🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ ذَبْحِ الشَّاةِ الْمَغْصُوبَةِ
باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4703 ترقیم الرسالہ : -- 4788
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّمْلِيُّ ، نَا الشَّيْبَانِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سَهْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْنَبٌ وَأَنَا نَائِمَةٌ، فَخَبَّأَ لِي مِنْهَا الْعَجُزَ، فَلَمَّا قُمْتُ أَطْعَمَنِي" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خرگوش پیش کیا گیا، میں اس وقت سوئی ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پچھلے حصے کو میرے لیے سنبھال کر رکھا، جب میں بیدار ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے کھانے کے لیے دیا۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4788]
ترقیم العلمیہ: 4703
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4788، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8698»
«قال ابن حجر: سنده ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 578)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4704 ترقیم الرسالہ : -- 4789
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ وَالْوَدَكِ، قَالَ: اطْرَحُوا مَا حَوْلَهَا إِنْ كَانَ جَامِدًا، وَإِنْ كَانَ مَائِعًا فَانْتَفَعُوا بِهِ، وَلا تَأْكُلُوا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو گھی میں گر جاتا ہے یا چربی میں گر جاتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ گھی جما ہوا ہو، تو اس کے چوہے آس پاس کے گھی کو نکال کر پھینک دو اور اگر وہ مائع کی شکل میں ہو، تو تم اسے کسی اور استعمال میں لے آؤ لیکن اسے کھاؤ نہیں۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4789]
ترقیم العلمیہ: 4704
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19684، 19686، 19687، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4789، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3077»
«قال الدارقطني: في بعض حديثه اضطراب ومن مناكيره، تهذيب التهذيب: (4 / 342)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4705 ترقیم الرسالہ : -- 4790
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَاشِدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ وَالزَّيْتِ، قَالَ: اسْتَصْبِحُوا بِهِ وَلا تَأْكُلُوهُ" ، وَنَحْوُ ذَلِكَ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي هَارُونَ، مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے چوہے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو گھی یا زیتون کے تیل میں گر جاتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا تم کوئی اور استعمال کر لو، اسے کھاؤ نہیں۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4790]
ترقیم العلمیہ: 4705
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19689، 19690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4790، 4791، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 280، 281»
«قال ابن حجر: في إسناده أبو هارون العبدي وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 156)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4706 ترقیم الرسالہ : -- 4791
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، وَأَسَدُ بْنُ عَاصِمٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، قَالا: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَال" فِي الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي السَّمْنِ، أَوِ الزَّيْتِ، فَقَالَ: اسْتَنْفَعُوا بِهِ، وَلا تَأْكُلُوهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر چوہا گھی میں یا زیتون کے تیل میں گر جاتا ہے، تو تم اس سے نفع حاصل کر لو، لیکن اسے کھاؤ نہیں۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4791]
ترقیم العلمیہ: 4706
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19689، 19690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4790، 4791، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 280، 281»
«قال ابن حجر: في إسناده أبو هارون العبدي وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 156)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4707 ترقیم الرسالہ : -- 4792
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ ، قَالَ:" قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالنَّاسُ يَجُبُّونَ أَسْنِمَةَ الإِبِلِ، وَيَقْطَعُونَ أَلْيَاتِ الْغَنَمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ، فَهُوَ مَيْتَةٌ" .
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو لوگ اونٹوں کی کوہان کا گوشت اور دنبے کی چکی کا گوشت کاٹ کر کھا لیا کرتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندہ جانور کے جس حصے کو کاٹ دیا جائے وہ مردار شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4792]
ترقیم العلمیہ: 4707
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 944، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 297، 298، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7243، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2858، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1480، 1480 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3216، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4792، 4793، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22321»
«قال الدارقطني: المرسل أشبه، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (6 / 295)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4708 ترقیم الرسالہ : -- 4793
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ، فَهُوَ مَيْتَةٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندہ جانور کے جس حصے کو کاٹ دیا جائے وہ مردار شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4793]
ترقیم العلمیہ: 4708
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 944، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 297، 298، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7243، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2858، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1480، 1480 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3216، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4792، 4793، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22321»
«قال الدارقطني: المرسل أشبه، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (6 / 295)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ الْمَنْعِ مِنَ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ
باب: سونے اور چاندی کے برتنوں سے پینے اور ریشم پہننے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4709 ترقیم الرسالہ : -- 4794
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ . 25 ح وَنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِيُّ، يُعْرَفُ بِابْنِ الْهَرْشِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: نزلت مَعَ حُذَيْفَةَ عَلَى دِهْقَانَ فَأَتَانَا بِطَعَامٍ فَطَعِمْنَا، فَدَعَا حُذَيْفَةُ بِشَرَابٍ فَأَتَاهُ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَخَذَ الإِنَاءَ فَضَرَبَ بِهِ وَجْهَهُ، فَسَاءَ بِالَّذِي صَنَعَ بِهِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ لِمَ صَنَعْتُ هَذَا؟، قُلْنَا: لا، قَالَ: نَزَلْنَا بِهِ فِي الْعَامِ الْمَاضِي، فَأَتَانِي بِشَرَابٍ فِيهِ فَأَخْبَرْتُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَشْرَبَ فِيهِمَا، وَلا نَلْبَسَ الْحَرِيرَ، وَلا الدِّيبَاجَ، فَإِنَّهُمَا لِلْمُشْرِكِينَ فِي الدُّنْيَا، وَهُمَا لَنَا فِي الآخِرَةِ" .
امام محمد بن حسن شیبانی، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے عبدالرحمن بن لیلیٰ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک کسان کے پاس گیا، وہ ہمارے پاس کھانا لے کر آیا، ہم نے اسے کھا لیا، پھر سیدنا حذیفہ نے پانی منگوایا تو وہ شخص چاندی کے برتن میں ان کے پاس مشروب لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن پکڑا اور اس کے منہ پر مار دیا، انہیں اس کی یہ حرکت بری لگی۔ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم گزشتہ سال بھی اس کے ہاں آئے تھے تو یہ اسی برتن میں میرے پاس مشروب لے کر آیا تھا، میں نے اسے بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتنوں میں کچھ کھائیں یا ان میں کچھ پییں یا ہم ریشمی لباس یا دیباج کا لباس پہنیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:) ”یہ دونوں چیزیں دنیا میں مشرکین کے لیے ہیں، البتہ آخرت میں یہ ہمارے لیے ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4794]
ترقیم العلمیہ: 4709
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4710 ترقیم الرسالہ : -- 4795
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو حَيْدَرَةَ حَيْدُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: وَنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، وَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَدْ دَخَلَ فِي حَدِيثِ صَاحِبِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ، وَلا تَأْكُلُوا فِيهِمَا" .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ الفاظ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو اور ان میں نہ کھاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4795]
ترقیم العلمیہ: 4710
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4711 ترقیم الرسالہ : -- 4796
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى، فَأَتَاهُ دِهْقَانُ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَأَخَذَهُ فَرَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهِمَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے پینے کے لیے پانی مانگا تو ایک کسان چاندی کے برتن میں ان کے لیے پانی لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑا اور اسے پھینک دیا اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتن میں کچھ پییں یا ان میں کچھ کھائیں اور آپ نے ہمیں ریشم اور دیباج پہننے سے اور ان پر بیٹھنے سے بھی منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4796]
ترقیم العلمیہ: 4711
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ إِبَاحَةِ الصَّيْدِ بِالْكِلَابِ وَالْجَوَارِحِ
باب:کتوں اور شکاری پرندوں کے ساتھ شکار کی اجازت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4712 ترقیم الرسالہ : -- 4797
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُقَالُ لَهُ: أَبُو ثَعْلَبَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ لِي كِلابًا مُكَلَّبَةً، فَأَفْتِنِي فِي صَيْدِهَا، فَقَالَ: إِنْ كَانَتْ لَكَ كِلابٌ مُكَلَّبَةٌ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ ذَكِيٌّ وَغَيْرَ ذَكِيٍّ، قَالَ: وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ؟، قَالَ: وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنِي فِي قَوْسِي، قَالَ: كُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ قَوْسُكَ، قَالَ: ذَكِيٌّ وَغَيْرَ ذَكِيٍّ؟، قَالَ: ذَكِيٌّ وَغَيْرَ ذَكِيٍّ، قَالَ: وَإِنْ تَغِيبَ عَنِّي؟، قَالَ: وَإِنْ تَغِيبَ عَنْكَ مَا لَمْ تَضِلَّ أَوْ تَجِدْ فِيهِ سَهْمَكَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنِي فِي آنِيَةِ الْمَجُوسِ إِذَا اضْطُرِرْنَا إِلَيْهَا، قَالَ: اغْسِلْهَا ثُمَّ كُلْ فِيهَا" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کا نام ابوثعلبہ تھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس کچھ تربیت یافتہ کتے ہیں، آپ ان کے ذریعے شکار کرنے کے بارے میں مجھے بتائیں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہارے کتے تربیت یافتہ ہیں تو جس شکار کو وہ تمہارے لیے روک لیتے ہیں تم اسے کھا لو، خواہ اسے ذبح کرنے کا موقع ملے یا ذبح کرنے کا موقع نہ ملے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: اگر وہ کتا خود اس میں سے کچھ کھا لیتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ وہ خود اس میں سے کچھ کھا لے (تو بھی تم اسے کھا سکتے ہو)۔“ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے میری کمان کے بارے میں بتائیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری کمان (یعنی تیر) جس چیز کو روک دیتی ہے اسے تم کھا لو۔“ انہوں نے دریافت کیا: خواہ اسے ذبح کیا گیا ہو یا ذبح نہ کیا گیا ہو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ذبح کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو۔“ اس شخص نے دریافت کیا: اگر وہ شکار مجھ سے روپوش ہو جاتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ تم سے روپوش ہو جاتا ہے، تو جب تک وہ گم نہیں ہوتا، جب تک تم اس میں اپنے تیر کے علاوہ کوئی اور نشان نہیں پاتے (تو تم اسے کھا سکتے ہو)۔“ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے مجوسیوں کے برتنوں کے بارے میں بتائیں کہ جب ہم مجبوری کے تحت انہیں استعمال کریں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں دھو کر پھر ان میں کھا سکتے ہو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4797]
ترقیم العلمیہ: 4712
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4309، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4789، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2857، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4797، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6840»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: لا يصح لأنه عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 240)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں