🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40639
٤٠٦٣٩ - قال: قال (عمر) (١) بن قيس: فحدثنا رجل من حضرموت يقال له: ابو قيس، قال: لا نادى قنبر: من عرف شيئا فلياخذه، مر رجل على (قدر لنا) (٢) ونحن نطبخ فيها فاخذها، (فقلنا) (٣) : دعها حتى ينضج ما فيها، قال: فضربها برجله ثم اخذها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب]: (فأدر المنا).
(٣) في [أ، ب]: (وقلنا).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي قيس الحضرمي.

عمر بن قیس کہتے ہیں کہ مجھے ابو قیس جو حضر موت سے تعلق رکھتے تھے کہاجب قنبر نے ندا لگائی کہ اپنی چیزوں کو پہچان کرلے لو تو ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا ہم دیگچی میں کچھ پکا رہے تھے۔ اس نے اس دیگچی کو اٹھا لیا ہم نے کہا اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس میں جو ہے پک جائے ابو قیس کہتے ہیں کہ اس نے دیگچی میں ٹانگ ماری اور اس کو پکڑ کر چلتا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40639، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38989 ترقیم الشثری: -- 40640
٤٠٦٤٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابي وائل قال: دخل ابو موسى وابو مسعود على عمار (وهو يستنفر) (١) الناس فقالا: ما راينا منك منذ اسلمت امرا انهره عندنا من إسراعك في هذا الامر، فقال عمار: ما رايت منكما منذ اسلمتما امرا انهره عندي من إبطائكما عن هذا الامر، قال: فكساهما حلة حلة، وخرجوا إلى الصلاة جميعا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وهم يستفز).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧١٠٢)، والحاكم ٣/ ١١٧.

ابو وائل سے منقول ہے کہ ابو موسیٰ اور ابو مسعود حضرت عمار کے پاس آئے جبکہ وہ لوگوں کو (حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مدد کے لیے) ابھار رہے تھے۔ پس ان دونوں نے حضرت عمار سے کہا کہ جب سے آپ ایمان لائے ہیں ہم نے آپ کے معاملے میں جلدی کرنے سے زیادہ ناپسندیدہ عمل نہں دیکھا۔ حضرت عمار نے فرمایا کہ جب سے تم مسلمان ہوئے ہو میں نے تمہارے اس معاملے میں کوتاہی کرنے سے زیادہ ناپسندیدہ عمل نہیں دیکھا۔ پس حضرت عمار نے ان کو ایک ایک جوڑا پہنایا اور پھر سب کے سب نماز کے لیے چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40640، ترقيم محمد عوامة 38989)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38990 ترقیم الشثری: -- 40641
٤٠٦٤١ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن ابن عون عن ابي الضحى قال: قال سليمان بن صرد الخزاعي للحسن بن علي: اعذرني عند امير المؤمنين، فإنما منعني من يوم الجمل كذا وكذا، قال: فقال الحسن: لقد رايته حين اشتد القتال يلوذ بي ويقول: يا حسن لوددت اني مت قبل هذا بعشرين حجة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه الحارث (٧٥٧/ بغية)، ومسدد كصا في المطالب (٤٤٠٥)، وابن ماكولا في تهذيب مستمر الأوهام ص ٧٢، وابن عساكر ١٧/ ١٩٦، والخطيب في الموضح ١/ ١٠٥، والعسكري في جمهرة الأمثال ١/ ٥٥٤، وابن أبي الدنيا في المتمنين (١٥٥).
ابو الضٰحی سے منقول ہے کہ سلیمان بن صرد نے حسن سے عرض کیا کہ آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاں میرا عذر پیش کریں۔ میں اس اس وجہ سے جنگ جمل میں حاضر نہیں ہوسکا۔ حسن نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب جنگ خوب بھڑک اٹھی کہ وہ میری آڑ لیے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے اے حسن! میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس واقعے سے بیس سال پہلے فوت ہوچکا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40641، ترقيم محمد عوامة 38990)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38991 ترقیم الشثری: -- 40642
٤٠٦٤٢ - حدثنا محمد بن الحسن قال: حدثنا حماد بن زيد عن إسحاق بن سويد العدوي قال: قتل منا يوم الجمل خمسون رجلا حول الجمل قد (قرؤوا) (١) القرآن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قووا).
اسحاق بن سوید سے منقول ہے کہ ہم میں سے جنگ جمل کے دن پچاس آدمی اونٹ کے آس پا س شہید ہوئے وہ سب قرآن پڑھے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40642، ترقيم محمد عوامة 38991)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. باب ما ذكر في صفين
جنگ صفین کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38992 ترقیم الشثری: -- 40643
٤٠٦٤٣ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا (يزيد) (١) بن عبد العزيز عن ابيه عن ⦗٥١٧⦘ حبيب بن ابي ثابت قال: رايت -او: كانت- شك (يحيى) (٢) - راية على يوم صفين مع هاشم بن عتبة، وكان رجلا اعور (فجعل) (٣) عمار يقول: اقدم يا اعور، لا خير في اعور، لا ياتي الفزع فيستحي فيتقدم، قال: يقول عمرو بن (العاص) (٤) : إني لارى لصاحب الراية السوداء عملا لئن دام على ما ارى لتفانن العرب اليوم، قال: فما زال ابو اليقظان (حتى كف بينهم) (٥) ، قال: وهو يقول: كل الماء (ورد) (٦) ، (والمياه رود) (٧) ، صبرا عباد الله الجنة، تحت ظلال السيوف (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (زيد).
(٢) سقط من [ع].
(٣) في [هـ]: (فحمل عليه)
(٤) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (العاصي).
(٥) في [ب، س]: (حتى ألف بينهم)، وفي [هـ]: (يتألف فيهم).
(٦) في [ع]: (وارد).
(٧) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (والماء رود).
(٨) منقطع؛ حبيب لم يدرك صفين.

حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جھنڈا ہاشم بن عتبہ کے ہاتھ میں تھا۔ ان کی ایک آنکھ کانی تھی۔ حضرت عمار کہنے لگے اے کانے! آگے آؤ، اس کانے میں کوئی خیر نہیں جو گھبراہٹ کا سامنا نہ کرے۔ وہ شرمائے اور آگے آئے۔ حضرت عمرو بن عاص نے کہا کہ میں کالے جھنڈے والے میں ایک عمل دیکھ رہاہوں، اگر وہ ایسا ہی رہا تو آج عرب ایک دوسرے کو فنا کرکے رہیں گے۔ حضرت ابو الیقظان (عمار) برابر لگے رہے یہاں تک کہ ان کے درمیان لڑائی رک گئی۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ہر پانی کا گھاٹ ہوتا ہے اور پانی کے پاس آیا جاتا ہے، اللہ کے بندو! صبر کرو، جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40643، ترقيم محمد عوامة 38992)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38993 ترقیم الشثری: -- 40644
٤٠٦٤٤ - حدثنا إسحاق بن منصور عن محمد بن راشد عن جعفر بن عمرو بن امية عن مسلم بن الاجدع الليثي وكان ممن شهد صفين قال: كان عمار يخرج بين (الصفين) (١) وقد اخرجت الرايات، فينادي حتى يسمعهم باعلى صوته: روحوا إلى الجنة، قد تزينت الحور العين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (صفين).
(٢) مجهول؛ لجهالة مسلم بن الأجدع، وأخرجه ابن عساكر ٤٣/ ٤٦٤.

مسلم بن اجدع لیثی، جو صفین میں شریک تھے، کہتے ہیں کہ حضرت عمار صفون کے درمیان نکلے اور اس وقت جھنڈے بلند تھے، انہوں نے بلند آواز سے اعلان کیا کہ جنت کی طرف چلو، جنت کی حور تیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40644، ترقيم محمد عوامة 38993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38994 ترقیم الشثری: -- 40645
٤٠٦٤٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن ابي مسلمة قال: سمعت (الوضي يقول: سمعت) (١) عمار بن ياسر يقول: من سره ان (تكتنفه) (٢) الحور العين فليتقدم بين ⦗٥١٨⦘ الصفين محتسبا، فإني لارى صفا ليضربنكم ضربا يرتاب منه المبطلون، والذي نفسي بيده لو ضربونا حتى يبلغوا بنا سعفات هجر لعرفت انا على الحق وانهم على (الضلالة) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (يكتنفه).
(٣) في [ب، جـ]: (الباطل).
(٤) مجهول؛ الوضي ذكره البخاري في التاريخ، والحديث ورد من طريق شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة كما سيأتي ١٥/ ٢٩٩ برقم [٤٠٦٨٠]، وانظر: ما بعده.

عمار بن یاسر جنگ صفین میں فرما رہے تھے کہ جو یہ چاہتا ہے کہ اسے موٹی آنکھوں والی حور ملے وہ ثواب کی نیت سے دونوں صفوں کے درمیان چلے۔ میں ایک ایسی صف کو دیکھ رہا ہوں جو تمہیں ایسی ضرب لگائے گی جس کے بارے میں جھوٹے شک کا شکار ہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر وہ ہمیں تہس نہس کرکے رکھ دیں پھر بھی مجھے یقین ہوگا کہ میں حق پر اور وہ باطل پر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40645، ترقيم محمد عوامة 38994)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38995 ترقیم الشثری: -- 40646
٤٠٦٤٦ - [حدثنا وكيع عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة -او عن (ابي) (١) البختري- عن عمار قال: (لو) (٢) ضربونا حتى يبلغونا سعفات هجر لعلمنا انا على الحق وانهم على الباطل] (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س].
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط الخبر من: [جـ].
(٤) سماع عمرو بن مرة من عبد اللَّه بن سلمة بعد اختلاطه، وأبو البختري لا يروي عن عمار، والخبر أخرجه أحمد (١٨٨٨٤)، وابن حبان (٧٠٨٠)، والحاكم ٣/ ٣٨٤، وابن سعد ٣/ ٢٥٨، وأبو يعلى (١٦١٠)، والطيالسي (٦٤٣)، والبزار (١٤١٠).

حضرت عمار فرماتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں تلواروں سے ماریں یہاں تک کہ ہمیں تہس نہس کردیں پھر بھی مجھے یقین ہوگا کہ ہم حق پر اور وہ باطل پر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40646]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40646، ترقيم محمد عوامة 38995)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38996 ترقیم الشثری: -- 40647
٤٠٦٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن الحسن بن الحكم عن (زياد) (١) بن الحارث قال: كنت إلى جانب عمار بن ياسر بصفين، وركبتي تمس ركبته، فقال رجل: كفر اهل الشام، فقال عمار: لا تقولوا ذلك، نبينا ونبيهم واحد، وقبلتنا وقبلتهم واحدة، ولكنهم قوم مفتونون (جاروا) (٢) عن الحق، فحق علينا (ان) (٣) نقاتلهم حتى يرجعوا إليه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابه: (رياح) كما في كتب التراجم والتخريج، وكما في الأثرين بعده.
(٢) في [س]: (جازوا).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) صحيح؛ أخرجه الدولابي ٢/ ٤٨٠، والمروزي في تعظيم قدر الصلاة (٥٩٩)، وابن عساكر ١/ ٣٤٨، وابن أبي جردة في بغية الطلب ١/ ٣٠٣.

حضرت زیاد بن حارث فرماتے ہیں کہ میں جنگ صفین میں حضرت عمار بن یاسر کے ساتھ تھا، میرے گھٹنے ان کے گھٹنوں کو چھو رہے تھے، ایک آدمی نے کہا کہ اہل شام نے کفر کیا۔ حضرت عمار نے فرمایا کہ یوں نہ کہو، ان کے اور ہمارے نبی ایک ہیں، ان کا اور ہمارا قبلہ ایک ہے۔ وہ فتنے میں مبتلا ہیں، انہوں نے حق سے اعراض کیا ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم ان سے قتال کریں تاکہ وہ حق پر واپس آجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40647]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40647، ترقيم محمد عوامة 38996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38997 ترقیم الشثری: -- 40648
٤٠٦٤٨ - حدثنا وكيع عن (حنش) (١) بن الحارث عن شيخ له (يقال له) (٢) : (رياح) (٣) قال: قال عمار: لا تقولوا: كفر اهل الشام، ولكن قولوا: فسقوا (ظلموا) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (حسن).
(٢) سقط من [ب].
(٣) في [أ، هـ]: (رباح).
(٤) في [س]: (أو ظلموا)، وفي [جـ]: (وظلموا).
(٥) صحيح؛ أخرجه ابن عساكر ١/ ٣٤٦، وابن جرداة ١/ ٣٠٣، وانظر: ما قبله.

حضرت ریاح فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے فرمایا کہ یوں نہ کہو کہ اہل شام نے کفر کیا بلکہ یوں کہو کہ انہوں نے فسق کیا اور ظلم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40648، ترقيم محمد عوامة 38997)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں