🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. كلام سلمان
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35822 ترقیم الشثری: -- 37404
٣٧٤٠٤ - حدثنا (معاذ بن معاذ) (١) عن سليمان التيمي عن ابي عثمان عن سلمان قال: إن الله يستحي ان يبسط إليه عبد يديه يساله بهما خيرا فيردهما خائبتين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (معاد بن معاد).
(٢) صحيح؛ أخرجه الحاكم ١/ ٦٧٥، وأحمد ٥/ ٤٣٨ (٢٣٧٦٥)، والخطيب ٧/ ٤٣٢، وورد مرفوعًا، أخرجه ابن حبان (٨٧٩)، وابن ماجه (٣٨٦٥)، والترمذي (٣٥٥٦).

حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو اس بات سے حیا آتی ہے کہ بندہ اس کی طرف ہاتھ پھیلائے اور ان کے ذریعہ خیر کا سوال کرے اور اللہ تعالیٰ ان کو ناکام واپس کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37404، ترقيم محمد عوامة 35822)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35823 ترقیم الشثری: -- 37405
٣٧٤٠٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة والمغيرة بن شبيل عن طارق بن شهاب قال: كان لي اخ اكبر مني يكنى ابا عزرة، وكان يكثر ذكر سلمان، فكنت (اشتهي) (١) لقاءه لكثرة ذكر اخي إياه، قال: فقال لي ذات ⦗٣٨١⦘ يوم: هل لك في (ابي عبد الله؟) (٢) (قد نزل) (٣) القادسية، قال: وكان سلمان إذا قدم من الغزو نزل القادسية، وإذا قدم من الحج نزل المدائن غازيا، قال: قلت: نعم، قال: فانطلقنا حتى دخلنا عليه (في) (٤) بيت بالقادسية، فإذا هو جالس، بين (رجليه) (٥) خرقة، (وهو) (٦) يخيط زنبيلا او يدبغ إهابا، قال: فسلمنا عليه وجلسنا، قال: (فقال) (٧) : يا ابن اخي عليك (بالقصد) (٨) فإنه ابلغ (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أشهي).
(٢) في [ع]: (أبي عبيد).
(٣) في [ع]: (قال: نزلت).
(٤) في [س، ع]: تكررت.
(٥) في [ع]: (يديه).
(٦) سقط من: [ع].
(٧) في [جـ]: (قال).
(٨) في [أ، ب]: (بالفصط).
(٩) صحيح؛ أخرجه الطبراني (٦٠٥١)، والمروزي في تعظيم الصلاة (٩٩).

حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرا ایک مجھ سے بڑا بھائی تھا جس کی کنیت ابوعزرہ تھی۔ وہ حضرت سلمان کا ذکر بڑی کثرت سے کرتا تھا۔ تو اپنے بھائی سے حضرت سلمان کا بہت زیادہ ذکر سن کر مجھے آپ سے ملاقات کا شوق تھا۔ راوی کہتے ہیں ایک دن میرے بھائی نے مجھے کہا کیا تمہیں ابوعبداللہ سے ملنے کا شوق ہے؟ وہ قادسیہ مقام میں فروکش ہیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت سلمان جب جہاد سے واپس آتے تو قادسیہ میں اترتے اور جب حج سے واپس آتے تو مدائن میں جہاد کے ارادہ سے پڑاؤ ڈالتے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا: ہاں (شوق ہے)۔ راوی کہتے ہیں پس ہم چل پڑے یہاں تک کہ ہم قادسیہ میں ان کے گھر میں اترے۔ وہ بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے سامنے ایک کپڑے کا ٹکڑا تھا۔ وہ ٹوکری سی رہے تھے یا چمڑے کو دباغت دے رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں پس ہم نے انہیں سلام کیا اور ہم بیٹھ گئے۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے کہا: اے بھتیجے! تم پر میانہ روی لازم ہے کیونکہ یہ زیادہ مؤثر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37405، ترقيم محمد عوامة 35823)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35824 ترقیم الشثری: -- 37406
٣٧٤٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن عمر بن قيس عن عمرو بن ابي قرة الكندي قال: عرض ابي على سلمان اخته (ان يزوجه، فابى) (١) وزوجه مولاة له يقال (لها) (٢) : (بقيرة) (٣) ، قال: فبلغ ابا قرة انه كان بين حذيفة وسلمان شيء، فاتاه يطلبه فاخبرانه في مبقلة له، فتوجه إليه فلقيه معه زنبيل فيه بقل، قد ادخل عصاه في عروة الزنبيل، وهو على عاتقه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب]: (لقرة).
(٤) حسن؛ عمرو بن أبي قرة صدوق، أخرجه أبو داود (٤٦٥٩)، وأحمد (٢٣٧٧٢)، والبخاري في الأدب المفرد (٢٣٤).

حضرت عمرو بن ابی قرہ کندی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب نے حضرت سلمان کو یہ پیشکش کی کہ وہ ان کی بہن سے شادی کریں۔ آپ نے انکار کردیا تو میرے والد نے اپنی آزاد کردہ لونڈی جس کا نام بقیرہ تھا اس سے ان کی شادی کردی۔ راوی کہتے ہیں ابوقرہ کو یہ بات پہنچی کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سلمان کے درمیان کوئی معاملہ تھا۔ چناچہ ابوقرہ، حضرت سلمان کو تلاش کرنے ان کے پاس آئے تو انہیں بتایا گیا کہ وہ اپنی سبزیوں کے اگانے کی جگہ میں ہیں چناچہ وہ اس طرف گئے تو وہ ان سے ملے۔ ان کے پاس ایک ٹوکری تھی جس میں سبزی تھی۔ اپنی لاٹھی کو انہوں نے ٹوکری کے کڑے میں ڈالا ہوا تھا اور وہ لاٹھی ان کے کندھے پر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37406، ترقيم محمد عوامة 35824)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35825 ترقیم الشثری: -- 37407
٣٧٤٠٧ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي عثمان عن سلمان قال: تعطي الشمس يوم القيامة حر عشر سنين، ثم تدنى من جماجم الناس حتى تكون قاب قوسين، قال: فيعرقون حتى يرشح العرق في الارض قامة، ثم يرتفع حتى (يغرغر) (١) الرجل -قال سلمان: حتى يقول: الرجل غرغر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (لغرعر).
(٢) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٢٠٨٥٠)، وابن المبارك في الزهد (٣٤٧)، وهناد (٣٣٢)، وابن أبي عاصم في السنة (٨١٣)، والطبراني (٦١١٧).

حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن سورج کو دس سال کی حرارت دی جائے گی پھر اس کو لوگوں کی کھوپڑیوں کے قریب کیا جائے گا یہاں تک کہ یہ غلیل کے دو کناروں کے برابر ہوجائے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر ان لوگوں کو پسینہ آئے گا یہاں تک کہ پسینہ زمین میں قد کے برابر ہوجائے گا پھر اوپر اٹھے گا یہاں تک کہ آدمی غرارہ کرنے لگے گا۔ حضرت سلمان نے فرمایا: یہاں تک کہ آدمی کہے گا: غر غر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37407، ترقيم محمد عوامة 35825)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35826 ترقیم الشثری: -- 37408
٣٧٤٠٨ - حدثنا ابو خالد عن يحيى بن سعيد عن عبد الله بن هبيرة قال: كتب ابو الدرداء إلى سلمان: (اما بعد، فإني ادعوك إلى الارض المقدسة وارض الجهاد، قال: فكتب إليه سلمان: اما بعد) (١) ، فإنك قد كتبت إلي تدعوني إلى الارض المقدسة وارض الجهاد، ولعمري ما الارض تقدس اهلها ولكن المرء يقدسه عمله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ عبد اللَّه بن هبيرة لم يدرك أبا الدرداء، أخرجه ابن عساكر ١/ ١٥٠، واللالكائي (١٧١٨)، والدينوري في المجالسة (١٢٣٨)، كما رواه مالك في الموطأ (١٤٥٩)، وأبو نعيم ١/ ٢٠٥، بدون ذكر ابن هبيرة، وورد بطريق آخر، أخرجه البيهقي في الشعب (٨٤٠٠)، والخطابي في الغريب ٢/ ٣٥٥.

حضرت عبداللہ بن ہبیرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے حضرت سلمان کو خط لکھا۔ اما بعد! پس بیشک میں تمہیں ارض مقدس اور ارض جہاد کی طرف دعوت دیتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت سلمان نے ان کو تحریر فرمایا۔ اما بعد! پس بیشک آپ نے یہ تحریر فرمایا کہ آپ مجھے ارض مقدس اور ارض جہاد کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ میری عمر کی قسم! کوئی زمین اپنے اہل کو پاک نہیں بناتی بلکہ آدمی کو اس کے عمل پاک کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37408، ترقيم محمد عوامة 35826)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. كلام أبي ذر ﵁
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35827 ترقیم الشثری: -- 37409
٣٧٤٠٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مجاهد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن ابي ذر قال: والله لو تعلمون ما اعلم لبكيتم كثيرا ولضحكتم قليلا، ولو تعلمون ما اعلم ما انبسطتم إلى نسائكم، (ولا تقاررتم على) (١) فرشكم ولخرجتم ⦗٣٨٣⦘ إلى الصعدات تجارون وتبكون، والله لو ان الله خلقني يوم خلقني شجرة تعضد وتؤكل ثمرتي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ولا تقادرتم).
(٢) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٤/ ٦٢٢.

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں خدا کی قسم جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم وہ کچھ جانتے تو البتہ تم بہت زیادہ روتے اور بہت کم ہنستے اور اگر تم لوگ وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم اپنی عورتوں کی طرف ہاتھ نہ پھیلاتے اور تم اپنے بستروں پر اطمینان نہ کرتے اور تم گھاٹیوں کی طرف آوازیں بلند کرتے اور روتے ہوئے نکل جاتے۔ خدا کی قسم! اگر میری تخلیق کے دن مجھے ایک کٹنے اور کھائے جانے والا درخت بنادیا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37409]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37409، ترقيم محمد عوامة 35827)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35828 ترقیم الشثری: -- 37410
٣٧٤١٠ - حدثنا ابو اسامة عن سفيان عن (ابي المحجل) (١) عن ابن عمران بن حطان عن ابيه قال: قال ابو ذر: الصاحب الصالح خير من الوحدة، والوحدة خير من صاحب السوء، (ومملي) (٢) الخير خير من الساكت، والساكت خير من (مملي) (٣) الشر، والامانة خير من الخاتم (٤) ، والخاتم خير من ظن السوء (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (أبي الحجل)، وفي [ع]: (ابن الحجل).
(٢) في [س]: (وعملي).
(٣) في [س]: (وعملي).
(٤) العلامة التي يقفل بها الحساب للأمن من التزوير.
(٥) مضطرب؛ أخرجه الحاكم ٣/ ٣٨٧، والقضاعي في مسند الشهاب (١٢٦٦)، والدولابي في الكنى ٣/ ٩٨٩، والبيهقي في الشعب (٤٩٩٢)، وابن عساكر ٥٩/ ٣٥٦، والخرائطي في المنتقى (٣٧٢)، والخطابي في العزلة (ص ٤٩)، وابن أبي الدنيا في العزلة (١٢١)، وابن ناصر الدين في توضيح المشتبه ٥/ ٣٨٠، وأبو هلال العسكري في جمهرة الأمثال ٢/ ٣٣٠.

حضرت عمران بن حطان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اچھا ساتھی، تنہائی سے بہتر ہے اور تنہائی، برے ساتھی سے بہتر ہے اور خیر کا املاء کروانے والا ساکت سے بہتر ہے اور ساکت، شر کے املاء کروانے والے سے بہتر ہے۔ اور امانت، خاتم سے بہتر ہے اور خاتم برے گمان سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37410]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37410، ترقيم محمد عوامة 35828)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35829 ترقیم الشثری: -- 37411
٣٧٤١١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن ابيه عن ابي ذر قال: ذو الدرهمين يوم القيامة اشد حسابا من ذي الدرهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٤٧)، وابن المبارك (٥٥٥)، وهناد (٥٩١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٦٤، والبيهقي في الشعب (١٠٦٤٧)، وابن أبي الدنيا في إصلاح المال (٣١).
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ دو درہموں والا شخص بروز قیامت ایک درہم والے سے شدید حساب میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37411]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37411، ترقيم محمد عوامة 35829)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35830 ترقیم الشثری: -- 37412
٣٧٤١٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن ابيه عن ابي ذر قال: قيل له الا تتخذ ارضا كما اتخذ طلحة والزبير، قال: فقال: وما اصنع بان اكون اميرا؟ وإنما يكفيني كل يوم شربة من ماء او نبيذ او لبن وفي الجمعة قفيز من قمح (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٤٨)، وهناد (٥٦٤)، وأبو نعيم ١/ ١٦٢، وابن عساكر ٦٦/ ٢٠٣، والبيهقي في الشعب (١٠٦٥٠)، والدينوري (٩٠٧).
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے کہا گیا کہ جس طرح حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے زمین بنائی ہے آپ کیوں نہیں بنا لیتے؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے جواب دیا: میں امیر ہو کر کیا کروں گا؟ مجھے تو روزانہ کے لیے ایک گھونٹ پانی یا نبیذ کا ایک گھونٹ یا دودھ کا گھونٹ کافی ہے اور ہر جمعہ کے لیے ایک قفیز گندم کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37412]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37412، ترقيم محمد عوامة 35830)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35831 ترقیم الشثری: -- 37413
٣٧٤١٣ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن عمرو بن ميمون عن ابيه عن رجل من بني سليم يقال له عبد الله بن سيدان قال: صحبت ابا ذر فقال لي: الا اخبرك بيوم حاجتي، إن يوم حاجتي يوم اوضع في حفرتي، فذلك يوم حاجتي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سيدان، أخرجه ابن عساكر ٦٦/ ٢٠٥.
حضرت عبداللہ بن سیدان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو انہوں نے مجھے کہا کیا میں تمہیں اپنی حاجت کا دن نہ بتاؤں؟ بیشک میری حاجت کا دن وہ ہے جب مجھے میری قبر میں رکھا جائے گا۔ پس یہ میری حاجت کا دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37413]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37413، ترقيم محمد عوامة 35831)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں