مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. كلام (أبي هريرة) ﵁
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35852 ترقیم الشثری: -- 37434
٣٧٤٣٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عاصم عن عبيد مولى ابي رهم قال: مررت مع ابي هريرة على نخل فقال: اللهم اطعمنا من (ثمر) (١) لا (تؤبره) (٢) بنو آدم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ثمره)، وفي [ع]: (تمر).
(٢) في [ط، هـ]: (يأبره).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبيد.
حضرت عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ہمراہ ایک کھجور کے درخت کے پاس سے گزرا تو انہوں نے فرمایا: اے اللہ! ہمیں وہ کھجور کھلا جس کی بنی آدم نے پیوند کاری نہ کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37434، ترقيم محمد عوامة 35852)
ترقیم عوامۃ: 35853 ترقیم الشثری: -- 37435
٣٧٤٣٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر قال: حدثنا محمد بن عبد الرحمن مولى طلحة عن عيسى بن طلحة عن ابي هريرة قال: لا تطعم النار رجلا بكى من خشية الله ابدا حتى يرد اللبن في الضرع، ولا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم في منخري رجل مسلم ابدا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي ٦/ ١٢، ووكيع في الزهد (٢٣)، والبيهقي في شعب الإيمان (٨٠١)، وأخرجه مرفوعًا أحمد (١٠٥٦٠)، والترمذي (١٦٣٣)، وابن حبان (٤٦٠٧)، والحاكم ٤/ ٢٦٠، وهناد في الزهد (٤٦٥)، وابن المبارك في الجهاد (٣٠)، والحميدي (١٠٩١)، والبغوي (٤١٦٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص خوفِ خدا کی وجہ سے رویا اس کو جہنم کی آگ تب تک نہ کھائے گی جب تک کہ دودھ تھن میں واپس نہ چلا جائے اور کسی بندہ مسلم کے نتھنوں میں راہ خدا کا غبار اور جہنم کا دھواں کبھی جمع نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37435، ترقيم محمد عوامة 35853)
ترقیم عوامۃ: 35854 ترقیم الشثری: -- 37436
٣٧٤٣٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن عبد الواحد بن قيس عن ابي هريرة قال: من اطفا عن مؤمن سيئة فكانما احيا موؤدة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ عبد الواحد ضعيف ولم يسمع من أبي هريرة، وورد مرفوعًا، أخرجه البيهقي في شعب الإيمان (٩٦٥٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص کسی مومن سے برائی دور کرتا ہے تو گویا اس نے زندہ درگور ہونے والی بچی کو زندہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37436، ترقيم محمد عوامة 35854)
ترقیم عوامۃ: 35855 ترقیم الشثری: -- 37437
٣٧٤٣٧ - حدثنا ابو اسامة عن زهير عن ليث عن عطاء عن ابي هريرة قال: لا ⦗٣٩٤⦘ خير في فضول الكلام (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١٣٠٧)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٧٧).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ فضول کلام میں کوئی بہتری نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37437، ترقيم محمد عوامة 35855)
ترقیم عوامۃ: 35856 ترقیم الشثری: -- 37438
٣٧٤٣٨ - حدثنا عبد الله بن (نمير) (١) عن الاعمش عن ابي يحيى مولى جعدة بن هبيرة عن ابي هريرة قال: مر رجل على كلب مضطجع عند قليب (قد) (٢) كاد ان يموت من العطش، فلم يجد ما يسقيه فيه، فنزع خفه فجعل يغرف له ويسقيه فحاسبه الله به فادخله الجنة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عمرو).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي يحيى.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی قلیب کے پاس ایک گرے ہوئے کتے کے پاس سے گزرا جو کتا پیاس کی وجہ سے موت کے قریب تھا۔ اس آدمی نے پانی پلانے کے لیے کچھ نہیں پایا تو اس نے اپنا موزہ اتارا اور اس کے لیے چلو بھرا اور اس کو پلایا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کا حساب فرمایا اور اس کو جنت میں داخل فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37438، ترقيم محمد عوامة 35856)
ترقیم عوامۃ: 35857 ترقیم الشثری: -- 37439
٣٧٤٣٩ - حدثنا (معاذ بن معاذ) (١) عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة قال: دخلت على ابي هريرة وهو مريض فاحتضنته من خلفه، وقلت: اللهم اشف ابا هريرة فقال: اللهم اشدد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (معاد بن معاد)، وفي [ب]: زيادة (معاذ).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو بن علقمة صدوق، أخرجه ابن سعد ٤/ ٣٣٧، وابن عساكر ٦٧/ ٣٨٠.
حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ مریض تھے۔ میں نے ان کو پیچھے سے گود میں لے لیا اور میں نے کہا اے اللہ! ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو شفا دے دے۔ تو انہوں نے فرمایا: اے اللہ! اور شدید فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37439، ترقيم محمد عوامة 35857)
22. كلام عبد الله بن عمرو ﵁
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35858 ترقیم الشثری: -- 37440
٣٧٤٤٠ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال قال: كان عبد الله بن عمرو يقول: دع ما لست منه في شيء (ولا) (١) تنطق فيما لا ⦗٣٩٥⦘ يعنيك، واخزن لسانك كما تخزن نفقتك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ألا).
(٢) منقطع؛ حميد بن هلال لم يسمع من عبد اللَّه بن عمرو، وأخرجه ابن المبارك في الزهد (٨٩)، وابن أبي عاصم (٤١)، وابن وهب في الجامع ٢/ ٥٦٠، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٨، وابن حبان في روضة العقلاء (ص ٥٥)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٢٤)، والبيهقي في الشعب (٥٠٠٧)، وابن عساكر ٣١/ ٢٧٠.
حضرت حمید بن ہلال سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو کہا کرتے تھے کہ جس کام سے تمہیں غرض نہیں ہے اس کو چھوڑ دو اور غیر متعلق معاملات میں گفتگو نہ کرو اور تم اپنی زبان کو یونہی خزانہ رکھو جس طرح تم اپنے خرچوں کو خزانہ رکھتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37440، ترقيم محمد عوامة 35858)
ترقیم عوامۃ: 35859 ترقیم الشثری: -- 37441
٣٧٤٤١ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: اخبرنا (يحيى ابن (سعيد) (١) الكلاعي عن عمرو بن عائذ) (٢) الازدي عن غطيف بن الحارث الكندي قال: جلست انا واصحاب لي إلى عبد الله بن (عمرو) (٣) ، قال: فسمعته يقول: إن العبد إذا وضع في القبر كلمه فقال: يا ابن آدم الم تعلم اني بيت الوحدة وبيت الظلمة وبيت الحق، يا ابن آدم ما غرك بي، قد كنت تمشي حولي (فدادا) (٤) قال: فقلت لغطيف: يا ابا اسماء ما (فدادا) (٥) قال: احيانا (٦) ، فقال له صاحبي وكان اسن مني: فإذا كان مؤمنا؟ قال: وسع له وجعل منزله اخضر وعرج بنفسه إلى الجنة (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ع، هـ]: (سعد).
(٢) كذا في النسخ، وفي التمهيد لابن عبد البر ١٨/ ١٤٥: (يحيى بن جابر الطائي عن ابن عائذ).
(٣) في [س]: (عمر).
(٤) أي: كثير الأمل، وفي [أ، ب]: (قدرًا)، وفي [جـ، ع]: (وفردًا)، وفي [س]: (قددًا).
(٥) أي: كثير الأمل، وفي [أ، ب]: (قدرًا)، وفي [جـ، ع]: (وفردًا)، وفي [س]: (قددًا).
(٦) في التمهيد ١٨/ ١٤٥: (كبعض مشيتك يا ابن أخي أحيانًا).
(٧) مجهول؛ لجهالة يحيى وعمرو.
حضرت غطیف بن حارث کندی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے کچھ ساتھی حضرت عبداللہ بن عمرو کی خدمت میں حاضر تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا کہ جب بندہ کو قبر میں رکھا جاتا ہے تو قبر اس سے کلام کرتی ہے۔ اور کہتی ہے: اے آدم کے بیٹے! کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میں تنہائی کا گھر ہوں اور ظلمت کا گھر ہوں اور حقیقت کا گھر ہوں؟ اے آدم کے بیٹے! تجھے کس چیز نے میرے ساتھ دھوکہ میں ڈالا تھا؟ تم میرے گرد فداداً چلتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت غطیف سے پوچھا: اے ابواسمائ! فداداً کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یعنی تکبر کے ساتھ۔ حضرت غطیف سے میرے ساتھی نے، جو عمر میں مجھ سے بڑا تھا، کہا۔ اگر وہ شخص مومن ہو؟ غطیف نے کہا: اس کے لیے اس کی قبر کو وسیع کردیا جاتا ہے اور اس کی منزل کو سرسبز کردیا جاتا ہے اور اس کے نفس کو جنت کی طرف بلند کردیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37441، ترقيم محمد عوامة 35859)
ترقیم عوامۃ: 35860 ترقیم الشثری: -- 37442
٣٧٤٤٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن الحارث عن ابي كثير عن عبد الله بن عمرو قال: تجمعون جميعا فيقال: اين فقراء هذه الامة ومساكينها؟ فيبرزون، قال: فيقال: ما عندكم؟ قال: فيقولون: يا ربنا ابتلينا فصبرنا وانت اعلم، قال: واراه قال: ووليت الاموال والسلطان غيرنا، قال: ⦗٣٩٦⦘ فيقال: صدقتم، قال: فيدخلون الجنة قبل سائر الناس بزمان، وتبقى شدة الحساب على ذوي الاموال والسلطان، قال: (قلت) (١) : فاين المؤمنون يومئذ؟ قال: يوضع لهم كراسي من نور ويظلل عليهم (الغمام) (٢) ، ويكون ذلك اليوم اقصر عليهم من ساعة من نهار (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (فقلت).
(٢) في [س]: (الغمائم).
(٣) صحيح؛ أبو كثير هو زهير بن الأقمر وثفه النسائي، وأخرجه ابن المبارك في الزهد (٦٤٣)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٩ و ٦/ ٢٠٧، والدينوري في المجالسة (٢٠٣٧)، وورد مرفوعًا، أخرجه ابن حبان (٧٤١٩)، والطبراني كما في مجمع الزوائد ١٠/ ٣٣٧.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: تم سب لوگوں کو اکٹھا جمع کیا جائے گا پھر کہا جائے گا۔ اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ چناچہ وہ لوگ ظاہر ہوں گے کہا جائے گا تمہارے پاس کیا ہے؟ وہ لوگ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہمیں آزمائش میں ڈالا گیا لیکن ہم نے صبر کیا اور تو خوب جانتا ہے۔ راوی کہتے ہیں میرے خیال میں یہ بھی کہا تھا کہ آپ نے مال اور سلطنت ہمارے علاوہ دیگر لوگوں کو دی۔ اس پر کہا جائے گا تم نے سچ کہا ہے۔ پس وہ لوگ باقی لوگوں سے کافی دیر پہلے جنت میں داخل ہوجائیں گے اور مال و سلطنت کے مالک حساب کی شدت میں باقی رہیں گے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا: اس دن اہل ایمان کہاں ہوں گے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کے لیے نور کی کرسیاں رکھی جائیں گی اور ان پر بادل سایہ فگن ہوں گے اور یہ دن ان پر دن کی ایک گھڑی سے بھی چھوٹا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37442، ترقيم محمد عوامة 35860)
ترقیم عوامۃ: 35861 ترقیم الشثری: -- 37443
٣٧٤٤٣ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن مجاهد عن عبد الله بن عمرو قال: ما من ملا يجتمعون فيذكرون (الله) (١) إلا ذكرهم الله في ملا اعز من ملاهم واكرم، وما من ملا يتفرقون لم يذكروا الله إلا كان مجلسهم حسرة عليهم يوم القيامة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن فضيل في الدعاء (٨٤)، وأحمد في الزهد (ص ١٤٩)، والسمرقندي في التفسير ١/ ١٣٠.
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کوئی جماعت بھی ایسی نہیں ہے جو جمع ہو اور اللہ کا ذکر کرے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کو ایسی جماعت میں یاد کرتا ہے جو ان کی جماعت سے معزز اور مکرم ہوتی ہے اور کوئی جماعت ایسی نہیں ہے جو جدا ہو جبکہ اس نے خدا کا ذکر نہ کیا ہو مگر یہ کہ یہ مجلس قیامت کے دن ان پر حسرت کا ذریعہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37443، ترقيم محمد عوامة 35861)