🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَالْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ وَصِفَةِ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ.
باب: سفر کے دوران نماز کا طریقہ، کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا، کشتی میں نماز ادا کرنے کا طریقہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1455 ترقیم الرسالہ : -- 1472
حَدَّثَنَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا ابْنُ دَاوُدَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ مِنْ ثَقِيفٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ قَائِمًا إِلا أَنْ يَخْشَى الْغَرَقَ" . قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: يَعْنِي فِي السَّفِينَةِ، فِيهِ رَجُلٌ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی تھی: ”وہ کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کریں، ماسوائے اس صورت کے کہ انہیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو۔“ امام دار قطنی بیان کرتے ہیں: مراد یہ ہے کہ وہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کریں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1472]
ترقیم العلمیہ: 1455
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1472، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1327»
«قال الدارقطني: يعنى فى السفينة فيه رجل مجهول»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1456 ترقیم الرسالہ : -- 1473
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا جَابِرٌ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ الْكَلْبِيُّ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْحَبَشَةِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أُصَلِّي؟ قَالَ:" صَلِّ فِيهَا قَائِمًا إِلا أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ" . حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو حبشہ بھیجا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کشتی میں کس طرح نماز ادا کریں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرو، البتہ تمہیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو (تو بیٹھ کر نماز ادا کرو)۔“ اس روایت کا ایک راوی حسین بن علوان متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1473]
ترقیم العلمیہ: 1456
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1471، 1473»
«قال الدارقطني: حسين بن علوان متروك»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1457 ترقیم الرسالہ : -- 1474
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، ثنا بِشْرُ بْنُ فَافَا ، ثنا أَبُو نُعَيْمُ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ، قَالَ:" صَلِّ قَائِمًا إِلا أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کشتی میں نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”وہ کھڑے ہو کر ادا کی جائے گی، البتہ اگر تمہیں ڈوب جانے کا اندیشہ ہو (تو حکم مختلف ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1474]
ترقیم العلمیہ: 1457
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1024، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1474، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5573، 5574»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1458 ترقیم الرسالہ : -- 1475
ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ جَمَعَ بَيْنَ صَلاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ" . حَنَشٌ هَذَا أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرے گا، وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہو گا۔“ شیخ فرماتے ہیں: حنش ابوعلی رحبی ہیں اور یہ متروک ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1475]
ترقیم العلمیہ: 1458
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1025، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 188، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5643، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1475، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2751»
«قال ابن عبدالبر: هو حديث ضعيف، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (12 / 209)»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ وَاسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ
باب: سفر کے دوران نفل نماز ادا کرنے کا طریقہ اور نماز کے وقت سواری پر رہتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کرنے کا حکم۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1459 ترقیم الرسالہ : -- 1476
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، نا أبِي، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا رِبْعِيُّ بْنُ الْجَارُودِ الْهُذَلِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ لِلصَّلاةِ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کر رہے ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی، تو آپ اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کرتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1476]
ترقیم العلمیہ: 1459
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1100، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 702، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 515، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 740، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 822، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1225، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1476، 1477، 1478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12471»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1460 ترقیم الرسالہ : -- 1477
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی، تو آپ قبلہ کی طرف رخ کر لیتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے، پھر اس کے بعد سواری کا رخ خواہ کسی بھی سمت ہو جائے (آپ نماز ادا کرتے رہے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1477]
ترقیم العلمیہ: 1460
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1100، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 702، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 515، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 740، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 822، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1225، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1476، 1477، 1478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12471»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1461 ترقیم الرسالہ : -- 1478
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ رِكَابُهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے، آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کر دیتے تھے، پھر تکبیر کہتے تھے اور اس کے بعد نماز ادا کرنا شروع کر دیتے، خواہ بعد میں آپ کی سواری کا رخ کسی بھی سمت میں ہوتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1478]
ترقیم العلمیہ: 1461
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1100، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 702، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 515، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 740، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 822، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1225، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1476، 1477، 1478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12471»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1462 ترقیم الرسالہ : -- 1479
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ لِي:" مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِكَ؟"، قُلْتُ: صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں واپس آیا، تو آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، لیکن آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، پھر میں نے آپ کو اشارہ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، تو میں ایک طرف ہو کر کھڑا ہو گیا، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اپنے کام کا کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے ایسے ایسے کر لیا ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں سلام کا جواب اس لیے نہیں دیا، کیونکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1479]
ترقیم العلمیہ: 1462
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1217، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 540، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1270، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2516، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1188، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1227، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 351، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1018، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2244، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1479، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14373»

الحكم على الحديث:
[صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ جَالِسًا بِالْمَأْمُومِينَ
باب: بیمار شخص کا بیٹھ کر لوگوں کو نماز پڑھانا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1463 ترقیم الرسالہ : -- 1480
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، قَالَ:" كَانَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ قَدِ اشْتَكَى عِرْقَ النِّسَاءِ وَكَانَ لَنَا إِمَامًا، وَكَانَ يَخْرُجُ إِلَيْنَا فَيُشِيرُ إِلَيْنَا بِيَدِهِ أَنِ اجْلِسُوا فَنَجْلِسُ، فَيُصَلِّي بِنَا جَالِسًا وَنَحْنُ جُلُوسٌ" .
محمود بن لبید بیان کرتے ہیں: سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو عرق النساء کی شکایت ہو گئی، وہ ہمارے امام تھے، وہ ہمارے پاس تشریف لاتے، ہمیں ہاتھ کے ذریعے اشارہ کرتے کہ تم لوگ بیٹھے رہو، ہم بیٹھے رہتے، تو وہ بیٹھ کر ہمیں نماز پڑھاتے اور ہم بھی بیٹھ کر نماز ادا کر لیتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1480]
ترقیم العلمیہ: 1463
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1480، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 4085، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 7218»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1464 ترقیم الرسالہ : -- 1481
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ مَوْلاهُ السَّائِبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَرَفَعَتْهُ، قَالَ:" صَلاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاةِ الْقَائِمِ إِلا الْمُتَرَبِّعُ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات بیان کرتی ہیں: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں نصف ثواب ملتا ہے، ماسوائے اس شخص کے جو چوکڑی مار کر بیٹھے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1481]
ترقیم العلمیہ: 1464
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 1369، 1370، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1481، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24963، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1165، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4941، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 4670»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں