الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
19. بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي الْخَلَاءِ
باب: بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا
ترقیم العلمیہ : 166 ترقیم الرسالہ : -- 170
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاعِقَةُ ، نا أَبُو الْمُنْذِرِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ، نا وَرْقَاءُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلا تَسْتَدْبِرُوهَا بِغَائِطٍ وَلا بَوْلٍ وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا" .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاخانہ کرتے ہوئے یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ نہ کرو، اس کی طرف پیٹھ نہ کرو، بلکہ (مدینہ منورہ کے حساب سے) مشرق یا مغرب کی طرف رخ کرو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 170]
ترقیم العلمیہ: 166
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 144، 394، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 264، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 658، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 57، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1416، 1417، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 20، برقم: 21، برقم: 22، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 20، 21، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 9، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 8، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 692، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 318،، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 382، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 552، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 170، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23997»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 167 ترقیم الرسالہ : -- 171
نا إسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: عَجِبْتُ لِقَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَنَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَمَا قَالا؟ قُلْتُ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ :" لا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلا تَسْتَدْبِرُوهَا" . وَقَالَ وَقَالَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ مَذْهَبًا مُوَاجِهَ الْقِبْلَةِ" فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَفِي الصَّحْرَاءِ:" إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى خَلْقًا مِنْ عِبَادِهِ يُصَلُّونَ فِي الصَّحْرَاءِ فَلا تَسْتَقْبِلُوهُمْ وَلا تَسْتَدْبِرُوهُمْ، وَأَمَّا بُيُوتِكُمْ هَذِهِ الَّتِي يَتَّخِذُونَهَا لنَّتْنِ فَإِنَّهُ لا قِبْلَةَ لَهَا". عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ وَهُوَ عِيسَى بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عیسیٰ بن ابوعیسیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے امام شعبی سے یہ کہا: مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول، اور نافع کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کردہ روایت، پر بڑی حیرت ہوتی ہے۔ امام شعبی نے دریافت کیا: ان دونوں حضرات نے کیا بات بیان کی ہے؟ تو میں نے جواب دیا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تو یہ فرماتے ہیں: ”(قضائے حاجت کے وقت) قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کرو۔“ جبکہ نافع نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا: آپ قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا تشریف لے گئے، جس کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔“ تو امام شعبی نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جہاں تک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کا تعلق ہے، تو وہ صحرا کے بارے میں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو صحرا میں نماز ادا کرتے ہیں، تو تم لوگوں کو استنجا کرتے ہوئے ان کی طرف رخ یا پیٹھ نہیں کرنی چاہیے، لیکن جہاں تک گھروں میں بنائے جانے والے بیت الخلا کا تعلق ہے، تو ان میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔“ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: عیسیٰ بن ابوعیسیٰ حناط، جو عیسیٰ بن میسرہ ہے، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 171]
ترقیم العلمیہ: 167
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 446، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 171»
«قال الدارقطني: عيسى بن أبى عيسى هو الحناط وهو عيسى بن ميسرة ؛ وهو ضعيف»
«قال الدارقطني: عيسى بن أبى عيسى هو الحناط وهو عيسى بن ميسرة ؛ وهو ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 168 ترقیم الرسالہ : -- 172
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، قَالا: نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ:" ظَهَرْتُ عَلَى إِجَّارٍ عَلَى بَيْتِ حَفْصَةَ فِي سَاعَةٍ لَمْ أَظُنَّ أَحَدًا يَخْرُجُ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ، فَاطَّلَعْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ" .
واسع بن حبان بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو میں نے یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی چھت پر چڑھا، ایک ایسے وقت میں جب مجھے یہ گمان تھا کہ اس وقت میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا۔ جب میں نے توجہ کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے (قضائے حاجت) کر رہے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 172]
ترقیم العلمیہ: 168
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 145، 148، 149، 3102، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 266، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 661، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 59، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1418، 1421، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 23، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 22، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 12، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 11، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 694، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 322، 323، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 169، 172، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4696»
الحكم على الحديث:
صحيح
20. بَابٌ فِي الِاسْتِنْجَاءِ
باب: استنجاء کے احکام
ترقیم العلمیہ : 169 ترقیم الرسالہ : -- 173
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبُو يَعْقُوبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى التَّوْأَمُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: بَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتْبَعَهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أُؤْمَرْ أَنْ أَتَوَضَّأَ كُلَّمَا بُلْتُ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً" . لا بَأْسَ بِهِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الرُّفَعَاءِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک برتن میں پانی لے کر آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا، میں جب بھی پیشاب کروں تو فوراً وضو کر لوں۔ اگر میں نے ایسا کیا تو یہ چیز سنت بن جائے گی۔“ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ابن ابی ملیکہ سے اس روایت کو نقل کرنے میں ابویعقوب توام منفرد ہیں، اور ان سے یہ روایت بلند مرتبہ راویوں کی ایک جماعت نے نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 173]
ترقیم العلمیہ: 169
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 42، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 327، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 557، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 173، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25282، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4850، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 597»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 327»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 327»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 170 ترقیم الرسالہ : -- 174
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّونَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الآيَةِ: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطَّهُورِ، فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِهِ؟"، قَالُوا: إِنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ، فَقَالَ:" هُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ" . عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
طلحہ بن نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس آیت کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے (آیت یہ ہے:) ”اس میں وہ لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں: وہ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ نے طہارت حاصل کرنے کے حوالے سے تمہاری بہت تعریف کی ہے، تمہارا طہارت حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت کی حالت میں غسل کر لیتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ تمہارا کوئی اور بھی طریقہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں! البتہ جب ہم میں سے کوئی شخص پاخانہ کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے، وہ پانی کے ذریعے استنجا کرے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی وجہ یہی ہو گی، تم اسے اختیار کیے رکھنا۔“ اس روایت کا راوی عتبہ بن ابوحکیم مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 174]
ترقیم العلمیہ: 170
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 43، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2231، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 556، 678، 3306، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 355، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 518، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 174»
«(یہ سند ضعیف ہے، عتبہ بن أبی حکیم ضعیف راوی ہیں، اور طلحہ نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 34)»
«(یہ سند ضعیف ہے، عتبہ بن أبی حکیم ضعیف راوی ہیں، اور طلحہ نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 34)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
21. بَابُ الْآسَارِ
باب: (جانوروں کے) جو ٹھے پانی کا حکم
ترقیم العلمیہ : 171 ترقیم الرسالہ : -- 175
نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ بِمَا أَفْضَلَتِ السِّبَاعُ" . إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ أَبِي يَحْيَى ضَعِيفٌ، وَتَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کے جو ٹھے پانی سے وضو کیا ہے۔ اس روایت کا راوی ابراہیم بن ابویحییٰ ہے، جو ضعیف ہے۔ ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ نے اس کی متابعت کی ہے، اور وہ حدیث میں قوی نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 175]
ترقیم العلمیہ: 171
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1198، 1199، 1200، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 175، 176، 177، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 252»
«»
«»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 172 ترقیم الرسالہ : -- 176
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا الشَّافِعِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَتَوَضَّأُ بِمَا أَفْضَلَتِ الْحُمُرُ؟ قَالَ:" وَبِمَا أَفْضَلَتِ السِّبَاعُ" . ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ ضَعِيفٌ أَيْضًا، وَهُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! کیا ہم گدھوں کے جوٹھے پانی سے وضو کر لیا کریں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درندوں کے جوٹھے پانی سے (بھی وضو) کر لیا کرو۔“ اس روایت کا راوی ابن ابی حبیبہ، ضعیف ہے، اس کا نام ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 176]
ترقیم العلمیہ: 172
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1198، 1199، 1200، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 175، 176، 177، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 252»
«»
«»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 173 ترقیم الرسالہ : -- 177
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، قَالَ: وَحَدَّثَ الشَّافِعِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، بِهَذَا نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ داؤد بن حصین سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 177]
ترقیم العلمیہ: 173
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1198، 1199، 1200، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 175، 176، 177، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 252»
«»
«»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 174 ترقیم الرسالہ : -- 178
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحَنَّانِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَتَّابٍ ، نا أَبُو كَامِلٍ ، نا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثَمَنُ الْكَلْبِ خَبِيثٌ، وَهُوَ أَخْبَثُ مِنْهُ" . يُوسُفُ السَّمْتِيُّ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتے کی قیمت ناپاک ہے اور وہ خود اس سے بھی زیادہ ناپاک ہے۔“ اس روایت کا راوی یوسف سمتی، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 178]
ترقیم العلمیہ: 174
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، و أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 555، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4681، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6218، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3482، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 745، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 60، 11122، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 178، 2814، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2125»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 175 ترقیم الرسالہ : -- 179
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو النَّضْرِ ، نا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَيَشُقُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي دَارَ فُلانٍ وَلا تَأْتِي دَارَنَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا". قَالُوا: فَإِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السِّنَّوْرُ سَبْعٌ" . تَفَرَّدَ بِهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، وَهُوَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ انصاریوں کے گھر تشریف لے گئے، ان کے گھروں سے پہلے جو گھر تھے (وہاں آپ تشریف نہیں لے کر گئے) تو یہ بات ان لوگوں کو گراں گزری، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ فلاں صاحب کے گھر تشریف لے آئے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لائے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی وجہ یہ ہے: تمہارے گھر میں کتا موجود ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”ان کے گھر میں بلی موجود ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلی درندوں میں شامل ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں عیسیٰ بن مسیب نامی راوی منفرد ہیں اور یہ احادیث نقل کرنے میں قابل اعتماد ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 179]
ترقیم العلمیہ: 175
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 654، 655، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1196، 1208، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 179، 180، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8457، 9839، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6090، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 345، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2656»
«قال ابن عدي: وهذا لا يرويه غير عيسى بن المسيب بهذا الإسناد وهو ضعيف، الكامل فى الضعفاء: 443/6»
«قال ابن عدي: وهذا لا يرويه غير عيسى بن المسيب بهذا الإسناد وهو ضعيف، الكامل فى الضعفاء: 443/6»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف