سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
23. بَابٌ فِي ذِكْرِ الْجَمَاعَةِ وَأَهْلِهَا وَصِفَةِ الْإِمَامِ
باب: جماعت اس کے اہل کا تذکرہ اور امام کی صفت
ترقیم العلمیہ : 1068 ترقیم الرسالہ : -- 1083
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ النَّطَّاحِ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ نُدْبَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ اثْنَانِ صَلَّيَا مَعًا فَإِذَا كَانُوا ثَلاثَةً تَقَدَّمَ أَحَدُهُمْ" .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب دو آدمی ہوں تو ایک ساتھ کھڑے ہو کر نماز ادا کر لیں اور اگر تین ہوں تو پھر ان میں سے ایک آگے ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1083]
ترقیم العلمیہ: 1068
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 233، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1083، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4614، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 6951، 7015، 7016، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8415»
24. صَلَاةُ النِّسَاءِ بِإِمَامَةِ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ
عورتوں کی نماز جن میں سے ایک امامت کر رہی ہو۔
ترقیم العلمیہ : 1069 ترقیم الرسالہ : -- 1084
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَذِنَ لَهَا أَنْ يُؤَذَّنَ لَهَا وَيُقَامَ وَتَؤُمَّ نِسَاءَهَا" .
سیدہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی تھی: ”ان کے لیے اذان دی جائے اور ان کے لیے اقامت کہی جائے اور وہ خواتین کی امامت کریں (یعنی انہیں باجماعت نماز پڑھائیں)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1084]
ترقیم العلمیہ: 1069
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1084، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
25. بَابُ مَنْ أَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ
باب: امامت کا زیادہ حق دار کون ہے؟
ترقیم العلمیہ : 1070 ترقیم الرسالہ : -- 1085
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ الأَنْصَارِيُّ ، نا الْحَجَّاجُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ ضَمْعَجٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَؤُمُّ النَّاسَ أَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، وَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَفْقَهُهُمْ فِي الدِّينِ، وَإِنْ كَانُوا فِي الدِّينِ سَوَاءً فَأَقْرَؤُهُمْ لِلْقُرْآنِ، وَلا يُؤَمُّ الرَّجُلُ فِي سُلْطَانِهِ وَلا يُقْعَدُ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلا بِإِذْنِهِ"، وَكَانَ يُسَوِّي مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلاةِ، وَيَقُولُ:" لا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَلْيَلِيَنِي مِنْكُمْ أُولُو الأَحْلامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ" .
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”لوگوں کی امامت وہ کرے جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو، اگر وہ سب ہجرت میں برابر ہوں تو وہ امامت کرے جسے دین کی سمجھ حاصل ہو اگر وہ دین کی معلومات کے لحاظ سے برابر ہوں تو وہ شخص امامت کرے جو قرآن کو زیادہ اچھی طرح پڑھ سکتا ہو (یا جسے قرآن کی زیادہ آیات یاد ہوں) کوئی شخص کسی دوسرے کی بادشاہی میں، یعنی اس کے گھر میں جہاں وہ بڑا ہو اس کی امامت نہ کرے اور اس کے بیٹھنے کی مخصوص جگہ پر نہ بیٹھے البتہ اس کی اجازت کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں): نماز کے آغاز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کندھے سیدھے کروایا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے: ”تم آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا اور تم میں سے میرے نزدیک زیادہ سمجھ دار اور تجربہ کار لوگ کھڑے ہوں، پھر اس کے بعد درجہ بدرجہ (سمجھدار اور تجربہ کار) لوگ کھڑے ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1085]
ترقیم العلمیہ: 1070
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 432، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1542، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2172، 2178، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 801، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 806، برقم: 811، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 674، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1302، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 976، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5243، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1085، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17377،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 461، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 647»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1071 ترقیم الرسالہ : -- 1086
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا أَبُو الزِّنْبَاعِ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا اللَّيْثُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَكْثَرُهُمْ قُرْآنًا، فَإِنْ كَانُوا فِي الْقُرْآنِ وَاحِدًا فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ وَاحِدًا فَأَفْقَهُهُمْ فِقْهًا، فَإِنْ كَانَ الْفِقْهُ وَاحِدًا فَأَكْبَرُهُمْ سِنًّا" .
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”لوگوں کی امامت وہ شخص کرے جو قرآن زیادہ جانتا ہو اگر وہ قرآن کے علم کے حوالے سے برابر ہوں تو وہ شخص کرے، جس نے پہلے ہجرت کی ہو اگر وہ ہجرت کے حساب سے برابر ہوں تو وہ شخص ان کی امامت کرے جس کو دین کی زیادہ معلومات ہوں اور اگر وہ دین کے علم کے حساب سے برابر ہوں تو پھر وہ شخص امامت کرے جس کی عمر زیادہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1086]
ترقیم العلمیہ: 1071
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 673، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1507، 1516، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2127، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 893، 894، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 779، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 582، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 235، 2772، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 980، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1086، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17337، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 462، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3808»
«قال ابن حجر: ومداره على إسماعيل بن رجاء عن أوس بن ضمعج عنه وليسا جميعا من شرط البخاري وقد نقل ابن أبي حاتم في العلل عن أبيه أن شعبة كان يتوقف في صحة هذا الحديث ولكن هو ف
«قال ابن حجر: ومداره على إسماعيل بن رجاء عن أوس بن ضمعج عنه وليسا جميعا من شرط البخاري وقد نقل ابن أبي حاتم في العلل عن أبيه أن شعبة كان يتوقف في صحة هذا الحديث ولكن هو ف
26. بَابُ الِاثْنَانِ جَمَاعَةٌ
باب: دو آدمی بھی جماعت ہوتے ہیں
ترقیم العلمیہ : 1072 ترقیم الرسالہ : -- 1087
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا أَبُو مُسْلِمٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الاثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دو آدمی یا اس سے زیادہ لوگ جماعت ہوتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1087]
ترقیم العلمیہ: 1072
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8052، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 972، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5087، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1087، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7223، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 567، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 8903»
«قال ابن حجر: وفيه الربيع بن بدر وهو ضعيف وأبوه مجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 177)»
«قال ابن حجر: وفيه الربيع بن بدر وهو ضعيف وأبوه مجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 177)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
27. بَابُ مَنْ يَصْلُحُ أَنْ يَقُومَ خَلْفَ الْإِمَامِ
باب: کون سے لوگ امام کے پیچھے کھڑے ہوں گے؟
ترقیم العلمیہ : 1073 ترقیم الرسالہ : -- 1088
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو آدمی اور اس سے زیادہ لوگ جماعت ہوتے ہیں (یعنی انہیں باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1088]
ترقیم العلمیہ: 1073
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1088، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وقال الزيلعي: كلها ضعيفة نصب الراية لأحاديث الهداية: 197/2»
الحكم على الحديث:
ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1074 ترقیم الرسالہ : -- 1089
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُوزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ سُلَيْمٍ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ اللَّيْثِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَتَقَدَّمِ الصَّفَّ الأَوَّلَ أَعْرَابِيٌّ وَلا أَعْجَمِيٌّ وَلا غُلامٌ لَمْ يَحْتَلِمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”پہلی صف میں کوئی دیہاتی کوئی عجمی اور کوئی نابالغ لڑکا کھڑا نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1089]
ترقیم العلمیہ: 1074
تخریج الحدیث: «((أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1088، انفرد به المصنف من هذا الطريق))»
ترقیم العلمیہ : 1075 ترقیم الرسالہ : -- 1090
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ أَنْ لا يَقُومَ فِي مَوْضِعِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ فَيُصَلِّي تَطَوُّعًا حَتَّى يَنْحَرِفَ أَوْ يَتَحَوَّلَ أَوْ يَفْصِلَ بِكَلامٍ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”سنت کے احکام میں یہ بات شامل ہے جب امام سلام پھیر دے تو جس جگہ کسی شخص نے فرض نماز ادا کی ہو وہ اسی جگہ کھڑا ہو کر نوافل ادا نہ کرے، بلکہ وہاں سے کچھ ہٹ کر ایک طرف ہو کر یا درمیان میں کچھ گفتگو کر کے نوافل ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1090]
ترقیم العلمیہ: 1075
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3100، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1090»
28. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ
باب: ایک کپڑا پہن کر نماز ادا کرنا
ترقیم العلمیہ : 1076 ترقیم الرسالہ : -- 1091
قُرِئَ عَلَى يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، حَدَّثَكُمْ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثنا هِشَامٌ الْقُرْدُوسِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ:" أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ؟" ، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ: إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَوْسِعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، ثُمَّ جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ فَصَلَّى فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، فِي إِزَارٍ وَقَمِيصٍ، فِي إِزَارٍ وَقَبَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَاءٍ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ، فِي تُبَّانٍ وَرِدَاءٍ، فِي تُبَّانٍ وَقَبَاءٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کھڑا ہوا اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز ادا کر سکتا ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب لوگوں کے پاس دو کپڑے ہیں؟“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص ان کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا: ”اے امیر المؤمنین! کیا کوئی شخص ایک کپڑا پہن کر نماز ادا کر سکتا ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ نے تمہیں گنجائش دی ہے تو تم بھی اپنے آپ کو گنجائش دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد وہ شخص تہبند پہن کر اوپر چادر اوڑھ کر یا قمیص پہن کر اور تہبند پہن کر، یا شلوار پر قباء پہن کر یا شلوار پہن کر اور اوپر چادر لپیٹ کر یا شلوار پہن کر اور اوپر قمیص پہن کر یا قباء پہن کر نماز پڑھا کرتا تھا۔ راوی کو شک ہے: شاید یہ الفاظ ہیں: وہ پائجامہ اور قمیص پہن کر یا پائجامہ پہن کر اوپر چادر لپیٹ کر یا پائجامہ پہن کر اوپر قباء پہن کر نماز ادا کیا کرتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1091]
ترقیم العلمیہ: 1076
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 358، 365، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 515، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 465، 466، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 758، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1714، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 762، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 625، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1410، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1047، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1091، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 966، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 149، 1117، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7270»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1077 ترقیم الرسالہ : -- 1092
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ" . ابْنُ أَبِي أُمَيَّةَ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کسی بھی نبی کا اس وقت تک وصال نہیں ہوا جب تک اس کی قوم کے کسی شخص نے اس کی امامت نہیں کی۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ یہ کہتے ہیں) اس روایت کا ایک راوی ابن ابوامیہ مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1092]
ترقیم العلمیہ: 1077
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 895، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1092»
«قال الدارقطني: ابْنُ أَبِى أُمَيَّةَ لَيْسَ بِقَوِىٍّ.»
«قال الدارقطني: ابْنُ أَبِى أُمَيَّةَ لَيْسَ بِقَوِىٍّ.»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف