🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
مکاتب کے احکام
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4149 ترقیم الرسالہ : -- 4223
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنِ الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ، يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، قَالَ: قَدْ عُتِقَ الْعَبْدُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہوتا ہے، ان میں سے ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غلام کا وہ حصہ آزاد ہو جائے گا اور اسے آزاد کرنے والے کے مال میں سے مناسب قیمت لگا کر اس کی قیمت ادا کی جائے گی، اگر آزاد کرنے والے شخص کے پاس وہ مال موجود نہ ہو، تو غلام سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4223]
ترقیم العلمیہ: 4149
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2492، 2504، 2526، 2527، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1502،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4318، 4319،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1348، 1348 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2527، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4220، 4221، 4222، 4223، 4224، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7586، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1124،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4150 ترقیم الرسالہ : -- 4224
نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا، أَوْ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكِهِ، فَخَلاصُ مَا بَقِيَ مِنْهُ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ، إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ، وَإِلا قُوِّمَ الْمَمْلُوكُ قِيمَةَ عَدْلٍ، فَاسْتُسْعِيَ فِيهَا غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص اپنے غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو اس غلام کا باقی رہ جانے والا حصہ بھی اس شخص کے مال میں سے آزاد کیا جائے، اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے، ورنہ اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت لگائی جائے گی اور پھر اس بارے میں اس سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4224]
ترقیم العلمیہ: 4150
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2492، 2504، 2526، 2527، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1502،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4318، 4319،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1348، 1348 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2527، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4220، 4221، 4222، 4223، 4224، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7586، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1124،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4151 ترقیم الرسالہ : -- 4225
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ" فِي الْعَبْدِ وَالأَمَةِ: إِذَا كَانَا بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ مِنْهُ، فَإِنَّهُ يَجِبُ عَلَى الَّذِي أَعْتَقَهُ عِتْقُ نَصِيبَهُ مِنْهُ، إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ دَفَعَ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ إِلَى شُرَكَائِهِ، وَيُخَلَّى سَبِيلُ الْمُعْتَقِ" ، قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَالأَمَةُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، جو ایسے غلام یا کنیز کے بارے میں ہے، جو مشترکہ طور پر کچھ لوگوں کی ملکیت ہیں اور ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو جس شخص نے اسے آزاد کیا ہے، اس پر لازم ہے کہ وہ بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے، اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے، جو اس غلام کی قیمت کے برابر ہو، تو وہ اس کی قیمت کی بقیہ رقم اپنے دیگر حصہ داروں کو دے دے گا اور وہ غلام اس شخص کی طرف سے آزاد شمار ہو گا۔ ایک راوی نے اس روایت میں کنیز کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4225]
ترقیم العلمیہ: 4151
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2491، 2503، 2521، 2522، 2523، 2523 م، 2524، 2525، 2553، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1501، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4315، 4316، 4317، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4712، 4713،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3940، 3946، 3947، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1346، 1347، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2528،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4218، 4219، 4225، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 404، 4537، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 686، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22148، 22149، 22284»
«»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4152 ترقیم الرسالہ : -- 4226
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلانِسِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي مَمْلُوكٍ، فَقَدْ ضَمِنَ عِتْقَهُ، يُقَوِّمُ عَلَيْهِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ فَيَضْمَنُ لِشُرَكَائِهِ أَنْصِبَاءَهُمْ، وَيَعْتِقُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص کسی غلام میں اپنے حصے کو آزاد کرتا ہے، تو وہ اس کی آزادی کا ضامن ہو گا، انصاف کے مطابق اس غلام کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ شخص دیگر حصہ داروں کو تاوان کی رقم ادا کرے گا، جو ان کے حصے کے مطابق ہو گی اور پھر اس غلام کو آزاد کر دے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4226]
ترقیم العلمیہ: 4152
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21404، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4226»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4153 ترقیم الرسالہ : -- 4227
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ ، نَا الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ صَالِحٌ بِأَخِيهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَخِي هَذَا، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَعْتَقَهُ حِينَ مَلَكْتَهُ" ، الْعَرْزَمِيُّ تَرَكَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَيَحْيَى الْقَطَّانُ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو النَّضْرِ، هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ الْمَتْرُوكُ، أَيْضًا هُوَ الْقَائِلُ: كُلَّمَا حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ كَذَبَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا، اس کا نام صالح تھا، وہ اپنے بھائی کو لے کر آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے اس بھائی کو آزاد کر دوں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اس کے مالک ہوئے تھے، تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اسے آزاد کر دیا تھا۔ عزرمی نامی راوی کو عبداللہ بن مبارک، یحییٰ بن سعید القطان، ابن مہدی نے متروک قرار دیا ہے، جبکہ ابونضر نامی راوی محمد بن سائب کلبی متروک ہے، یہ وہی شخص ہے، جس نے یہ کہا تھا کہ جب میں ابوصالح نامی راوی کے حوالے سے کوئی روایت نقل کروں، تو وہ جھوٹ ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4227]
ترقیم العلمیہ: 4153
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21462، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4227»
«قال الدارقطني: العرزمي تركه ابن المبارك ويحيى القطان وابن مهدي وأبو النضر هو محمد بن السائب الكلبي متروك أيضا هو القائل كل ما حدثت عن أبي صالح كذب، سنن الدارقطني: (5 / 228) برقم: (4227)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4154 ترقیم الرسالہ : -- 4228
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا أَبُو مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَسْرِيِّ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ:" إِذَا اشْتَرَيْتُ مُحَرَّرًا فَلا تَشْتَرِطَنَّ لأَحَدٍ فِيهِ عِتْقًا فَإِنَّهَا عُقْدَةٌ مِنَ الرِّقِّ" .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم کسی ایسے غلام کو خریدتے ہو، جسے آزاد کر دیا گیا ہے، تو یہ شرط عائد نہ کرو کہ وہ اسے آزاد کر دے گا، کیونکہ یہ غلامی کی گرہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4228]
ترقیم العلمیہ: 4154
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4228، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16853، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 21173، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 523، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5364»
«قال الدارقطني: فيه سعيد بن الفضل القرشي ضعفه أبو حاتم وقواه غيره وأبو عبد الله العنزي لم أجد من ترجمه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 86)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4155 ترقیم الرسالہ : -- 4229
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَلَدَتْ مِنْهُ أَمَةٌ فَهِيَ حُرَّةٌ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جس شخص کی کنیز اس کے بچے کو جنم دے، تو اس شخص کی موت کے بعد وہ کنیز آزاد شمار ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4229]
ترقیم العلمیہ: 4155
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2203، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2616، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2515، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21820، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4229، 4230، 4232، 4236، 4240، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2803، 2957، 2985، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13219، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22009، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11519»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: في إسناده الحسين بن عبد الله الهاشمي قد ضعفوه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 751)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4156 ترقیم الرسالہ : -- 4230
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، نَا شُعَيْبٌ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَدَتْ أَمَةُ الرَّجُلِ مِنْهُ، فَهِيَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جب کسی کی کنیز اس کے بچے کو جنم دے، تو وہ اس شخص کے مرنے کے بعد آزاد شمار ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4230]
ترقیم العلمیہ: 4156
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2203، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2616، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2515، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21820، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4229، 4230، 4232، 4236، 4240، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2803، 2957، 2985، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13219، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22009، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11519»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: في إسناده الحسين بن عبد الله الهاشمي قد ضعفوه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 751)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4157 ترقیم الرسالہ : -- 4231
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، نَا أَبُو زَيْدِ بْنُ طَرِيفٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى الْحَنَفِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمُّ الْوَلَدِ حُرَّةٌ، وَإِنْ كَانَ سَقْطًا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: بچے کو جنم دینے والی کنیز آزاد شمار ہو گی، خواہ وہ بچہ نامکمل پیدا ہو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4231]
ترقیم العلمیہ: 4157
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4231، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11609»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 401)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4158 ترقیم الرسالہ : -- 4232
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ تَمِيمِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا حَامِدُ بْنُ آدَمَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا جَارِيَةٍ وَلَدَتْ لِسَيِّدِهَا، فَهِيَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو کنیز اپنے آقا کے بچے کو جنم دیتی ہے، وہ اس آقا کے (فوت ہو جانے کے) بعد خود بخود آزاد ہو جاتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4232]
ترقیم العلمیہ: 4158
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2203، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2616، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2515، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21820، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4229، 4230، 4232، 4236، 4240، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2803، 2957، 2985، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13219، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22009، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11519»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: في إسناده الحسين بن عبد الله الهاشمي قد ضعفوه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 751)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں