الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ مَنْ رَآنِي فِي النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِي
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ جس نے مجھے نیند میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا
حدیث نمبر: 7868
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي إِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَصَوَّرُ بِي قَالَ شُعْبَةُ أَوْ قَالَ لَا يَتَشَبَّهُ بِي وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَةً مِنَ النَّارِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، شیطان میری صورت اور میری مشابہت اختیار نہیں کرسکتا اور جس نے میرے اوپر جان بوجھ کر جھوٹ بولا، وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7868]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 110، 6197، أخرج الشطر الثاني منه مسلم: 3، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9316 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9305»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 110
حدیث نمبر: 7869
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَإِيَّايَ رَأَى فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَخَيَّلُ بِي وَفِي رِوَايَةٍ لَا يَتَخَيَّلُنِي
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے خواب میں مجھے دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، کیونکہ شیطان میری شکل نہیں اختیار کرسکتا۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7869]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الدارمي: 2/ 123، والطبراني في الاوسط: 1256، وفي الكبير: 10510، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4304 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4304»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7870
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَلَّ لَيْلَةٌ تَأْتِي عَلَيَّ إِلَّا وَأَنَا أَرَى فِيهَا خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَنَسٌ يَقُولُ ذَلِكَ وَتَدْمَعُ عَيْنَاهُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کم ہی کوئی رات ایسی گزرتی ہے، جس میں میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں نہ دیکھا ہو، (یعنی تقریباً ہر رات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھتا ہوں)، جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ کہہ رہے تھے تو ان کی آنکھیں اشک بار تھیں۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7870]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13267 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13300»
وضاحت: فوائد: … ہم نے ایم فل کے مقالہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھنا اور اس کی حقیقت کے عنوان پر
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري