مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. كلام عبد الله بن عمرو ﵁
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35862 ترقیم الشثری: -- 37444
٣٧٤٤٤ - حدثنا (معاوية) (١) بن هشام قال: حدثنا سفيان عن سليمان التيمي عن ابي عثمان النهدي قال: ارسلنا امراة إلى عبد الله بن عمرو تساله: ما الذنب الذي لا يغفره الله؟ قال: ما من ذنب او عمل مما بين السماء يتوب منه العبد إلى الله تعالى قبل الموت إلا تاب عليه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (معاذ).
(٢) حسن؛ معاوية صدوق.
حضرت ابوعثمان نہدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک عورت کو حضرت عبداللہ بن عمرو کے پاس یہ سوال کرنے بھیجا کہ وہ کون سا گناہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا؟ انہوں نے فرمایا: زمین و آسمان کے درمیان کوئی گناہ یا عمل ایسا نہیں ہے کہ جس پر آدمی موت سے پہلے اللہ سے توبہ کرے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرلیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37444، ترقيم محمد عوامة 35862)
ترقیم عوامۃ: 35863 ترقیم الشثری: -- 37445
٣٧٤٤٥ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن عبد الله بن عمرو قال: ما من احد إلا يلقى الله بذنب إلا يحيى بن زكريا ثم تلا: ⦗٣٩٧⦘ ﴿وسيدا وحصورا﴾ [آل عمران: ٣٩] ثم رفع شيئا صغيرا من الارض فقال: ما كان معه مثل هذا ثم ذبح ذبحا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق، وأخرجه ابن عساكر ٦٤/ ٩٥، وورد مرفوعًا بنحوه، أخرجه الحاكم ٢/ ٤٠٤، وابن عساكر ٦٤/ ١٧٤، وابن جرير ٣/ ٢٥٥.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہر آدمی اللہ تعالیٰ سے کسی گناہ کے ساتھ ملاقات کرے گا مگر یحییٰ بن زکریا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی { وَسَیِّدًا وَحَصُورًا } پھر آپ رضی اللہ عنہ نے زمین سے ایک چھوٹی سی چیز اٹھائی اور فرمایا: ان کے پاس اس کے بقدر بھی (جرم) نہ تھا پھر بھی انہیں ذبح کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37445، ترقيم محمد عوامة 35863)
ترقیم عوامۃ: 35864 ترقیم الشثری: -- 37446
٣٧٤٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة عن عبد الله بن عمرو قال: انتهيت إليه وهو ينظر إلى المصحف قال: قلت: اي شيء (١) تقرا؟ قال: حزبي الذي اقوم به الليل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: زيادة (الذي).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٦٥، وابن عساكر ٣١/ ٢٦٩.
حضرت خیثمہ، حضرت عبداللہ بن عمرو کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں آپ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا جبکہ آپ قرآن مجید کو دیکھ رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اپنا وہ پارہ جو میں نے آج رات قیام میں پڑھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37446، ترقيم محمد عوامة 35864)
ترقیم عوامۃ: 35865 ترقیم الشثری: -- 37447
٣٧٤٤٧ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ابي عمران الجوني ان عبد الله بن (عمرو) (٢) بينما هو جالس وبين لديه نار إذ شهقت فقال: والذي نفسي بيده إنها لتعوذ بالله من النار الكبرى، او قال: من نار جهنم، قال: فراى القمر حين جنح للغروب فقالوا: والله إنه ليبكي الآن (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (عمر).
(٣) منقطع؛ أبو عمران يروي عن عبد اللَّه بن عمرو بواسطة، أخرجه أبو نعيم ١/ ٢٨٩، وابن أبي الدنيا في صفة النار (١٥٠).
حضرت ابوعمران سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے سامنے آگ تھی کہ اچانک اس آگ سے سسکی جیسی آواز نکلی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! یہ آگ بھی اللہ تعالیٰ سے بڑی آگ - یا فرمایا جہنم کی آگ - سے پناہ مانگتی ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے چاند کو دیکھا جب وہ غروب ہونے کے لیے جھک چکا تھا تو لوگوں نے کہا: بخدا! یہ اس وقت رو رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37447، ترقيم محمد عوامة 35865)
ترقیم عوامۃ: 35866 ترقیم الشثری: -- 37448
٣٧٤٤٨ - حدثنا جعفر بن عون عن مسعر عن زياد بن (علاقة) (١) عن عبد الله ابن (عمرو) (٢) قال: [لوددت اني هذه الشجرة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (علقمة).
(٢) في [س]: (عمر).
(٣) منقطع؛ زياد لا يروي عن عبد اللَّه بن عمرو.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں یہ درخت ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37448، ترقيم محمد عوامة 35866)
ترقیم عوامۃ: 35867 ترقیم الشثری: -- 37449
٣٧٤٤٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلي بن (عبيد) (١) عن يحيى بن قمطة ⦗٣٩٨⦘ عن عبد الله بن عمرو قال] (٢) : (الدنيا) (٣) سجن المؤمن وجنة الكافر، فإذا مات المؤمن يخلى (سربه) (٤) يسرح حيث شاء (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعل الصواب: (يعلي بن عطاء)، كما في التاريخ الكبير ٨/ ٢٩٩، والثقات ٥/ ٥٢٩.
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٣) في [أ]: (الدنى).
(٤) في [ط، هـ]: (به)، قال الخطابي: سربه: أي طريقه ومذهبه.
(٥) في [هـ]: زيادة (واللَّه تعالى أعلم).
(٦) مجهول؛ لجهالة يحيى بن قمطة، أخرجه الخطيب ١٢/ ٤٣٢، والخطابي في غريب الحديث ٢/ ٤٩٢.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ دنیا مومن کا قید خانہ ہے اور کافر کی جنت ہے۔ پس جب مومن کو موت آتی ہے تو اس کو آزاد کردیا جاتا ہے کہ وہ جہاں چاہے، سیر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37449، ترقيم محمد عوامة 35867)
23. كلام النعمان بن بشير ﵁
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35868 ترقیم الشثری: -- 37450
٣٧٤٥٠ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) (عن سماك) (٢) عن النعمان بن بشير قال: سمعته يقول: مثل ابن آدم ومثل الموت مثل رجل كان له ثلاثة اخلاء، فقال لاحدهم: ما عندك؟ فقال: عندي مالك فخذ منه ما شئت، وما لم تاخذ فليس لك، ثم قال للآخر: ما عندك؟ قال: اقوم عليك فإذا مت دفنتك وخليتك، ثم قال للثالث: ما عندك؟ فقال: انا معك حيثما كنت، قال: فاما الاول فماله، ما اخذ فله، وما لم ياخذ فليس له، واما الثاني فعشيرته إذا مات قاموا عليه ثم خلوه، واما الثالث (فعمله) (٣) حيثما (وإن كان معه، وحيثما) (٤) دخل، دخل معه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص، ع]: (الأخواص).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [س]: (فعلمه).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) حسن؛ سماك صدوق، وورد مرفوعًا، أخرجه الحاكم ١/ ٥٢٧، والبزار (٣٢٧٢)، والطبراني في الأوسط (٧٣٩٦).
حضرت سماک، حضرت نعمان بن بشیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے انہیں کہتے سنا۔ ابن آدم اور موت کی مثال یہ ہے جیسے ایک آدمی کے تین دوست ہوں۔ وہ ان میں سے ایک دوست سے کہے۔ تیرے پاس کیا ہے؟ وہ دوست کہے۔ میرے پاس تیرا مال ہے۔ پس تو اس میں سے جو چاہے لے لے اور جو تو نہ لے سکے تو پھر وہ تیرا نہیں ہے۔ پھر اس آدمی نے دوسرے سے پوچھا۔ تیرے پاس کیا ہے؟ اس نے کہا میں تیرے پاس کھڑا رہوں گا پھر جب تو مرجائے گا تو میں تجھے دفن کروں گا اور تجھے اکیلا چھوڑ دوں گا۔ پھر اس آدمی نے تیسرے سے کہا۔ تیرے پاس کیا ہے؟ اس نے کہا: تم جہاں ہو گے میں تمہارے ساتھ رہوں گا۔ حضرت نعمان نے فرمایا: پس پہلا دوست اس کا مال ہے کہ جو اس نے لے لیا وہ اس کا ہے اور جو اس نے نہ لیا وہ اس کا نہیں ہے اور جو دوسرا ہے وہ اس کا قبیلہ، برادری ہے۔ جب یہ مرجائے گا تو یہ اس کے پاس رہیں گے پھر اس کو اکیلا چھوڑ دیں گے اور تیسرا اس کا عمل ہے جو اس کے ساتھ ہوگا وہ جہاں بھی ہو اور جہاں وہ جائے گا یہ بھی ساتھ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37450، ترقيم محمد عوامة 35868)
ترقیم عوامۃ: 35869 ترقیم الشثری: -- 37451
٣٧٤٥١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا جرير قال: حدثني من سمع النعمان بن بشير يقول: إن الهلكة كل الهلكة ان (تعمل) (١) عمل السوء في زمان البلاء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (يعمل).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن النعمان، أخرجه ابن عساكر ٦٢/ ١٢٥.
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں بیشک مکمل ہلاکت ہے یہ بات کہ تم آزمائش کے زمانہ میں برا عمل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37451، ترقيم محمد عوامة 35869)
ترقیم عوامۃ: 35870 ترقیم الشثری: -- 37452
٣٧٤٥٢ - حدثنا يزيد قال: اخبرنا حريز بن عثمان قال: حدثني حبان بن زيد الشرعبي (١) قال: وكان (ودا) (٢) للنعمان، وكان النعمان استعمله على (النبك) (٣) قال: فسمع النعمان يقول: الا إن عمال الله ضامنون على الله، الا إن عمال بني آدم لا يملكون ضمانهم، قال: فلما نزل النعمان (عن) (٤) منبره اتاه فاستعفى فقال: مالك؟ قال: سمعتك تقول كذا وكذا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في ابن عساكر ٣٨/ ١٦٠: زيادة (عن عبيدة الشرعبي).
(٢) في [جـ]: (ودي).
(٣) في [جـ، ع]: (البنى)، وفي [ط، هـ]: (النبل).
(٤) في [س]: (على).
(٥) مجهول؛ لجهالة حبان.
حضرت حبان بن زید بیان کرتے ہیں … یہ حضرت نعمان کے بہت دوست تھے اور آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو مقام نبک پر عامل مقرر کیا تھا … کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت نعمان کو کہتے سنا خبردار! خدا کے عمال خدا پر ضامن ہوں گے۔ خبردار! بنی آدم کے عمال۔ اپنے ضمان کے مالک نہیں ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں پھر جب حضرت نعمان اپنے منبر سے اترے تو یہ ان کے پاس آئے اور ان کو استعفیٰ دینا چاہا انہوں نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا میں نے آپ کو یوں یوں کہتے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37452، ترقيم محمد عوامة 35870)
24. كلام عبد الله بن رواحة ﵁
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35871 ترقیم الشثری: -- 37453
٣٧٤٥٣ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن (حصين) (٢) عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: اغمي على عبد الله بن رواحة، فجعلت اخته عمرة تبكي وتقول: وااخاه، واكذا واكذا -تعدد عليه، فقال ابن رواحة حين افاق: ما قلت شيئا إلا ⦗٤٠٠⦘ قيل (٣) انت كذاك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، س، ط].
(٢) في [جـ]: (حسين).
(٣) في [هـ]: زيادة (لي).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢٦٧)، والحاكم ٣/ ٤٤.
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ پر بیہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن حضرت عمرہ رضی اللہ عنہا نے رونا شروع کیا اور کہنے لگیں۔ ہائے بھائی! ہائے یہ! ہائے یہ۔ مختلف باتیں ان کے بارے میں شمار کرنے لگی۔ پھر جب ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو افاقہ ہوا تو فرمایا: تم نے جو بات بھی کہی تو (مجھے) کہا گیا کیا تم ایسے ہو؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37453، ترقيم محمد عوامة 35871)