ عذاب۔ خدا کی قسم! میں پسند کرتا ہوں کہ میں راستہ کے ایک جانب لگا ہوا درخت ہوتا۔ میرے پاس سے کوئی اونٹ گزرتا۔ مجھے پکڑتا اور اپنے منہ میں ڈال لیتا پھر وہ مجھے چباتا پھر مجھے نگل لیتا پھر مجھے مینگنی بنا کر نکال دیتا لیکن میں انسان نہ ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37151، ترقيم محمد عوامة 35573)
ترقیم عوامۃ: 35574 ترقیم الشثری: -- 37152
٣٧١٥٢ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن إسماعيل بن ابي خالد عن (زبيد) (١) قال: لما حضرت ابا بكر الوفاة ارسل إلى عمر فقال: إني موصيك بوصية إن حفظتها: ان لله حقا في الليل لا يقبله في النهار، وإن لله حقا في النهار لا يقبله في الليل، وإنه لا يقبل نافلة حتى تؤدى الفريضة، وإنما خفت موازين (من خفت موازينه) (٢) يوم القيامة باتباعهم الباطل في (الدنيا) (٣) وخفته عليهم، وحق لميزان لا يوضع فيه إلا الباطل ان يكون خفيفا، وإنما ثقلت موازين من ثقلت موازينه يوم القيامة باتباعهم الحق في (الدنيا) (٤) وثقله عليهم، وحق لميزان لا يوضع فيه يوم القيامة إلا الحق ان يكون ثقيلا، الم تر ان الله ذكر اهل الجنة بصالح ما عملوا، [وتجاوز عن سيئاتهم، فيقول القائل: الا (ابلغ) (٥) هؤلاء، وذكر اهل النار بسيء ما عملوا ورد عليهم صالح ما ⦗٢٩٨⦘ عملوا] (٦) ، فيقول القائل: انا خير من هؤلاء، وذكر آية الرحمة، وآية العذاب، فيكون المؤمن راغبا راهبا، ولا يتمنى على الله غير الحق، ولا يلقي بيديه إلى التهلكة، فإن انت حفظت قولي هذا فلا يكن غائب احب إليك من الموت ولا بد لك منه، وإن انت ضيعت قولي هذا فلا يكن غائب ابغض إليك منه ولن تعجزه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (زبير).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ]: (الدني).
(٤) في [أ]: (الدني).
(٥) في [أ، ب، ط، هـ]: (بلغ).
(٦) سقط من: [أ] ما بين المعكوفين.
(٧) منقطع، زبيد لا يروي عن أبي بكر، وأخرجه هناد في الزهد (٤٩٦)، وابن شبه في تاريخ المدينة (١٠٩٨)، والخلال في السنة (٣٢٧)، والآجري في الشريعة (١٢٠٢)، وابن عساكر ٣٠/ ٤١٣.
حضرت زبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت آیا تو انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف آدمی بھیجا اور فرمایا: میں تمہیں ایک وصیت کرتا ہوں اگر تم اسے یاد رکھو تو بیشک اللہ تعالیٰ کا ایک حق رات کے وقت ہے جس کو اللہ تعالیٰ دن میں قبول نہیں کرتے اور بیشک ایک حق اللہ تعالیٰ کا دن کے وقت ہے جس کو اللہ تعالیٰ رات کے وقت قبول نہیں کرتے۔ اور یہ کہ جب تک فرض ادا نہ ہوں، نفل قبول نہیں ہوتے۔ اور جن لوگوں کے اعمال قیامت کے دن ہلکے ہوں گے ان کے اعمال صرف اس وجہ سے ہلکے ہوں گے کہ انہوں نے دنیا میں باطل کی پیروی کی اور باطل ان کو ہلکا محسوس ہوا۔ اور جس میزان میں صرف باطل ہی رکھا جائے اس کے لیے یہی حق ہے کہ وہ ہلکا ہو۔ اور جن لوگوں کے اعمال قیامت کے دن وزنی ہوں گے تو ان کے اعمال صرف اس وجہ سے وزنی ہوں گے کہ انہوں نے دنیا میں حق کی پیروی کی اور حق ان پر بھاری محسوس ہوا۔ اور ایسے میزان کے لیے جس میں بروز قیامت حق رکھا جائے یہی بات لائق ہے کہ وہ بھاری ہوجائے۔ تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے اچھے اعمال کا ذکر کیا ہے اور ان کی غلطیوں سے درگزر کیا ہے۔ پس کہنے والا کہتا ہے میں ان لوگوں کو نہیں پہنچ سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ نے اہل جہنم کے برے اعمال کا ذکر کیا ہے اور ان کے اچھے اعمال کو ان پر رد فرما دیا ہے۔ پس کہنے والا کہتا ہے۔ میں ان لوگوں سے بہتر ہوں اور اللہ تعالیٰ نے رحمت کی آیت کو اور عذاب کی آیت کو ذکر فرمایا تاکہ صاحب ایمان خوف کھانے والا اور شوق رکھنے والا ہو اور خدا پر حق کے سوا کوئی تمنا نہ کرے اور اپنے ہاتھوں سے ہلاکت میں نہ پڑے۔ پس اگر تم نے میری یہ بات یاد رکھی تو پھر کوئی غائب چیز تمہیں موت سے زیادہ محبوب نہیں ہوگی اور یہ موت تو ضروری ہے۔ اور اگر تم نے میری یہ بات ضائع کی تو پھر کوئی غائب چیز تمہیں موت سے زیادہ مبغوض نہیں ہوگی اور تو موت کو عاجز نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37152، ترقيم محمد عوامة 35574)
ترقیم عوامۃ: 35575 ترقیم الشثری: -- 37153
٣٧١٥٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب عن (رافع بن ابي رافع) (١) قال: (رافقت) (٢) ابا بكر وكان له كساء (فدكي) (٣) يخله عليه إذا ركب، (ونلبسه) (٤) انا وهو إذا نزلنا، وهو الكساء الذي عيرته به هوازن، فقالوا: (اذا) (٥) (الخلال) (٦) نبايع بعد رسول الله ﷺ (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ب]: (وافقت).
(٣) في [غ]: (فدلى)، منسوب إلى مدينة (فدك)، ويخله: يربط طرفيه بمشبك.
(٤) في [س]: (ويلبسه).
(٥) صيغة استفهام، وفي [ب]: (ذا).
(٦) في [أ، ب]: (الحلال).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٠٨)، وإسحاق كما في المطالب العالية (٢٠٩٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٤٩٦)، والطبراني (٤٤٦٧) والخطيب في الموضع ٢/ ٨٧، وابن عساكر ١٨/ ٨.
حضرت رافع بن ابی رافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ مرافقت کی اور ان کے پاس مقام فدک کی ایک چادر تھی جس کو آپ سوار ہو کر سمیٹ لیتے تھے اور جب ہم اترتے تو ہم اس کو پہن لیتے۔ یہ وہی چادر ہے جس کا طعنہ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قبیلہ ہوازن نے دیا تھا۔ اور انہوں نے کہا کیا ہم اس چادر والے کی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بیعت کریں؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37153، ترقيم محمد عوامة 35575)