الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
13. بَابُ غَسْلِ الْيَدَيْنِ لِمَنِ اسْتَيْقَظَ مِنْ نَوْمِهِ
باب: نیند سے بیدار ہونے والے شخص کا دونوں ہاتھ دھونا
ترقیم العلمیہ : 126 ترقیم الرسالہ : -- 130
نا عبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، إِمْلاءً، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّ أَحَدُكُمْ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ، أَوْ أَيْنَ بَاتَتْ تَطُوفُ يَدُهُ" . وَهَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ أَيْضًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں داخل نہ کرے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ یا اس کا ہاتھ رات بھر کہاں گھومتا رہا ہے؟“ یہ سند بھی ”حسن“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 130]
ترقیم العلمیہ: 126
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 162، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 278، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 54، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 99، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1061، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1، 161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 103، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 24، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 793، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 393، 394، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 127، 129، 130، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 981، 982، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7402»
«قال بدرالدين العيني: بإسناد حسن، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: 15/3»
«قال بدرالدين العيني: بإسناد حسن، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: 15/3»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
14. بَابُ النِّيَّةِ
باب: نیت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 127 ترقیم الرسالہ : -- 131
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، وَاللَّفْظُ لِيَزِيدَ، أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَهُ، أنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لامْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ" .
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اعمال (کی جزا) کا دارومدار نیت پر ہے، اور ہر شخص کو وہی ملے گا جو اس نے نیت کی ہو گی، جس شخص نے ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف کی ہو گی، اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف شمار ہو گی، اور جس شخص نے ہجرت دنیا کے لیے کی تھی تاکہ اسے حاصل کرے یا کسی عورت کے لیے کی تھی تاکہ وہ اس سے شادی کر لیتا تو اس کی ہجرت اسی طرف ہو گی جس کی طرف (نیت کر کے) اس نے ہجرت کی تھی۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 131]
ترقیم العلمیہ: 127
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1، 54، 2529، 3898، 5070، 6689، 6953، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1907، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 142، 143، 455، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 388، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 75، 3437، 3803، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2201، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1647، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 4227، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 28، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 131، وأحمد فى ((مسنده))برقم: 170»
ترقیم العلمیہ : 128 ترقیم الرسالہ : -- 132
نا نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، ثنا الْحَجَبِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَنَسٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ ، نا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُجَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصُحُفٍ مُخْتَمَةٍ فَتُنْصَبُ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلائِكَتِهِ: أَلْقُوا هَذَا وَاقْبَلُوا هَذَا، فَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: وَعِزَّتِكَ مَا رَأَيْنَا إِلا خَيْرًا، فَيَقُولُ وَهُوَ أَعْلَمُ: إِنَّ هَذَا كَانَ لِغَيْرِي، وَلا أَقْبَلُ الْيَوْمَ مِنَ الْعَمَلِ إِلا مَا كَانَ ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهِي" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن کچھ صحیفے لائے جائیں گے، جن پر مہر لگی ہوئی ہو گی، انہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے رکھا جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمائے گا: اسے پرے کر دو اور اسے قبول کر لو! تو فرشتے عرض کریں گے: ہمیں تیری عزت کی قسم! ہمیں تو ان میں صرف بھلائی نظر آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ فرمائے گا، حالانکہ وہ زیادہ علم رکھتا ہے، یہ عمل میرے علاوہ کسی اور کے لیے تھا، آج کے دن میں صرف وہی عمل قبول کروں گا، جو صرف میری رضا کے لیے کیا گیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 132]
ترقیم العلمیہ: 128
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 132، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7388، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2603، 6133»
ترقیم العلمیہ : 129 ترقیم الرسالہ : -- 133
نا نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الصَّنْدَلِيُّ ، قَالا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، نا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، وَغَيْرُهُ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ: أَنَا خَيْرُ شَرِيكٍ فَمَنْ أَشْرَكَ مَعِيَ شَرِيكًا فَهُوَ لِشَرِيكِي يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَخْلِصُوا أَعْمَالَكُمْ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّ اللَّهَ لا يَقْبَلُ إِلا مَا أُخْلِصَ لَهُ، وَلا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِلرَّحِمِ، فَإِنَّهَا لِلرَّحِمِ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ، وَلا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِوُجُوهِكُمْ، فَإِنَّهَا لِوُجُوهِكُمْ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ" .
سیدنا ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہ ارشاد فرماتا ہے: ”میں سب سے بہتر شریک ہوں تو جو شخص میرے ساتھ کسی کو شریک کرے گا، تو وہ عمل میرے شریک کے لیے ہو گا (یعنی اسی سے وہ شخص اپنے بدلے کا طلبگار ہو)۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اے لوگو! اپنے اعمال کو اللہ کے لیے خالص کر لو! کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف اس عمل کو قبول کرے گا جو خالص اس کے لیے ہو، اور تم یہ نہ کہو یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے: وہ رشتے داری کے حوالے سے ہو گا، اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا اور تم یہ بھی نہ کہو: یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ تمہاری وجہ سے ہے، کیونکہ وہ تمہاری وجہ سے ہی ہو گا، اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 133]
ترقیم العلمیہ: 129
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 92، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 133، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 35937، قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن مجشر وثقه ابن حبان وغيره وفيه ضعف وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:221/10»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
15. بَابُ الِاغْتِسَالِ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ
باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں غسل کرنا
ترقیم العلمیہ : 130 ترقیم الرسالہ : -- 134
نا النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا السَّائِبِ مَوْلَى بَنِي زُهْرَةَ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَغْتَسِلُ أَحَدُكُمْ مِنَ الْمَاءِ الدَّائِمِ وَهُوَ جُنُبٌ" . فَقَالَ: كَيْفَ يَفْعَلُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: تَتَنَاوَلُهُ تَنَاوُلا. إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی شخص جب جنبی ہو، تو وہ ٹھہرے ہوئے پانی میں غسل نہ کرے۔“ راوی نے دریافت کیا: اے سیدنا ابوہریرہ! پھر وہ کیا کرے؟ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ پانی حاصل کر لے (اور ایک طرف ہو کر غسل کرے)۔“ اس کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 134]
ترقیم العلمیہ: 130
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 239، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 282، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 66، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1251، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 394، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 69، 70، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 68، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 757، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 344، 605، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 134، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7641، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 999، 1000، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 299، 300، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1509»
«»
«»
الحكم على الحديث:
صحيح
16. بَابُ اسْتِعْمَالِ الرَّجُلِ فَضْلَ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ
باب: مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا
ترقیم العلمیہ : 131 ترقیم الرسالہ : -- 135
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، ثنا عَبْدَةُ . ح وَنا الْحُسَيْنُ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالُوا: نا حَارِثَةُ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَطَهَّرُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے اپنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے: ہم ایک ہی برتن سے طہارت حاصل کر لیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 135]
ترقیم العلمیہ: 131
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 250، 261، 263، 272، 299، 2030، 5955، 7339، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 319، 321،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 139، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 236، 238، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1108، 1111، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 605، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 72، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 77، 98، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1755، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 776، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 376،، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 135، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 159، 168، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24648»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 132 ترقیم الرسالہ : -- 136
نا الْحُسَيْنُ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نا عَارِمٌ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَتَوَضَّأُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے اپنے بارے میں اچھی طرح یاد ہے، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتی تھی۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 136]
ترقیم العلمیہ: 132
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 119، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 383، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 136»
ترقیم العلمیہ : 133 ترقیم الرسالہ : -- 137
نا علِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ ، نا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: أَجْنَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ مِنْ جَفْنَةٍ فَفَضَلَتْ فِيهَا فَضْلَةٌ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنْهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدِ اغْتَسَلَتْ مِنْهُ، فَقَالَ:" الْمَاءُ لَيْسَ عَلَيْهِ جَنَابَةٌ" ، فَاغْتَسَلَ مِنْهُ، اخْتُلِفَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى سِمَاكٍ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: عَنْ مَيْمُونَةَ غَيْرَ شَرِيكٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: مجھے جنابت لاحق ہو گئی، میں نے ایک برتن سے غسل کر لیا اور اس میں کچھ پانی بچ گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ اس سے غسل کرنے لگے تو میں نے عرض کی: میں نے اس برتن سے غسل کیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پانی کو جنابت لاحق نہیں ہوئی ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن سے غسل کر لیا۔ اس روایت میں سماک نامی راوی سے اختلاف کیا گیا ہے اور اس میں صرف شریک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 137]
ترقیم العلمیہ: 133
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 372، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 137، 141، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27443، 27444، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1730، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7098، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 1030»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 372»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 372»
ترقیم العلمیہ : 134 ترقیم الرسالہ : -- 138
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ" . قَالَ: تَابَعَهُ أَيُّوبُ، وَمَالِكٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَغَيْرُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مرد اور خواتین (یعنی میاں بیوی) ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتے تھے۔ ایوب، مالک، ابن جریج اور دیگر راویوں نے اس روایت کو نقل کرنے میں ان کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 138]
ترقیم العلمیہ: 134
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 193، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 63، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 120، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1263، 1265، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 581، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 71، 341، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 72، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 79، 80، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 381، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 138، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4567»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 135 ترقیم الرسالہ : -- 139
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: مَبْلَغُ عِلْمِي وَالَّذِي يَسْكُنُ عَلَى بَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنَا، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ اس کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 139]
ترقیم العلمیہ: 135
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 323، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 108، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 915، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 139، 140، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3534، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5261، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1037، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 1033»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح