🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. مُدَّةُ الْحَمْلِ
باب: حمل کی مدت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3819 ترقیم الرسالہ : -- 3880
نَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ، يَقُولُ:" عِنْدَنَا هَاهُنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ غُدْوَةً، وَتَطْهُرُ عَشِيَّةً" .
اوزاعی فرماتے ہیں: ہمارے ہاں ایک عورت ہے، جسے صبح حیض آتا ہے اور شام کے وقت وہ پاک ہو جاتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3880]
ترقیم العلمیہ: 3819
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1558، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 803، 3880»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3820 ترقیم الرسالہ : -- 3881
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَحْمُودٍ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ، قَالَ:" أَدْرَكْتُ فِينَا يَعْنِي الْمَهَالِبَةَ امْرَأَةً صَارَتْ جَدَّةً، وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَةَ سَنَةً، وَلَدَتْ لِتِسْعِ سِنِينَ ابْنَةً، فَوَلَدَتِ ابْنَتُهَا لِتِسْعِ سِنِينَ، فَصَارَتْ هِيَ جَدَّةً، وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَةَ سَنَةً" .
عبادہ بن عباد مہلبی بیان کرتے ہیں: ہمارے مہلب قبیلے میں ایک عورت ہے، جو اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی، اس نے نو برس کی عمر میں بچی کو جنم دیا، اس کی بیٹی نے بھی نو برس کی عمر میں اپنی بیٹی کو جنم دیا، وہ عورت اٹھارہ برس کی عمر میں نانی بن گئی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3881]
ترقیم العلمیہ: 3820
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15515، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3881»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3821 ترقیم الرسالہ : -- 3882
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ بَحْرِيَّةَ بِنْتِ هَانِئِ بْنِ قَبِيصَةَ، قَالَتْ:" زَوَّجْتُ نَفْسِي الْقَعْقَاعَ بْنَ شَوْرٍ ، وَبَاتَ عِنْدِي لَيْلَةً، وَجَاءَ أَبِي مِنَ الأَعْرَابِ فَاسْتَعْدَى عَلِيًّا ، وَجَاءَتْ رُسُلُهُ فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَدْخَلَتْ بِهَا؟، قَالَ: نَعَمْ، فَأَجَازَ النِّكَاحَ" .
بحریہ بنت ہانی بن قبیصہ بیان کرتی ہیں: میں نے قعقاع بن سور کے ساتھ شادی کر لی، وہ ایک رات میرے ساتھ رہے، پھر میرے والد، جو دیہاتی آدمی تھے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں مقدمہ پیش کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قاصد آئے اور انہیں اپنے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا تم اس عورت کے ساتھ صحبت کر چکے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس نکاح کو برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3882]
ترقیم العلمیہ: 3821
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13766، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3882، 3883، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16197»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3822 ترقیم الرسالہ : -- 3883
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ بَحْرِيَّةَ بِنْتِ هَانِئٍ الأَعْوَرِ أَنَّهُ سَمِعَهَا، تَقُولُ:" زَوَّجَهَا أَبُوهَا رَجُلا وَهُوَ نَصْرَانِيُّ، وَزَوَّجَتْ نَفْسَهَا الْقَعْقَاعَ بْنَ شَوْرٍ ، فَجَاءَ أَبُوهَا إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا وَوَجَدَ الْقَعْقَاعَ قَدْ بَاتَ عِنْدَهَا، وَقَدِ اغْتَسَلَ فَجِئَ بِهِ إِلَى عَلِيٍّ، وَإِنَّ عَلَيْهِ خَلُوقًا، فَقَالَ أَبُوهَا:" فَضَحَتْنِي وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ هَذَا، قَالَ: أَتَرَى بِنَائِي يَكُونُ سِرًّا، فَارْتَفَعُوا إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: دَخَلْتَ بِهَا؟، قَالَ: نَعَمْ، فَأَجَازَ نِكَاحَهَا" ، بَحْرِيَّةُ مَجْهُولَةٌ.
بحریہ بنت ہانی بن قبیصہ بیان کرتی ہیں: ان کے والد نے ان کی شادی ایک ایسے شخص کے ساتھ کر دی، جو عیسائی تھا، اس عورت نے خود قعقاع بن سور کے ساتھ شادی کر لی، اس لڑکی کا والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قعقاع کو بلایا، اس وقت وہ اس عورت کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد غسل بھی کر چکے تھے، انہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں لایا گیا، تو ان پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا، لڑکی کے باپ نے کہا: ”تم نے مجھے رسوائی کا شکار کیا، میں یہ نہیں چاہتا تھا۔“ تو قعقاع بولے: ”کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں نے چھپ کر شادی کی ہے؟“ ان لوگوں نے اپنا مقدمہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا تم اس عورت کے ساتھ صحبت کر چکے ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو اپنی شادی خود کر لینے کو درست قرار دیا۔ بحریہ نامی عورت مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3883]
ترقیم العلمیہ: 3822
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13766، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3882، 3883، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16197»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3823 ترقیم الرسالہ : -- 3884
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، نَا مُعَلَّى، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِذَا كَانَ وَلِيُّ الْمَرْأَةِ مُضَارًّا فَوَلَّتْ رَجُلا فَأَنْكَحَهَا، فَنِكَاحُهُ جَائِرٌ" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب کسی عورت کا ولی ضرر رساں ہو اور وہ عورت کسی دوسرے شخص کو اپنا ولی مقرر کر دے اور وہ اس عورت کا نکاح کروا دے، تو اس کا کروایا نکاح درست ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3884]
ترقیم العلمیہ: 3823
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم:3884، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3824 ترقیم الرسالہ : -- 3885
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو دَاوُدَ، نَا شُعْبَةُ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" كَانَ فِينَا امْرَأَةٌ، يُقَالُ لَهَا: بَحْرِيَّةُ زَوَّجَتْهَا أُمُّهَا وَأَبُوهَا غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ أَبُوهَا أَنْكَرَ ذَلِكَ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ،" فَأَجَازَ النِّكَاحَ" ،.
شیبانی بیان کرتے ہیں: ہمارے (محلہ یا قبیلہ میں) ایک عورت تھی، جس کا نام بحریہ تھا، اس کی ماں نے اس کی شادی کر دی، اس کا باپ اس وقت وہاں موجود نہ تھا، جب اس کا باپ آیا، تو اس نے اس رشتے سے انکار کر دیا، اس نے یہ معاملہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس نکاح کو برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3885]
ترقیم العلمیہ: 3824
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3885، 3886، 3887»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3824/1 ترقیم الرسالہ : -- 3886
قَالَ: وَنا شُعْبَةُ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، أَنَّ عَلِيًّا قَضَى فِيهَا بِذَلِكَ.
ابوقیس بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3886]
ترقیم العلمیہ: 3824/1
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3885، 3886، 3887»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3824/2 ترقیم الرسالہ : -- 3887
قَالَ: وَنا شُعْبَةُ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، سَمِعَا أَبَا قَيْسٍ، يُحَدِّثُ عَنِ الْهُزَيْلِ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَضَى بِذَلِكَ.
ہزیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3887]
ترقیم العلمیہ: 3824/2
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3885، 3886، 3887»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں