🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ التَّأْمِينِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَالْجَهْرِ بِهَا
باب: نماز کے دوران سورة فاتحہ کے بعد آمین کہنا: اسے بلند آواز سے کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1257M ترقیم الرسالہ : -- 1273
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ. بَحْرٌ السِّقَاءُ ضَعِيفٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ سابقہ روایت کا راوی بحر ثقہ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1273]
ترقیم العلمیہ: 1257M
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 392، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 248، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 499، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1766، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 817، 855، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 904، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 254، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 853، 860، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1273، 1274، 1286، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6272»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 427)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1258 ترقیم الرسالہ : -- 1274
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَسَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ أُمِّ الْقُرْآنِ رَفَعَ صَوْتَهُ، وَقَالَ: آمِينَ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سورہ فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو بلند آواز میں آمین کہتے تھے۔ اس روایت کی سند ’حسن‘ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1274]
ترقیم العلمیہ: 1258
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 392، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 248، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 499، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1766، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 817، 855، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 904، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 254، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 853، 860، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1273، 1274، 1286، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6272»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 427)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابُ مَوْضِعِ سَكَتَاتِ الْإِمَامِ لِقِرَاءَةِ الْمَأْمُومِ
باب: امام کا (قرات کے دوران) سکوت کرنا تاکہ مقتدی بھی قرات کرے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1259 ترقیم الرسالہ : -- 1275
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، وعَلِيُّ بْنُ أَشْكَابٍ ، والْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْبُسْتَنْبَانِيُّ ، قَالُوا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ : حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ، وَقَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ: قَالَ سَمُرَةُ :" حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَيْنِ فِي الصَّلاةِ: سَكْتَةٌ إِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ حَتَّى يَقْرَأَ، وَسَكْتَةٌ إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ" . فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، فَكَتَبُوا إِلَى الْمَدِينَةِ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَصَدَّقَ سَمُرَةَ الْحَسَنُ مُخْتَلِفٌ فِي سَمَاعِهِ مِنْ سَمُرَةَ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ حَدِيثًا وَاحِدًا وَهُوَ حَدِيثُ الْعَقِيقَةِ، فِيمَا زَعَمَ قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے آپ نماز کے دوران دو مرتبہ سکوت کرتے تھے، ایک اس وقت جب امام نے تکبیر کہہ دی ہو اور قراءت شروع کرنی ہو اور دوسرا سکوت اس وقت ہوتا تھا جب آپ سورہ فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، تو ان لوگوں نے مدینہ منورہ میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں خط لکھا تو انہوں نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے بیان کی تصدیق کی۔ حسن بصری کے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے احادیث کے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حسن بصری نے ان سے ایک حدیث سنی ہے اور یہ وہ حدیث ہے جو عقیقہ کے بارے میں ہے جسے قریش بن انس نے حبیب نامی راوی سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1275]
ترقیم العلمیہ: 1259
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1578، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1807، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 785، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 777، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 251، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1279، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 844، 845، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1182، 1275، 1276، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20398»
«قال الدارقطني: إسناده ثقات، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (5 / 145)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1260 ترقیم الرسالہ : -- 1276
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ سَكَتَ هُنَيْهَةً، وَإِذَا قَرَأَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، سَكَتَ سَكْتَةً" . فَأُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَكَتَبَ فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، فَكَتَبَ: أَنَّ الأَمْرَ كَمَا صَنَعَ سَمُرَةُ.
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نماز کا جب آغاز کرتے تھے، تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے۔ پھر جب ”ولا الضالین“ پڑھ لیتے تھے، تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے۔ اس بارے میں ان پر اعتراض کیا گیا۔ اس بارے میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: حکم اسی طرح ہے، جیسے سمرہ نے کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1276]
ترقیم العلمیہ: 1260
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1578، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1807، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 785، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 777، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 251، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1279، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 844، 845، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1182، 1275، 1276، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20398»
«قال الدارقطني: إسناده ثقات، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (5 / 145)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1261 ترقیم الرسالہ : -- 1277
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ فِي الصَّلاةِ سَكَتَ هُنَيْهَةً، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا تَقُولُ فِي صَلاتِكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ؟ قَالَ:" أَقُولُ: اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے آغاز میں جب تکبیر کہتے تھے، تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ تکبیر کہنے اور قراءت کرنے کے درمیان کیا پڑھتے تھے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ پڑھتا ہوں: اے اللہ! تو میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ پیدا کر دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے، اور اے اللہ! مجھے خطاؤں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کر دیا جاتا ہے، اے اللہ! میری خطاؤں کو برف، پانی اور اولوں کے ذریعے دھو دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1277]
ترقیم العلمیہ: 1261
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 744، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 598، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 465، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1775، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 60، 333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 781، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1280، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 805، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3124، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1277، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7285»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابُ قَدْرِ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالصُّبْحِ
باب: ظہر، عصر، فجر میں قرات کی مقدار
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1262 ترقیم الرسالہ : -- 1278
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا هُشَيْمٌ ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَحْزُرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلاثِينَ آيَةً قَدْرَ سُورَةِ السَّجْدَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ، وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فِي الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ، وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ" . هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہر اور عصر کی نماز میں قیام کا اندازہ لگایا، تو ہم نے یہ اندازہ لگایا کہ ظہر کی نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام اتنا طویل ہوتا ہے جتنی دیر میں تیس آیات تلاوت کی جا سکتی ہیں، یعنی جتنی سورة السجدة بڑی ہے۔ یہ اندازہ پہلی دو رکعتوں کے بارے میں تھا، جبکہ آخری دو رکعتوں میں اس سے نصف ہوتا تھا۔ اسی طرح ہم نے عصر کی پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا، تو وہ ظہر کی آخری دو رکعتوں جتنا ہوتا تھا، اور ہم نے عصر کی آخری دو رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگایا، تو وہ اس کے نصف ہوتا تھا۔ یہ روایت ثابت اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1278]
ترقیم العلمیہ: 1262
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 452،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 509، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1825، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 474، 475، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 349، 350، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 804، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1325، 1326، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 828، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1278، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11142»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1263 ترقیم الرسالہ : -- 1279
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ ، نا سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثنا هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ، فَقَرَأَ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ بِ الْحَمْدِ، وَأَوَّلِ آيَةٍ مِنَ الْبَقَرَةِ، ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَقَرَأَ الْحَمْدَ، وَالآيَةَ الثَّانِيَةَ مِنَ الْبَقَرَةِ، ثُمَّ رَكَعَ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: وإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ سورة المزمل آية 20" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَفِيهِ حُجَّةٌ لِمَنْ يَقُولُ: إِنَّ مَعْنَى قَوْلِهِ: فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ سورة المزمل آية 20، إِنَّمَا هُوَ بَعْدَ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
قیس بن ابوحازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی اقتداء میں بصرہ میں نماز ادا کی۔ انہوں نے پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھی اور سورۃ بقرہ کی پہلی آیت پڑھی۔ پھر وہ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھی اور سورۃ بقرہ کی دوسری آیت پڑھی۔ پھر وہ رکوع میں چلے گئے۔ جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو انہوں نے ہماری طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم اس میں سے جو آسانی سے پڑھ سکو، اس کی تلاوت کر لو۔“ اس روایت کی سند حسن ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے دلیل موجود ہے، جو اس بات کے قائل ہیں کہ اللہ کے اس فرمان: ”تم اس میں سے جو آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے، پڑھ لو“ سے مراد تلاوت ہے، جو سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعد کی جاتی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1279]
ترقیم العلمیہ: 1263
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2409، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1279، وقال الدارقطني: إسناد حسن، سنن الدارقطني:، 1279»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1264 ترقیم الرسالہ : -- 1280
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، قَالا: نا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفِي كُلِّ صَلاةٍ قُرْآنٌ؟ قَالَ: نَعَمْ" . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَجَبَ هَذَا، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا كَثِيرُ، وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ لا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ. وَرَوَاهُ زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ فِيهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَرَى الإِمَامَ إِلا قَدْ كَفَاهُمْ". وَوَهِمَ فِيهِ وَالصَّوَابُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ أَبِي الدَّرْدَاءِ كَمَا قَالَ ابْنُ وَهْبٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہر رکعت میں تلاوت کی جائے گی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ حاضرین میں سے ایک بولے: یہ لازم ہو گئی ہے۔ (اس روایت کے راوی) سیدنا ابودرداء نے (اپنے شاگرد سے) فرمایا: اے کثیر! (کثیر کہتے ہیں: میں اس وقت ان کے پہلو میں موجود تھا) میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام جب لوگوں کو نماز پڑھاتا ہے، تو اس کا قراءت کرنا ہی ان لوگوں کے لیے کافی ہو گا۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، تاہم ان میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام کا قراءت کر لینا ان لوگوں کے لیے کافی ہو گا۔“ راوی کو اس روایت میں وہم ہوا ہے، درست یہ ہے: یہ الفاظ سیدنا ابودرداء کے ہیں، جیسا کہ ابن وہب نامی راوی نے نقل کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1280]
ترقیم العلمیہ: 1264
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 922، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 997، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 842، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2955، 2956، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1280، 1505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22134، 28177، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4120، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 1288»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ التَّطْبِيقِ وَالْأَمْرِ بِالْأَخْذِ بِالرُّكَبِ
باب: تطبیق اور گھٹنوں کو پکڑنے کا حکم منسوخ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1265 ترقیم الرسالہ : -- 1281
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ رَكَعَ وَطَبَّقَ وَجَعَلَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ" . فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا" وَجَعَلَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، يَعْنِي فِي الرُّكُوعِ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھنے کی تعلیم دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کیا اور پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور دونوں ہاتھوں کو ملا لیا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ (راوی کہتے ہیں) اس روایت کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے ایسا ہی کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں اس طرح کرنے کا حکم دیا گیا، پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے اوپر رکھے (اس سے مراد یہ ہے: رکوع میں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1281]
ترقیم العلمیہ: 1265
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 219، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 595، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 820، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1030، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 623، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 747، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2572، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1281، 1282، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4054، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2555»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح ثابت، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 45)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1266 ترقیم الرسالہ : -- 1282
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، بِهَذَا، وَقَالَ:" فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ"، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا،" وَوَضَعَ الْكَفَّيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ". هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے تکبیر کہی، دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر جب وہ رکوع میں گئے، تو دونوں ہاتھ جوڑ کر دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے اسی طرح کیا کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنوں پر رکھ لیا کریں۔ یہ سند ثابت ہے اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1282]
ترقیم العلمیہ: 1266
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 219، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 595، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 820، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1030، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 623، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 747، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2572، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1281، 1282، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4054، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2555»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح ثابت، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 45)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں