🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. وذكر أن أبا حنيفة كان يكره ذلك
مزارعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37677 ترقیم الشثری: -- 39281
٣٩٢٨١ - حدثنا ابن عيينة عن (مسلم) (١) (الخياط) (٢) عن ابي هريرة وابن عمر قال احدهما: نهى، وقال الآخر: لا يبيعن حاضر لباد (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (سالم).
(٢) في [س، ط]: (الخباط)، وأهل العلم يقولون بصحة النسبتين إليه، ويقال أيضًا: (الحناط)، انظر: الأنساب ٢/ ٣١٧، ومقدمة ابن الصلاح ص ٣٤٨، والشذا الفياح ٢/ ٦٢١، والمدهش لابن الجوزي ص ٥٨، وتوضيح المشتبه ٣/ ٣٤٧.
(٣) صحيح؛ حديث ابن عمر أخرجه الطبراني (١٣٢٨٠)، والبغوي في الجعديات (٢٧٧٥)، وابن عبد البر في التمهيد ١٨/ ٢٠٠، والطحاوي ٤/ ١٠، وحديث أبي هريرة أخرجه أحمد ٢/ ٢٥٤ (٧٤٤٩)، وابن عبد البر في التمهيد ١٨/ ٢٠٠، والبخاري في التاريخ ٧/ ٢٦٠.

حضرت ابوہریرہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ ان میں سے ایک نے فرمایا۔ (دلالی سے) منع کیا گیا ہے اور دوسرے نے فرمایا۔ ہرگز کوئی شہری کسی دیہاتی کے لئے دلالی نہ کرے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: انہوں نے اس مسئلہ میں رخصت دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39281، ترقيم محمد عوامة 37677)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
122. وذكر أن أبا حنيفة رخص فيه
کسی شہری کا کسی دیہاتی کے لئے دلّالی کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37678 ترقیم الشثری: -- 39282
٣٩٢٨٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن محمد بن زياد عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ راى الحسن بن علي اخذ تمرة من الصدقة فلاكها في فيه، فقال (النبي) (١) ﷺ:"كخ كخ، إنا لا تحل لنا الصدقة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رسول اللَّه).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٩١)، ومسلم (١٠٦٩).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے صدقہ کی ایک کھجور پکڑی اور اس کو انہوں نے اپنے منہ میں ڈال لیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ کَخْ کَخْ (یعنی باہر نکالو) ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39282]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39282، ترقيم محمد عوامة 37678)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37679 ترقیم الشثری: -- 39283
٣٩٢٨٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن بن ابي رافع ان النبي ﷺ بعث رجلا من بني مخزوم على الصدقة، فاراد ابو رافع ان يتبعه، فسال النبي ﷺ فقال:"اما علمت انا لا تحل لنا الصدقة، وان مولى القوم من انفسهم" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٨٧٢)، والترمذي (٦٥٧)، والنسائي (٢٣٩٤)، وأبو داود (١٦٥٠)، وابن خزيمة (٢٣٤٤)، وابن حبان (٣٢٩٣)، والحاكم ١/ ٤٠٤، والطيالسي (٩٧٢)، والطحاوي ٢/ ٨، وابن زنجويه (٢١٢٣)، وأبو يعلي (٢٧٢٨)، والبيهقي ٧/ ٣٢، والبغوي (١٦٠٧).
حضرت ابن ابی رافع روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی مخزوم میں سے ایک آدمی کو صدقہ (کی وصولی) پر بھیجا۔ ابو رافع نے ان کے پیچھے جانے کا ارادہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور بیشک لوگوں کا آزاد کردہ غلام انہیں میں سے (شمار) ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39283]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39283، ترقيم محمد عوامة 37679)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37680 ترقیم الشثری: -- 39284
٣٩٢٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا زهير عن عبد الله بن عيسى عن ابيه عن جده عن ابي ليلى قال: كنت عند رسول الله ﷺ فقام فدخل بيت الصدقة فدخل معه الغلام -يعني حسنا (او) (١) حسينا- فاخذ تمرة فجعلها في فيه، فاستخرجها النبي ﷺ وقال:"إن الصدقة لا تحل لنا" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (و).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٠٥٩)، والطحاوي ٢/ ١٠ و ٣/ ٢٩٧.

حضرت ابو لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور صدقہ کے کمرہ میں داخل ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک بچہ، حضرت حسن یا حضرت حسین بھی داخل ہوگیا۔ پس اس بچہ نے ایک کھجور پکڑ لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو باہر نکلوایا اور فرمایا۔ بلاشبہ ہمارے لیئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39284، ترقيم محمد عوامة 37680)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37681 ترقیم الشثری: -- 39285
٣٩٢٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا (معرف) (١) (حدثتني) (٢) حفصة ابنة (طلق) (٣) امراة من الحي سنة تسعين عن (جدي) (٤) ابي (عميرة) (٥) رشيد بن مالك قال: كنت عند النبي ﷺ جالسا ذات يوم، فجاء رجل بطبق عليه تمر، فقال:"ما هذا؟ صدقة ام هدية؟" فقال الرجل: بل صدقة، فقدمها إلى القوم، والحسن (متعفر) (٦) بين يديه فاخذ تمرة فجعلها في (فيه) (٧) ، فنظر رسول الله ﷺ إليه، فادخل إصبعه في فيه ثم قال بها، ثم قال:"إنا آل محمد (٨) لا ناكل الصدقة" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (معروف).
(٢) في [ط، هـ]: (حدثني).
(٣) في [أ، ب، س]: (طليق).
(٤) في [ط، هـ]: (جدها).
(٥) في [جـ]: (عمرة).
(٦) في [أ، ب]: (متفقر).
(٧) في [جـ]: (في الصبي).
(٨) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٩) مجهول؛ لجهالة حفصة بنت طلق، أخرجه أحمد (١٦٠٠٢)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٣٣٤، وابن سعد ٦/ ٤٥، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٣٦)، والدولابي ١/ ٨٤، والطحاوي ٢/ ٩، والطبراني (٤٦٣٢)، والخطيب في الموضح ٢/ ٧٦.

حضرت ابو عمیرہ رشید بن مالک روایت کرتے ہیں کہ میں ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک آدمی طبق لے کر حاضر ہوا جس میں کھجوریں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ صدقہ ہے یا ہدیہ؟ اس آدمی نے عرض کیا (ہدیہ نہیں ہے) بلکہ صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کھجوروں کا طبق لوگوں کی طرف بڑھا دیا۔ حضرت حسن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے مٹی میں لوٹ رہے تھے تو انہوں نے ایک کھجور پکڑی اور اس کو اپنے منہ میں ڈال لیا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی مبارک ان کے منہ میں داخل کی اور اس کو باہر نکال لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بلاشبہ ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صدقہ نہیں کھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39285، ترقيم محمد عوامة 37681)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37682 ترقیم الشثری: -- 39286
٣٩٢٨٦ - (١) حدثنا وكيع عن محمد بن شريك عن ابي مليكة ان خالد بن سعيد ابن (العاص) (٢) بعث إلى عائشة ببقرة فردتها وقالت: إنا آل محمد (٣) لا ناكل الصدقة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (حدثنا زيد بن الحباب).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (العاصي).
(٣) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٤) صحيح.

حضرت ابن ابی ملیکہ روایت کرتے ہیں کہ خالد بن سعید بن العاص نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف ایک گائے بھیجی تو انہوں نے واپس بھیج دی اور فرمایا۔ ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صدقہ نہیں کھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39286، ترقيم محمد عوامة 37682)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37683 ترقیم الشثری: -- 39287
٣٩٢٨٧ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن حسين بن واقد قال: حدثني عبد الله بن بريدة عن ابيه ان سلمان لما قدم المدينة اتى رسول الله ﷺ بهدية على طبق فوضعها بين يديه فقال:"ما هذا؟" فذكره بطوله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) حسن؛ حسين بن واقد صدوق، وأخرجه أحمد (٢٢٩٩٧)، والترمذي في الشمائل (٢٠)، والبزار (٢٧٢٦/ كشف)، والحاكم ٢/ ١٦، والطحاوي ٢/ ١٠، والطبراني (٦٠٧٠)، والبيهقي ١٠/ ٣٢١، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٩٨.

حضرت عبد اللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت سلمان فارسی مدینہ میں آئے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک طبق بطور ہدیہ لائے اور انہوں نے اس طبق کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ راوی نے آگے مکمل حدیث بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39287، ترقيم محمد عوامة 37683)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37684 ترقیم الشثری: -- 39288
٣٩٢٨٨ - حدثنا يحيى بن آدم عن حماد بن سلمة عن قتادة عن انس ان النبي ﷺ وجد تمرة فقال:"لولا ان تكوني من الصدقة لاكلتك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٠٥٥)، ومسلم (١٠٧١).
حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کھجور ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو صدقہ کی نہ ہوتی تو میں تجھے کھا لیتا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: بنی ہاشم کے موالی وغیرہ کے لئے صدقہ حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39288، ترقيم محمد عوامة 37684)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
123. وذكر أن أبا حنيفة قال: الصدقة تحل لموالي بني هاشم وغيرهم
آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صدقہ کے حکم کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37685 ترقیم الشثری: -- 39289
٣٩٢٨٩ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن زيد بن اسلم عن ابن عمر قال: دخل ⦗٣٤٢⦘ رسول الله ﷺ مسجد بني عمرو بن عوف يصلي فيه، (ودخلت) (١) عليه رجال من الانصار ودخل معهم صهيب، فسالت صهيبا: كيف كان رسول الله ﷺ يصنع حيث كان يسلم عليه؟ قال: كان يشير بيده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ودخل).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٥٦٨)، وأبو داود (٩٢٧)، والنسائي ٣/ ٥، والترمذي (٣٦٨)، وابن ماجه (١٠١٧)، وابن حبان (٢٢٥٨)، وابن خزيمة (٨٨٨)، والحاكم ٣/ ١٢، والطبراني (٨٢٩١)، والبيهقي ٢/ ٢٥٩، وابن الجارود (٢١٥)، والطحاوي ١/ ٤٥٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٨٦)، وعبد الرزاق (٣٥٩٧)، والحميدي (٤٨١).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد بنی عمرو بن عوف میں تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں نماز پڑھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس انصار کے کچھ لوگ حاضر ہوئے اور ا ن کے ساتھ حضرت صہیب بھی حاضر ہوئے۔ میں نے حضرت صہیب سے پوچھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ سے اشارہ کردیتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: نمازی (ایسا) نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39289، ترقيم محمد عوامة 37685)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
124. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يفعل
دورانِ نماز ہاتھ سے اشارہ کرکے سلام کا جواب دینے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37686 ترقیم الشثری: -- 39290
٣٩٢٩٠ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن يحيى بن عمارة عن ابيه عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس في اقل من خمسة اوساق صدقة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه البخاري (١٤٤٧)، ومسلم (٩٧٩).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ وسق سے کم مقدار (غلہ) میں صدقہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39290، ترقيم محمد عوامة 37686)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں