🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب بدء الخلق - ذكر الخبر الدال على أن الدنيا إنما هي ما بين السماء والأرض-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ دنیا آسمان اور زمین کے درمیان ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6158
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاللَّهِ لَقِيدُ سَوْطِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ خَيْرٌ لَهُ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! جنت میں کسی شخص کے کوڑا رکھنے کی جگہ اس کے لیے آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہر چیز سے زیادہ بہتر ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6158]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2793، 3252، 4881، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2826، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6158، 7411، 7412، 7417، 7418، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3189، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11019، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2523، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7614» «رقم طبعة با وزير 6125»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1978).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. باب بدء الخلق - ذكر الإخبار عن وصف قدر طول الدنيا ومدتها في جنب بقاء الآخرة وامتدادها-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر کہ دنیا کی لمبائی اور مدت آخرت کے بقا اور اس کے پھیلاؤ کے مقابلے میں کس قدر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6159
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ أَخَا بَنِي فِهْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِِلا كَمَا يَضَعُ أَحَدُكُمْ أُصْبُعَهُ السَّبَّابَةَ فِي الْيَمِّ، فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ؟" .
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو فہر سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال اس طرح ہے جس طرح کوئی شخص اپنی شہادت کی انگلی کو سمندر میں داخل کرے اور پھر اس بات کا جائزہ لے کہ وہ کس چیز (یعنی کتنے پانی) کے ہمراہ واپس آئی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6159]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2858، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4330، 6159، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6572، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2323، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18291» «رقم طبعة با وزير 6126»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (8/ 156).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم خلق الله آدم من أديم الأرض كلها أراد به من قبضة واحدة منها-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کہ اللہ نے آدم کو زمین کے تمام آدیم سے بنایا، سے مراد اس کی ایک مٹھی سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6160
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، سَمِعَ قَسَامَةَ بْنَ زُهَيْرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ اللَّهَ تَعَالَى خَلَقَ آدَمَ مِنْ قَبْضَةٍ قَبَضَهَا مِنْ جَمِيعِ الأَرْضِ، فَجَاءَ بَنُو آدَمَ عَلَى قَدْرِ الأَرْضِ، مِنْهُمُ الأَحْمَرُ وَالأَسْوَدُ، وَالأَبْيَضُ وَالأَصْفَرُ، وَبَيْنَ ذَلِكَ، وَالسَّهْلُ وَالْحَزْنُ، وَالْخَبِيثُ وَالطِّيبُ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ایسی مٹی سے پیدا فرمایا ہے جو تمام روئے زمین سے اکٹھی کی گئی تھی، اس لیے سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد زمین کی خصوصیات کی حامل ہے؛ ان میں کچھ لوگ سرخ، کچھ سفید، کچھ سیاہ اور کچھ زرد ہوتے ہیں، کچھ ان کے درمیان ہوتے ہیں، کچھ آسان، کچھ غمگین، کچھ بدباطن اور کچھ پاکیزہ مزاج ہوتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6160]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6160، 6181، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3055، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4693، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2955، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17780، 17781، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19891» «رقم طبعة با وزير 6127»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1630).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. باب بدء الخلق - ذكر اليوم الذي خلق الله جل وعلا آدم صلى الله عليه وسلم فيه-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر کہ جس دن اللہ جل وعلا نے آدم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6161
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَقَالَ: " خَلَقَ اللَّهُ تَعَالَى التُّرْبَةَ يَوْمَ السَّبْتِ، وَخَلَقَ فِيهَا الْجِبَالَ يَوْمَ الأَحَدِ، وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَوْمَ الاثْنَيْنِ، وَخَلَقَ الْمَكْرُوهَ يَوْمَ الثُّلاثَاءِ، وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ، وَبَثَّ فِيهَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ، وَخَلَقَ آدَمَ بَعْدَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ آخِرِ الْخَلْقِ مِنْ آخِرِ السَّاعَةِ مِنْ سَاعَاتِ الْجُمُعَةِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہفتے کے دن مٹی کو (یعنی زمین کو) پیدا کیا، اتوار کے دن اس نے زمین میں پہاڑ بنائے، پیر کے دن درخت پیدا کیے، منگل کے دن ناپسندیدہ چیز کو پیدا کیا، بدھ کے دن نور کو پیدا کیا، جمعرات کے دن زمین میں جانور پھیلا دیے اور سیدنا آدم علیہ السلام کو جمعے کے دن عصر کے بعد پیدا کیا، اس نے آخری مخلوق کو جمعے کی آخری گھڑی میں پیدا کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6161]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2789، ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1731، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6161، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10943، 11328، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17778، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8456» «رقم طبعة با وزير 6128»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1833)، «المشكاة» (5735)، «مختصر العلو» (111 - 113) *. * قال الشيخ: انظر الرد على بعض المقلّدة الذين أعلّوا الحديث بالتقليد، لا بالعلة القادحة، المطبوع في آخر المجلد الثاني من «الصحيحة» تحت الاستدراك رقم (14).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. باب بدء الخلق - ذكر وصف طول آدم حيث خلقه الله جل وعلا-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وصف کہ آدم کا قد جب اللہ جل وعلا نے اسے بنایا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6162
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ، وَطُولِهِ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا خَلْقَهُ، قَالَ: اذْهَبْ، فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفْرِ، وَهُمْ مِنَ الْمَلائِكَةِ جُلُوسٌ، فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ، فَإِِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ، قَالَ: فَذَهَبَ فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكَمْ، فَزَادُوهُ: وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَ: فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ حَتَّى الآنَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْخَبَرُ تَعَلَّقَ بِهِ مَنْ لَمْ يُحْكِمُ صِنَاعَةَ الْعِلْمِ، وَأَخَذَ يُشَنِّعُ عَلَى أَهْلِ الْحَدِيثِ الَّذِينَ يَنْتَحِلُونَ السُّنَنَ، وَيَذُبُّونَ عَنْهَا، وَيَقْمَعُونَ مَنْ خَالَفَهَا بِأَنْ قَالَ: لَيْسَتْ تَخْلُو هَذِهِ الْهَاءُ مِنْ أَنْ تُنْسَبَ إِِلَى اللَّهِ، أَوْ إِِلَى آدَمَ، فَإِِنْ نُسِبَتْ إِِلَى اللَّهِ، كَانَ ذَلِكَ كُفْرًا، إِِذْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ سورة الشورى آية 11، وَإِِنْ نُسِبَتْ إِِلَى آدَمَ، تَعَرَّى الْخَبَرُ عَنِ الْفَائِدَةِ، لأَنَّهُ لا شَكَّ أَنَّ كُلَّ شَيْءٍ خُلِقَ عَلَى صُورَتِهِ، لا عَلَى صُورَةِ غَيْرِهِ، وَلَوْ تَمَلَّقَ قَائِلُ هَذَا إِِلَى بَارِئِهِ فِي الْخَلْوَةِ، وَسَأَلَهُ التَّوْفِيقَ لإِِصَابَةِ الْحَقِّ وَالْهِدَايَةِ لِلطَّرِيقِ الْمُسْتَقِيمِ فِي لُزُومِ سُنَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَكَانَ أَوْلَى بِهِ مِنَ الْقَدْحِ فِي مُنْتَحِلِي السُّنَنِ بِمَا يَجْهَلُ مَعْنَاهُ، وَلَيْسَ جَهْلُ الإِِنْسَانِ بِالشَّيْءِ دَالا عَلَى نَفْيِ الْحَقِّ عَنْهُ لِجَهْلِهِ بِهِ، وَنَحْنُ نَقُولُ: إِِنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا صَحَّتْ مِنْ جِهَةِ النَّقْلِ، لا تَتَضَادَّ، وَلا تَتَهَاتَرُ، وَلا تَنْسَخُ الْقُرْآنَ، بَلْ لِكُلِّ خَبَرٍ مَعْنًى مَعْلُومٌ يُعْلَمُ، وَفَصْلٌ صَحِيحٌ يُعْقَلُ، يَعْقِلُهُ الْعَالِمُونَ، فَمَعْنَى الْخَبَرِ عِنْدَنَا بِقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ": إِِبَانَةُ فَضْلِ آدَمَ عَلَى سَائِرِ الْخَلْقِ، وَالْهَاءُ رَاجِعَةٌ إِِلَى آدَمَ، وَالْفَائِدَةُ مِنْ رُجُوعِ الْهَاءِ إِِلَى آدَمَ دُونَ إِِضَافَتِهَا إِِلَى الْبَارِئِ جَلَّ وَعَلا، جَلَّ رَبُّنَا وَتَعَالَى عَنْ أَنْ يُشَبَّهُ بِشَيْءٍ مِنَ الْمَخْلُوقِينَ، إِِنَّهُ جَلَّ وَعَلا جَعَلَ سَبَبَ الْخَلْقِ الَّذِي هُوَ الْمُتَحَرِّكُ النَّامِي بِذَاتِهِ اجْتِمَاعَ الذَّكَرِ وَالأُنْثَى، ثُمَّ زَوَالَ الْمَاءِ عَنْ قَرَارِ الذَّكَرِ إِِلَى رَحِمِ الأُنْثَى، ثُمَّ تَغَيُّرَ ذَلِكَ إِِلَى الْعَلَقَةِ بَعْدَ مُدَّةٍ، ثُمَّ إِِلَى الْمُضْغَةِ، ثُمَّ إِِلَى الصُّورَةِ، ثُمَّ إِِلَى الْوَقْتِ الْمَمْدُودِ فِيهِ، ثُمَّ الْخُرُوجِ مِنْ قَرَارِهِ، ثُمَّ الرَّضَاعِ، ثُمَّ الْفِطَامِ، ثُمَّ الْمَرَاتِبِ الأُخَرِ عَلَى حَسَبِ مَا ذَكَرْنَا، إِِلَى حُلُولِ الْمَنِيَّةِ بِهِ، هَذَا وَصْفُ الْمُتَحَرِّكِ النَّامِي بِذَاتِهِ مِنْ خَلْقِهِ، وَخَلْقِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ الَّتِي خَلْقَهُ عَلَيْهَا، وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَكُونَ تَقْدُمُهُ اجْتِمَاعُ الذَّكَرِ وَالأُنْثَى، أَوْ زَوَالُ الْمَاءِ، أَوْ قَرَارُهُ، أَوْ تَغْيِيرُ الْمَاءِ عَلَقَةً أَوْ مُضْغَةً، أَوْ تَجْسِيمُهُ بَعْدَهُ، فَأَبَانَ اللَّهُ بِهَذَا فَضْلَهُ عَلَى سَائِرِ مَنْ ذَكَرْنَا مِنْ خَلْقِهِ، بِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نُطْفَةً فَعَلَقَةً، وَلا عَلَقَةً فَمُضْغَةً، وَلا مُضْغَةً فَرَضِيعًا، وَلا رَضِيعًا فَفَطِيمًا، وَلا فَطِيمًا فَشَابًّا، كَمَا كَانَتْ هَذِهِ حَالَةُ غَيْرِهِ، ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَصْحَابَ الْحَدِيثِ حَشْوِيَّةٌ يَرْوُونَ مَا لا يَعْقِلُونَ، وَيَحْتَجُّونَ بِمَا لا يَدْرُونَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ان کی اپنی صورت پر پیدا فرمایا، ان کا قد ساٹھ گز تھا، جب اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا فرمایا تو کہا: جاؤ اور فرشتوں کے اس گروہ کو سلام کرو جو بیٹھے ہوئے ہیں اور غور سے سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں، کیونکہ یہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام کرنے کا طریقہ ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: چنانچہ سیدنا آدم علیہ السلام گئے اور انہوں نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» تم پر سلامتی ہو، تو فرشتوں نے جواب میں «وَرَحْمَةُ اللَّهِ» اور اللہ کی رحمت ہو کا اضافہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جنت میں جو شخص بھی داخل ہو گا وہ سیدنا آدم علیہ السلام کی صورت پر ہو گا اور اس کا قد ساٹھ گز ہو گا، اس کے بعد سے مسلسل انسانوں کے قد کم ہوتے رہے، یہاں تک کہ موجودہ صورت حال آ گئی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ روایت ہے جس کے ساتھ وہ شخص چمٹ گیا جو علمِ حدیث میں مہارت نہیں رکھتا اور اس نے اس روایت کی وجہ سے ان محدثین پر اعتراضات کیے جو سنت کی خدمت کرتے ہیں، اس پر ہونے والے اعتراضات کو دور کرتے ہیں اور جو شخص سنت کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ اس شخص نے یہ کہا کہ لفظ 'صورت' میں ضمیر یا تو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہو گی یا سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف منسوب ہو گی، اگر اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی جائے تو یہ بات کفر ہو گی کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ﴾ [سورة الشورى: 11] اس کی مانند کوئی چیز نہیں ہے۔ اور اگر اس کی نسبت سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف کی جائے تو روایت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا، کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تمام انسانوں کی شکل و صورت سیدنا آدم علیہ السلام جیسی ہی ہے، کسی اور جیسی نہیں ہے۔ اگر اس بات کا قائل شخص تنہائی میں بیٹھ کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں التجا کرتا اور اس سے حق اور ہدایت کی توفیق کا سوال کرتا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو لازم پکڑنے کی صورت میں سیدھا راستہ ہے، تو پھر اس کے لیے مناسب یہ تھا کہ وہ جس حدیث کا مفہوم نہیں جانتا اس کے حوالے سے سنت کے خادموں پر اعتراض نہ کرتا؛ اگر انسان کسی چیز کے بارے میں علم نہیں رکھتا، تو یہ چیز اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ اس کی ناواقفیت کی وجہ سے حق کی نفی کر دی جائے۔ ہم یہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایت جب نقل کے اعتبار سے مستند طور پر ثابت ہو جائے تو اس میں کوئی اعتراض اور اختلاف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ قرآن کو منسوخ کرے گی، بلکہ ہر روایت کا اپنا مخصوص مفہوم اور پس منظر ہوتا ہے جسے اہل علم سمجھ جاتے ہیں۔ ہمارے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان: اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اپنی صورت میں پیدا کیا کا مطلب یہ ہے کہ سیدنا آدم علیہ السلام کی دیگر تمام مخلوق پر فضیلت کو ظاہر کیا جائے، اور اس میں ضمیر سیدنا آدم علیہ السلام ہی کی طرف راجع ہے، اور ضمیر کے سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف راجع ہونے کا فائدہ یوں ہے کہ اس ضمیر کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں کی جا سکتی، کیونکہ ہمارا پروردگار اس چیز سے بلند و برتر ہے کہ اسے مخلوق میں سے کسی کے مشابہ قرار دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے (دیگر انسانوں کی) تخلیق کا سبب ایک ایسی چیز کو قرار دیا ہے جو حرکت بھی کرتی ہے اور جس کے وجود میں نشوونما کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے، یہ مذکر اور مؤنث کے ملاپ کی صورت میں (نشوونما پاتی ہے)، اس کے بعد مادہِ تولید مذکر کے مخصوص عمل سے مؤنث کے رحم کی طرف منتقل ہو جاتا ہے، اس کے بعد وہ ایک متعین مدت تک جمے ہوئے خون کی شکل میں رہتا ہے، پھر وہ لوتھڑے کی شکل اختیار کر لیتا ہے، پھر شکل و صورت بن جاتی ہے، پھر ایک مخصوص وقت تک وہی رہتا ہے، پھر وہ اپنی جگہ سے نکلتا ہے، پھر دودھ پلانے کا مرحلہ آتا ہے، پھر دودھ چھڑانے کا مرحلہ آتا ہے، پھر دیگر مراتب ہیں جو ہم ذکر کر چکے ہیں، یہاں تک کہ اسے موت آ جاتی ہے۔ تو حرکت کرنے والے اور اپنی ذات کے اعتبار سے نشوونما کی صلاحیت رکھنے والے کی یہ صفت ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا ہے، یعنی ان کی تخلیق اس حالت میں ہوئی کہ ان کی لمبائی ساٹھ گز تھی، ان سے پہلے کسی مذکر اور مؤنث کا ملاپ نہیں ہوا تھا، مادہِ تولید کسی جگہ سے منتقل ہو کر کسی جگہ نہیں ٹھہرا تھا، نہ وہ مادہ جمے ہوئے خون یا گوشت کے لوتھڑے کی شکل میں تبدیل ہوا اور نہ ہی اس نے بعد میں جسم کی شکل اختیار کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس چیز کے ذریعے ان کی فضیلت کو واضح کر دیا جو وہ دیگر تمام مخلوق پر رکھتے ہیں کہ وہ پہلے نطفے کی شکل میں نہیں تھے کہ پھر جما ہوا خون بن جاتے، نہ ہی جمے ہوئے خون کے بعد گوشت کا لوتھڑا بنے، نہ ہی انہیں دودھ پینے کی نوبت آئی اور نہ ہی دودھ چھڑانے کی نوبت آئی، اور نہ ہی وہ بچپن کے بعد نوجوان ہوئے جیسا کہ سیدنا آدم علیہ السلام کے علاوہ دیگر انسانوں کی صورت حال ہوتی ہے۔ یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے جو اس بات کا قائل ہے کہ محدثین حشویہ فرقے جیسے نظریات رکھتے ہیں، وہ ایسی چیزیں روایت کر دیتے ہیں جن کا فہم حاصل نہیں ہو سکتا اور وہ ایسی چیزوں کے ذریعے استدلال کرتے ہیں جن کا انہیں علم نہیں ہوتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6162]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3326، 6227، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2841، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5710، 6162، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8287» «رقم طبعة با وزير 6129»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (449)، «صحيح الأدب المفرد» (449): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6163
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ، جَعَلَ إِِبْلِيسَ يُطِيفُ بِهِ، فَلَمَّا رَآهُ أَجْوَفَ، قَالَ: طَفِرْتُ بِهِ، خَلْقٌ لا يَتَمَالَكُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو ابلیس ان کے جسم کے گرد چکر لگانے لگا، جب اس نے انہیں اندر سے خالی دیکھا تو بولا: میں نے اس کو دیکھ لیا ہے، یہ مخلوق قابو میں رہنے والی نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6163]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2611، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6163، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 106، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12734» «رقم طبعة با وزير 6130»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2158): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. باب بدء الخلق - ذكر حمد آدم ربه لما خلقه بإلهامه جل وعلا إياه ذلك-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر کہ آدم نے اپنے رب کی حمد کی جب اسے بنایا گیا، اللہ جل وعلا کی طرف سے اسے اس کی الہام سے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6164
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَطَسَ، فَأَلْهَمَهُ رَبُّهُ أَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَلِذَلِكَ سَبَقَتْ رَحْمَتُهُ غَضَبَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو انہیں چھینک آ گئی، ان کے پروردگار نے انہیں یہ الہام کیا کہ وہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں کہیں، تو ان کے پروردگار نے ان سے فرمایا: «يَرْحَمُكَ اللهُ» اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے غضب پر سبقت لے گئی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6164]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6164، 6167، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 214، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3076، 3078، 3368، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20584، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6377» «رقم طبعة با وزير 6131»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «ظلال الجنة» (205) *. * قال الشيخ: قلت: علَّته عنعنة المبارك بن فضالة؛ فإنَّهُ يُدلِّسُ تدليس التسوية. وقد غَفَلَ عن هذا المُعَلِّقُ على «إحسان المؤسسة» (14/ 36) حين اقتصر على وصفه بِأَنَّهُ «مُدَلِّس» فقط، ثُمَّ قال «وقد صرَّح بالتحديث عند ابن أبي عاصمٍ»! فأوهمَ القرَّاءِ أَنَّ عِلَّته زالت بتحديثه، وليس كذلك؛ لأَنَّه مُدَلِّسٌ تدليسَ التسوية، لا بُدَّ مِنْ تَصريحِهِ بالتحديث بين كلِّ الرواة خشية مِن أن يُسقِطَ أحدا مِمَّن هو فوق شيخه؛ كما هو معروف من علم المصطلح. ثُمَّ غَفَلَ - مرَّةً أُخرى - حين جعلَ الآتِي بَعدَه شاهداً لَهُ؛ لأنَّه شَاهدٌ قَاصرٌ، ليس في آخره جملة: «فلذلك سبقت ... ». وقد بَظُنُّ البعضُ بِأَنَّهُ يشهدُ له الحديث الصحيح المتقدم قبل نحو عشرين حديثاً: «لَمَّا قَضَى اللهُ الخَلْقَ؛ كَتَبَ: سَبَقَتْ رَحْمَتِي عَضَبِي»! وليس كذلك - أيضاً -؛ لأنَّ الجملة تعليليِّةٌ، والشاهدُ جُملةٌ خَبَرِيَّةٌ، فأين هذا مِنْ ذاك؟! تنبيه!! قول الشيخ الألباني في التعليق: « ... وقد بَظُنُّ البعض ... » كذا وردت هذه اللفظه، ولعل مراد الشيخ: «يَظُنُّ»، لأن سياق الكلام بعدها يؤيد هذه اللفظه. - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. باب بدء الخلق - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم لما خلق الله آدم عطس أراد به بعد نفخ الروح فيه-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کہ جب اللہ نے آدم کو بنایا تو وہ چھینکا، سے مراد روح پھونکنے کے بعد ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6165
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَمَّا نَفَخَ فِي آدَمَ، فَبَلَغَ الرُّوحُ رَأْسَهُ عَطَسَ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَقَالَ لَهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: يَرْحَمُكَ اللَّهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام میں روح پھونکی اور وہ ان کے سر تک پہنچی تو ان کو چھینک آ گئی، تو انہوں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا: «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» اللہ تم پر رحم کرے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6165]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6165، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1667، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7777» «رقم طبعة با وزير 6132»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2159).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. باب بدء الخلق - ذكر إخراج الله جل وعلا من ظهر آدم ذريته وإعلامه إياه أنه خالقها للجنة والنار-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے آدم کی پشت سے اس کی ذریت نکالی اور اسے بتایا کہ وہ اسے جنت اور جہنم کے لیے بنائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6166
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالا: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الآيَةِ: وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى سورة الأعراف آية 172، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ اللَّهَ خَلَقَ آدَمَ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى ظَهْرِهِ بِيَمِينِهِ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ ذُرِّيَّةً، فَقَالَ: خَلَقْتُ هَؤُلاءِ لِلْجَنَّةِ، وَبِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَعْمَلُونَ، ثُمَّ مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُ ذُرِّيَّةً، فَقَالَ: خَلَقْتُ هَؤُلاءِ لِلنَّارِ، وَبِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ يَعْمَلُونَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ اللَّهَ إِِذَا خَلَقَ الْعَبْدَ لِلْجَنَّةِ، اسْتَعْمَلَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَمُوتَ عَلَى عَمَلٍ مِنْ أَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيُدْخِلُهُ بِهِ الْجَنَّةَ، وَإِِذَا خَلَقَ الْعَبْدَ لِلنَّارِ، اسْتَعْمَلَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ حَتَّى يَمُوتَ عَلَى عَمَلٍ مِنْ أَعْمَالِ أَهْلِ النَّارِ، فَيُدْخِلُهُ بِهِ النَّارَ" .
مسلم بن یسار جہنی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا گیا: ﴿اور جب تمہارے پروردگار نے اولادِ آدم کو ان کی پشتوں سے ان کی ذریت کو نکالا اور ان لوگوں کو اپنی ذات کے بارے میں گواہ بنایا (اور دریافت کیا) کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں انہوں نے جواب دیا: جی ہاں﴾ [سورة الأعراف: 172] ۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا پھر اس نے ان کی پشت پر اپنا دستِ قدرت پھیرا اور ان کی پشت میں سے ان کی ذریت کو نکال دیا اور فرمایا میں نے ان لوگوں کو جنت کے لیے اور اہل جنت ہی کے سے عمل کرنے کے لیے پیدا کیا ہے پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور اس میں سے ان کی ذریت کو نکالا اور فرمایا میں نے ان لوگوں کو جہنم کے لیے اور اہل جہنم ہی کے سے عمل کرنے کے لیے پیدا کیا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر عمل کیوں کیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے کسی بندے کو جنت کے لیے پیدا کیا ہو، تو اس سے اہل جنت کے سے عمل کرواتا ہے، یہاں تک کہ وہ شخص اہل جنت کے سے عمل کرتے ہوئے مرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دیتا ہے، جب اللہ تعالیٰ نے کسی بندے کو جہنم کے لیے پیدا کیا ہو، تو اس سے اہل جہنم کے سے عمل کرواتا ہے، یہاں تک کہ وہ بندہ اہل جہنم کے سے عمل کرتے ہوئے مر جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اسے جہنم میں داخل کر دیتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6166]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3338، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6166، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 75، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4703، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3075، وأحمد فى (مسنده) برقم: 317»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (3071).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. باب بدء الخلق - ذكر خبر أوهم عالما من الناس أنه يضاد خبر عمر بن الخطاب رضي الله عنه الذي ذكرناه-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر خبر جو کسی عالم کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی ہمارے ذکر کردہ خبر کے خلاف ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6167
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ وَنَفَخَ فِيهِ الرُّوحَ عَطَسَ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ بِإِِذْنِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ: يَرْحَمُكَ رَبُّكَ يَا آدَمُ، اذْهَبْ إِِلَى أُولَئِكَ الْمَلائِكَةِ إِِلَى مَلأٍ مِنْهُمْ جُلُوسٍ، فَسَلِّمْ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالُوا: وَعَلَيْكُمُ السَّلامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، ثُمَّ رَجَعَ إِِلَى رَبِّهِ، فَقَالَ: هَذِهِ تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ بَنِيكَ بَيْنَهُمْ، وَقَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا وَيَدَاهُ مَقْبُوضَتَانِ: اخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ، فَقَالَ: اخْتَرْتُ يَمِينَ رَبِّي وَكِلْتَا يَدَيْ رَبِّي يَمِينٌ مُبَارَكَةٌ، ثُمَّ بَسَطَهُمَا، فَإِِذَا فِيهِمَا آدَمُ وَذُرِّيَّتُهُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ! مَا هَؤُلاءِ؟، فَقَالَ: هَؤُلاءِ ذُرِّيَّتُكَ، فَإِِذَا كُلُّ إِِنْسَانٍ مِنْهُمْ مَكْتُوبٌ عُمْرُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَإِِذَا فِيهِمْ رَجُلٌ أَضْوَؤُهُمْ، أَوْ مِنْ أَضْوَئِهِمْ، لَمْ يَكْتُبْ لَهُ إِِلا أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ: يَا رَبِّ، مَا هَذَا؟، قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ، وَقَدْ كَتَبَ اللَّهُ عُمْرَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْهُ فِي عُمْرِهِ، قَالَ: ذَاكَ الَّذِي كَتَبْتُ لَهُ، قَالَ: فَإِِنِّي قَدْ جَعَلْتُ لَهُ مِنْ عُمْرِي سِتِّينَ سَنَةً، قَالَ: أَنْتَ وَذَاكَ، اسْكُنِ الْجَنَّةَ، فَسَكَنَ الْجَنَّةَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أُهْبِطَ مِنْهَا، وَكَانَ آدَمُ يَعُدُّ لِنَفْسِهِ، فَأَتَاهُ مَلَكُ الْمَوْتِ، فَقَالَ لَهُ آدَمُ: قَدْ عَجِلْتَ، قَدْ كُتِبَ لِي أَلْفُ سَنَةٍ، قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّكَ جَعَلْتَ لابْنِكَ دَاوُدَ مِنْهَا سِتِّينَ سَنَةً، فَجَحَدَ، فَجَحَدَتْ ذُرِّيَّتُهُ، وَنَسِيَ، فَنَسِيتْ ذُرِّيَّتُهُ، فَيَوْمَئِذٍ أُمِرَ بِالْكِتَابِ وَالشُّهُودِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور ان میں روح کو پھونکا تو انہیں چھینک آ گئی انہوں نے «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں کہا، انہوں نے اللہ کے حکم کے تحت اللہ کی حمد بیان کی تھی، تو ان کے پروردگار نے ان سے فرمایا تمہارا پروردگار تم پر رحم کرے اے آدم تم ان فرشتوں کے گروہ کے پاس جاؤ جو بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں سلام کرو، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ» تم پر سلامتی ہو، فرشتوں نے جواب دیا: «وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ» اور تم پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو، پھر سیدنا آدم علیہ السلام اپنے پروردگار کے پاس واپس آئے تو پروردگار نے فرمایا: یہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام کرنے کا طریقہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دو ہاتھ بند تھے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم ان دونوں میں سے جسے چاہو اختیار کر لو، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: میں اپنے پروردگار کے دائیں ہاتھ کو پسند کرتا ہوں ویسے میرے پروردگار کے دونوں ہاتھ دائیں اور برکت والے ہیں، پھر پروردگار نے دونوں ہاتھوں کو پھیلایا تو ان میں سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کی ذریت موجود تھی۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: اے میرے پروردگار یہ کون لوگ ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ تمہاری اولاد ہے ان میں سے ہر شخص کی عمر اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھی ہوئی ہے ان لوگوں میں ایک شخص تھا جو چمکدار چہرے کا مالک تھا اس کی عمر صرف چالیس سال لکھی ہوئی تھی سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: اے میرے پروردگار یہ کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص داؤد ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کی عمر چالیس برس مقرر کی ہے۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار اس کی عمر میں اضافہ کر دے۔ پروردگار نے فرمایا: وہ میں نے اس کے لیے مقرر کر دی ہے۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: میں اپنی عمر کے ساٹھ سال اسے دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم اور وہ (یعنی تمہاری بیوی) جنت میں رہو، تو جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا وہ جنت میں رہے پھر انہیں وہاں سے نکالا گیا۔ سیدنا آدم علیہ السلام اپنی عمر شمار کرتے رہے پھر ملک الموت ان کے پاس آیا تو سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: کیا تم جلدی نہیں آ گئے؟ میری عمر تو ایک ہزار سال تھی۔ ملک الموت نے کہا: جی ہاں، لیکن آپ نے اس میں سے ساٹھ سال اپنے بیٹے داؤد کو دے دیے تھے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا اسی وجہ سے ان کی اولاد بھی انکار کرتی ہے۔ سیدنا آدم علیہ السلام بھول گئے اسی وجہ سے ان کی اولاد بھی بھول جاتی ہے، تو اس دن (کیے گئے معاہدے) کو تحریر کرنے یا گواہ قائم کرنے کا حکم دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6167]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6164، 6167، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 214، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3076، 3078، 3368، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20584، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6377» «رقم طبعة با وزير 6134»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «المشكاة» (4662).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں