الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
124. باب فضل الجهاد - ذكر تمثيل النبي صلى الله عليه وسلم غزاة البحر بالملوك على الأسرة-
جہاد کے فضائل کا بیان - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بحری جہاد کرنے والوں کو تختوں پر بادشاہوں سے تشبیہ دینا
حدیث نمبر: 4608
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ خَالَتِهِ أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا قَرِيبًا مِنِّي، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ يَتَبَسَّمُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَضْحَكَكَ؟ قَالَ: " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ، يَرْكَبُونَ ظَهْرَ هَذَا الْبَحْرِ الأَخْضَرِ كَالْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ". قَالَتْ: فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَدَعَا لَهَا، ثُمَّ نَامَ الثَّانِيَةَ فَفَعَلَ مِثْلَهَا، فَقَالَتْ مِثْلَ قَوْلِهَا، فَأَجَابَهَا مِثْلَ قَوْلِهَا الأَوَّلِ، قَالَتْ: فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ. فَخَرَجَتْ مَعَ زَوْجِهَا عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ غَازِيَةً أَوَّلَ مَا رَكِبَ الْمُسْلِمُونَ الْبَحْرَ مَعَ مُعَاوِيَةَ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا مِنْ غَزَاتِهِمْ قَرَّبَ إِِلَيْهَا دَابَّتِهَا لِتَرْكَبَهَا فَصُرِعَتْ فَمَاتَتْ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَبْرُهَا بِجَزِيرَةٍ فِي بَحْرِ الرُّومِ، يُقَالُ لَهَا: قُبْرُسُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِِلَيْهَا قَلْعُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی خالہ سیدہ ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں سو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو مسکرا رہے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کیوں مسکرا رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کیے گئے جو اس سبز سمندر پر یوں سوار تھے جس طرح بادشاہ اپنے تختوں پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔“ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لیے دعا کر دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوسری مرتبہ سوئے پھر ایسا ہی ہوا، اس خاتون نے اسی کی مانند بات کہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کی مانند جواب دیا جو پہلے دیا تھا، اس خاتون نے عرض کیا: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے والوں میں ہو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) وہ خاتون اپنے شوہر سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے ہمراہ جہاد میں حصہ لینے کے لیے گئی تھیں، یہ اس پہلی جنگ کی بات ہے جس میں مسلمانوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد حکومت میں سمندر میں جنگ کی تھی، جب یہ خاتون اس جنگ سے واپس تشریف لائیں ان کی سواری ان کے قریب کی گئی، یہ اس پر سوار ہوئیں تو یہ اس سے گر گئیں اور ان کا انتقال ہو گیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس خاتون کی قبر بحرِ روم میں ایک جزیرے میں ہے، اس جزیرے کو قبرس کہا جاتا ہے، مسلمانوں کے علاقے سے وہاں تک تین دن کا سفر ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4608]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2788، 2799، 2877، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1912، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4608، 6667، 7189، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8765، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3171، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2490، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1645، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2465، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2776، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8759، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13724» «رقم طبعة با وزير 4589»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2249 - 2250): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
125. باب فضل الجهاد - ذكر البيان بأن يوما في سبيل الله خير من ألف يوم في غيره من الطاعات-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ کی راہ میں ایک دن گزارنا دیگر عبادتوں کے ہزار دن سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 4609
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مِعَنٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ بِمِنًى: أَيُّهَا النَّاسُ، إِِنِّي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا كُنْتُ كَتَمْتُكُمُوهُ ضَنًّا بِكُمْ، وَقَدْ بَدَا لِي أَنْ أُبْدِيَهُ نَصِيحَةً لِلَّهِ وَلَكُمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَوْمٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ يَوْمٍ فِيمَا سِوَاهُ، فَلْيَنْظُرْ كُلُّ امْرِئٍ مِنْكُمْ لِنَفْسِهِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو مِعَنٍ هَذَا هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ مِعَنٍ الْغِفَارِيُّ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، وَأَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ مِنْ أَهْلِ الرَّمْلَةِ، وَأَبُو صَالِحٍ مَوْلَى عُثْمَانَ اسْمُهُ الْحَارِثُ.
ابوصالح، جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے منیٰ میں مسجدِ خیف میں یہ بات ارشاد فرمائی: اے لوگو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی جسے میں نے تمہارے ساتھ بخل کی وجہ سے تم سے چھپا رکھا تھا، لیکن اب یہ مجھے مناسب محسوس ہوا کہ میں اللہ تعالیٰ اور تمہارے لیے خیر خواہی کرتے ہوئے اسے ظاہر کر دوں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی راہ میں ایک دن گزارنا اس کے علاوہ ایک ہزار دن گزارنے سے بہتر ہے، تو اب تم میں سے ہر شخص کو اپنے بارے میں جائزہ لے لینا چاہیے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابومعن نامی راوی محمد بن معن غفاری ہے، یہ اہل مدینہ سے تعلق رکھتے ہیں، جب کہ ابوعقیل نامی راوی زہرہ بن معبد ہے اور یہ اہل رملہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام ابوصالح کا نام حارث ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4609]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4609، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2394، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3169، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1667، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2468، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2766، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17961، 18576، وأحمد فى (مسنده) برقم: 440» «رقم طبعة با وزير 4590»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الأحاديث المختارة» (305 - 310). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح
126. باب فضل الجهاد - ذكر تكفل الله جل وعلا لمن خرج للجهاد قصدا إلى بارئه بأن يرده بأجر أو غنيمة-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلے، اللہ اس کے لیے اجر یا غنیمت کی ضمانت دیتا ہے
حدیث نمبر: 4610
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تَكَفَّلَ اللَّهُ لِمَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِهِ، لا يُخْرِجُهُ مِنْ بَيْتِهِ إِِلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِهِ وَتَصْدِيقُ كَلِمَتِهِ، أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ يَرْجِعَهُ إِِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرِ أَوْ غَنِيمَةٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کا ضامن ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرتا ہے، جو اپنے گھر سے صرف جہاد کرنے اور اس کے کلمے کی تصدیق کرنے کے لیے نکلتا ہے، (اللہ تعالیٰ اس بات کا ضامن ہوتا ہے) کہ اس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا یا پھر اسے اس کے اس گھر کی طرف لے آئے گا جہاں سے وہ نکلا تھا اور اس کے ساتھ اجر بھی ہو گا اور مال غنیمت بھی ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4610]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 36، 237، 2785، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1876، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1109، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4610، 4621، 4622، 4627، 4652، 4736، 4737، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3098، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1619، 1656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2753، 2795، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2300، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7278» «رقم طبعة با وزير 4591»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2896): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
127. باب فضل الجهاد - ذكر وصف الدرجات للمجاهدين في سبيل الله-
جہاد کے فضائل کا بیان - اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے درجات کا بیان
حدیث نمبر: 4611
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِلالِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِِنَّ فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ أَعَدَّهَا اللَّهُ لِلْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِهِ، بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ، فَإِِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ، فَهُوَ أَوْسَطُ الْجَنَّةِ، وَهُوَ أَعْلَى الْجَنَّةِ، وَفَوْقَهُ الْعَرْشُ، وَمِنْهُ تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهُوَ أَوْسَطُ الْجَنَّةِ، يُرِيدُ بِهِ أَنَّ الْفِرْدَوْسَ فِي وَسَطِ الْجِنَّانِ، فِي الْعَرْضِ، وَقَوْلُهُ: وَهُوَ أَعْلَى الْجَنَّةِ، يُرِيدُ بِهِ: فِي الارْتِفَاعِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک جنت میں ایک سو درجے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کیا ہے، ان میں سے دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، تو جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو اس سے جنت الفردوس کا سوال کرو کیونکہ یہ درمیانے درجے کی جنت ہے اور وہ اعلیٰ درجے کی جنت ہے اور اس کے اوپر عرش ہے اور جنت کی تمام نہریں اسی سے پھوٹتی ہیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ”وہ درمیانے درجے کی جنت ہے“ اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے فردوس جنت کے درمیان میں ہے، یعنی چوڑائی کے حوالے سے درمیان میں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ”وہ جنت سب سے بلند درجہ ہے“ اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے: بلند ہونے کے اعتبار سے (وہ سب سے اوپر ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4611]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2790، 7423، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1747، 4611، 7390، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 267، 268، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17839، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8535» «رقم طبعة با وزير 4592»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (921)، «المشكاة» (5617): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
128. باب فضل الجهاد - ذكر خبر ثان يصرح بمعنى ما ذكرناه-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس مفہوم کی تصریح میں دوسرا بیان
حدیث نمبر: 4612
أَخْبَرَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلانِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ " مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رِبًا، وَبِالإِِسْلامِ دَينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَعَجِبَ لَهَا أَبُو سَعِيدٍ، وَقَالَ: أَعِدْهَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفَعَلَ . ثُمَّ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأُخْرَى يُرْفَعُ بِهَا الْعَبْدُ مِائَةَ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ"، قَالَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوسعید! جو شخص اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہو (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہو) تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کو یہ بات بہت پسند آئی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بات میرے سامنے دہرا دیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک دوسری چیز بھی ہے، جس کے ذریعے بندے کے ایک سو درجے بلند کر دیے جاتے ہیں، جن میں سے ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔“ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ دوسری چیز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4612]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1884، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 863، 4612، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1910، 2475، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3131، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4324، 9748، 9749، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1529، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2301، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18565، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11271» «رقم طبعة با وزير 4593»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (334): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن غريب
129. باب فضل الجهاد - ذكر البيان بأن المجاهدين من وفد الله الذين دعاهم فأجابوه-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مجاہدین اللہ کے مہمان ہیں جنہیں اس نے بلایا اور انہوں نے لبیک کہا
حدیث نمبر: 4613
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْجَعْفَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالْحَاجُّ إِِلَى بَيْتِ اللَّهِ، وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ، دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والا، بیت اللہ کی طرف حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا شخص اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں بلایا ہوتا ہے، وہ اس کے بلاوے پر آتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4613]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4613، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2893، والطبراني فى(الكبير) برقم: 13556» «رقم طبعة با وزير 4594»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - «الصحيحة» (1820)، «التعليق الرغيب» (2/ 165)، وشاهده تقدم (3684). تنبيه!! رقم (3684) = (3692) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
130. باب فضل الجهاد - ذكر تفضل الله جل وعلا على من رمى بسهم في سبيله بكتبة أجر رقبة لو أعتقها له-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ اپنی راہ میں تیر چلانے والے کو ایک غلام آزاد کرنے کے برابر اجر عطا کرتا ہے
حدیث نمبر: 4614
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً" .
سیدنا کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر چلاتا ہے تو یہ غلام آزاد کرنے کی مانند (ثواب کا باعث ہوتا ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4614]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4614، 4616، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1230، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3144، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1634، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1269، 2522، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6534، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18344» «رقم طبعة با وزير 4595»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 171). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
131. باب فضل الجهاد - ذكر إعطاء درجة في الجنة من بلغ سهما في سبيله-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ کی راہ میں تیر پہنچانے والے کو جنت میں ایک درجہ عطا کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 4615
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ عَدِيٍّ بِنَسَا، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: حَاصَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّائِفَ، فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ بَلَغَ بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَهُوَ لَهُ دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ". قَالَ: فَبَلَغَتْ يَوْمَئِذٍ سِتَّةَ عَشَرَ سَهْمًا. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو نَجِيحٍ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ السُّلَمِيُّ.
سیدنا ابونجیح سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں تیر چلاتا ہے (یعنی جو دشمن تک پہنچے) تو یہ بات اس کے لیے جنت میں ایک درجے کا باعث ہوتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس دن میں نے سولہ تیر چلائے تھے (یعنی جو دشمن تک پہنچے)۔ شیخ ابوحاتم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابونجیح رضی اللہ عنہ کا نام عمرو بن عبسہ سلمی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4615]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2984، 4309، 4615، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2483، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3965، 3966، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1635، 1638، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2812، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2419، 2420، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18580، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17294» «رقم طبعة با وزير 4596»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه، «تخريج فقه السيرة» (210). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
132. باب فضل الجهاد - ذكر وصف الدرجة التي يعطيها الله لمن بلغ سهما في سبيله-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس درجے کی صفت کا بیان جو اللہ تعالیٰ اپنی راہ میں تیر پہنچانے والے کو دیتا ہے
حدیث نمبر: 4616
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، قَالَ: قُلْنَا لِكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ : يَا كَعْبُ، حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحْذَرْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ بَلَغَ الْعَدُوَّ بِسَهْمٍ رَفَعَ اللَّهُ بِهِ دَرَجَةً لَهُ". فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النَّحَّامِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الدَّرَجَةُ؟ قَالَ:" أَمَا إِِنَّهَا لَيْسَتْ بِعَتَبَةِ أُمِّكَ، مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ مِائَةُ عَامٍ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُمْ لِكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ: حَدِّثْنَا وَاحْذَرْ، يُرِيدُونَ بِقَوْلِهِمْ: وَاحْذَرْ أَنْ لا تَزِلَّ فَتُزِيدَ أَوْ تَنْقُصَ، وَلَمْ يُرِيدُوا بِقَوْلِهِمْ: وَاحْذَرْ أَنْ لا تَكْذِبَ لأَنَّهُمْ كُلُّهُمْ عُدُولٌ رَحِمَهُمُ اللَّهُ وَأَلْحَقَنَا بِهِمْ.
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ! آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں کوئی حدیث بیان کیجیے اور احتیاط کیجیے گا، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دشمن کو تیر مارتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کر دیتا ہے۔“ تو سیدنا عبدالرحمن بن نحام رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! درجے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (تمہاری والدہ کے گھر کی) چوکھٹ کی طرح نہیں ہے، بلکہ دو درجوں کے درمیان ایک سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہوتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لوگوں کا سیدنا کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہنا کہ آپ ہمیں حدیث بیان کیجیے اور احتیاط کیجیے گا، اس قول کے ذریعے ان کی مراد یہ تھی کہ آپ اس بات سے احتیاط کیجیے گا کہ کہیں آپ سے غلطی نہ ہو جائے اور زیادہ یا کم الفاظ بیان نہ کر دیں، ان لوگوں کی یہ مراد نہیں تھی کہ آپ غلط بیانی کرنے سے احتیاط کیجیے گا، کیونکہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم عادل ہیں، اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے اور ہمیں بھی (آخرت میں) ان کا ساتھ نصیب کرے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4616]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4614، 4616، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1230، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3144، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1634، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1269، 2522، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6534، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18344» «رقم طبعة با وزير 4597»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
133. باب فضل الجهاد - ذكر رجاء نوال الجنان بالثبات تحت أظلة السيوف في سبيل الله-
جہاد کے فضائل کا بیان - اللہ کی راہ میں تلواروں کے سائے تلے ثابت قدم رہنے پر جنت پانے کی امید کا بیان
حدیث نمبر: 4617
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ الْغُبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ وَهُوَ بِحِصْنِ الْعَدُوِّ أَوْ بِحَضْرَةِ الْعَدُوِّ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلالِ السُّيُوفِ" . فَقَامَ رَجُلٌ رَثَّ الْهَيْئَةِ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُوسَى، أَنْتَ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَجَاءَ إِِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: أَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلامَ، ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ، فَأَلْقَاهُ، ثُمَّ مَضَى بِسَيْفِهِ قُدُمَا، فَضَرَبَ بِهِ حَتَّى قُتِلَ.
ابوبکر بن عبداللہ بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، وہ اس وقت دشمن کے قلعے کے پاس تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دشمن کے مدِ مقابل تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: «إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ» ”بے شک جنت کے دروازے تلواروں کے سائے کے نیچے ہیں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) تو ایک شخص کھڑا ہوا جس کی حالت کوئی بہت اچھی نہیں تھی، اس نے کہا: اے ابوموسیٰ! کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ شخص اپنے ساتھیوں کے پاس گیا اور بولا: میری طرف سے تم سب کو سلام ہو، پھر اس شخص نے اپنی تلوار کی میان کو توڑ دیا اور اسے ایک طرف رکھ دیا، پھر وہ اپنی تلوار لے کر آگے کی طرف بڑھا اور ان کے ساتھ لڑتا رہا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4617]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1902، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4617، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2401، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1659، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17996، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19847» «رقم طبعة با وزير 4598»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (5/ 7): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم