🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الضَّحَايَا
باب: قربانی کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4673 ترقیم الرسالہ : -- 4758
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ" .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام ایام تشریق ذبح کے دن ہیں (یعنی ان میں قربانی ہو سکتی ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4758]
ترقیم العلمیہ: 4673
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3854، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10337، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4756، 4757، 4758، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17023»
«قال ابن حجر: أخرجه أحمد لكن في سنده انقطاع ووصله الدارقطني ورجاله ثقات، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (10 / 10)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4674 ترقیم الرسالہ : -- 4759
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا عَنِّي، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کی، پھر یہ دعا کی: ”اے اللہ! یہ میری طرف سے اور میری امت کے ہر اس فرد کی طرف سے ہے جو قربانی نہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4759]
ترقیم العلمیہ: 4674
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5902، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7643، 7644، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4404، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4464، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2796، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1496، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3128، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19154، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4759، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11208»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4675 ترقیم الرسالہ : -- 4760
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْمُطَّلِبِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنَ حَنْطَبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الأَضْحَى بِالْمُصَلَّى، فَلَمَّا صَلَّى وَقَضَى خُطْبَتَهُ، نزل عَنْ مِنْبَرِهِ فَأُتِيَ بِكَبْشِهِ فَذَبَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ هَذَا عَنِّي، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عیدالاضحیٰ میں عیدگاہ میں موجود تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھ لی اور خطبہ مکمل کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے منبر سے نیچے اترے، آپ ایک مینڈھے کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے ذبح کیا اور آپ نے ”بسم اللہ واللہ اکبر“ پڑھا (اور یہ کہا): ”یہ میری طرف سے اور میری امت کے ہر اس شخص کی طرف سے ہے جو قربانی نہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4760]
ترقیم العلمیہ: 4675
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2899، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1722، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2795، 2810، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1521، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3121، 3122، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4744، 4760، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15066»
«قال الترمذي: غريب والمطلب يقال إنه لم يسمع من جابر، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 155)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4676 ترقیم الرسالہ : -- 4761
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا أَبُو سُحَيْمٍ الْمُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، أَحَدُهُمَا عَنْ أُمَّتِهِ، وَالآخَرُ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے دو سفید و سیاہ رنگ کے مینڈھوں کو ذبح کیا تھا، ان میں سے ایک آپ کی امت کی طرف سے تھا اور دوسرا آپ کی طرف سے اور آپ کے اہل خانہ کی طرف سے تھا۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4761]
ترقیم العلمیہ: 4676
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1089، 1546، 1547، 1548، 1551، 1714، 1715، 2951، 2986، 4353، 5553، 5554، 5558، 5564، 5565، 7399، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 690، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2618، 2619، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2743، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1742، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 468، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 546، 821، 1494، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2917، 2968، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1225، 1226، 1227، 1249، 1250، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2734، 4761، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5091، 5242»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4677 ترقیم الرسالہ : -- 4762
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَبَّانَ ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا ابْنُ عُلاثَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ سَعَةً فَلَمْ يُضَحِّ، فَلا يَقْرَبَنَّ مُصَلانَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس گنجائش ہو، اور وہ پھر بھی قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4762]
ترقیم العلمیہ: 4677
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3488، 7660، 7661، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3123، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19081، 19082، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4743، 4762، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8389»
«قال ابن عبدالبر: الأغلب عندي في هذا الحديث أنه موقوف على أبي هريرة، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (23 / 180)»

الحكم على الحديث:
موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ ذَبْحِ الشَّاةِ الْمَغْصُوبَةِ
باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4678 ترقیم الرسالہ : -- 4763
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ يُوصِي الْحَافِرَ، قَالَ:" أَوْسِعْ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، أَوْسِعْ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ تَلَقَّاهُ دَاعِي امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ: إِنَّ فُلانَةَ تَدْعُوكَ وَأَصْحَابَكَ، قَالَ: فَأَتَاهَا فَلَمَّا جَلَسَ الْقَوْمُ أُتِيَ بِالطَّعَامِ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَوَضَعَ الْقَوْمُ فَبَيْنَا هُوَ يَأْكُلُ إِذْ كَفَّ يَدَهُ، قَالَ: وَقَدْ كُنَّا جَلَسْنَا بِمَجَالِسِ الْغِلْمَانِ مِنْ آبَائِهِمْ، قَالَ: فَنَظَرَ آبَاؤُنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلُوكُ أَكَلْتُهُ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَضْرِبُ يَدَ ابْنِهِ حَتَّى يَرْمِيَ الْعِرْقَ مِنْ يَدِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجِدُ لَحْمَ شَاةٍ أُخِذَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهَا، قَالَ: فَأَرْسَلَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ أَرْسَلْتُ إِلَى الْبَقِيعِ أَطْلُبُ شَاةً فَلَمْ أُصِبْ، فَبَلَغَنِي أَنَّ جَارًا لِي اشْتَرَى شَاةً فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ فَنَهَى، فَلَمْ نَقْدِرُ عَلَيْهِ فَبَعَثَتْ بِهَا امْرَأَتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَطْعِمُوهَا الأُسَارَى" .
عاصم بن کلیب انصار سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوئے، ہم قبر تک آ گئے، میں نے توجہ کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبر کھودنے والے کو یہ ہدایت کر رہے تھے: ”سر اور پاؤں کی طرف سے قبر کو کھلا کر دو۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے واپس تشریف لا رہے تھے تو قریش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی طرف سے دعوت دینے والا فرد آپ کے سامنے آیا۔ اس نے عرض کی: فلاں خاتون نے آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو دعوت دی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس خاتون کے ہاں تشریف لے گئے، جب سب لوگ بیٹھ گئے اور کھانا لایا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس کی طرف بڑھایا، لوگوں نے بھی اپنے ہاتھ بڑھا دیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا شروع کیا، اس دوران آپ نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ راوی کہتے ہیں: ہم اس جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے جہاں بچے اپنے والد کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ ہمارے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کھائے ہوئے کو الٹ دیا ہے، تو ان سب افراد نے اپنے بچوں کے ہاتھ پر مار کے ان کے ہاتھ میں موجود بوٹیوں کو گرا دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یوں لگا ہے کہ اس بکری کا گوشت اس کے مالک کی اجازت کے بغیر لیا گیا ہے۔“ تو اس خاتون نے پیغام بھیجوا دیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی بکری تلاش کرنے کے لیے کسی شخص کو بقیع کی طرف بھیجا تھا، لیکن اسے وہ بکری نہیں مل سکی۔ مجھے پتا چلا کہ میرے ہمسائے نے بھی ایک بکری خریدی ہے، تو میں نے اسے پیغام بھیجا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ ہم اسے حاصل نہیں کر سکے، پھر اس بکری کو اس شخص کی بیوی نے بھجوا دیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ قیدیوں کو کھلا دو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4763]
ترقیم العلمیہ: 4678
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3332، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6857،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4763، 4764، 4765، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22945»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4679 ترقیم الرسالہ : -- 4764
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ، قَالَ:" صَنَعَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قُرَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَتْهُ وَأَصْحَابَهُ، قَالَ: فَذَهَبَ بِي أَبِي مَعَهُ، قَالَ: فَجَلَسْنَا بَيْنَ يَدَيْ آبَائِنَا مَجَالِسَ الأَبْنَاءِ مِنْ آبَائِهِمْ، قَالَ: فَلَمْ يَأْكُلُوا حَتَّى رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَكَلَ، فَلَمَّا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُقْمَتَهُ رَمَى بِهَا، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي لأَجِدُ طَعْمَ لَحْمِ شَاةٍ ذُبِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ صَاحِبَتِهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخِي، وَأَنَا مِنْ أَعَزِّ النَّاسِ عَلَيْهِ، وَلَوْ كَانَ خَيْرًا مِنْهَا لَمْ يُغَبِّرْ عَلَيَّ، وَعَلَيَّ أَنْ أَرْضِيَهُ بِأَفْضَلَ مِنْهَا، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا وَأَمَرَ بِالطَّعَامِ لِلأُسَارَى" ،.
عاصم بن کلیب اپنے والد کے حوالے سے مزینہ قبیلے کے ایک صاحب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا، آپ کو اور آپ کے اصحاب کو دعوت دی۔ میرے والد بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مجھے بھی ساتھ لے کر چلے گئے۔ ہم لوگ اپنے والد کے سامنے اسی طرح بیٹھ گئے جیسے بچے اپنے والد کے سامنے بیٹھتے ہیں۔ لوگوں نے اس وقت تک کھانا نہیں شروع کیا جب تک انہوں نے یہ نہیں دیکھ لیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا شروع کر چکے ہیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لقمہ لیا تو پھر آپ نے اس کو پرے رکھ دیا اور فرمایا: ”مجھے اس بکری کے گوشت میں ایسی ذائقہ محسوس ہوا ہے جیسے یہ اپنے مالک کی اجازت کے بغیر ذبح کی گئی ہے۔“ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرے بھائی کی ہے اور میرا بھائی مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، اگر اس سے زیادہ بہتر بکری موجود ہوتی تو اسے بھی ذبح کرنا ہمارے لیے دشوار نہ ہوتا۔ اب مجھ پر یہ بات لازم ہے کہ میں اس سے بہتر بکری اسے دے کر اسے راضی کر لوں گی۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے سے انکار کر دیا اور آپ کے حکم کے تحت وہ کھانا قیدیوں کو کھلا دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4764]
ترقیم العلمیہ: 4679
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3332، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6857،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4763، 4764، 4765، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22945»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4680 ترقیم الرسالہ : -- 4765
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، نَا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي وَأَنَا غُلامٌ، مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ. وَقَالَ فِيهِ: قَالَتْ: فَبَعَثْتُ إِلَى أَخِي عَامِرِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَقَدِ اشْتَرَى شَاةً مِنَ الْبَقِيعِ، فَلَمْ يَكُنْ أَخِي، ثَمَّ فَدَفَعَ أَهْلُهُ الشَّاةَ إِلَيَّ.
عاصم بن کلیب اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ ایک انصاری نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے: میں جب کم سن بچہ تھا تو میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا، اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: اس خاتون نے کہا: میں نے اپنے بھائی عامر بن ابووقاص کی طرف پیغام بھیجا کیونکہ بقیع میں سے ایک بکری خریدی ہوئی تھی، لیکن میرا بھائی وہاں موجود نہیں تھا تو اس کی بیوی نے یہ بکری مجھے بھجوا دی۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4765]
ترقیم العلمیہ: 4680
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3332، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6857،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4763، 4764، 4765، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22945»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4681 ترقیم الرسالہ : -- 4766
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ، نَا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي حَنِيفَةَ:" مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَ هَذَا الرَّجُلُ يَعْمَلُ فِي مَالِ الرَّجُلِ بِغَيْرِ إِذْنِهِ إِنَّهُ يَتَصَدَّقُ بِالرِّبْحِ؟، قَالَ: أَخَذْتُهُ مِنْ حَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ" .
عبدالواحد بن زیاد بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا: آپ نے یہ مسئلہ کہاں سے حاصل کیا ہے کہ ایک شخص دوسرے کے مال میں اس کی اجازت کے بغیر تصرف کر لیتا ہے، تو وہ منافع کو صدقہ کر دے گا؟ تو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے اسے عاصم بن کلیب کی نقل کردہ حدیث سے حاصل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4766]
ترقیم العلمیہ: 4681
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4766، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4682 ترقیم الرسالہ : -- 4767
نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِي ، نَا بُنْدَار نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِي ٍّ نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ جَابِر ٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِب قَالَ:" حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَشْيَاءَ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُوشِكُ الرَّجُلُ يَتَّكِئُ عَلَى أَرِيكَتِهِ يُحَدِّثُ بِحَدِيثِي، فَيَقُولُ: بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ فَمَا وَجَدْنَا فِيهِ حَلالا اسْتَحْلَلْنَاهُ، وَمَا كَانَ فِيهِ حَرَامًا حَرَّمْنَاهُ، وَإِنَّ مَا حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا حَرَّمَ اللَّهُ" .
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آئے گا جب کوئی شخص اپنے تکیے کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے گا اور میری حدیث بیان کرے گا اور کہے گا: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب کا حکم کافی ہے، ہمیں اس میں جو چیز حلال ملے گی ہم اسے حلال سمجھیں گے اور اس میں جو چیز حرام ملے گی ہم اسے حرام قرار دیں گے۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اللہ کا رسول جس چیز کو حرام قرار دے وہ اسی طرح ہے جیسے وہ چیز ہوتی ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4767]
ترقیم العلمیہ: 4682
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 12، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 370، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3804، 4604، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2664، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 606، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 12، 3193، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4767، 4768، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17447، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24816»
«حديث صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (3 / 43)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں