مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. باب ما ذكر في صفين
جنگ صفین کا بیان
ترقیم عوامۃ: 39026 ترقیم الشثری: -- 40679
٤٠٦٧٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق ابي وائل قال: قال سهل ابن حنيف يوم صفين: ايها الناس اتهموا رايكم، فإنه والله ما وضعنا سيوفنا على عواتقنا مع رسول الله ﷺ لامر (يفظعنا) (١) إلا اسهلن بنا إلى امر (نعرفه) (٢) غير هذا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يقطعنا)، وفي [جـ]: (فظعنا).
(٢) في [هـ]: (تعرفه).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨١)، ومسلم (١٧٨٥).
حضرت سہل بن حنیف نے جنگ صفین میں لوگوں سے کہا کہ لوگو! اپنی رائے کو یقینی نہ سمجھنا، بخدا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں ہم نے جب بھی کسی گھبرا دینے والے معاملے کے لئے اپنی تلواریں کندھوں پر رکھیں تو انہوں نے ہمیں آسانی سے ایک ایسے معاملے تک پہنچا دیا جسے ہم پہچانتے تھے، سوائے اس معاملے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40679، ترقيم محمد عوامة 39026)
ترقیم عوامۃ: 39027 ترقیم الشثری: -- 40680
٤٠٦٨٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة سمعه يقول: رايت عمارا يوم صفين (شيخا) (١) آدم طوالا (آخذا) (٢) (حربة) (٣) بيده، ويده ترعد فقال: والذي نفسي بيده لو ضربونا حتى يبلغوا بنا سعفات هجو لعرفت ان (مصلحتنا) (٤) على الحق وانهم على الباطل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (شيخ).
(٢) في [هـ]: (آخذ).
(٣) في [ع]: (لحربة)، وفي [هـ]: (خربة).
(٤) في المسند: (مصلحينا).
(٥) ضعيف؛ سماع عمرو من ابن سلمة بعد اختلاطه، أخرجه أحمد (١٨٨٨٤)، وابن حبان (٧٠٨٠)، والحاكم ٣/ ٣٨٤، وأبو يعلى (١٦١٠)، والطيالسي (٦٤٣)، وابن سعد ٣/ ٢٥٦، والبزار (١٤١٠).
حضرت عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت عمار کو دیکھا کہ وہ انتہائی بوڑھے، گندمی رنگ کے اور دراز قد تھے، ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا اور ان کے ہاتھ میں نیزہ تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، دشمن اگر ہمیں مار کر تہس نہس بھی کردیں تو بھی مجھے یقین ہوگا کہ ہماری اصلاح کی راہ حق پر اور وہ لوگ باطل پر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40680، ترقيم محمد عوامة 39027)
ترقیم عوامۃ: 39028 ترقیم الشثری: -- 40681
٤٠٦٨١ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابن عيينة عن عاصم بن كليب الجرمي عن ابيه قال: إني لخارج من المسجد إذ رايت ابن عباس حين جاء من عند معاوية في امر الحكمين فدخل دار سليمان بن ربيعة فدخلت معه. فما زال (يرمي) (١) إليه (برجل) (٢) ثم رجل بعد رجل: يا ابن عباس كفرت ⦗٥٣٠⦘ واشركت (ونددت) (٣) ، قال (الله) (٤) في كتابه كذا، و (قال الله) (٥) كذا وقال الله كذا حتى دخلني من ذلك، قال: ومن هم؟ هم والله السن الاول اصحاب محمد، هم والله اصحاب البرانس والسواري. قال: فقال ابن عباس: انظروا اخصمكم واجدلكم واعلمكم بحجتكم فليتكلم، فاختاروا رجلا اعور يقال له: (عتاب) (٦) من بني (تغلب) (٧) ، فقام فقال: قال الله كذا، (وقال الله كذا) (٨) ، كانما ينزع بحاجته من القرآن في سورة واحدة. قال: فقال ابن عباس: إني اراك قارئا للقرآن عالما بما قد فصلت ووصلت، انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، هل علمتم ان اهل الشام سالوا القضية فكرهناها (وابيناها) (٩) ؟ فلما اصابتكم (الجراح) (١٠) وعضكم الالم ومنعتم ماء الفرات (١١) انشاتم تطلبونها. ولقد اخبرني معاوية انه اتي بفرس بعيد البطن من الارض (ليهرب) (١٢) عليه (ثم) (١٣) اتاه آت منكم، فقال: إني تركت اهل العراق يموجون مثل الناس ليلة النفر بمكة، يقولون مختلفين في كل وجه مثل ليلة النفر بمكة. ⦗٥٣١⦘ قال: ثم قال ابن عباس: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اي رجل كان ابو بكر؟ فقالوا: (خيرا) (١٤) واثنوا، (فقال: عمر بن الخطاب؟ فقالوا: خيرا واثنوا) (١٥) ، فقال: افرايتم لو ان رجلا خرج حاجا او معتمرا فاصاب ظبيا او بعض هوام الارض فحكم فيه احدهما (وحده) (١٦) (١٧) اكان له والله يقول: ﴿يحكم به ذوا عدل﴾ [المائدة: ٩٥] فما اختلفتم فيه من امر (الامة اعظم) (١٨) ، يقول: فلا تنكروا حكمين في دماء الامة، وقد جعل الله في قتل طائر حكمين، وقد جعل بين اختلاف رجل وامراته حكمين لإقامة العدل والإنصاف بينهما فيما اختلفا (فيه) (١٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يرما)
(٢) في [هـ]: (رجل).
(٣) في [ع]: (وترددت).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (عتار).
(٧) في [ع]: (ثعلب).
(٨) في [ع]: تكررت.
(٩) في [ع]: (وأتيناها).
(١٠) في [هـ]: (الجروح).
(١١) في [هـ]: زيادة (و).
(١٢) في [ع]: (لهرب).
(١٣) في [ع]: (حتى).
(١٤) في [هـ]: (خير).
(١٥) سقط من: [هـ].
(١٦) في [س]: (وجده).
(١٧) في [س]: زيادة (الحال).
(١٨) في [ب]: (الأمر أعظم).
(١٩) حسن؛ كليب صدوق.
حضرت کلیب جرمی فرماتے ہیں کہ میں مسجد سے باہر تھا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا، وہ حاکموں کے معاملے میں حضرت معاویہ کے پاس سے واپس آرہے تھے۔ وہ حضرت سلیمان بن ربیعہ کے گھر میں داخل ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ داخل ہوا۔ انہیں ایک آدمی نے طعنہ دیا، پھر ایک اور آدمی نے طعنہ دیا، پھر ایک اور آدمی نے طعنہ دیا اور کہا کہ اے ابن عباس رضی اللہ عنہما! تم نے کفر کیا، تم نے شرک کیا اور تم نے اللہ کا ہم سر ٹھہرایا۔ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں یہ فرماتا ہے، یہ فرماتا ہے اور یہ فرماتا ہے۔ یہاں تک کہ اس بات کا اثر میرے دل میں بھی آگیا۔ راوی سے پوچھا گیا کہ وہ کون تھے؟ انہوں نے بتایا کہ بخدا وہ پہلی نسل کے لوگ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب تھے، بخدا وہ لمبی ٹوپی والے چوغوں اور ستونوں والے لوگ تھے۔ (٢) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کی بات سن کر فرمایا کہ تم اپنے میں سے سب سے زیادہ عالم اور سب سے بڑے مناظر کا انتخاب کرلو وہ مجھ سے بات کرے۔ انہوں نے ایک کانے شخص کا انتخاب کیا جن کا نام عتاب تھا اور وہ بنو تغلب سے تھے۔ انہوں نے کھڑے ہوکر کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ گویا وہ اپنی ضرورت کو قرآن کی ایک سورت سے ثابت کررہے تھے۔ (٣) ان کی بات سن کر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں آپ کو قرآن کا عالم سمجھتا ہوں، کیونکہ آپ نے بہت وضاحت سے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ میں آپ کو اس ذات کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ شام والوں نے فیصلے کا مطالبہ کیا اور ہم نے اسے ناپسند کیا اور انکار کیا۔ پھر جب تمہیں زخم پہنچے، الم پہنچے اور تمہیں فرات کے پانی سے محروم کیا گیا تو تم نے فیصلے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا؟ مجھے حضرت معاویہ نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایک پتلی کمر والا گھوڑا لایا گیا تاکہ وہ اس پر سوار ہوکر بھاگ جائیں یہاں تک کہ تم میں سے کوئی آنے والا آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اہل عراق کو ان لوگوں کی طرح چھوڑ دیا ہے جو مکہ میں نفر کی رات ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔ (٤) پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں تمہیں اس ذات کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ ابوبکر کیسے آدمی تھے؟ سب نے کہا کہ بھلے آدمی تھے اور ان کی تعریف کی۔ پھر پوچھا کہ عمر بن خطاب کیسے آدمی تھے؟ سب نے کہا کہ بھلے آدمی تھے اور ان کی تعریف کی۔ پھر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ تمہارے خیال میں اگر کوئی شخص حج یا عمرے کے لئے جائے اور کسی ہرن یا وہاں کے حشرات میں سے کسی کو مار ڈالے اور ان دونوں میں سے کوئی ایک اکیلا اس کا فیصلہ کردے تو کیا اسے اس کا حق ہوگا جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ (یَحْکُمُ بِہِ ذَوَا عَدْلٍ) جبکہ تمہارا جس معاملے میں اختلاف ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے عدل و انصاف کے لئے پرندے کے معاملے میں دو حاکم بنائے ہیں، آدمی اور اس کی بیوی کے معاملے میں دو حاکم بنائے ہیں تو تمہارے اختلاف میں جو ان سے بڑا ہے دو حاکم کیوں نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40681]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40681، ترقيم محمد عوامة 39028)
ترقیم عوامۃ: 39029 ترقیم الشثری: -- 40682
٤٠٦٨٢ - حدثنا ابن إدريس (عن ليث) (١) عن عبد العزيز بن رفيع قال: لا سار علي إلى صفين استخلف ابا مسعود على الناس فخطبهم يوم الجمعة فراى فيهم قلة فقال: يا ايها الناس اخرجوا فمن خرج فهو آمن، إنا نعلم والله ان منكم الكاره لهذا الوجه (والمتثاقل) (٢) عنه، اخرجوا فمن خرج فهو آمن، والله ما نعدها عافية ان يلتقي هذان (الغاران) (٣) (يتقي) (٤) احدهما الآخر، ولكن (نعدها) (٥) عافية ان ⦗٥٣٢⦘ يصلح الله امة محمد (٦) ، ويجمع الفتها. الا اخبركم عن عثمان وما نقم الناس عليه؟ انهم (لم) (٧) يدعوه وذنبه حتى يكون الله (٨) يعذبه او يعفو عنه، ولم يدرك الذين (ظلموا) (٩) إذ حسدوه ما (آتاه) (١٠) الله إياه. فلما قدم علي قال (له) (١١) : انت القائل ما بلغني عنك (يا) (١٢) (فروخ) (١٣) ، إنك شيخ قد ذهب عقلك، قال: لقد سمتني امي باسم احسن من هذا، اذهب عقلي وقد وجبت لي الجنة من الله (ومن) (١٤) رسوله (١٥) ، تعلمه انت، وما بقي من عقلي فإنا كنا نتحدث: ان الآخر فالآخر (شر) (١٦) . قال: فلما كان (بالسيلحين) (١٧) او بالقادسية خرج عليهم وظفراه (يقطران) (١٨) (يرى) (١٩) انه قد تهيا للإحرام، فلما وضع رجله في الغرز واخذ بمؤخر ⦗٥٣٣⦘ واسطة (الرحل) (٢٠) قام إليه ناس من الناس فقالوا: لو عهدت إلينا يا ابا مسعود، (فقال) (٢١) : عليكم بتقوى الله والجماعة، فإن الله لا يجمع امة محمد على ضلالة، قال: فاعادوا عليه فقال: عليكم بتقوى الله والجماعة فإنما يستريح بر او يستراح من فاجر (٢٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (المتشاغل).
(٣) في [ع]: (القراءان)، وفي [س، هـ]: (العراءان)، وفي [أ]: (العران).
(٤) في [ع]: (فيقي).
(٥) في [أ، ب، س]: (بعدما).
(٦) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٧) في [أ، ب]: (لن).
(٨) في [هـ]: زيادة (هو).
(٩) في [هـ]: (طلبوه).
(١٠) في [هـ]: (أتى).
(١١) سقط من: [هـ].
(١٢) سقط من: [جـ].
(١٣) في [جـ]: (أفروخ)، وفي [هـ]: (فروج).
(١٤) سقط من: [س].
(١٥) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(١٦) سقط من: [س].
(١٧) في [أ، ب]: (بالسيلحين)، وفي [س]: (بالسليحين)، وفي [ع]: (بالسيحين).
(١٨) في [س]: (تقطران).
(١٩) في [ع]: (يرا).
(٢٠) في [أ، ب]: (الرجل).
(٢١) في [أ، ب]: (قال).
(٢٢) ضعيف منقطع؛ عبد العزيز بن رفيع لم يدرك عليًّا، وليث ضعيف.
حضرت عبد العزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ صفین گئے تو انہوں نے حضرت ابو مسعود کو لوگوں کا حاکم بنایا۔ انہوں نے جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دیا تو لوگوں کو کم پایا۔ تو فرمایا اے لوگو! باہر نکلو، جو باہر نکلا وہ مامون ہوگا۔ بخدا ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض لوگ اس صورت کو ناپسند سمجھتے ہیں اور بوجھل خیال کرتے ہیں۔ باہر نکلو جو باہر نکلا وہ امن پائے گا۔ بخدا ہم اس چیز کو عافیت نہیں سمجھتے کہ یہ دو جماعتیں لڑیں اور ایک دوسرے سے ڈرے۔ بلکہ عافیت اس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ امت محمدیہ کی اصلاح فرمائے اور ان کو جمع کردے۔ کیا میں تمہیں حضرت عثمان کے بارے میں اور اس چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جس پر لوگوں نے ان پر اعتراض کیا؟ لوگوں نے انہیں اور ان کے گناہ کو نہ چھوڑا کہ اللہ تعالیٰ انہیں سزا دیتا یا معاف فرما دیتا، اور جن لوگوں نے ظلم کیا وہ حسد کرکے بھی وہ چیز نہ پاسکے جو اللہ نے حضرت عثمان کو عطا فرمائی تھی۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہائے تو آپ نے فرمایا کہ اے فروخ! کیا آپ نے وہ بات کی جو میں نے سنی ہے؟ آپ ایک ایسے بوڑھے ہیں جس کی عقل ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ماں نے میرا نام اس نام سے اچھا رکھا ہے جو آپ نے مجھے دیا ہے۔ کیا میری عقل چلی گئی ہے اور میرے لئے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنت واجب ہوگئی ہے۔ آپ بھی اس بات کو جانتے ہیں۔ اور جو میری عقل باقی ہے تو ہم باہم گفتگو کیا کرتے تھے کہ ہر بعد میں آنے والا پہلے سے زیادہ برا ہے۔ جب وہ سیلحین یا قادسیہ میں تھے تو لوگوں کے سامنے آئے اور ان کے بالوں سے پانی ٹپک رہا تھا، یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ احرام کی تیاری کررہے ہیں۔ جب انہوں نے سواری پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ اے ابو مسعود! ہمیں کوئی نصیحت فرمادیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ تم پر تقویٰ لازم ہے اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ جڑے رہو، کیونکہ مسلمانوں کی جماعت گمراہی پر جمع نہیں ہوسکتی۔ لوگوں نے پھر نصیحت کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا کہ تم پر تقویٰ لازم ہے اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ جڑے رہو، نیک آدمی راحت پاتا ہے یا برے سے راحت پائی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40682]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40682، ترقيم محمد عوامة 39029)
ترقیم عوامۃ: 39030 ترقیم الشثری: -- 40683
٤٠٦٨٣ - حدثنا علي بن حفص عن ابي معشر عن محمد بن عمارة بن خزيمة بن ثابت قال: ما زال جدي كافا سلاحه يوم صفين ويوم الجمل حتى قتل عمار، فلما قتل سل سيفه وقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"تقتل عمارا الفئة الباغية"، فقاتل حتى قتل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ أبو معشر ضعيف، ومحمد بن عمارة لا يروي عن جده، أخرجه أحمد (٢١٨٧٣)، والحاكم ٣/ ٣٩٧، والطبراني (٣٧١١)، وابن سعد ٣/ ٢٥٩، ويعقوب بن سفيان في المعرفة ٣/ ٣٦٣، وابن عساكر ١٦/ ٣٦٩، والخطيب في الموضح ١/ ٢٦٤.
حضرت محمد بن عمارہ بن خزیمہ بن ثابت فرماتے ہیں کہ میرے دادا جنگ صفین اور جنگ جمل میں ہتھیار سے دور رہے۔ لیکن جب حضرت عمار شہید ہوگئے تو انہوں نے اپنی تلوار نیام سے نکال لی اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔ پھر انہوں نے قتال کیا اور شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40683]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40683، ترقيم محمد عوامة 39030)
ترقیم عوامۃ: 39031 ترقیم الشثری: -- 40684
٤٠٦٨٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ورقاء عن عمرو بن دينار عن زياد مولى عمرو بن (العاص) (١) عن (عمرو بن (العاص) ) (٢) (٣) قال: قال رسول الله ﷺ:"تقتل عمارا الفئة الباغية" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (العاصي).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة زياد، وأخرجه أحمد ٤/ ١٩٧ (١٧٧٦٦)، والحاكم ٢/ ١٥٥، وأبو يعلى (٧٣٤٢)، وأبو القاسم البغوي في الجعديات (١٦٨٥)، وبنحوه عبد الرزاق (٢٠٤٢٧)، والبيهقي في الدلائل ٢/ ٥٥١.
حضرت عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40684]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40684، ترقيم محمد عوامة 39031)
ترقیم عوامۃ: 39032 ترقیم الشثری: -- 40685
٤٠٦٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ابي البختري قال: لما كان يوم صفين واشتدت الحرب دعا عمار بشربة لبن فشربها، وقال: إن رسول الله ﷺ قال لي:"إن آخر شربة تشربها من الدنيا شربة لبن" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو البختري لم يدرك ذلك، أخرجه أحمد (١٨٨٨٠)، والحاكم ٣/ ٣٨٩، وابن سعد ٣/ ٢٥٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٢)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٤٢١، وابن سعد ٣/ ٢٥٧، وأبو يعلى (١٦٢٦)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤١، والبزار (١٤٣٢).
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ جب صفین میں جنگ تیز ہوگئی تو حضرت عمار نے دودھ کا پیالہ منگوا کر پیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا کہ تم دنیا میں آخری چیز دودھ پیو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40685]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40685، ترقيم محمد عوامة 39032)
ترقیم عوامۃ: 39033 ترقیم الشثری: -- 40686
٤٠٦٨٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن شمر عن عبد الله بن سنان الاسدي قال: رايت عليا يوم صفين ومعه سيف رسول الله ﷺ ذو الفقار قال: فنضبطه (فيفلت) (١) فيحمل عليهم، (قال) (٢) : ثم يجيء، قال: ثم يحمل عليهم (٣) ، قال: فجاء بسيفه قد (تثنى) (٤) فقال: إن هذا يعتذر إليكم (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فيتفلت).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ع]: زيادة (ثم يجيء).
(٤) في [ع]: (تثنا).
(٥) صحيح؛ أخرجه ابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (١٦٠).
عبد اللہ بن سنان اسدی فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذوالفقار نامی تلوار تھی۔ ہم ان کے اردگرد رہتے تھے لیکن وہ ہمیں پیچھے چھوڑ دیتے تھے، وہ حملہ کرتے پھر آتے پھر حملہ کرتے۔ پھر وہ اپنی تلوار لائے تو وہ مڑ چکی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ یہ تمہارے لئے عذر پیش کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40686]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40686، ترقيم محمد عوامة 39033)
ترقیم عوامۃ: 39034 ترقیم الشثری: -- 40687
٤٠٦٨٧ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة قال: سالت الحكم هل شهد ابو ايوب صفين؟ قال: لا، ولكن (قد) (١) شهد يوم النهر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) منقطع؛ الحكم لا يروي عن أبي أيوب ولم يدرك صفين.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ کیا ابو ایوب صفین کی جنگ میں شریک ہوئے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس میں تو نہیں یوم النہر میں شریک تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40687]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40687، ترقيم محمد عوامة 39034)
ترقیم عوامۃ: 39035 ترقیم الشثری: -- 40688
٤٠٦٨٨ - حدثنا عمر بن ايوب الموصلي عن جعفر بن برقان عن يزيد بن الاصم قال: سئل علي عن (قتلى) (١) يوم صفين، فقال: قتلانا وقتلاهم في الجنة، ⦗٥٣٥⦘ ويصير الامر إلي وإلى معاوية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قتال).
(٢) صحيح؛ وهنا إسناد صحيح، فيه رواية يزيد عن علي، خلافًا لما ذكره المزي ٣٢/ ٨٤، وأخرجه ابن عساكر ٥٩/ ١٣٩، وبنحوه سعيد بن منصور ١/ (٢٩٦٨)، وابن أبي جرادة في بغية الطلب ١/ ٢٩٧.
یزید بن اصم کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صفین کے مقتولین کا حکم پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان کے اور ہمارے مقتول سب جنتی ہیں، معاملہ میرا اور معاویہ کا رہ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40688، ترقيم محمد عوامة 39035)