🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. كلام ابن عباس ﵁
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35932 ترقیم الشثری: -- 37514
٣٧٥١٤ - حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس: ﴿سيجعل لهم الرحمن ودا﴾ [مريم: ٩٦] قال: يحبهم ويحببهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه هاد (٤٧٨)، وابن جرير ١٦/ ١٣٣، والبيهقي في الزهد الكبير (٨١١)، وابن أبي الدنيا في الأولياء (٣٢).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { سَیَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمَن وُدًّا } کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا: ان سے خدا محبت کرتا ہے اور ان کو (لوگوں کا) محبوب بنا دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37514]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37514، ترقيم محمد عوامة 35932)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35933 ترقیم الشثری: -- 37515
٣٧٥١٥ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا (بشير) (١) بن عقبة قال: حدثنا يزيد بن عبد الله عن ابن عباس قال: لابن آدم ثلاثة وثلاثون عضوا، على كل عضو منها زكاة من تسبيح الله وتحميده وذكره (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (بشر)، وفي [جـ، س]: (بسر)، وانظر: الجرح والتعديل ٢/ ٣٧٦.
(٢) صحيح؛ ورواه البخاري في الأدب المفرد (٤٢٢) مع الشك في رفعه، كما ورد بنحوه مرفوعًا، أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٩٥٩)، والطبراني (١١٠٢٧)، والمروزي في تعظيم قدر الصلاة (٨٠٦).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ابن آدم کے تینتیس اعضاء ہیں اور اس کے ہر عضو پر خدا کی تسبیح، تحمید اور ذکر کی زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37515]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37515، ترقيم محمد عوامة 35933)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35934 ترقیم الشثری: -- 37516
٣٧٥١٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس: ﴿لكيلا تاسوا على ما فاتكم ولا تفرحوا بما آتاكم﴾ [الحديد: ٢٣] قال: ليس احد إلا وهو يحزن ويفرح ولكن (من جعل) (١) المصيبة صبرا وجعل الخير شكرا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطرية، أخرجه ابن جرير ٢٧/ ٢٣٥، والحاكم ٢٠/ ٥٢١، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٣٧).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { لِکَیْلاَ تَأْسَوْا عَلَی مَا فَاتَکُمْ وَلاَ تَفْرَحُوا بِمَا آتَاکُمْ } کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہر آدمی خوش ہوتا ہے اور غمگین ہوتا ہے لیکن جس نے مصیبت کو صبر کرلیا اور خیر کو شکر کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37516، ترقيم محمد عوامة 35934)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35935 ترقیم الشثری: -- 37517
٣٧٥١٧ - حدثنا ابو معاوية عن إسماعيل بن سميع عن مسلم البطين عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس: ﴿ما لكم لا ترجون لله وقارا﴾ [نوح: ١٣] ما لكم (لا تعلمون) (١) حق عظمته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لا يعلمون).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن جرير ٢/ ٩٥، والضياء في المختارة ١٠/ (٣٩٢)، وبنحوه البيهقي في الشعب (٧٢٨)، وأبو الشيخ في العظمة (٧٣).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { مَا لَکُمْ لاَ تَرْجُونَ لِلَّہِ وَقَارًا } کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا: تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اس کی عظمت کو کماحقہ نہیں معلوم کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37517، ترقيم محمد عوامة 35935)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35936 ترقیم الشثری: -- 37518
٣٧٥١٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا محمد بن المنكدر عن جابر بن عبد الله الانصاري قال: راى رجل جمجمة فحدث نفسه بشيء قال: فخر ساجدا تائبا مكانه، قال: فقيل له: ارفع راسك فإنك انت انت، وانا انا (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أنت العائد للذنب، وأنا العوّاد بالمغفرة، كما في تفسير الثعلبي ٢/ ١٦٠ و ٣/ ١٧٠.
(٢) حسن؛ جعفر بن سليمان صدوق، أخرجه تمام في الفوائد (٦٥٩)، وابن عدي ٢/ ١٤٧، وابن عساكر ٥/ ١٤٩ و ٣٧/ ٣١٣.

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کوئی کھوپڑی دیکھی تو اس کے دل میں کوئی بات آئی۔ راوی کہتے ہیں لیکن وہ اسی جگہ توبہ کرتے ہوئے سجدہ میں گرگیا۔ راوی کہتے ہیں اس کو کہا گیا اپنا سر اٹھا لو۔ کیونکہ تم تم ہو اور میں میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37518، ترقيم محمد عوامة 35936)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. (كلام) الضحاك بن قيس ﵁
سیدنا ضحاک رضی اللہ عنہ بن قیس کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35937 ترقیم الشثری: -- 37519
٣٧٥١٩ - حدثنا (ابو بكر) (١) قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عبد العزيز بن رفيع عن تميم بن طرفة قال: سمعت الضحاك بن قيس يقول: يا ايها الناس اعملوا اعمالكم لله، فإن الله لا يقبل إلا عملا خالصا (٢) ، لا يعفو احد منكم عن مظلمة فيقول: هذا لله ولوجوهكم، فليس لله (٣) إنما هي لوجوههم، ولا يصل احد منكم رحمه فيقول: هذا لله وللرحم، إنما هو للرحم ومن عمل عملا فيجعله لله، ولا يشرك فيه شيئا فإن الله يقول يوم القيامة: من اشرك بي شيئا في عمل عمله فهو (لشريكه) (٤) ليس لي منه شيء (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: زيادة (صالحًا).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (و).
(٤) في [س]: (شريكه).
(٥) صحيح؛ أخرجه هناد (٨٥٠)، وورد بعضه مرفوعًا، أخرجه الدارقطني ١/ ٥١، والضياء ٨/ (٩٢)، وابن قانع ٢/ ٣٢، والبيهقي في الشعب (٦٨٣٦)، والبزار كما في الأحكام الكبرى ٣/ ٢٦٧، وابن عساكر ٢٤/ ٢٨١.

حضرت ضحاک بن قیس بیان فرماتے ہیں: اے لوگو! تم اپنے اعمال اللہ کے لیے کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف خالص عمل کو قبول کرتا ہے وہ تم میں سے کوئی کسی کے ظلم کو معاف نہ کرے کہ وہ کہے: یہ خدا کے لیے اور تمہارے لیے ہیں۔ پس یہ عمل اللہ کے لیے نہیں ہے۔ وہ عمل صرف تمہارے لیے ہی ہے اور تم میں سے کوئی کسی کے ساتھ صلہ رحمی یوں نہ کرے کہ کہے یہ خدا کے لیے بھی ہے اور رشتہ داروں کے لیے بھی ہے۔ یہ عمل صرف رشتہ داروں کے لیے ہے جو شخص کوئی عمل کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ خالص اللہ کے لیے عمل کرے اور اس کے اندر کسی کو شریک نہ کرے۔ کیونکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے جس شخص نے اپنے کسی عمل میں میرے ساتھ کسی کو شریک بنایا ہے تو پس وہ عمل اس شریک کے لیے ہوگا میرے لیے اس میں سے کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37519، ترقيم محمد عوامة 35937)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35938 ترقیم الشثری: -- 37520
٣٧٥٢٠ - حدثنا جرير عن منصور عن ابي الضحى قال: كان الضحاك بن قيس يقول: يا ايها الناس علموا اولادكم واهليكم القرآن، فإنه من كتب الله له من مسلم ان يدخله الجنة اتاه ملكان فاكتنفاه فقالا له: اقرا وارتق في درج الجنة حتى ينزلا به حيث انتهى عمله من القرآن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه سعيد بن منصور ٢/ (١٠)، وابن أبي الدنيا في العيال (٣١١).
حضرت ضحاک بن قیس فرماتے ہیں: اے لوگو! اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں کو قرآن سکھاؤ۔ کیونکہ جس مسلمان کے لیے خدا تعالیٰ نے جنت میں داخلہ لکھ دیا ہوگا اس کے پاس دو فرشتے آئیں گے اور اس کو گھیر لیں گے پھر وہ فرشتے اس آدمی سے کہیں گے۔ پڑھتے جاؤ اور بہشت کے زینے چڑھتے جاؤ۔ یہاں تک کہ وہ اس جگہ اتریں گے جہاں پر اس کے قرآن کا عمل ختم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37520، ترقيم محمد عوامة 35938)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35939 ترقیم الشثری: -- 37521
٣٧٥٢١ - حدثنا حسين بن علي عن جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: قال: سمعت الضحاك بن قيس (يقول) (١) : إذكروا الله في الرخاء يذكركم في الشدة، فإن يونس كان عبدا صالحا ذاكرا لله فلما وقع في بطن الحوت قال الله: ﴿فلولا انه كان من المسبحين (١٤٣) للبث في بطنه إلى يوم يبعثون﴾ [الصافات: ١٤٣ - ١٤٤] ، وإن فرعون كان عبدا طاغيا ناسيا لذكر الله فلما ادركه الغرق: ﴿قال آمنت انه لا إله إلا الذي آمنت به بنو إسرائيل وانا من المسلمين (٩٠) آلآن وقد عصيت قبل وكنت من المفسدين﴾ [يونس: ٩٠ - ٩١] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) صحيح؛ جعفر ثقة في غير الزهري، أخرجه ابن جرير ١١/ ١٦٣ و ٣٣/ ١٠٠.

حضرت ضحاک بن قیس فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کو تم نرمی میں یاد کرو تو وہ سختی میں تمہیں یاد کرے گا۔ چناچہ حضرت یونس علیہ السلام خدا کو یاد کرنے والے عبد صالح تھے۔ پس جب وہ مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: { فَلَوْلا أَنَّہُ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِینَ لَلَبِثَ فِی بَطْنِہِ إِلَی یَوْمِ یُبْعَثُونَ } اور فرعون ایک سرکش اور یاد خدا کو بھولنے والا بندہ تھا۔ پس جب وہ غرق ہونے لگا تو اس نے کہا کہ میں اس بات پر ایمان لاتا ہوں کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔ اب (ایمان لاتا ہے)؟ حالانکہ پہلے تو نے نافرمانی کی تھی اور تو فساد کرنے والوں میں سے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37521، ترقيم محمد عوامة 35939)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35940 ترقیم الشثری: -- 37522
٣٧٥٢٢ - حدثنا وكيع عن (قرة) (١) بن خالد السدوسي عن حميد بن هلال العدوي عن خالد بن عمير العدوي. - قال: وحدثنا وكيع عن ابي نعامة سمعه من خالد بن (عمير) (٢) قال: خطبنا عتبة بن غزوان، قال ابو نعامة: على المنبر، ولم يقله قرة، فقال: الا إن (الدنيا) (٣) ⦗٤٢٠⦘ قد آذنت (بصرم) (٤) (وولت حذاء) (٥) ، ولم يبق منها إلا صبابة كصبابة (الإناء) (٦) ، فانتم في دار (منتقلون) (٧) عنها، فانتقلوا بخير من يحضركم، ولقد رايتني سابع سبعة مع رسول الله ﷺ وما لنا طعام ناكله إلا ورق الشجر، حتى قرحت اشداقنا. - قال قرة: ولقد وجدت بردة -قال: وقال ابو نعامة: التقطت بردة-، فشققتها بنصفين فلبست نصفها واعطيت سعدا نصفها، وليس من اولئك السبعة احد اليوم حي إلا على مصر من الامصار، ولتجربن الامراء بعدي، وإنه والله ما كانت نبوة (إلا) (٨) تناسخت (حتى تكون) (٩) ملكا (وجبربة) (١٠) ، ولقد ذكر لي، -قال قرة: ان الحجر، وقال (ابو نعامة) (١١) : ان الصخرة- يقذف بها من شفير جهنم فتهوي إلى قرارها، قال قرة: اراه قال: سبعين، وقال ابو نعامة: سبعين خريفا (ولتملان) (١٢) ، و (ان ما) (١٣) بين المصراعين من ابواب الجنة لمسيرة اربعين عاما، ولياتين على ابواب الجنة يوم وليس منها باب إلا وهو كظيظ، وإني اعوذ بالله ان اكون في نفسي عظيما وعند الله صغيرا (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (مرة).
(٢) في [جـ]: (عمر).
(٣) في [أ]: (المدني).
(٤) في [أ، ب، س]: (بصوم).
(٥) في [أ، ب]: (وولدت حذا).
(٦) في [ع]: (الإباء).
(٧) في [أ، ب]: (متنقلين)، وفي [جـ]: (منقلين عنه).
(٨) في [ع]: (إلا ولذلك).
(٩) في [جـ، ع]: (حتى تكون).
(١٠) في [ع]: (جرية).
(١١) في [س]: (أبو معاوية).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (ولو تملون)، وسقط من: [ط، هـ].
(١٣) في [أ، ب]: (وإنما).
(١٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٦٧)، وأحمد (١٧٥٧٤).

حضرت خالد بن عمیر عدوی فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا (ابو نعامہ نے کہا: منبر پر، اور قرہ نے یہ نہیں کہا) انہوں نے فرمایا: خبردار! دنیا نے اپنے ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے اور تیزی سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے اور اس میں سے صرف اتنا باقی رہ گیا ہے جتنا برتن کی تہ میں بچا ہوا آخری قطرہ ہوتا ہے۔ تم ایک ایسے گھر میں ہو جس سے تمہیں منتقل ہونا ہے۔ پس اپنے پاس موجود لوگوں میں سے بہترین کے ساتھ منتقل ہو۔ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات میں سے ساتواں تھا اور ہمارے پاس کھانے کو درختوں کے پتوں کے سوا کچھ نہ تھا، یہاں تک کہ ہماری باچھیں زخمی ہوگئیں۔ (قرہ نے کہا:) مجھے ایک چادر ملی (اور ابو نعامہ نے کہا: میں نے ایک چادر اٹھائی) تو میں نے اس کے دو ٹکڑے کیے۔ ایک ٹکڑا میں نے خود پہن لیا اور دوسرا ٹکڑا حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔ آج ان سات میں سے جو بھی زندہ ہے وہ کسی نہ کسی شہر پر (مقرر) ہے۔ اور تم میرے بعد امراء کو ضرور آزماؤ گے۔ خدا کی قسم! کوئی نبوت ایسی نہیں ہوئی مگر یہ کہ وہ بدلتے بدلتے بادشاہت اور جبر بن گئی۔ اور مجھ سے ذکر کیا گیا (قرہ نے کہا: کہ پتھر، اور ابو نعامہ نے کہا: کہ چٹان) جہنم کے کنارے سے پھینکا جاتا ہے تو وہ اس کی تہ کی طرف گرتا چلا جاتا ہے (قرہ نے کہا: میرا خیال ہے انہوں نے ستر کہا، اور ابو نعامہ نے کہا: ستر سال) اور وہ ضرور بھر دی جائے گی۔ اور جنت کے دروازوں کے دو پٹوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے اور جنت کے دروازوں پر ایک دن ضرور ایسا آئے گا کہ اس کا ہر دروازہ بھیڑ سے بھرا ہوگا۔ اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں اپنے دل میں بڑا اور اللہ کے نزدیک چھوٹا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37522، ترقيم محمد عوامة 35940)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35942 ترقیم الشثری: -- 37523
٣٧٥٢٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن (عمرو) (١) عن الماجشون ابن ابي سلمة قال: قال: (سعد) (٢) بن معاذ: ثلاث انا فيما سواهن بعد ضعيف: ما سمعت رسول الله ﷺ يقول قولا قط إلا علمت انه حق، ولا صليت صلاة قط فالهاني عنها غيرها حتى انصرف، ولا تبعت جنازة فحدثت نفسي بغير (ما) (٣) هي قائلة او يقال لها حتى (نفرغ) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، ع، هـ]: (عمر)، وانظر: كتب التراجم والتخريج.
(٢) في [أ، ب]: (سعيد).
(٣) في [ع]: (ها).
(٤) في [ب، جـ، ع]: (يفرغ).
(٥) منقطع؛ الماجشون لم يدرك سعد بن معاذ، بينهما طبقتان أو ثلاث، وأخرجه الطبراني (٥٣٢١)، والبيهقي في الشعب (٣١٦٣)، وأخرجه ابن عبد البر في الاستيعاب ٢/ ٦٠٥ من طريق الماجشون عن الزهري عن ابن المسيب عن ابن عباس عن ابن معاذ، وسقط في جامع بيان العلم ٢/ ٩٢: (ابن عباس).

حضرت ماجشون بن ابی سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تین چیزوں کے علاوہ میں ابھی تک کمزور ہوں۔ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کبھی کوئی بات نہیں سنی مگر یہ کہ مجھے اس کے برحق ہونے کا علم ہوتا ہے اور میں نے کبھی کوئی نماز نہیں پڑھی کہ اس دوران مجھے کسی چیز نے اس سے غافل کیا ہو یہاں تک کہ میں نماز سے فارغ ہوجاؤں اور میں نے کسی جنازہ کی پیروی نہیں کی کہ میرے دل میں اس بات کے علاوہ کوئی بات ہو جو وہ (جنازہ) کہہ رہا ہے یا اس سے کہی جا رہی ہے یہاں تک کہ ہم اس سے فارغ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37523، ترقيم محمد عوامة 35942)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں