🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ سُجُودِ السَّهْوِ بَعْدَ السَّلَامِ
باب: سجدہ سہو سلام پھیرنے کے بعد کیا جائے گا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1395 ترقیم الرسالہ : -- 1412
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَامَ فِي اثْنَتَيْنِ وَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، آپ دو رکعت پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے، آپ بیٹھے نہیں، جب آپ نے نماز مکمل کر لی، تو دو مرتبہ سجدہ سہو کیا اور پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1412]
ترقیم العلمیہ: 1395
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 829، 830، 1224، 1225، 1230، 6670، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 570، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 230، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1029، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1938، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1208، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1176، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 391، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1540، 1541، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1206، 1207، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 927، 928، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1412، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23385»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ: لَيْسَ عَلَى الْمُقْتَدِي سَهْوٌ وَعَلَيْهِ سَهْوُ الْإِمَامِ
باب: مقتدی پر سہو کرنا لازم نہیں ہوگا لیکن امام کے سہو (پر سجدہ کرنا) اس پر لازم ہوگا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1396 ترقیم الرسالہ : -- 1413
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ بْنِ رُسْتُمَ الْسَقْطِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ أَبِي الْحُسَيْنِ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ سَهْوٌ، فَإِنْ سَهَا الإِمَامُ فَعَلَيْهِ وَعَلَى مَنْ خَلْفَهُ السَّهْوُ، وَإِنْ سَهَا مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ فَلَيْسَ عَلَيْهِ سَهْوٌ وَالإِمَامُ كَافِيهِ" .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص امام کی اقتداء میں ہو (اس کی کسی اپنی غلطی کی وجہ سے) اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہو گا، لیکن اگر امام سے کوئی غلطی ہو جائے، تو امام پر بھی سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا اور اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں پر بھی لازم ہو گا، لیکن اگر امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والے سے کوئی غلطی ہوتی ہے، تو اب اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا، بلکہ امام اس کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1413]
ترقیم العلمیہ: 1396
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3955، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1413، قال ابن الملقن: هذا الحديث إسناده ضعيف فيه خارجة بن مصعب عن أبى الحسين المدائني، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 228/4»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1397 ترقیم الرسالہ : -- 1414
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْعَبْسِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا سَهْوَ فِي وَثْبَةِ الصَّلاةِ إِلا قِيَامٌ عَنْ جُلُوسٍ أَوْ جُلُوسٌ عَنْ قِيَامٍ" .
سالم بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز میں کسی بھی غلطی پر سجدہ سہو اسی وقت لازم ہو گا، جب آدمی بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہو جائے یا کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھ جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1414]
ترقیم العلمیہ: 1397
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1216، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3924، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1414، قال ابن حجر: وفيه أبو بكر العنسي وهو ضعيف وقال البيهقي مجهول التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 6/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1398 ترقیم الرسالہ : -- 1415
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبُهْلُولُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا عَمَّارُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْوَاسِطِيِّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: ذَاكَرَنِي عُمَرُ السَّهْوَ فِي الصَّلاةِ، فَأَتَانَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَوَقَفَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ شَكَّ فِي صَلاتِهِ فَلْيُصَلِّ حَتَّى يَكُونَ شَكُّهُ فِي الزِّيَادَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میرے ساتھ نماز میں سہو ہوجانے کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، وہ ہمارے پاس آ کر ٹھہرے، انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو جائے، تو وہ اتنی نماز ادا کرے کہ اس کا وہ شک نماز میں اضافے کے بارے میں ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1415]
ترقیم العلمیہ: 1398
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى ((الأحاديث المختارة))، 899، 900، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1215، 1217، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 398، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1209، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3875، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1415، 1416، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1678»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1399 ترقیم الرسالہ : -- 1416
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عُمَرَ نَتَذَاكَرُ الصَّلاةَ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ: أَلا أُخْبِرُكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا شَكَكْتَ فِي النُّقْصَانِ فَصَلِّ حَتَّى تَشُكَّ فِي الزِّيَادَةِ" .
عبیداللہ بن عبداللہ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان) نقل کرتے ہیں: ایک دفعہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا، ہم نماز کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے بتایا: کیا میں آپ کو وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تمہیں نماز کے دوران کسی کمی کے بارے میں شک ہو، تو تم نماز ادا کرتے رہو، یہاں تک کہ وہ شک اضافے کے بارے میں ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1416]
ترقیم العلمیہ: 1399
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى ((الأحاديث المختارة))، 899، 900، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1215، 1217، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 398، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1209، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3875، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1415، 1416، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1678»
«قال ابن حجر: في إسناده إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 306)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى التَّحَرِّي وَالسَّجْدَةِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ وَالتَّشَهُّدِ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا
باب: اندازے کی بنیاد پر (نماز جاری رکھنا) اور سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرنا اس سے پہلے یا اس کے بعد تشہد پڑھنا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1400 ترقیم الرسالہ : -- 1417
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا النُّفَيْلِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كُنْتَ فِي صَلاةٍ فَشَكَكْتَ فِي ثَلاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ، وَأَكْثَرُ ظَنِّكَ عَلَى أَرْبَعٍ تَشَهَّدْتَ، ثُمَّ سَجَدْتَ سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ تُسَلِّمَ، ثُمَّ تَشَهَّدْتَ أَيْضًا ثُمَّ تُسَلِّمُ" . قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ. وَوَافَقَ عَبْدَ الْوَاحِدِ سُفْيَانُ وَشَرِيكٌ وَإِسْرَائِيلُ، وَاخْتَلَفُوا فِي مَتْنِهِ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم نماز کی حالت میں ہو اور تمہیں تین یا چار رکعت ہونے کے بارے میں شک ہو اور تمہارا زیادہ گمان یہ ہو کہ چار پڑھی ہیں، تو تم تشہد پڑھنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کر لو، یہ اس وقت کرو، جب تم بیٹھے ہوئے ہو اور سلام پھیرنے سے پہلے کرو، پھر اس کے بعد دوبارہ تشہد پڑھو اور پھر سلام پھیرو۔“ بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کرتے ہوئے اس کے متن میں کچھ اختلاف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1417]
ترقیم العلمیہ: 1400
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 608، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1028، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3891، 3925، 3972، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1417، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4156»
«قال الدارقطني: قال أبو داود ورواه عبد الواحد بن زياد عن خصيف ولم يرفعه ووافق عبد الواحد سفيان وشريك وإسرائيل واختلفوا في متنه، سنن الدارقطني: (2 / 214) برقم: (1417)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ الرُّجُوعِ إِلَى الْقُعُودِ قَبْلَ اسْتِتْمَامِ الْقِيَامِ
باب: (بھولنے کی صورت میں) پورا کھڑا ہونے سے پہلے دوبارہ بیٹھ جانا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1401 ترقیم الرسالہ : -- 1418
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، ثنا سُفْيَانُ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُبَيْلٍ الأَحْمَسِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ الإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، وَإِنِ اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلا يَجْلِسْ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ، ومُؤَمَّلٌ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب امام دو رکعت ادا کرنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر اسے پورا کھڑے ہونے سے پہلے ہی یہ بات یاد آ جائے، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو پھر وہ نہ بیٹھے اور بعد میں سجدہ سہو کر لے۔“ دیگر راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1418]
ترقیم العلمیہ: 1401
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1036، 1037، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 364، 365، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1542، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1208، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3895، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1418، 1419، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18450»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه جابر الجعفي عن المغيرة بن شبيل عن قيس بن أبي حازم عن المغيرة وهو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (7 / 141)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1402 ترقیم الرسالہ : -- 1419
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلْيَمْضِ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ وَلا سَهْوَ عَلَيْهِ" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی شخص کو شک ہو جائے اور وہ رکعت پڑھنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہو جائے، تو اگر وہ پورا کھڑا ہو چکا ہو، تو اسی طرح نماز پڑھتا رہے اور بعد میں دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے، لیکن اگر وہ پورا کھڑا نہ ہوا ہو، تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، اب اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1419]
ترقیم العلمیہ: 1402
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1036، 1037، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 364، 365، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1542، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1208، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3895، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1418، 1419، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18450»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه جابر الجعفي عن المغيرة بن شبيل عن قيس بن أبي حازم عن المغيرة وهو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (7 / 141)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1403 ترقیم الرسالہ : -- 1420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ، نا أَبُو دَاوُدَ، سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، يَقُولُ: لَمْ يَتَكَلَّمْ فِي جَابِرٍ فِي حَدِيثِهِ إِنَّمَا تَكَلَّمَ فِيهِ لِرَأْيِهِ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَجَابِرٌ عِنْدِي لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي حَدِيثِهِ وَرَأْيِهِ.
اس روایت کے بعض راویوں پر تنقید کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1420]
ترقیم العلمیہ: 1403
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1036، 1037، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 364، 365، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1542، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1208، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3895، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1418، 1419، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18450»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه جابر الجعفي عن المغيرة بن شبيل عن قيس بن أبي حازم عن المغيرة وهو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (7 / 141)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ: تَحْلِيلُ الصَّلَاةِ التَّسْلِيمُ
باب: سلام پھیر کر نماز ختم ہوتی ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1404 ترقیم الرسالہ : -- 1421
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْحَسَّانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِفْتَاحُ الصَّلاةِ الطَّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ" . وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ:" وَإِحْرَامُهَا وَإِحْلالُهَا".
محمد بن حنفیہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وضو نماز کی کنجی ہے، تکبیر تحریمہ کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے۔“ عبیداللہ نامی راوی نے کچھ الفاظ مختلف نقل کیے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1421]
ترقیم العلمیہ: 1404
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 61، 618، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 714، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 275، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2298، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1359، 1421، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1021»
«قال النوی: حديث حسن، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 307)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں