🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. كلام أبي ذر ﵁
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35832 ترقیم الشثری: -- 37414
٣٧٤١٤ - حدثنا ابو معاوية عن موسى بن عبيدة عن عبد الله بن (خراش) (١) قال: رايت ابا ذر بالربذة وعنده امراة له سحماء او شحباء، (قال) (٢) وهو في (مظلة) (٣) سوداء قال: فقيل (له: يا) (٤) ابا ذر لو اتخذت امراة هي ارفع من هذه، قال: فقال: إني والله لان اتخذ امراة تضعني احب إلي من ان اتخذ امراة ترفعني، قالوا: يا ابا ذر إنك (امرؤ) (٥) ما (يكاد) (٦) يبقى لك ولد، (قال) (٧) : فقال: وإنا نحمد الله الذي ياخذهم منا في دار الفناء، و (يدخرهم) (٨) لنا في دار البقاء، قال: وكان يجلس على قطعة المسح والجوالق، قال: فقالوا: يا ابا ذر لو اتخذت بساطا هو الين من بساطك هذا، قال: فقال: اللهم غفرا، خذ ما (اوتيت) (٩) ، إنما خلقنا لدار لها نعمل وإليها نرجع (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (خدلس)
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [أ، ب، س]: (مظلمة).
(٤) سقط من [أ، ب، جـ].
(٥) في [أ، ب]: (مرزًا)، وفي [س]: (مرزؤٌ).
(٦) في [أ، ب]: (تكاد)
(٧) في [أ، ب]: (قال: فقال).
(٨) في [أ، ب، هـ]: (يدخر).
(٩) في [ع]: (أحويت).
(١٠) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٣٦، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٦٠، (١٦٢٩)، وابن عساكر ٦٦/ ٢٠٥.

حضرت عبداللہ بن خراش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو مقام ربذہ میں دیکھا ان کے ساتھ ایک سحماء یا شحباء عورت تھی۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہایک سیاہ سائبان میں تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا۔ اگر آپ اس عورت سے بلند عورت رکھتے۔ راوی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: خدا کی قسم! میں کوئی ایسی عورت رکھوں جو مجھے نیچا رکھے یہ بات مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایسی عورت رکھوں جو مجھے بلند کرے۔ لوگوں نے کہا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ! آپ اولاد کی طرف سے غم زدہ ہیں۔ آپ کا کوئی بچہ باقی نہیں رہتا۔ راوی کہتے ہیں اس پر آپ نے فرمایا: ہم اس اللہ کی حمد وثنا بیان کرتے ہیں جو ہم سے دارالفناء میں بچے لیتا ہے اور ان کو ہمارے لیے دارالبقاء میں ذخیرہ کرلیتا ہے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ ٹاٹ اور بالوں سے بنے بچھونے پر بیٹھتے تھے۔ لوگوں نے ان سے کہا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ! اگر آپ کوئی ایسا بچھونا بنا لیتے جو آپ کے اس بچھونے سے نرم ہوتا؟ اس پر انہوں نے فرمایا: اللَّہُمَّ غُفْرًا ”اے اللہ! مغفرت عطا فرما۔“ جو تمہیں دیا گیا ہے وہ لے لو۔ کیونکہ ہم تو اس گھر کے لیے عامل پیدا کیے گئے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37414، ترقيم محمد عوامة 35832)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35833 ترقیم الشثری: -- 37415
٣٧٤١٥ - حدثنا ابو معاوية عن الحسن (بن) (١) سالم بن ابي الجعد عن ابيه قال: بعث ابو الدرداء إلى ابي ذر رسولا، قال: فجاء الرسول فقال لابي ذر: إن اخاك ابا الدرداء يقرئك السلام، يقول لك: اتق الله و (خف) (٢) الناس، قال: فقال ابو ذر: مالي وللناس، وقد تركت لهم بيضاءهم وصفراءهم، ثم قال للرسول: انطلق إلى المنزل، قال: فانطلق معه، قال: فلما دخل بيته إذا (طعيم) (٣) في عباءة ليس بالكثير، وقد انتشر بعضه، (قال) (٤) : فجعل ابو ذر يكنسه ويعيده في العباءة، قال: ثم قال: إن من فقه المرء رفقه في معيشته، قال: ثم جيء بطعيم فوضع بين يديه، قال: فقال لي: كل، قال: فجعل الرجل يكره ان يضع يده في الطعام لما يرى من قلته، قال: فقال له ابو ذر: ضع يدك، فوالله لانا بكثرته اخوف مني بقلته، قال: فطعم الرجل، ثم رجع إلى ابي الدرداء فاخبره بما رد عليه، فقال ابو الدرداء: ما اظلت الخضراء ولا اقلت الغبراء على ذي لهجة اصدق منك يا ابا ذر (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [ط، هـ]: (حق).
(٣) في [س]: (طعيمة).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) منقطع؛ سالم بن أبي الجعد لم يدرك أبا الدرداء وأبا ذر، وأخرجه ابن أبي عاصم في الزهد (٦٨).

حضرت سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف قاصد بھیجا۔ قاصد آیا اور اس نے حضرت ابوذر کو کہا آپ کے بھائی حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہاپ کو سلام کہتے ہیں اور وہ آپ سے کہتے ہیں اللہ سے ڈرو اور لوگوں سے ڈرو۔ اس پر حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے لوگوں سے کیا لینا ہے۔ میں نے ان کے لیے ان کی چاندی سونے کو چھوڑ دیا ہے۔ پھر آپ نے قاصد سے فرمایا۔ گھر کی طرف چلو۔ وہ آپ کے ہمراہ چل پڑا۔ پس جب وہ آپ کے گھر میں داخل ہوا تو ایک چوغہ میں تھوڑی سی کھانے کی چیز تھی جو بکھری ہوئی تھی۔ راوی کہتے ہیں پس حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے اس کو اکٹھا کرنا شروع کیا اور اس کو چوغہ میں جمع کیا۔ پھر آپ نے فرمایا: بیشک آدمی کی فقاہت میں سے اس کا اپنی معیشت کے ساتھ نرمی والا معاملہ کرنا ہے۔ پھر کچھ تھوڑا سا کھانا لایا گیا اور ان کے سامنے رکھا گیا۔ انہوں نے مجھے کہا کھاؤ۔ وہ آدمی اس کھانے میں ہاتھ ڈالنے کو ناپسند کرتا تھا۔ کیونکہ وہ تھوڑا دکھائی دے رہا تھا۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے کہا ہاتھ ڈالو خدا کی قسم! ہم کھانے کی قلت سے اتنا خوفزدہ نہیں ہوتے جتنا اس کی کثرت سے ہوتے ہیں۔ اس پر آدمی نے کھانا کھالیا پھر حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس واپس چلا گیا اور ان کو ساری حالت بیان کی۔ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ تجھ سے زیادہ سچے کسی آدمی پر کسی آسمان نے سایہ نہیں کیا اور کسی زمین نے نہیں اٹھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37415، ترقيم محمد عوامة 35833)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35834 ترقیم الشثری: -- 37416
٣٧٤١٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن ابي بكر بن المنكدر قال: ارسل حبيب بن مسلمة وهو على الشام إلى ابي ذر بثلاثمائة دينار، فقال: استعن بها على حاجتك، فقال ابو ذر: ارجع بها، فما وجد احدا (اغر) (١) بالله منا، ما لنا (إلا) (٢) ظل نتوارى به، وثلة من غنم تروح علينا، ومولاة لنا ⦗٣٨٦⦘ تصدقت علينا بخدمتها، ثم إني لاتخوف الفضل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أكثر غرورًا، وفي [أ، ب، س]: (أغنى).
(٢) سقط من: [أ، ب، س].
(٣) منقطع؛ أبو بكر بن المنكدر لم يدرك أبا ذر، أخرجه أبو نعيم ١/ ١٦١، وأحمد في الزهد (ص ١٤٧).

حضرت ابوبکر بن منکدر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حبیب بن مسلمہ نے، جو شام پر حکمران تھے، حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف تین سو دینار بھیجے اور فرمایا: ان سے اپنی ضرورت میں مدد کرلینا۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کو واپس لے جاؤ۔ اللہ کے معاملہ میں ہم سے بڑھ کر دھوکہ کھایا ہوا کوئی شخص اسے نہیں ملا۔ ہمیں تو صرف ایک سایہ چاہیے جس میں ہم سایہ حاصل کریں اور بکریوں کا ایک ریوڑ ہے جو شام کو ہمارے پاس لوٹ آتا ہے اور ایک آزاد لونڈی ہے جو اپنی خدمات کا ہم پر صدقہ کرتی ہے پھر میں اس سے زیادہ چیز کا خوف کھاتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37416، ترقيم محمد عوامة 35834)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35835 ترقیم الشثری: -- 37417
٣٧٤١٧ - حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا (علي بن مسعدة قال: حدثنا) (١) عبد الله الرومي قال: دخلت على ام طلق وإنها حدثته انها دخلت على ابي ذر، فاعطته شيئا من دقيق وسويق، فجعله في طرف ثوبه وقال: ثوابك على الله، فقلت لها: يا ام طلق كيف رايت هيئة ابي ذر؟ فقالت: يا بني رايته شعثا شاحبا، ورايت في يده صوفا منفوشا وعودين قد خالف بينهما وهو يغزل من ذلك الصوف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة أم طلق وعبد اللَّه الرومي، أخرجه ابن عساكر ٦٦/ ٢١٢، والدينوري في المجالسة (٢٨٥٩).

حضرت ام طلق بیان کرتی ہیں کہ وہ حضرت ابوذر کے پاس گئیں اور انہوں نے حضرت ابوذر کو کچھ آٹا اور ستو دئیے تو آپ نے ان کو اپنے کپڑوں کے کنارے میں باندھ لیا اور فرمایا: آپ کا ثواب اللہ پر ہے۔ میں (راوی) نے کہا: اے ام طلق! آپ نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی حالت کیسی دیکھی تھی؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے ان کو پراگندہ بال اور اداس حالت میں دیکھا اور میں نے ان کے ہاتھ میں دھنی ہوئی اون دیکھی اور دو باہم الٹی لکڑیاں تھیں جن سے آپ اون کاتا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37417، ترقيم محمد عوامة 35835)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35836 ترقیم الشثری: -- 37418
٣٧٤١٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سفيان عن المغيرة بن النعمان عن عبد الله بن الاقنع الباهلي عن الاحنف بن قيس قال: كنت جالسا في مسجد المدينة، فاقبل رجل لا تراه حلقة إلا فروا منه، حتى انتهى إلى الحلقة التي كنت فيها، فثبت، وفروا، فقلت: من انت؟ فقال: ابو ذر صاحب رسول الله، (فقلت) (١) : ما يفر الناس منك؟ فقال: إني انهاهم عن الكنوز، فقلت: إن اعطياتنا قد بلغت وارتفعت فتخاف علينا منها؟ قال: اما اليوم فلا، ولكنها يوشك ان تكون اثمان دينكم فدعوهم وإياها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فقال).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن الأقنع، أخرجه أحمد ٥/ ١٦٤ (١١٤٥١)، وابن عساكر ٦٦/ ٢١٢، والدينوري (٢٨٥٩)، والحاكم ٤/ ٥٢٢، وأصله عند البخاري (١٤٠٧)، ومسلم (٩٩٢).

حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں مسجد نبوی میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی سامنے سے آیا جو حلقہ بھی اس کو دیکھتا تو وہ حلقہ بھاگ جاتا۔ یہاں تک کہ وہ آدمی اس حلقہ کے پاس آیا جس میں میں بیٹھا ہوا تھا۔ باقی لوگ فرار ہوگئے اور میں بیٹھا رہا۔ میں نے کہا تم کون ہو؟ انہوں نے کہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ابوذر رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے کہا: لوگ آپ سے کیوں بھاگتے ہیں؟ انہوں نے کہا میں ان کو خزانے جمع کرنے سے منع کرتا ہوں۔ میں نے کہا: (کیا) ہمارے عطیات بہت زیادہ بلند ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو ہم پر خوف ہے؟ انہوں نے کہا: آج تو یہ حالت نہیں ہے لیکن عنقریب ایسا ہوگا کہ تمہارے دین کی قیمت ہوگی پس تم ان لوگوں کو اور ان عطیات کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37418، ترقيم محمد عوامة 35836)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. كلام (عمران) بن حصين ﵁
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35837 ترقیم الشثری: -- 37419
٣٧٤١٩ - حدثنا ابو اسامة عن الجريري عن يزيد عن اخيه (١) مطرف قال: قال لي عمران بن حصين: إني احدثك حديثا لعل الله ان ينفعك به بعد اليوم، اعلم ان خيار العباد عند الله الحمادون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع، هـ]: زيادة (عن)، ولا محل لها كما في كتب التراجم والتخريج.
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد ٤/ ٤٣٤ (١٩٨٩٦)، وابن جرير في مسند عمر (١١٦١)، وورد مرفوعًا، أخرجه الطبراني ١٨/ (٢٥٤).

حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے مجھے کہا میں تمہیں ایک حدیث بیان کرتا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آج کے بعد اس کے ذریعہ نفع دے۔ جان لو اللہ کے بندوں میں سے بہترین بندے زیادہ حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37419، ترقيم محمد عوامة 35837)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35838 ترقیم الشثری: -- 37420
٣٧٤٢٠ - حدثنا وكيع عن ابي الاشهب عن الحسن قال: ابتلي عمران بن الحصين ببلاء كان (يوله) (١) منه قال: فقال له بعض من ياتيه: إنه ليمنعني (من إتيانك) (٢) ما نرى منك؟ قال: فلا تفعل فوالله إن احبه إلي احبه إلى الله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع، هـ]: (يواله)، وفي [هـ]: (يولد)، وفي [س]: (قوله).
(٢) في [أ، ب]: (أن يأتيك).
(٣) منقطع؛ الحسن لم يسمع من عمران، أخرجه الطبراني ١٨/ (١٩٣)، وابن سعد ٤/ ٢٩٠، وبنحوه الحاكم ٢/ ٤٨٣، والبيهقي في الشعب (٩٨١٣)، وابن أبي الدنيا في المرض والكفارات ٤/ ٢٩٠.

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین ایسی بیماری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کے ہوش قائم نہیں رہتے تھے۔ راوی کہتے ہیں انہیں ان کے پاس آنے والے بعض لوگوں نے کہا: ہم آپ کی جو حالت دیکھتے ہیں یہ مجھے آپ کے پاس آنے سے مانع ہوتی ہے۔ فرمایا: یوں نہ کرو۔ خدا کی قسم! بیشک جو خدا کو محبوب ہے وہی مجھے محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37420، ترقيم محمد عوامة 35838)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. كلام معاذ بن جبل ﵁
سیدنا معاذ بن جبل کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35839 ترقیم الشثری: -- 37421
٣٧٤٢١ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن عدي عن الصنابحي عن معاذ قال: لا تزول قدما العبد يوم القيامة حتى (يسال) (١) عن اربع ⦗٣٨٨⦘ خصال: عن جسده فيما ابلاه (٢) ، وعن عمره فيما افناه، و (عن) (٣) ماله من اين اكتسبه وفيما انفقه، وعن علمه كيف عمل فيه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تسأل).
(٢) كذا في النسخ.
(٣) في [جـ، س]: (من).
(٤) ضعيف؛ ليث ضعيف، أخرجه الدارمي (٥٣٩)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ٢/ ٣ (١٢٠٨) والبزار (٢٦٤١)، وورد مرفوعًا، أخرجه البزار (٢٦٤٠)، والطبراني ٢٠/ (١١١)، وتمام (١٤٨٠)، والبيهقي في المدخل (٤٩٣)، والخطيب في الجامع ١/ ٨٨ (٢٨)، واقتضاء العلم العمل (٢).

حضرت معاذ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: قیامت کے دن بندے کے قدم اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ چار چیزوں کے بارے میں سوال کیا جائے۔ جسم کے بارے میں کہ کس بات میں پرانا کیا اور عمر کے بارے میں کہ کس چیز میں فنا کیا اور مال کے بارے میں کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور علم کے بارے میں کہ اس پر کتنا عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37421، ترقيم محمد عوامة 35839)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35840 ترقیم الشثری: -- 37422
٣٧٤٢٢ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد قال: جاء رجل (١) معه اصحابه يسلمون عليه ويودعونه ويوصونه، فقال له معاذ: إني موصيك بامرين إن حفظتهما حفظت ما قال لك اصحابك: إنه لا غنى بك عن نصيبك من (الدنيا) (٢) وانت إلى نصيبك من الآخرة احوج، فآثر نصيبك من الآخرة على نصيبك من (الدنيا) (٣) ، فإنه ياتي بك او يمر بك على نصيبك من الدنيا (فيتنظمه) (٤) لك انتظاما، فيزول معك اينما زلت (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (معاذ بن جبل).
(٢) في [أ]: (الدني).
(٣) في [أ]: (الدني).
(٤) في [س]: (فينتظم)، وفي [أ، ب]: (فينتضمه).
(٥) منقطع، ابن سيرين لم يدرك معاذًا، أخرجه الطبراني ٢٠/ (٤٩)، وأبو نعيم ١/ ٢٣٤، وابن الجوزي في القصاص (ص ٦٩)، وورد من طرق أخرى، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٣٠٠)، وإسحاق كما في المطالب (٣٢٧٥)، وابن عساكر ٥٨/ ٤٣٧، والبيهقي في الشعب (١٠٦٣١)، وهناد (٥٢٠).

محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی آیا، اس کے ساتھ اس کے دوست تھے جو اسے سلام کر رہے تھے، الوداع کہہ رہے تھے اور وصیت کر رہے تھے تو حضرت معاذ بن جبل نے اس کو کہا میں تمہیں دو چیزوں کی وصیت کرتا ہوں۔ اگر تم نے ان کی حفاظت کی تو تم نے وہ سب محفوظ کرلیا جو تمہارے دوستوں نے تم سے کہا ہے۔ ایک یہ بات کہ دنیا کے حصہ سے غنی نہیں ہو اور تم اپنے آخرت کے حصہ کے زیادہ محتاج ہو پس تم اپنی آخرت کے حصہ کو اپنے دنیا کے حصہ پر ترجیح دو۔ کیونکہ وہ تمہیں تمہارے دنیا کے حصہ تک لے آئے گا یا اس پر سے گزارے گا اور اسے تمہارے لیے خوب منظم کردے گا اور جہاں تم جاؤ گے وہ تمہارے ساتھ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37422، ترقيم محمد عوامة 35840)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35841 ترقیم الشثری: -- 37423
٣٧٤٢٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن قطبة عن الاعمش (عن شمر) (١) عن شهر بن حوشب قال: اخذت معاذ قرحة في حلقه فقال: اخنقني خنقك، ⦗٣٨٩⦘ فوعزتك إني لاحبك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) منقطع؛ شهر لم يدرك معاذًا، أخرجه ابن سعد ٣/ ٥٨٩، والبزار (٢٦٧١)، وابن أبي الدنيا في المحتضرين (١٢٨)، والخطابي في الثبات (ص ١١٨)، وابن عساكر ٥٨/ ٤٥٢، وأبو نعيم ١/ ٢٤٠.

حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ کو ان کے حلق میں ایک دانہ نکل آیا تو انہوں نے فرمایا: تم میرا گلا دبا دو۔ تیری عزت کی قسم! مجھے آپ سے محبت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37423، ترقيم محمد عوامة 35841)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں