سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
16. بَابُ الِاجْتِهَادِ فِي الْقِبْلَةِ وَجَوَازِ التَّحَرِّي فِي ذَلِكَ
باب: قبلہ (کی سمت معلوم کرنے کے لیے) اجتہاد کرنا اور اس بارے میں اندازہ لگانے کا جائز ہونا۔
ترقیم العلمیہ : 1048M ترقیم الرسالہ : -- 1063
قَالَ: وَنا قَالَ: وَنا عَبْدُ الْمَلِكِ الْعَرْزَمِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهَا نزلت فِي التَّطَوُّعِ خَاصَّةً حَيْثُ تَوَجَّهَ بِكَ بَعِيرُكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”یہ آیت بطور خاص نفل نماز کے بارے میں نازل ہوئی تھی یعنی تمہاری سواری کا رخ جس طرح بھی ہو گا تم اس طرف منہ کر کے نماز پڑھ سکتے ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1063]
ترقیم العلمیہ: 1048M
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1063، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 1049 ترقیم الرسالہ : -- 1064
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ أَوْ سَفَرٍ فَأَصَابَنَا غَيْمٌ فَتَحَيَّرْنَا فَاخْتَلَفْنَا فِي الْقِبْلَةِ فَصَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا عَلَى حِدَةٍ وَجَعَلَ أَحَدُنَا يَخُطُّ بَيْنَ يَدَيْهِ لِنَعْلَمَ أَمْكِنَتَنَا، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَأْمُرْنَا بِالإِعَادَةِ، وَقَالَ:" قَدْ أَجْزَأَتْ صَلاتُكُمْ" . كَذَا قَالَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے اور اسی دوران اندھیرا چھا گیا، ہم بہت پریشان ہوئے قبلہ کے بارے میں ہمارے درمیان اختلاف ہو گیا ہم میں سے ہر شخص نے اپنی پسندیدہ جہت کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر لی اور کچھ لوگوں نے اپنے سامنے نشان بھی لگایا، تاکہ ہمیں اپنی جگہ کے بارے میں یاد رہے بعد میں اس کا تذکرہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے ہمیں نماز کو دہرانے کا حکم نہیں دیا، آپ نے یہ ارشاد فرمایا: ”تمہاری نماز درست ہوئی ہے۔“ محمد بن سالم نامی راوی کے حوالے سے اسی طرح منقول ہے، جبکہ بعض دیگر راویوں نے اسے دوسری سند سے نقل کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1064]
ترقیم العلمیہ: 1049
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 748، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2270، 2271، 2272، 2279، 2280، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1062، 1064»
«قال البيهقي: حديث جابر ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (4 / 143)»
«قال البيهقي: حديث جابر ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (4 / 143)»
الحكم على الحديث:
ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1050 ترقیم الرسالہ : -- 1065
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا أَشْعَثُ السَّمَّانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ فَلَمْ نَدْرِ كَيْفَ الْقِبْلَةُ، فَصَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا عَلَى حِيَالِهِ، قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فنزلت: فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ سورة البقرة آية 115" .
عبداللہ بن عامر رحمہ اللہ اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم نے ایک سفر کے دوران انتہائی تاریک رات میں نماز ادا کی۔ ہمیں قبلہ کی سمت کا پتہ نہ چل سکا۔ ہم میں سے ہر شخص نے جس طرف اس کا رخ تھا، اسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لی۔ اگلے دن ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم جہاں بھی ہو، وہاں اللہ کی ذات موجود ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1065]
ترقیم العلمیہ: 1050
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 345، 2957، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1020، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2278، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1065، 1066، 1067، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1241، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 316، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3812، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 460»
«قال ابن کثیر: هذه الأسانيد فيها ضعف ولعله يشد بعضها بعضا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (4 / 68)»
«قال ابن کثیر: هذه الأسانيد فيها ضعف ولعله يشد بعضها بعضا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (4 / 68)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1051 ترقیم الرسالہ : -- 1066
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَعَلِيُّ بْنُ أَشْكَابَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا أَشْعَثُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ بِهَذَا، وَقَالَ:" فَجَعَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا بَيْنَ يَدَيْهِ أَحْجَارًا يُصَلِّي إِلَيْهَا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا إِذَا نَحْنُ إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ" فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ہم میں سے ہر شخص نے اپنے سامنے کی سمت موجود پتھروں کی طرف منہ کر کے نماز ادا کر لی جب صبح ہوئی تو ہمارا رخ قبلہ کی طرف نہیں تھا، ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1066]
ترقیم العلمیہ: 1051
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 345، 2957، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1020، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2278، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1065، 1066، 1067، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1241، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 316، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3812، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 460»
«قال ابن کثیر: هذه الأسانيد فيها ضعف ولعله يشد بعضها بعضا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (4 / 68)»
«قال ابن کثیر: هذه الأسانيد فيها ضعف ولعله يشد بعضها بعضا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (4 / 68)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1052 ترقیم الرسالہ : -- 1067
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثنا أَشْعَثُ بْنُ سَعِيدٍ ، بِهَذَا مثل قَوْلِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1067]
ترقیم العلمیہ: 1052
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 345، 2957، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1020، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2278، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1065، 1066، 1067، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1241، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 316، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3812، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 460»
«قال ابن کثیر: هذه الأسانيد فيها ضعف ولعله يشد بعضها بعضا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (4 / 68)»
«قال ابن کثیر: هذه الأسانيد فيها ضعف ولعله يشد بعضها بعضا، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (4 / 68)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
17. بَابٌ فِي ذِكْرِ الْأَمْرِ بِالْأَذَانِ وَالْإِمَامَةِ وَأَحَقِّهِمَا
باب: اذان اور امامت کا حکم دینا، ان دونوں کا زیادہ حق دار کون ہوگا؟
ترقیم العلمیہ : 1053 ترقیم الرسالہ : -- 1068
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَقِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا، وَسَأَلْنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرَنَاهُ، فَقَالُ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ، فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَبِرُّوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي، وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ" .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم جوان لوگ تھے ہماری عمریں ایک دوسرے کے قریب قریب تھیں ہم آپ کی خدمت میں بیس دن ٹھہرے رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے مہربان اور نرم طبیعت کے مالک تھے، آپ کو یہ اندازہ ہو گیا کہ اب ہمارے لیے اپنے گھر سے دور رہنا مشکل ہو رہا ہے آپ نے ہم سے اس بارے میں دریافت کیا ہم اپنے گھر میں کیا چھوڑ کر آئے ہیں ہم نے آپ کو بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اب اپنے گھر واپس چلے جاؤ، اور وہیں قیام کرو ان لوگوں کو تعلیم دو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اسی طرح نماز ادا کرتے رہنا، جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی ایک شخص اذان دے اور تم میں سے جو شخص عمر میں بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1068]
ترقیم العلمیہ: 1053
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 628، 630، 631، 658، 685، 818، 2848، 6008، 7246، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 674، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 395، 1510، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1658، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 633، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 589، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 205، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1288، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 979، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1068، 1069، 1311، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15838»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1054 ترقیم الرسالہ : -- 1069
ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، ثنا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا:" صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي" .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا مالک بن حویرث کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم لوگ اسی طرح نماز ادا کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1069]
ترقیم العلمیہ: 1054
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 628، 630، 631، 658، 685، 818، 2848، 6008، 7246، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 674، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 395، 1510، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1658، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 633، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 589، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 205، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1288، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 979، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1068، 1069، 1311، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15838»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1055 ترقیم الرسالہ : -- 1070
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، نا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَحْوَلُ الْهِلالِيُّ ، ثنا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا اجْتَمَعَ ثَلاثَةٌ أَمَّهُمْ أَحَدُهُمْ وَأَحَقُّهُمْ بِالإِمَامَةِ أَقْرَؤُهُمْ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تین آدمی اکٹھے ہوں تو ان میں سے کوئی ایک ان کی امامت کروائے، (یعنی انہیں باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے) اور ان میں سے امامت کا زیادہ حق دار وہ ہو گا جو قراءت اچھے طریقے سے کر سکتا ہو (یا زیادہ آیات کا حافظ ہو)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1070]
ترقیم العلمیہ: 1055
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 672، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1508، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2132، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 781، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2608، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1289، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1070، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11360»
الحكم على الحديث:
صحيح
18. بَابُ التَّحْوِيلِ إِلَى الْكَعْبَةِ وَجَوَازِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي بَعْضِ الصَّلَاةِ
باب: خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلینا اور نماز کے درمیان قبلہ کی طرف رخ کرنے کا جائز ہونا۔
ترقیم العلمیہ : 1056 ترقیم الرسالہ : -- 1071
نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ، إِمْلاءً، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، نا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ أَبُو مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّاسُ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ فِي قُبَاءٍ إِذْ جَاءَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أنزل عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَأَمَرَهُ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ أَلا فَاسْتَقْبِلُوهَا، وَكَانَتْ وُجُوهُ النَّاسِ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا مُوَجِّهِينَ إِلَى الْكَعْبَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ کچھ لوگ قباء میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا: گزشتہ رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کا حکم نازل ہوا ہے اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا ہے، آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیں، تو اے لوگو! تم بھی اس کی طرف رخ کر لو (راوی کہتے ہیں) اس وقت ان لوگوں کا رخ شام (یعنی بیت المقدس) کی طرف تھا، تو وہ اسی وقت گھوم کر خانہ کعبہ کی طرف منہ (کر کے نماز ادا) کرنے لگے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1071]
ترقیم العلمیہ: 1056
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 403، 4488، 4490، 4491، 4493، 4494، 7251، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 525، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 666، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 435، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1715، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 492، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 341، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1071، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4732»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1057 ترقیم الرسالہ : -- 1072
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى ، نا أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ هَوَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فنزلت: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، فَأَمَرَهُ أَنْ يُوَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد تقریباً سولہ ماہ تک ہم لوگ آپ کی اقتداء میں بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی خواہش سے واقف تھا۔ اس نے یہ آیت نازل کی: ”ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو جاؤ گے، تو تم اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کر لو۔“ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کریں۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، ہم اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے۔ اس نے بتایا: تمہارے نبی نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔ تو ہم نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا، حالانکہ ہم دو رکعت ادا کر چکے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1072]
ترقیم العلمیہ: 1057
تخریج الحدیث: «مضطرب، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 40، 399، 4486، 4492، 7252، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 525، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 428، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 487، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1010، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1072، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18790»
«قال ابن حجر: أبو بكر سيئ الحفظ وقد اضطرب فيه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 118)»
«قال ابن حجر: أبو بكر سيئ الحفظ وقد اضطرب فيه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 118)»
الحكم على الحديث:
مضطرب