الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. فَصْلٌ مِنْهُ فِي حُجَّةِ مَنْ رَأَى أَفْضَلِيَّةَ الْفِطْرِ فِي السَّفَرِ
سفر میں روزہ نہ رکھنے کو افضل قرار دینے والوں کے دلائل کا بیان
حدیث نمبر: 3837
عَنْ كَعْبِ بْنِ عَاصِمٍ الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ السَّقِيفَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ) )
۔ سیدناکعب بن عاصم اشعری رضی اللہ عنہ، جو اصحابِ سقیفہ میں سے تھے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3837]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ اخرجه ابن ماجه: 1664، والنسائي: 4/ 174، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23679 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24079»
وضاحت: فوائد: … بعض اہل یمن کی لغت کے مطابق حدیث کے الفاظ میں تین دفعہ آنے والے لام تعریف کو میم سے بدلہ گیا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ اخرجه ابن ماجه: 1664
حدیث نمبر: 3838
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ) )
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3838]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول۔ اخرجه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24081»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول۔ اخرجه
حدیث نمبر: 3839
عَنْ أَبِي طُعْمَةَ أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَقْوَى عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ لَمْ يَقْبَلْ رُخْصَةَ اللَّهِ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ جِبَالِ عَرَفَةَ) )
۔ ابوطعمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، ایک آدمی نے آکر کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں(تو کیا میں روزہ رکھ لیا کروں)؟سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو آدمی اللہ تعالیٰ کی رخصت کو قبول نہیں کرتا، اسے عرفہ کے پہاڑوں جتنا گناہ ملتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3839]
تخریج الحدیث: «سناده ضعيف لضعف ابن لھيعة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5392 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5392»
الحكم على الحديث:
سناده ضعيف لضعف ابن لھيعة
حدیث نمبر: 3840
عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: تَأْخُذُ إِنْ حَدَّثْتُكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ هَذِهِ الْمَدِينَةِ قَصَرَ الصَّلَاةَ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهَا
۔ بشر بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ تم سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انھوں نے کہا: اگر میں تم کو بیان کروں تو تسلیم کرو گے؟ میں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس مدینہ سے باہر تشریف لے جاتے تو واپس آنے تک نماز بھی قصر کرتے تھے اور روزہ بھی ترک کر دیتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3840]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، الحارث بن عبيد، وبشر بن حرب فيھما ضعف۔ اخرجه الطيالسي: 1863، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5750 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5750»
وضاحت: فوائد: … مزید کچھ احادیث اور ان کی فقہ ملاحظہ فرمائیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: مَرَّ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِرَجُلٍ یُقَلِّبُ ظَھْرَہٗلِبَطْنِہٖ،فَسَأَلَعَنْہُ؟فَقَالُوْا: صَائِمٌیَا نَبِیَّ اللّٰہِ، فَدَعَاہُ فَأَمَرَہٗأَنْیُّفْطِرَ فَقَالَ: ((أَمَا یَکْفِیْکَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَمَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی تَصُوْمَ۔)) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو الٹ پلٹ ہو رہا تھا۔ آپ نے اس کے بارے میں پوچھا؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! یہ روزے دار ہے۔ آپ نے اسے بلایا اور روزہ افطار کرنے کا حکم دیااور فرمایا: ”کیا تجھے یہ (نیک عمل) کافی نہیں ہے کہ تو رسول اللہ کی صحبت میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہے کہ تو نے روزہ رکھنا بھی شروع کر دیا۔“ (أحمد: ۳/۳۲۷، ولہ طرق اخری عن جابر بنحوہ فی ”الصحیحین“ وغیرھما،الصحیحۃ: ۲۵۹۵)
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: اس حدیث ِ مبارکہ میں بڑی واضح دلالت موجود ہے کہ اس وقت سفر میں روزہ رکھنا ناجائز ہو گا، جب مسافر کو اس کی وجہ سے تکلیف ہو گی، اسی پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی درج ذیل دو احادیث کو محمول کیا جائے گا: ((لَیْسَ مِنَ الْبِرِّ اَلصِّیَامُ فِی السَّفَرِ۔)) ”سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں روزہ نہ توڑنے والوں کے بارے میں کہا تھا: ((اُولٰئِکَ الْعُصَاۃُ۔)) ”یہی لوگ نافرمان ہیں۔“ جس آدمی کو دورانِ سفر روزہ رکھنے کی وجہ سے تکلیف نہ ہو رہی ہو تو اسے روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے،یہ اس باب کی مختلف احادیث کا خلاصہ اور جمع و تطبیق ہے۔ (صحیحہ: ۲۵۹۵) سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((أَیُّ ذٰلِکَ عَلَیْکَ أَیْسَرُ فَافْعَلْ۔)) ”جو تمہارے لیے آسان ہے وہ کرلو۔“ (تمام في”الفوائد“ق۱۶۱/۱، صحیحہ:۲۸۸۴)
اس حدیث ِ مبارکہ میں مسافر کو روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کی رخصت دینے کا سبب بیان کیا گیا ہے اور وہ ہے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا۔ بلا شک و شبہ لوگوں کی قدرتوں اور طبیعتوں کو دیکھا جائے تو ”آسانی“ کا کوئی معین کلیہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کے ساتھ روزہ رکھ لینا آسان ہے اور بعد میں قضائی دینا مشکل ہے، اسی لیے وہ دورانِ سفر بھی روزہ رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ بعد میں قضائی دینا کوئی پریشان کن معاملہ نہیں ہے، اس لیے وہ رخصت پر عمل کرتے ہیں۔ سچ فرمایا اللہ تعالیٰ نے: {یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمْ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ} (سورۂ بقرہ: ۱۵۸) … ”اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتے ہیں، نہ کہ مشکل کا۔“
شیخ البانی نے کہا: سفر میں رمضان کے روزے رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں علماء و فقہاء کے اقوال معروف ہیں۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ دورانِ سفر روزہ ترک کرنا رخصت ہے، ہمارا خیال ہے کہ یہی عمل محبوب ہے، الا یہ کہ روزے کی قضا دینا مشکل سمجھی جاتی ہو، ایسی صورت میں روزہ رکھ لینا ہی پسندیدہ عمل ہو گا۔ واللہ اعلم۔ اس موضوع پر وسیع مطالعہ کے خواہش مندوں کو نیل الاوطار اور اہل علم و تحقیق کی دوسری کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ (صحیحہ: ۹۳۲) سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اے اللہ کے رسول! میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں، (اگر میں ایسے کروں تو) کیا مجھ پر کوئی گناہ ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً فرمایا: ((ھِیَ رُخْصَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَمَنْ أَخَذَبِھَا فَحَسَنٌ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَصُوْمَ، فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ۔)) ”یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رخصت ہے، جو اس کو قبول کرے گا، سو اچھی بات ہو گی اور جو روزہ رکھنا چاہے، تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔“(صحیح مسلم)
شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے (المنتقی) میں کہا: اس حدیث میں قوی دلالت پائی جاتی ہے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا افضل ہے۔ اس استدلال کی وجہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(روزہ رکھنے والے پر) کوئی گناہ نہیں ہوگا۔“ ان الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ دورانِ سفر روزہ رکھنے کی بہ نسبت روزہ نہ رکھنا راجح اور افضل ہے۔ لیکن ہمارا خیال ہے کہ اس حدیث کا یہ ظاہری مفہوم مراد نہیں ہے، کیونکہیہاں گناہ کی نفی سے مراد یہ ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا جائز ہے اور ایسا کرنے والے پر کوئی حرج نہیں ہے۔
البتہ درج ذیل حدیث سے یہ استدلال کرنا ممکن ہے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا افضل ہے: نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ اَنْ تُؤتٰی رُخَصُہٗکَمَایَکْرَہُ اَنْ تُؤتٰی مَعْصِیَتُہٗ۔ وَفِیْ رِوَایَۃٍ: کَمَا یُحِبُّ اَنْ تُؤتٰی عَزَائِمُہُ۔)) ”بیشک اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصتوں پر عمل کیا جائے، جیسے وہ ناپسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانیوں کاارتکاب کیا جائے۔ اور ایک روایت میں ہے: جیسے وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے لازمی امور پر عمل کیا جائے۔“
اس حدیث سے یہ استدلال کرنا بالکل درست ہے کہ دورانِ سفر روزہ نہ رکھنا افضل ہے، لیکن ممکن ہے کہ حکم اس آدمی کے بارے میں ہو جو قضا دیتے وقت تنگی محسوس نہ کرتا ہو اور سفر میں روزہ کی وجہ سے اسے کوئی مشقت پیش آتی ہو، وگرنہ رخصت کا مقصود فوت ہو جائے گا۔ مزید آپ خود سوچ لیں۔ آپ تقریباً سترہ اٹھارہ احادیث اور بعض کے فوائد کا مطالعہ کر چکے ہیں، ہر قاری کے لیے فیصلہ کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اگر سفر کے موجودہ ذرائع اور سہولیات کو دیکھا جائے تو روزہ رکھ لینا ہی بہتر ہے، الّایہ کہ کوئی بڑی مشقت لاحق ہونے کا خطرہ ہو، بہرحال ہر سفر میں بندے کو روزہ ترک کرنے کا اختیار حاصل ہے، اور اگر کوئی آدمی حضر کی بہ نسبت سفر کے روزہ میں بہت زیادہ تکلیف محسوس کرے، تو اس کا یہ عمل (سفر میں روزہ رکھنا) قابل مذمت ہو گا۔

اسناده ضعيف
40. بَابُ مَنْ شَرَعَ فِي الصَّوْمِ ثُمَّ أَفْطَرَ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ فِي السَّفَرِ
جو آدمی روزہ تو رکھ لے، لیکن پھر اسی دن اس کو سفر کی وجہ سے توڑ دے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 3841
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ إِلَى مَكَّةَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ (وَفِي لَفْظٍ لِعَشْرٍ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ) فَصَامَ حَتَّى مَرَّ بِغَدِيرٍ فِي الطَّرِيقِ وَذَلِكَ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ، قَالَ: فَعَطِشَ النَّاسُ وَجَعَلُوا يَمُدُّونَ أَعْنَاقَهُمْ وَتَتُوقُ أَنْفُسُهُمْ إِلَيْهِ، قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ فَأَمْسَكَهُ عَلَى يَدِهِ حَتَّى رَآهُ النَّاسُ ثُمَّ شَرِبَ فَشَرِبَ النَّاسُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال ماہِ رمضان میں مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے تھے، ایک روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کے دس دن گزر چکے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا،عین دوپہر کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی کے ایک تالاب کے پاس سے گزرے، چونکہ لوگ پیاسے تھے، اس لیے وہ گردنیں لمبی کر کے دیکھ رہے تھے اور ان کے نفس پانی کو چاہ رہے تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی کا پیالہ منگوا کر اپنے ہاتھ میں پکڑے رکھا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں دیکھ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے نوش فرمایا اور لوگوں نے بھی پانی پی لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3841]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 4276، ومسلم: 1113، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3460 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3460»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 4276
حدیث نمبر: 3842
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) : قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ وَصَامَ الْمُسْلِمُونَ مَعَهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْكَدِيدِ دَعَا بِمَاءٍ فِي قَعْبٍ، وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَشَرِبَ، وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ، يُعْلِمُهُمْ أَنَّهُ قَدْ أَفْطَرَ فَأَفْطَرَ الْمُسْلِمُونَ
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال ماہِ رمضان میں سفر پر روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور دوسرے مسلمانوں نے روزہ رکھا ہو اتھا،جب کدید کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لکڑی کے پیالے میں پانی منگوایا،جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پانی پیا اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہے تھے، دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو یہ بتلانا چاہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو روزہ توڑ دیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر لوگوں نے بھی روزہ افطار کر لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3842]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2363»
وضاحت: فوائد: … کدید مقام، مدینہ منورہ سے سات دنوں کی مسافت پر ہے، اس کے قریب ہی قُدَید مقام ہے اور یہ دونوں عسفان کے ما تحت انتظامی علاقے ہیں۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2363
حدیث نمبر: 3843
وَعَنْهُ أَيْضًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ حَتَّى أَتَى قُدَيْدًا فَأُتِيَ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ فَأَفْطَرَ وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے (سفر میں) دن روزہ رکھا ہوا تھا، جب آپ قدید مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں دودھ کا پیالہ پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے روزہ توڑ دیا اور لوگوں کو بھی افطار کرنے کا حکم دے دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3843]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2953، ومسلم: 1113، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3279 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3279»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 2953
حدیث نمبر: 3844
عَنْ طَاوُوسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ يُرِيدُ مَكَّةَ فَصَامَ حَتَّى أَتَى عُسْفَانَ، قَالَ: فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ حَتَّى نَظَرَ النَّاسُ إِلَيْهِ ثُمَّ أَفْطَرَ، قَالَ: فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ: مَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ
۔ سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عسفان کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک برتن منگوایا اوراسے اپنے ہاتھ پر رکھا،یہاں تک کہ سب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح دیکھ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ توڑ دیا۔ اسی لیے سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ (سفر میں) جو چاہے روزہ رکھ لے اور جو چاہے افطار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3844]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 4279، ومسلم: 1113، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2350 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2350»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 4279
حدیث نمبر: 3845
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَصَامَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْكَدِيدِ أَفْطَرَ، وَإِنَّمَا يُؤْخَذُ بِالْآخِرِ مِنْ فِعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ، قِيلَ لِسُفْيَانَ: قَوْلُهُ"إِنَّمَا يُؤْخَذُ بِالْآخِرِ" مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ أَوْ قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: كَذَا فِي الْحَدِيثِ
۔ سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے دن سفر پر روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کدید مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ توڑ دیا۔(قانون یہ ہے کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری فعل پر عمل کیا جاتا ہے۔کسی نے سفیان سے پوچھا: یہ الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری فعل پر عمل کیا جاتا ہے۔ امام زہری کے ہیں یا سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے؟ انہوں نے کہا: اسی طرح اس حدیث میں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3845]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1944، 2953، 4275، ومسلم: 1113، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1892 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1892»
وضاحت: فوائد: … صحیح بخاری کی روایت میں یہ وضاحت موجود ہیں کہ یہ آخری الفاظ امام زہری کے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1944
حدیث نمبر: 3846
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَهَرٍ مِنَ السَّمَاءِ، وَالنَّاسُ صِيَامٌ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ مُشَاةً وَنَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ فَقَالَ: ( (اشْرَبُوا أَيُّهَا النَّاسُ!) ) ، قَالَ: فَأَبَوْا، قَالَ: ( (إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ إِنِّي أَيْسَرُكُمْ، إِنِّي رَاكِبٌ) ) ، فَأَبَوْا، قَالَ: فَثَنَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَخِذَهُ فَنَزَلَ فَشَرِبَ وَشَرِبَ النَّاسُ وَمَا كَانَ يُرِيدُ أَنْ يَشْرَبَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (سفر کے دوران) بارانی پانی کی ایک نہر پر پہنچے، گرمی سخت تھی اور لوگ روزے سے تھے اور پیدل سفر کر رہے تھے، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خچر پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگو! پانی پی لو۔ لیکن لوگوں نے پانی نہ پیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں تم میں سب سے زیادہ آسانی والا ہوں، میں تو سوار ہوں۔ لیکن لوگ (روزہ نہ توڑنے پر) اڑے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ران موڑی، نیچے اترے اورپانی پی لیا اور (یہ منظر دیکھ کر) لوگوں نے بھی پانی پی لیا، دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ پانی پینے کا نہیں تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3846]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ اخرجه ابويعلي: 1080، وابن حبان: 3556، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11423 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11443»
وضاحت: فوائد: … اس باب کے دو مسائل تو بالکل واضح ہیں، ایکیہ کہ دوران رمضان سفر کے لیے جانا درست ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر رمضان کی گیارہ تاریخ کو مدینہ منورہ سے نکلے تھے اور بیس تاریخ کو مکہ مکرمہ پہنچ گئے تھے، دوسرا یہ کہ رمضان کا دورانِ سفر رکھا ہوا روزہ توڑا جا سکتا ہے، درج بالا احادیث کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس روزے کو توڑا ہے، اس کی ابتداء بھی سفر سے ہوئی تھی۔ سوال یہ ہے کہ ایک آدمی حضر میں روزے کا آغاز کرتا ہے، پھر وہ دن کے کسی حصے میں سفر پر چلا جاتا ہے، کیا ایسے شخص کو روزہ توڑنے کا یا پورا کرنے کا اختیار حاصل ہے؟ ظاہر بات تو یہی ہے کہ اسے یہ اختیار حاصل ہے، امام احمد اور امام اسحق کییہی رائے ہے، اس مسلک پر دلالت کرنے والی درج ذیل دلیلیں ہیں:
(۱) نصوصِ شرعیہ میں سفر اور مرض کو مطلق طور پر روزہ نہ رکھنے کے لیے عذر قرار دیا گیا ہے، اب یہ قید لگانا درست نہیں ہے کہ یہ رخصت اس شخص کے لیے ہے جو سحری سے پہلے سفر شروع کر دے، کیونکہیہ تو بلا دلیل مطلق کو مقید کرنے والی بات ہے، دوسری بات یہ ہے کہ اس رخصت کا سبب مشقت ہے اور وہ اپنی جگہ پر برقرار ہے۔
(۲)جیسے روزے کے دوران بیمار ہو جانے والے کو روزہ چھوڑنے کا اختیار ہوتا ہے، اسی طرح کا معاملہ سفر شروع کرنے والے کا ہے۔ اب اس میں یہ فرق کرنا درست نہیں ہے کہ مرض کا روزے دار کے اختیار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جبکہ سفر تو اختیاری چیز ہے، کیونکہ ضروری نہیں کہ سفر اختیاری ہی ہو اور دوسری بات یہ ہے کہ شریعت نے مرض اور سفر کو عذر قرار دیا ہے اور اختیار و اجبار کا کوئی فرق نہیں کیا۔
(۳)محمد بن کعب کہتے ہیں: اَتَیْتُ اَنَسَ بْنَ مَالِکٍ فِیْ رَمَضَانَ وَھُوَ یُرِیْدُ سَفَرًا، وَقَدْ رُحِلَتْ لَہٗرَاحِلَتُہٗ،وَلَبِسَثِیَابَ السَّفَرِ، فَدَعَا بِطَعَامٍ فَاَکَلَ۔ فَقُلْتُ لَہٗ: سُنَّۃٌ؟ قَالَ: سُنَّۃٌ، ثُمَّ رَکِبَ۔ میں ماہِ رمضان میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، جبکہ وہ سفر پر جانا چاہتے تھے، ان کی سواری تیاری کی گئی تھی اور وہ سفر کے کپڑے پہن چکے تھے، پس انھوں نے کھانا منگوا کر کھایا۔ میں نے پوچھا: کیایہ سنت ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، سنت ہے، پھر وہ سوار ہو کر سفر کے لیے نکل پڑے۔(ترمذی: ۷۹۹)
(۴) جعفر بن جبر کہتے ہیں: میں صحابی رسول سیدنا ابو بصرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، ماہِ رمضان میں وہ کشتی میں سوار ہو کر فسطاط سے نکلے، ابھی تک انھوں نے اس شہر کے گھروں سے تجاوز نہیں کیا تھا کہ انھوںنے دسترخوان منگوایا اور مجھے کہا: قریب آ جاؤ (اور کھانا کھاؤ)۔ میںنے کہا: کیا آپ کو گھر نظر نہیں آ رہے؟ انھوں نے کہا: کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے بے رغبتی کرنا چاہتے ہو۔ پس انھوں نے کھانا کھا لیا۔ (ابوداود: ۲۴۱۲) اگلے باب کی پہلی حدیثیہی ہے۔ جمہور اہل علم کے نزدیک ایسے مسافر کو روزہ توڑنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، لیکنیہ قول مرجوح ہے۔

اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ اخرجه ابويعلي: 1080