🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. وذكر أن أبا حنيفة قال: لو أن شاهدي زور شهدا عند القاضي على رجل بطلاق امرأته، ففرق القاضي بينهما بشهادتهما: (أنه) لا بأس أن يتزوجها أحدهما
قاضی کا جھوٹے گواہوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37647 ترقیم الشثری: -- 39251
٣٩٢٥١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن هشام عن الحسن قال في المرتدة: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
حضرت حسن سے مرتد عورت کے بارے میں منقول ہے کہ اس سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک۔ وگرنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39251]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39251، ترقيم محمد عوامة 37647)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37648 ترقیم الشثری: -- 39252
٣٩٢٥٢ - حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: تقتل.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مرتد عورت کو قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39252، ترقيم محمد عوامة 37648)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37649 ترقیم الشثری: -- 39253
٣٩٢٥٣ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حماد قال: تقتل.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ مرتد عورت کو قتل کیا جائے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر عورت مرتد ہوجائے تو اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39253، ترقيم محمد عوامة 37649)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
114. (وذكر) أن أبا حنيفة قال: لا تقتل إذا ارتدت
کیا اگر عورت مرتد ہو جائے تو اس کو قتل کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37650 ترقیم الشثری: -- 39254
٣٩٢٥٤ - حدثنا هشيم اخبرنا يونس عن الحسن عن ابي (بكرة) (١) قال: انكسفت الشمس (او القمر) (٢) على عهد رسول الله ﷺ فقال:"إن الشمس والقمر ⦗٣٣١⦘ آيتان من آيات الله، لا ينكسفان لموت احد من الناس، فإذا كان ذلك فصلوا حتى تنجلي" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بردة)، وتقدم ٢/ ٤٦٨ برقم [٨٥٣٠].
(٢) في [أ، ب]: (والقمر)، وسقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٤٠)، وأحمد (٢٠٣٩٠).

حضرت ابو بکرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سورج یا چاند گرہن ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ بیشک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ یہ لوگوں میں کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے پس اگر ایسا ہو تو تم گرہن چھٹنے تک نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39254]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39254، ترقيم محمد عوامة 37650)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37651 ترقیم الشثری: -- 39255
٣٩٢٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: حدثني فلان بن فلان ان النبي ﷺ قال:"إن كسوف الشمس آية من آيات الله، فإذا رايتم ذلك (فافزعوا) (١) إلى الصلاة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فافرغوا).
(٢) ضعيف مرسل؛ فيه جهالة، يزيد ضعيف، وفلان بن فلان مجهول، لم تثبت له صحبة.

حضرت عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ، فلاں بن فلاں سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ سورج کا گرہن ہونا اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے پس جب تم اس کو دیکھو تو نماز کی طرف پناہ پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39255]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39255، ترقيم محمد عوامة 37651)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37652 ترقیم الشثری: -- 39256
٣٩٢٥٦ - حدثنا وكيع (١) عن هشام الدستوائي عن قتادة عن عطاء عن عبيد بن عمير عن عائشة قالت: صلاة الآيات ست ركعات في اربع سجدات (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (عن عثمان).
(٢) صحيح؛ أخرجه النسائي (٥٠٤)، وإسحاق (١١٨٠)، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٣٠٨، وورد عنها بمثله مرفوعًا، أخرجه مسلم (٩٠١)، وورد عنها مرفوعًا أنها أربع ركوعات، أخرجه البخاري (١٠٤٩)، ومسلم (٩٠٧).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آیات (نشانیوں) کی نماز چار سجدوں میں چھ رکعات ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39256، ترقيم محمد عوامة 37652)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37653 ترقیم الشثری: -- 39257
٣٩٢٥٧ - حدثنا جرير عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة: إذا فزعتم من افق من آفاق السماء فافزعوا إلى الصلاة.
حضرت علقمہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں آسمان کے افق میں سے کچھ گبھراہٹ ہو تو تم نماز کی طرف پناہ پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39257، ترقيم محمد عوامة 37653)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37654 ترقیم الشثری: -- 39258
٣٩٢٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن ابي النجود عن ابي قلابة عن النعمان بن بشير ان النبي ﷺ صلى في كسوف نحوا من صلاتكم يركع ويسجد (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: زيادة (به).
(٢) منقطع؛ أبو قلابة لم يسمع من النعمان بن بشير، وأخرجه أحمد (١٨٣٩٢)، وأبو داود (١١٩٣)، والنسائي ٣/ ١٤٥، وابن خزيمة (١٤٠٤)، والحاكم ١/ ٣٣٢، وابن ماجه (١٢٦٢)، والطحاوي ١/ ٣٣٠، والطيالسي (٨٠٠)، والبيهقي ٣/ ٣٣٣.

حضرت نعمان بن بشیر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کسوف میں تمہاری نماز کی طرح نماز پڑھتے تھے (اس میں) رکوع، سجدہ کرتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: چاند گرہن میں نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39258، ترقيم محمد عوامة 37654)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
115. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يصلى في كسوف القمر
چاند گرہن میں نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37655 ترقیم الشثری: -- 39259
٣٩٢٥٩ - حدثنا هشيم اخبرنا ابو الزبير عن نافع بن جبير عن ابي عبيدة عن عبد الله قال: شغل النبي ﷺ المشركون يوم الخندق عن اربع صلوات، قال: فامر بلالا فاذن (واقام) (١) فصلى الظهر، ثم اقام فصلى العصر، ثم اقام فصلى المغرب، ثم اقام فصلى العشاء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فأقام).
(٢) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع أباه، أخرجه أحمد (٣٥٥٥)، والترمذي (١٧٩)، والنسائي ٢/ ١٧، وأبو يعلي (٥٣٥١)، والبيهقي ١/ ٤٠٣، والطبراني (١٠٢٨٣)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٢٠٧، والطيالسي (٣٣٣).

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خندق کے دن مشرکین نے چار نمازوں سے مشغول (بجنگ) کئے رکھا۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا۔ انہوں نے اذان کہی اور اقامت کہی اور ظہر کی نماز پڑھی پھر انہوں نے اقامت کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی پھر انہوں نے اقامت کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی پھر انہوں نے اقامت کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39259، ترقيم محمد عوامة 37655)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37656 ترقیم الشثری: -- 39260
٣٩٢٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا ابن ابي ذئب عن المقبري عن عبد الرحمن ابن ابي سعيد الخدري (عن) (١) ابيه قال: حبسنا يوم الخندق عن الظهر والعصر (والمغرب) (٢) والعشاء، حتى كفينا ذلك، وذلك قول الله ﵎: ﴿وكفى الله المؤمنين القتال (وكان الله قويا عزيزا) (٣) ﴾ [الاحزاب: ٢٥] ، فقام (رسول) (٤) الله ﷺ فامر (بلالا) (٥) فاقام فصلى الظهر كما كان يصليها قبل ذلك، ثم اقام (٦) ، فصلى العصر كما كان يصليها قبل ذلك، (ثم اقام المغرب فصلاها كما كان ⦗٣٣٣⦘ يصليها قبل ذلك، ثم اقام العشاء فصلاها كما كان يصليها قبل ذلك) (٧) ، وذلك قبل ان ينزل: ﴿فإن خفتم فرجالا او ركبانا﴾ [البقرة: ٢٣٩] (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (على).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: تكرر.
(٤) في [ب]: تكرر.
(٥) في [هـ]: (بلال).
(٦) في [هـ]: زيادة (العصر).
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) صحيح؛ أخرجه أحمد (١١٦٤٤)، والنسائي ٢/ ١٧، وابن خزيمة (٩٩٦)، والطيالسي (٢٢٣١)، والشافعي ١/ ١٩٦، والدارمي ١/ ٣٥٨، وأبو يعلي (١٢٩٦)، والبيهقي ٣/ ٢٥١، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٢٣٥.

حضرت عبد الرحمن بن ابو سعید خدری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں خندق کے دن ظہر، عصر، مغرب اور عشاء سے روکے رکھا گیا (یعنی مشرکین نے روک رکھا) یہاں تک کہ ہماری اس بارے میں کفایت کردی گئی اور اس بارے میں ارشاد خداوندی ہے۔ { وَکَفَی اللَّہُ الْمُؤْمِنِینَ الْقِتَالَ وَکَانَ اللَّہُ قَوِیًّا عَزِیزًا } پس رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا تو انہوں نے اقامت کہی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے ظہر پڑھا کرتے تھے۔ پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔ پھر حضرت بلال نے اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے مغرب پڑھتے تھے۔ پھر حضرت بلال نے عشاء کے لئے اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی جس طرح کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے عشاء پڑھا کرتے تھے۔ اور یہ واقعہ { فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالاً، أَوْ رُکْبَانًا } کے اترنے سے پہلے کا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب آدمی کی کئی نمازیں فوت ہوجائیں تو ان میں سے کسی کے لئے اذان کہی جائے گی اور نہ اقامت کہی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39260، ترقيم محمد عوامة 37656)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں