الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
16. بَابُ اسْتِعْمَالِ الرَّجُلِ فَضْلَ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ
باب: مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا
ترقیم العلمیہ : 136 ترقیم الرسالہ : -- 140
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: عِلْمِي وَالَّذِي يَخْطِرُ بِبَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِي، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ اس کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 140]
ترقیم العلمیہ: 136
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 323، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 108، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 915، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 139، 140، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3534، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5261، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1037، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 1033»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 137 ترقیم الرسالہ : -- 141
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ بِفَضْلِ غُسْلِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ" ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ: تَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیا تھا۔ رمادی نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے جنابت کی حالت میں پانی سے وضو کیا تھا، اس کے بچے ہوئے پانی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 141]
ترقیم العلمیہ: 137
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 372، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 137، 141، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27443، 27444، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1730، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7098، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 1030»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 372»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 372»
ترقیم العلمیہ : 138 ترقیم الرسالہ : -- 142
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ، أَوْ قَالَ: شَرَابِهَا" . قَالَ شُعْبَةُ : وَأَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ". أَبُو حَاجِبٍ اسْمُهُ سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ جَرِيرٍ، وَغَزَوَانُ بْنُ حُجَيْرٍ السَّدُوسِيُّ عَنْهُ مَوْقُوفًا، مِنْ قَوْلِ الْحَكَمِ غَيْرِ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عورت کے پینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے (وضو کرے)۔ شعبہ نامی راوی یہ بات بیان کرتے ہیں: سلیمان تیمی نے یہ بات بیان کی ہے: ابوحاجب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا جائے۔ ابوحاجب نامی راوی کا نام سوادہ بن عاصم ہے، ان کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے، عمران بن جریر اور غزوان بن حجیر سدوسی نے ان سے اسے حکم کے قول کے طور پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 142]
ترقیم العلمیہ: 138
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1260، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 342، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 82، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 64، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 373، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 931، 932، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 142، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18143»
«قال البخاري: ليس بصحيح، إكمال تهذيب الكمال: 156/6»
«قال البخاري: ليس بصحيح، إكمال تهذيب الكمال: 156/6»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 139 ترقیم الرسالہ : -- 143
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أنا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا سَالِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَتْنِي مَوْلاتِي خَوْلَةُ بِنْتُ قَيْسٍ " أَنَّهَا كَانَتْ تَخْتَلِفُ يَدُهَا وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ تَتَوَضَّأُ، هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کا ہاتھ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک ایک ہی برتن میں آگے پیچھے داخل ہوتے تھے، وہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک ساتھ) وضو کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 143]
ترقیم العلمیہ: 139
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 143، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 11، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 595»
17. بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ
باب: استنجاء کا بیان
ترقیم العلمیہ : 140 ترقیم الرسالہ : -- 144
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ لَهُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ وَهُوَ يَسْتهْزِئُ بِهِ: إِنِّي لأَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ أَمَرَنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ لا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَلا نَسْتَدْبِرَهَا، وَلا نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، وَلا نَسْتَكْفِيَ بِدُونِ ثَلاثِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا عَظْمٌ وَلا رَجِيعٌ" .
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کسی مشرک نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے یہ کہا: میں نے یہ بات نوٹ کی ہے، آپ کے آقا نے آپ کو ہر چیز کی تعلیم دی ہے یہاں تک کہ رفع حاجت کے طریقے کی بھی تعلیم دی ہے، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں! اللہ کے رسول نے ہمیں یہ ہدایت کی ہے، ہم استنجا کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کریں اور دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجا نہ کریں اور تین پتھروں سے کم کے ذریعہ استنجا نہ کریں، ان پتھروں میں کوئی ہڈی یا مینگنی نہیں ہونی چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 144]
ترقیم العلمیہ: 140
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 262، 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 74، 81، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 41، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 40، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 7، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 16، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 316، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 144، 145، 146، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24199»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 141 ترقیم الرسالہ : -- 145
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا حمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالُوا: نا الأَعْمَشُ ، بِإِسْنَادٍ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 145]
ترقیم العلمیہ: 141
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 262، 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 74، 81، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 41، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 40، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 7، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 16، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 316، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 144، 145، 146، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24199»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 142 ترقیم الرسالہ : -- 146
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ . ح وَنا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالا: أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قَالَ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ إِنَّهُ لَيَنْهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَيَنْهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ، وَقَالَ:" لا يَسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کچھ مشرکین نے ان سے یہ کہا: ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے، آپ کے آقا نے آپ کو ہر طرح کی بات کی تعلیم دی ہے، یہاں تک کہ آپ کو استنجا کرنے کے طریقے کی بھی تعلیم دی ہے، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم میں سے کوئی شخص اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجا کرے یا قبلہ کی طرف رخ کر کے استنجا کرے، اور آپ نے ہمیں مینگنی اور ہڈی سے استنجا کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’کوئی شخص تین پتھروں سے کم (پتھروں کے ذریعے) استنجا نہ کرے۔‘“ اس حدیث کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 146]
ترقیم العلمیہ: 142
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 262، 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 74، 81، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 41، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 40، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 7، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 16، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 316، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 144، 145، 146، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24199»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 143 ترقیم الرسالہ : -- 147
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، نا أَبِي ، عَنْ مُسْلِمٍ وَهُوَ ابْنُ قُرْطٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ لِحَاجَةٍ فَلْيَسْتَطِبْ بِثَلاثِ أَحْجَارٍ فَإِنَّهَا تُجْزِيهِ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو وہ تین پتھروں کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرے، ایسا کرنا اس کے لیے کافی ہو گا۔“ اس روایت کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 147]
ترقیم العلمیہ: 143
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 44، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 42، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 40، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 697، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 505، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 147، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25410، 25652، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4376، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 734»
«قال الدارقطني: إسناده حسن وقال إسناد متصل صحيح، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 333/2»
«قال الدارقطني: إسناده حسن وقال إسناد متصل صحيح، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 333/2»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 144 ترقیم الرسالہ : -- 148
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِيُّ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِيُّ ، قَالُوا: أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ فَأَمَرَ ابْنَ مَسْعُودٍ أَنْ يَأْتِيَهُ بِثَلاثَةِ أَحْجَارٍ فَجَاءَهُ بِحَجَرَيْنِ وَرَوْثَةٍ فَأَلْقَى الرَّوْثَةَ، وَقَالَ:" إِنَّهَا رِكْسٌ ائْتِنِي بِحَجَرٍ" تَابَعَهُ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ۔.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی: ”وہ آپ کے لیے تین پتھر لے کر آئیں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دو پتھر اور ایک مینگنی لے آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مینگنی کو پھینک دیا اور فرمایا: ”یہ گندگی ہے، تم پتھر لے کر آؤ۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس کے مطابق سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کہیں جا رہا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی: ”میں آپ کے لیے تین پتھر لے کر آؤں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں آپ کے پاس دو پتھر اور ایک مینگنی لے کر آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مینگنی کو ایک طرف ڈال دیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ گندگی ہے، تم اس کی بجائے دوسری چیز (پتھر) میرے پاس لے کر آؤ۔“ اس روایت میں ابواسحاق نامی راوی پر اختلاف کیا گیا ہے، (امام دارقطنی کہتے ہیں:) میں نے کسی دوسرے مقام پر اس اختلاف کی وضاحت کر دی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 148]
ترقیم العلمیہ: 144
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 156، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 70، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم:، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 43، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 17، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 314، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 508، 531، 4210، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 148، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3760»
ترقیم العلمیہ : 145 ترقیم الرسالہ : -- 149
نا تَابَعَهُ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا جَدِّي ، نا أَبِي ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَهُ بِثَلاثَةِ أَحْجَارٍ، فَأَتَيْتُهُ بِحَجَرَيْنِ وَرَوْثَةٍ، قَالَ: فَأَلْقَى الرَّوْثَةَ، وَقَالَ:" إِنَّهَا رِكْسٌ فَأْتِنِي بِغَيْرِهَا" . اخْتُلِفَ عَلَى أَبِي إِسْحَاقَ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَقَدْ بَيَّنْتُ الاخْتِلافَ فِي مَوَاضِعِ أُخَرَ۔ نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ ، نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَجْمِرَ بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثٍ أَوْ حُمَمَةٍ" . إِسْنَادٌ شَامِيُّ لَيْسَ بِثَابِتٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم ہڈی، مینگنی یا کوئلے کے ذریعے استنجا کریں۔ اس روایت کی سند شامی ہے اور یہ مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 149]
ترقیم العلمیہ: 145
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 450، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 82، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1432،، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3879، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 39، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 39، 84، 85، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 18، 88، 2861، 3258، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 12، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 384، 385، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 149، 150، 243، 244، 245، 246، 247، 248، 249، 250، 251، 252، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3858»