🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
باب: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان " امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے"۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1248 ترقیم الرسالہ : -- 1263
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بِهَذَا، وَقَالَ: فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ " يَا كَثِيرُ مَا أَرَى الإِمَامَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ".
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابودرداء نے ارشاد فرمایا: ”اے کثیر! میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام کا قراءت کر لینا ان سب کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1263]
ترقیم العلمیہ: 1248
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 922، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 997، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 842، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2955، 2956، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1262، 1263، 1280، 1505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22134، 28177، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4120، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 1288»
«قال النسائي: هذا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم خطأ إنما هو قول أبي الدرداء، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 17) _x000D_»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1249 ترقیم الرسالہ : -- 1264
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، ثنا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ" . أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ضَعِيفَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا امام ہو تو امام کا قراءت کرنا اس کا قراءت کرنا شمار ہو گا۔“ ابویحییٰ تیمی اور محمد بن عبادیہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1264]
ترقیم العلمیہ: 1249
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1264، 1504»
«قال الدارقطني: محمد بن عباد الرازي ثنا أبو يحيى التيمي قال وهما ضعيفان، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (5 / 250)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1250 ترقیم الرسالہ : -- 1265
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ ، ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً فَلَمَّا قَضَاهَا، قَالَ:" هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعِيَ بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ؟"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ فِي الْقُرْآنِ إِذَا أَسْرَرْتُ بِقِرَاءَتِي فَاقْرَءُوا مَعِيَ، وَإِذَا جَهَرْتُ بِقِرَاءَتِي فَلا يَقْرَأَنَّ مَعِيَ أَحَدٌ" . تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا الْوَقَّارُ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی جب آپ نے اسے مکمل کر لیا تو دریافت کیا: ”کیا تم میں سے کسی شخص نے میرے ساتھ قرآن کی قراءت کی ہے؟“ حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”میں نے یا رسول اللہ!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ قراءت میں کون میرا مقابلہ کر رہا ہے جب میں پست آواز میں قراءت کر رہا ہوں تو تم بھی میرے ساتھ قراءت کر لیا کرو اور جب میں بلند آواز میں قراءت کروں تو کوئی شخص میرے ساتھ قراءت نہ کرے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں زکریا نامی راوی منفرد ہے اور یہ شخص منکر الحدیث ہے اور متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1265]
ترقیم العلمیہ: 1250
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 286، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1843، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 918، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 826، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 312، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 848، 849، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2936، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1265، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 983، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7390»
«قال الدارقطني: تفرد به زكريا بن الوقار وهو منكر الحديث متروك، سنن الدارقطني: (2 / 126) برقم: (1265)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1251 ترقیم الرسالہ : -- 1266
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ الْوَزَّانُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ قَرَأَ" . قَالَ أَبُو مُوسَى: قُلْتُ: لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ هَذَا فِي الْقِرَاءَةِ؟ فَقَالَ: هَكَذَا مُنْكَرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارے لیے امام کا قراءت کر لینا کافی ہے خواہ وہ پست آواز میں قراءت کرے یا بلند آواز میں کرے۔“ ابوموسیٰ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام احمد بن حنبل سے سیدنا عبداللہ بن عباس سے منقول قراءت کے بارے میں اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ روایت منکر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1266]
ترقیم العلمیہ: 1251
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1252، 1266، وقال الدارقطني: هذا منكر، سنن الدارقطني:، 1266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابُ التَّأْمِينِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَالْجَهْرِ بِهَا
باب: نماز کے دوران سورة فاتحہ کے بعد آمین کہنا: اسے بلند آواز سے کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1252 ترقیم الرسالہ : -- 1267
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، ثنا وَكِيعٌ ، وَالْمُحَارِبِيُّ ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرٍ أَبِي الْعَنْبَسِ وَهُوَ ابْنُ عَنْبَسٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا قَالَ:" غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ"، يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ سُنَّةٌ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْكُوفَةِ، هَذَا صَحِيحٌ وَالَّذِي بَعْدَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب امام ’غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘ پڑھے، تو وہ آمین کہے اور اس میں آواز کو کھینچے۔“ ابوبکر رحمہ اللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایسا کرنا سنت ہے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں اہل کوفہ منفرد ہیں۔ یہ روایت مستند ہے اور اس کے بعد والی روایت بھی مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1267]
ترقیم العلمیہ: 1252
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، 725، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، 249، 292، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1277، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1267، 1268، 1269، 1270، 1271، 1283،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1253 ترقیم الرسالہ : -- 1268
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ" بِآمِينَ"، إِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلند آواز میں آمین کہتے ہوئے سنا ہے، جب آپ نے ”غیر المغضوب علیھم ولا الضالین“ پڑھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1268]
ترقیم العلمیہ: 1253
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، 725، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، 249، 292، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1277، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1267، 1268، 1269، 1270، 1271، 1283،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1254 ترقیم الرسالہ : -- 1269
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَرَأَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ:" آمِينَ"، وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَشَدُّ شَيْءٍ فِيهِ أَنَّ رَجُلا كَانَ يَسْأَلُ سُفْيَانَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَأَظُنُّ سُفْيَانَ تَكَلَّمَ بِبَعْضِهِ، خَالَفَهُ شُعْبَةُ فِي إِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”غیر المغضوب علیھم ولا الضالین“ پڑھا، تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آمین کہا۔ آپ نے اس میں آواز کو کھینچا (یعنی بلند کیا)۔ اس روایت کے ایک راوی عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس بارے میں زیادہ شدید یہ ہے کہ ایک شخص نے (اس روایت کے دوسرے راوی) سفیان رحمہ اللہ سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو میرا یہ خیال ہے کہ سفیان رحمہ اللہ نے اس کے بعض حصے کے بارے میں کلام کیا اور اس شخص نے دوسرے حصے کے بارے میں کلام کیا۔ شعبہ رحمہ اللہ نامی راوی نے اس کی سند اور متن میں اختلاف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1269]
ترقیم العلمیہ: 1254
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، 725، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، 249، 292، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1277، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1267، 1268، 1269، 1270، 1271، 1283،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1255 ترقیم الرسالہ : -- 1270
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرِ أَبِي الْعَنْبَسِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، ثنا وَائِلٌ ، أَوْ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ حِينَ قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ:" آمِينَ"، وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ . كَذَا قَالَ شُعْبَةُ: وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ، وَيُقَالُ: إِنَّهُ وَهِمَ فِيهِ لأَنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ، وَمُحَمَّدَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَغَيْرَهُمَا، رَوَوْهُ عَنْ سَلَمَةَ، فَقَالُوا: وَرَفَعَ صَوْتَهُ بِآمِينَ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جب آپ نے ”غیر المغضوب علیھم ولا الضالین“ پڑھا، تو آپ نے آمین کہا۔ آپ نے اس کی آواز کو پست رکھا۔ نماز کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں دست مبارک بائیں ہاتھ پر رکھا تھا اور آپ نے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا۔ شعبہ رحمہ اللہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں آمین کہی تھی۔ ایک قول کے مطابق اس روایت میں انہیں وہم ہوا ہے، کیونکہ دیگر راویوں نے اسے سلمہ رحمہ اللہ نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہی بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں آمین کہی تھی اور یہی روایت درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1270]
ترقیم العلمیہ: 1255
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، 725، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، 249، 292، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1277، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1267، 1268، 1269، 1270، 1271، 1283،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1256 ترقیم الرسالہ : -- 1271
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ:" آمِينَ"، مَدَّ بِهَا صَوْتَهُ . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ولا الضالین“ پڑھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آمین کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں آواز کو بلند کیا۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1271]
ترقیم العلمیہ: 1256
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، 725، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، 249، 292، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1277، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1267، 1268، 1269، 1270، 1271، 1283،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1257 ترقیم الرسالہ : -- 1272
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الدَّقَّاقُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورِ أَبُو مَنْصُورٍ ، ثنا بَحْرٌ السِّقَاءُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، قَالَ: آمِينَ"، وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ”ولا الضالین“ پڑھتے تھے، تو آمین کہتے تھے اور بلند آواز میں کہتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1272]
ترقیم العلمیہ: 1257
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1272، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 2641»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: بحر السقاء ضعيف، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1273»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں