🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
263. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر سلمان الفارسي رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7124
أَخْبَرَنَا أَبُو يَزِيدَ خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: كَانَ أَبِي مِنْ أَبْنَاءِ الأَسَاوِرَةِ، وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَى الْكِتَابِ، وَكَانَ مَعِي غُلامَانِ إِذَا رَجَعَا مِنَ الْكِتَابِ دَخَلا عَلَى قَسٍّ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمَا، فَقَالَ لَهُمَا: أَلَمْ أَنْهَكُمَا أَنْ تَأْتِيَانِي بِأَحَدٍ؟ قَالَ: فَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَيْهِ حَتَّى كُنْتُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْهُمَا، فَقَالَ لِي: يَا سَلْمَانُ، إِذَا سَأَلَكَ أَهْلُكَ مَنْ حَبَسَكَ؟ فَقُلْ مُعَلِّمِي، وَإِذَا سَأَلَكَ مُعَلِّمُكَ مَنْ حَبَسَكَ؟ فَقُلْ: أَهْلِي، وَقَالَ لِي: يَا سَلْمَانُ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَتَحَوَّلَ، قَالَ: قُلْتُ أَنَا مَعَكَ، قَالَ: فَتَحَوَّلَ، فَأَتَى قَرْيَةً فَنَزَلَهَا وَكَانَتِ امْرَأَةٌ تَخْتَلِفُ إِلَيْهِ، فَلَمَّا حَضَرَ قَالَ: يَا سَلْمَانُ احْتَفِرْ، قَالَ: فَاحْتَفَرْتُ فَاسْتَخْرَجْتُ جَرَّةً مِنْ دَرَاهِمَ، قَالَ: صُبَّهَا عَلَى صَدْرِي، فَصَبَبْتُهَا، فَجَعَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى صَدْرِي، وَيَقُولُ: وَيْلٌ لِلْقَسِّ، فَمَاتَ، فَنَفَخْتُ فِي بُوقِهِمْ ذَلِكَ، فَاجْتَمَعَ الْقِسِّيسُونَ وَالرُّهْبَانُ، فَحَضَرُوهُ، وَقَالَ: وَهَمَمْتُ بِالْمَالِ أَنْ أَحْتَمِلَهُ، ثُمَّ إِنَّ اللَّهَ صَرَفَنِي عَنْهُ، فَلَمَّا اجْتَمَعَ الْقِسِّيسُونَ وَالرُّهْبَانُ، قُلْتُ: إِنَّهُ قَدْ تَرَكَ مَالا فَوَثَبَ شَبَابٌ مِنْ أَهْلِ الْقَرْيَةِ، وَقَالُوا: هَذَا مَالُ أَبَيْنَا كَانَتْ سُرِّيَّتُهُ تَأْتِيَهِ، فَأَخَذُوهُ، فَلَمَّا دُفِنَ، قُلْتُ: يَا مَعْشَرَ الْقِسِّيسِينَ، دُلُّونِي عَلَى عَالِمٍ أَكُونُ مَعَهُ، قَالُوا: مَا نَعْلَمُ فِي الأَرْضِ أَعْلَمَ مِنْ رَجُلٍ كَانَ يَأْتِي بَيْتَ الْمَقْدِسِ، وَإِنِ انْطَلَقْتَ الآنَ وَجَدْتَ حِمَارَهُ عَلَى بَابِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَانْطَلَقْتُ، فَإِذَا أَنَا بِحِمَارٍ، فَجَلَسْتُ عِنْدَهُ حَتَّى خَرَجَ، فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ: اجْلِسْ حَتَّى أَرْجِعَ إِلَيْكَ، قَالَ: فَلَمْ أَرَهُ إِلَى الْحَوْلِ وَكَانَ لا يَأْتِي بَيْتَ الْمَقْدِسِ إِلا فِي كُلِّ سَنَةٍ فِي ذَلِكَ الشَّهْرِ، فَلَمَّا جَاءَ، قُلْتُ: مَا صَنَعْتَ فِيَّ؟ قَالَ: وَإِنَّكَ لَهَا هُنَا بَعْدُ؟! قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: لا أَعْلَمُ فِي الأَرْضِ أَحَدًا أَعْلَمُ مِنْ يَتِيمٍ خَرَجَ فِي أَرْضِ تِهَامَةَ، وَإِنْ تَنْطَلِقِ الآنَ تُوَافِقْهُ، وَفِيهِ ثَلاثٌ: يَأْكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلا يَأْكُلُ الصَّدَقَةَ، وَعِنْدَ غُضْرُوفِ كَتِفِهِ الْيُمْنَى خَاتَمُ نُبُوَّةٍ مِثْلُ بَيْضَةٍ لَوْنُهَا لَوْنُ جِلْدِهِ، وَإِنِ انْطَلَقْتَ الآنَ وَافَقْتَهُ، فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى حَتَّى أَصَابَنِي قَوْمٌ مِنَ الأَعْرَابِ، فَاسْتَبْعَدُونِي، فَبَاعُونِي حَتَّى وَقَعْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا، فَسَأَلْتُ أَهْلِي أَنْ يَهَبُوا لِي يَوْمًا، فَفَعَلُوا، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ، فَبِعْتُهُ بِشَيْءٍ يَسِيرٍ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هُوَ؟"، فَقُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، وَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ، قُلْتُ: هَذِهِ وَاحِدَةٌ، ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ اسْتَوْهَبْتُ أَهْلِي يَوْمًا، فَوَهَبُوا لِي يَوْمًا، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ، فَبِعْتُهُ بِأَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُهُ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَقَالَ بِيَدِهِ:" بِاسْمِ اللَّهِ خُذُوا"، فَأَكَلَ وَأَكَلُوا مَعَهُ، وَقُمْتُ إِلَى خَلْفِهِ فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، كَأَنَّهُ بَيْضَةٌ، قُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟"، قَالَ: فَحَدَّثْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْقَسُّ هَلْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ فَإِنَّهُ زَعَمَ أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ قَالَ:" لا يَدْخُلُ الْجَنَّة إِلا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ، قَالَ:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ" .
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد سردار (یا سرکاری اہلکار) تھے، میں درس گاہ میں جایا کرتا تھا، میرے ساتھ دو لڑکے بھی تھے، وہ درس گاہ سے واپس جاتے ہوئے ایک گرجے میں داخل ہوئے، ان کے ساتھ میں بھی اندر چلا گیا تو راہب نے ان سے کہا: کیا میں نے تم دونوں کو منع نہیں کیا تھا تم میرے پاس کسی کو نہ لے کر آنا۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس کے پاس آتا جاتا رہا، یہاں تک کہ میں اس کے نزدیک ان دونوں لڑکوں سے زیادہ محبوب ہو گیا۔ اس راہب نے مجھ سے کہا: اے سلمان! گھر والے تم سے پوچھیں گے تمہیں کس نے روک لیا تھا، تو تم کہنا میرے اس استاد نے، اور جب تمہارا استاد تم سے پوچھے تمہیں کس نے روک لیا تھا، تو تم کہنا میرے گھر والوں نے۔ اس نے مجھ سے کہا: اے سلمان! میں یہ چاہتا ہوں کہ یہاں سے کہیں اور منتقل ہو جاؤں۔ میں نے کہا: میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ وہاں سے منتقل ہوا اور ایک بستی میں آ گیا، اس نے وہاں پڑاؤ کیا، وہاں ایک عورت اس کے پاس آنے جانے لگی، جب اس کا آخری وقت قریب آیا، تو وہ بولا: اے سلمان! تم زمین کھودو۔ میں نے زمین کھودی اور اس میں سے درہموں کا ایک تھیلا نکالا۔ اس نے کہا: یہ میرے سینے کے اوپر ڈال دو۔ میں نے وہ اس کے سینے پر ڈال دیے تو اس نے اپنا ہاتھ میرے سینے کے اوپر مارنا شروع کیا اور بولا: راہب کے لیے بربادی ہے، پھر وہ مر گیا۔ میں نے ان کے باجے میں پھونک مار کر (اس کے مرنے کا) اعلان کیا، تو بہت سے عبادت گزار اور راہب لوگ وہاں آ گئے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اس مال کے بارے میں ارادہ کیا کہ اسے میں اٹھا کر لے جاتا ہوں لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے میری توجہ اس کی طرف سے ہٹا دی، جب وہ عبادت گزار اور راہب لوگ اکٹھے ہو گئے میں نے کہا: اس نے کچھ مال چھوڑا ہے، تو اس بستی کے کچھ نوجوان آ گئے انہوں نے کہا: یہ ہمارے باپ کا مال ہے، اس کی کنیز اس کے پاس آتی تھی، ان لوگوں نے وہ مال حاصل کر لیا، جب اس راہب کو دفن کر دیا گیا، تو میں نے کہا: اے عبادت گزاروں کے گروہ! تم کسی ایسے عالم کی طرف میری رہنمائی کرو جس کے ساتھ میں رہوں، تو ان لوگوں نے کہا: ہمیں روئے زمین پر کسی ایسے عالم کے بارے میں پتا نہیں ہے، جو اس شخص سے زیادہ علم رکھتا ہو جو بیت المقدس آتا ہے، اگر تم وہاں چلے جاتے ہو تو تم اس گدھے کو بیت المقدس کے دروازے پر پا لو گے۔ میں وہاں سے روانہ ہوا، وہاں ایک گدھا موجود تھا، میں اس کے پاس بیٹھ گیا، یہاں تک کہ وہ عالم باہر آیا، میں نے اسے سارا واقعہ سنایا تو وہ بولا: تم بیٹھ جاؤ جب تک میں تمہارے پاس واپس نہیں آتا۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے پورے ایک سال تک اسے نہیں دیکھا، وہ شخص سال میں صرف اسی مہینے میں بیت المقدس آیا کرتا تھا، جب وہ اگلی مرتبہ آیا، تو میں نے کہا: آپ نے پھر میرے بارے میں کیا سوچا۔ اس نے دریافت کیا: تم اس وقت سے لے کر اب تک یہیں ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس نے کہا: مجھے روئے زمین میں کسی ایسے شخص کے بارے میں علم نہیں ہے، جو اس یتیم سے زیادہ بڑا عالم ہو جس کا ظہور تہامہ کی سرزمین پر ہو گا، اگر تم اب وہاں چلے جاتے ہو، تو تم ان سے مل لو گے، ان میں تین خصوصیات ہوں گی: وہ تحفے کے طور پر دی جانے والی چیز کھا لیتے ہوں گے لیکن صدقہ کے طور پر دی جانے والی چیز نہیں کھاتے ہوں گے اور ان کے دائیں کندھے کے ابھار کے قریب مہر نبوت ہو گی، جو انڈے جتنی ہو گی اور اس کا رنگ ان کی جلد کی طرح کا ہو گا، اگر تم اب چلے جاتے ہو تو ان تک پہنچ جاؤ گے۔ میں منزلوں پر منزلیں مارتا ہوا روانہ ہو گیا، یہاں تک کہ کچھ دیہاتیوں نے مجھے پکڑا، انہوں نے مجھے اجنبی سمجھ کر فروخت کر دیا، یہاں تک کہ میں مدینہ منورہ پہنچ گیا، میں نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سنا، زندگی مشکل تھی، میں نے اپنے مالکان سے کہا: مجھے ایک دن (کی چھٹی) ہبہ کر دیں، انہوں نے ایسا کر دیا، میں روانہ ہوا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، میں نے انہیں تھوڑی قیمت کے عوض میں فروخت کیا، پھر میں وہ چیز لے کر آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ کیا چیز ہے؟“ میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”تُم اسے کھا لو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ میں نے سوچا یہ ایک نشانی مل گئی، پھر جتنا اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اپنے مالک سے ایک دن ہبہ کرنے کے لیے کہا، تو ان لوگوں نے مجھے ایک دن ہبہ کر دیا، میں روانہ ہوا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں پھر میں نے اسے پہلے سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا۔ میں نے کھانا تیار کیا، میں وہ لے کر آیا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: یہ تحفہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے کہا: ”اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے کھایا اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی اسے کھایا، پھر میں اٹھ کر آپ کے پیچھے آیا، میں نے آپ کی چادر کو ہٹایا، تو وہاں انڈے کی طرح کی مہر نبوت موجود تھی، میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”وہ کیسے؟“ تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا واقعہ سنایا اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا وہ عبادت گزار شخص جنت میں داخل ہو گا، جس نے یہ بات بیان کی تھی کہ آپ نبی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں صرف مسلمان شخص داخل ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7124]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3947، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7124، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2195، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10889، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24200» «رقم طبعة با وزير 7080»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف بهذا السياق. * [أَبِي إِسْحَاقَ] قال الشيخ: هو عمرو بن عبد الله السَّبيعيّ، وهو مُدَلِّسٌ، وقد عنعن. وكان اختلط، وإسرائيل - وهو حفيدُه - سَمِعَ منه بعد الاختلاط. وشيخه أبو قُرَّةَ؛ لم يُوثِّقهُ غيرُ المؤلِّف (5/ 587)، ولا يُعرفُ إِلاَّ بهذه الروايةِ! فالسند ضعيف. وبه: أخرجه ابن سعد (4/ 81 - 82)، وأحمد (5/ 438)، وغيرهما. وقد رُوِيَت قصة سليمان هذه مِنْ طُرُقٍ - مُطولاً ومُختصرًا -، وأَطوَلُها وأصحُّها - كما قال الحافظ في «الإصابة» - رواية ابن إسحاق: حدثني عاصم بن عمرو، عن محمود بن لَبيدٍ، عن عبد الله بن عباس، عن سلمان ... فذكره. وليس فيه كثير مِمَّا في هذه الرواية، وهو مُخرَّج في «الصحيحة» (894). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
264. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر حذيفة بن اليمان رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7125
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ ، فَقَالَ رَجُلٌ لَوْ أَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُ مَعَهُ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَنْتَ كُنْتَ تَفْعَلُ ذَلِكَ، لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الأَحْزَابِ وَأَخَذَتْنَا رِيحٌ شَدِيدَةٌ وَقُرٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا رَجُلٌ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ جَعَلَهُ اللَّهُ مَعِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟"، قَالَ: فَسَكَتْنَا، فَلَمْ يُجِبْهُ مِنَّا أَحَدٌ، ثُمَّ قَالَ: " أَلا رَجُلٌ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ، جَعَلَهُ اللَّهُ مَعِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، قَالَ: فَسَكَتْنَا، فَلَمْ يُجِبْهُ مِنَّا أَحَدٌ، ثُمَّ قَالَ: فَسَكَتْنَا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُمْ يَا حُذَيْفَةُ فَأْتِنَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ وَلا تَذْعَرْهُمْ"، فَلَمَّا وَلَّيْتُ مِنْ عِنْدِهِ جَعَلْتُ كَأَنَّمَا أَمْشِي فِي حَمَّامٍ، حَتَّى أَتَيْتُهُمْ، فَرَأَيْتُ أَبَا سُفْيَانَ يُصْلِي ظَهْرَهُ بِالنَّارِ، فَوَضَعْتُ سَهْمًا فِي كَبِدِ الْقَوْسِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَرْمِيَهُ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَذْعَرْهُمْ"، وَلَوْ رَمَيْتُهُ لأَصَبْتُهُ، فَرَجَعْتُ وَأَنَا أَمْشِي فِي مِثْلِ الْحَمَّامِ، فَلَمَّا أَتَيْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْتُهُ بِخَبَرِ الْقَوْمِ، فَأَلْبَسَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضْلَ عَبَاءَةٍ كَانَتْ عَلَيْهِ يُصَلِّي فِيهَا، فَلَمْ أَزَلْ نَائِمًا حَتَّى أَصْبَحْتُ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُمْ يَا نَوْمَانُ".
ابراہیم تیمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ایک شخص بولا: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا ہوتا تو میں آپ کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیتا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ایسا کرنا تھا؟ مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے، ہم لوگ غزوہ احزاب کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تیز آندھی چل پڑی اور سخت سردی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی شخص دشمن کی اطلاع ہمارے پاس لے کر آئے گا؟ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے میرے ساتھ رکھے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو ہم لوگ خاموش رہے، ہم میں سے کسی نے بھی آپ کو جواب نہیں دیا۔ وہ کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی شخص ہمارے پاس دشمن کی اطلاع لے کر آئے گا؟ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے میرے ساتھ رکھے گا۔“ راوی کہتے ہیں: ہم لوگ خاموش رہے، ہم میں سے کسی نے بھی آپ کو جواب نہیں دیا، پھر ہم خاموش رہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حذیفہ! تم اٹھو اور ہمارے پاس دشمن کی اطلاع لے کر آؤ اور تم انہیں بھڑکانا نہیں (یا ان سے مقابلہ نہ کرنا)۔“ جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر روانہ ہوا تو یوں لگ رہا تھا جیسے (تیز ہوا میں نہیں) بلکہ حمام میں چل رہا ہوں، یہاں تک کہ میں دشمن کے پاس آیا، میں نے ابوسفیان کو دیکھا کہ وہ اپنی پشت کو آگ کے ذریعے گرم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، میں نے اپنا تیر کمان میں رکھا، پہلے میں نے ارادہ کیا کہ میں اسے تیر مارتا ہوں، پھر مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آیا کہ ”تم نے ان کے ساتھ جھگڑنا نہیں ہے“، اگر میں اسے تیر مار دیتا تو وہ تیر اسے لگ جانا تھا، لیکن میں واپس آ گیا، یوں جیسے میں حمام میں چل رہا ہوں، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو ان لوگوں کے حالات کے بارے میں بتایا، تو آپ نے اپنے جسم پر موجود اضافی عبا مجھے پہنا دی جس میں آپ نماز ادا کیا کرتے تھے، اس کے بعد میں سویا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی، جب صبح ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سوئے ہوئے! تم بیدار ہو جاؤ۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7125]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1788، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7125، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4348، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18510، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23809» «رقم طبعة با وزير 7081»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
265. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر دعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم لحذيفة بن اليمان بالمغفرة-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حذیفہ بن الیمان کے لیے مغفرت کی دعا کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7126
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ النَّهْدِيِّ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَتْ لِي أُمِّي: مَتَى عَهْدُكَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: مَا لِي بِهِ عَهْدٌ مُذْ كَذَا أَوْ كَذَا، فَنَالَتْ مِنِّي، فَقُلْتُ: فَإِنِّي آتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُصَلِّي مَعَهُ، وَيَسْتَغْفِرُ لِي وَلَكَ، فَأَتَيْتُهُ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْمَغْرِبَ، فَصَلَّى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَهُمَا، ثُمَّ مَضَى وَتَبِعْتُهُ، فَقَالَ لِي:" مَنْ هَذَا؟"، فَقُلْتُ: حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، فَقَالَ:" مَا جَاءَ بِكَ؟"، فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَتْ لِي أُمِّي، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَفَرَ اللَّهُ لَكَ وَلأُمِّكَ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تمہاری آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟“ میں نے کہا: ”اتنے اتنے عرصے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ملاقات نہیں ہوئی“، تو میری والدہ نے مجھے برا کہنا شروع کر دیا۔ میں نے کہا: ”میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں گا، ان کے ساتھ نماز ادا کروں گا، وہ میرے لیے اور آپ کے لیے دعائے مغفرت کریں گے“، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور مغرب کی نماز ادا کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں نمازوں (مغرب اور عشاء) کے درمیان نوافل ادا کیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے عرض کی: ”حذیفہ بن یمان (رضی اللہ عنہما)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کیوں آئے ہو؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا جو میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہاری اور تمہاری والدہ کی مغفرت کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7126]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1194، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6960، 7126، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1181، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3781، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23804» «رقم طبعة با وزير 7082»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 205 - 206)، «المشكاة» (6162)، «الصحيحة» (696). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
266. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن حذيفة كان صاحب سر المصطفى صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ حذیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازدار تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7127
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" أَتَى عَلْقَمَةُ الشَّامَ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ مَالَ إِلَى حَلْقَةٍ، فَجَلَسَ فِيهَا، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ، فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِي، فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، إِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدِ اسْتَجَابَ دَعْوَتِي، قَالَ: وَذَلِكَ الرَّجُلُ أَبُو الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَ عَلْقَمَةُ: دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَنِيَ جَلِيسًا صَالِحًا، فَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ أَنْتَ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، أَوْ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، ثُمَّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَلَمْ يَكُنْ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي لا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ أَحَدٌ يَعْنِي: حُذَيْفَةَ قَالَ: ثُمَّ قَالَ: أَتَحْفَظُ كَمَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى، قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ: وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: وَاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ، هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ، فَمَا زَالَ هَؤُلاءِ حَتَّى كَادُوا يَرُدُّونَنِي عَنْهَا" ، قَالَ الشَّيْخُ أَبُو حَاتِمٍ: إِلَى هَاهُنَا حُلَفَاءُ قُرَيْشٍ، وَإِنَّا نَذْكُرُ بَعْدُ هَؤُلاءِ الأَنْصَارَ، مَنْ هَاجَرَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُهَاجِرْ إِنْ قَضَى اللَّهُ ذَلِكَ وَشَاءَهُ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ علقمہ شام گئے، انہوں نے وہاں نماز ادا کی، پھر وہ ایک حلقے کی طرف بڑھ گئے اور اس میں بیٹھ گئے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور میرے پہلو میں بیٹھ گیا، میں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں“، مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا کو مستجاب کر لیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ شخص سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ علقمہ نے جواب دیا: میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے کوئی نیک ہم نشین عطا کرے، تو مجھے یہ امید ہے کہ وہ آپ ہی ہوں گے۔ انہوں نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں اہل کوفہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اہل عراق سے تعلق رکھتا ہوں اور پھر اہل کوفہ سے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تمہارے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ خاص راز دار نہیں ہیں کہ اس راز کو ان کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا تھا؟ (ان کی مراد سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے)۔ پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کس طرح تلاوت کرتے تھے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر انہوں نے ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى ۝ وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى﴾ [سورة الليل: 1-2] پڑھی۔ علقمہ کہتے ہیں: تو میں نے پڑھا «الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى» ”نر اور مادہ کو“، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھے اپنی زبانی یہ سورت انہی الفاظ میں سکھائی تھی، لیکن یہ لوگ مسلسل میری اس بات کو مسترد کرتے ہیں“۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں تک قریش کے حلیفوں کا ذکر تھا، اب ہم اس کے بعد انصار کا ذکر کریں گے، ان میں سے جن لوگوں نے ہجرت کی اور جنہوں نے ہجرت نہیں کی (سب کا ذکر ہو گا)، اگر اللہ تعالیٰ نے فیصلہ دیا اور یہ چاہا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7127]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3287، 3742، 3743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 824، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6330، 6331، 7127، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5424، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8241، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2939، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28182، والحميدي فى (مسنده) برقم: 400» «رقم طبعة با وزير 7083»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (6296). تنبيه!! رقم (6296) = (6330) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
267. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر معاذ بن جبل رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7128
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: ذَكَرُوا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، فَقَالَ: ذَاكَ رَجُلٌ لا أَزَالُ أُحِبُّهُ بَعْدَمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" اسْتَقْرِئُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ: مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ" .
مسروق بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی موجودگی میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: وہ ایک ایسے شخص ہیں کہ جن سے میں اس وقت سے مسلسل محبت کرتا ہوں کہ جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن چار لوگوں سے سیکھو: ابن مسعود سے، ابوحذیفہ کے غلام سالم سے، ابی بن کعب سے اور معاذ بن جبل سے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7128]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3758، 3760، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2464، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 736، 7122، 7128، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6299، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3810، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6634» «رقم طبعة با وزير 7084»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (733). تنبيه!! رقم (733) = (736) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
268. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم لمعاذ بن جبل بالصلاح-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معاذ بن جبل کے صلاح کی گواہی کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7129
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو بَكْرٍ، نِعْمَ الرَّجُلُ عُمَرُ، نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَبِئْسَ الرَّجُلُ حَتَّى عَدَّ سَبْعَةً ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر اچھا آدمی ہے، عمر اچھا آدمی ہے، معاذ بن عمرو اچھا آدمی ہے، معاذ بن جبل اچھا آدمی ہے اور ابوعبیدہ بن جراح اچھا آدمی ہے اور فلاں شخص برا آدمی ہے،“ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات لوگوں کے نام گنوائے (کہ وہ برے ہیں)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7129]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6997، 7129، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5064، 5202، 5299، 5846، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8173، 8186، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3795، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9556، والبزار فى (مسنده) برقم: 9067» «رقم طبعة با وزير 7085»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (875). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
269. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن معاذ بن جبل كان ممن جمع القرآن على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ معاذ بن جبل ان صحابہ میں سے تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں قرآن جمع کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7130
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ:" جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَةٌ، كُلُّهُمْ مِنَ الأَنْصَارِ: مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ رَحِمَهُمُ اللَّهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں چار لوگوں نے قرآن کو جمع کیا (یعنی تحریری صورت میں محفوظ کیا)، وہ سب انصار سے تعلق رکھتے تھے (وہ یہ حضرات ہیں): سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا ابی بن کعب، سیدنا زید بن ثابت اور سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہم، اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر رحم کرے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7130]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3810، 5003، 5004، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2465، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7130، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7069، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3794، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12320، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13645» «رقم طبعة با وزير 7086»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1/ 581 - 582). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
270. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن معاذ بن جبل كان من أعلم الصحابة بالحلال والحرام-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ معاذ بن جبل صحابہ میں حلال و حرام کے سب سے زیادہ عالم تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7131
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبِرْتِي ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ ابْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ وَأَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، أَلا وَإِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينًا، وَأَمِينُ هَذِهِ الأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذِهِ أَلْفَاظٌ أُطْلِقَتْ بِحَذْفِ الْ" مِنْ"، مِنْهَا، يُرِيدُ بِقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْحَمُ أَمَّتِي"، أَيْ: مِنْ أَرْحَمِ أُمَّتِي، وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ"، يُرِيدُ: مِنْ أَشَدِّهِمْ، وَمِنْ أَصْدَقِهِمْ حَيَاءً، وَمِنْ أَقْرئِهِمْ لِكِتَابِ اللَّهِ، وَمِنْ أَفْرَضِهِمْ، وَمِنْ أَعْلَمِهِمْ بِالْحَلالِ وَالْحَرَامِ، يُرِيدُ أَنَّ هَؤُلاءِ مِنْ جَمَاعَةٍ فِيهِمْ تِلْكَ الْفَضِيلَةُ، وَهَذَا كَقَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلأَنْصَارِ: أَنْتُمْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ، يُرِيدُ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ، مِنْ جَمَاعَةٍ أُحِبُّهُمْ وَهُمْ فِيهِمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بارے میں، میری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں اور حیا کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچے عثمان رضی اللہ عنہ ہیں اور اللہ کی کتاب کے سب سے بڑے قاری ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں۔ علم وراثت کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں۔ حلال اور حرام کے سب سے بڑے عالم معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، خبردار! ہر امت میں ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ان میں حرف ”من“ کو حذف کیا گیا ہے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے «أَرْحَمُ أُمَّتِي» ”میری امت پر سب سے زیادہ رحم دل“ اس سے مراد یہ ہے «مِنْ أَرْحَمِ أُمَّتِي» ”میری امت کے رحم دل ترین لوگوں میں سے ایک“ اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: «وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللهِ يُرِيدُ مِنْ أَشَدِّهِمْ، وَمِنْ أَصْدَقِهِمْ حَيَاءً، وَمِنْ أَقْرَئِهِمْ لِكِتَابِ اللهِ، وَمِنْ أَفْرَضِهِمْ، وَمِنْ أَعْلَمِهِمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ» ”اور ان میں اللہ کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت، اور ان میں سے سب سے زیادہ سچی حیا والے، اور ان میں سے اللہ کی کتاب کے سب سے بڑے قاری، اور ان میں سے سب سے زیادہ علمِ فرائض (وراثت) کے جاننے والے، اور ان میں سے حلال و حرام کے سب سے بڑے عالم“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ یہ جماعت ایسی ہے جس میں یہ فضیلت پائی جاتی ہے، اس کی مثال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق ہو گی، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا تھا: ”تم لوگ میرے نزدیک تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہو“ اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ لوگوں میں سے میرے نزدیک محبوب ترین لوگوں میں سے ہو اور اس جماعت سے تعلق رکھتے ہو، جن سے میں محبت کرتا ہوں اور وہ لوگ اس میں شامل تھے۔) [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7131]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3744، 4382، 7255، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2419، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7001، 7131، 7137، 7252، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5835، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3790، 3791، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 154، 155، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 4، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12314، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12552» «رقم طبعة با وزير 7087»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (6111)، «الصحيحة» (1224). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
271. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي ذر الغفاري رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7132
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالأُبُلَّةِ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ عَلَى ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْكَ يَا أَبَا ذَرٍّ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ هَذَا خِطَابًا خَرَجَ عَلَى حَسَبِ الْحَالِ فِي شَيْءٍ بِعَيْنِهِ إِذْ مُحَالٌ أَنْ يَكُونَ هَذَا الْخَطَّابُ عَلَى عُمُومِهِ، وَتَحْتَ الْخَضْرَاءِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالصِّدِّيقُ، وَالْفَارُوقُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے ایسے کسی شخص کا وزن نہیں اٹھایا جو اے ابوذر! تم سے زیادہ سچا ہو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس میں اس بات کا احتمال موجود ہے کہ یہ فرمان کسی مخصوص متعین صورت حال کے مطابق ارشاد فرمایا گیا ہو کیونکہ یہ بات ناممکن ہے کہ یہ الفاظ عمومی طور پر استعمال کیے گئے ہوں کیونکہ آسمان کے نیچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی تھے اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7132]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7132، 7135، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5503، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3802، والبزار فى (مسنده) برقم: 4072، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 5148» «رقم طبعة با وزير 7088»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (2343). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
272. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن أبا ذر كان من المهاجرين الأولين-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ ابو ذر ابتدائی مہاجرین میں سے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7133
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، وَعِدَّةٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ : خَرَجْنَا فِي قَوْمِنَا غِفَارٍ، وَكَانُوا يَحِلُّونَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ، فَخَرَجْتُ أَنَا وَأَخِي أُنَيْسٌ وَأُمُّنَّا، فنزلنا على خال لنا، فأكرمنا خالنا، وأحسن إلينا، فحسدنا قومه، فقالوا إنك إذا خرجت عَنْ أَهْلِكَ، خَالَفَكَ إِلَيْهِمْ أُنَيْسٌ، فَجَاءَ خَالُنَا فَذَكَرَ الَّذِي قِيلَ لَهُ، فَقُلْتُ: أَمَّا مَا مَضَى مِنْ مَعْرُوفِكَ، فَقَدْ كَدَّرْتَهُ، وَلا حَاجَةَ لَنَا فِيمَا بَعْدُ، قَالَ: فَقَدَّمْنَا صِرْمَتَنَا، فَاحْتَمَلْنَا عَلَيْهَا، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى نَزَلْنَا بِحَضْرَةِ مَكَّةَ، قَالَ: وَقَدْ صَلَّيْتُ يَا ابْنَ أَخِي قَبْلَ أَنْ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: لِمَنْ؟ قَالَ: لِلَّهِ، قُلْتُ: فَأَيْنَ تَوَجَّهُ؟ قَالَ: أَتَوَجَّهُ حَيْثُ يُوَجِّهُنِي رَبِّي، أُصَلِّي عَشِيًّا، حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ أُلْقِيتُ حَتَّى تَعْلُوَنِي الشَّمْسُ، قَالَ أُنَيْسٌ: إِنَّ لِيَ حَاجَةً بِمَكَّةَ، فَانْطَلَقَ أُنَيْسٌ حَتَّى أَتَى مَكَّةَ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ، فَقُلْتُ: مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: لَقِيتُ رَجُلا بِمَكَّةَ عَلَى دِينِكَ، يَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَهُ، قَالَ: قُلْتُ: فَمَا يَقُولُ النَّاسُ؟ قَالَ: يَقُولُونَ: شَاعِرٌ، كَاهِنٌ، سَاحِرٌ، قَالَ: فَكَانَ أُنَيْسٌ أَحَدَ الشُّعَرَاءِ، قَالَ أُنَيْسُ: لَقَدْ سَمِعْتُ قَوْلَ الْكَهَنَةِ، وَمَا هُوَ بِقَوْلِهِمْ، وَلَقَدْ وَضَعْتُ قَوْلَهُ عَلَى أَقْرَاءِ الشَّعْرِ، فَمَا يَلْتَئِمُ عَلَى لِسَانِ أَحَدٍ بَعْدِي أَنَّهُ شِعْرٌ، وَاللَّهِ إِنَّهُ لَصَادِقٌ، وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ، قَالَ: قُلْتُ: فَاكْفِنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأَنْظُرَ، فَأَتَيْتُ مَكَّةَ، فَتَضَيَّفْتُ رَجُلا مِنْهُمْ، فَقُلْتُ: أَيْنَ هَذَا الَّذِي تَدْعُونَهُ الصَّابِئَ؟ قَالَ: فَأَشَارَ إِلَيَّ، وَقَالَ: الصَّابِئَ، قَالَ: فَمَالَ عَلَيَّ أَهْلُ الْوَادِي بِكُلِّ مَدَرَةٍ، وَعَظْمٍ حَتَّى خَرَرْتُ مَغْشِيًّا عَلَيَّ، فَارْتَفَعْتُ حِينَ ارْتَفَعْتُ كَأَنِّي نَصْبٌ أَحْمَرٌ، فَأَتَيْتُ زَمْزَمَ، فَغَسَلْتُ عَنِّي الدِّمَاءَ، وَشَرِبْتُ مِنْ مَائِهَا، وَقَدْ لَبِثْتُ مَا بَيْنَ ثَلاثِينَ مِنْ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ مَالِي طَعَامٌ إِلا مَاءُ زَمْزَمَ، فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي، وَمَا وَجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ، قَالَ: فَبَيْنَا أَهْلُ مَكَّةَ فِي لَيْلَةٍ قَمْرَاءَ إِضْحِيَانَ إِذْ ضُرِبَ عَلَى أَسْمِخَتِهِمْ، فَمَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَحَدٌ، وَامْرَأَتَانِ مِنْهُمْ تَدْعُوَانِ إِسَافًا وَنَائِلَةَ، قَالَ: فَأَتَتَا عَلَيَّ فِي طَوَافِهِمَا، فَقُلْتُ: أَنْكِحَا أَحَدَهُمَا الآخَرَ، قَالَ: فَمَا تَنَاهَتَا عَنْ قَوْلِهِمَا، فَأَتَتَا عَلَيَّ، فَقُلْتُ: هُنَّ مِثْلُ الْخَشَبَةِ، فَرَجَعَتَا تَقُولانِ: لَوْ كَانَ هَاهُنَا أَحَدٌ، فَاسْتَقْبَلَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ وَهُمَا هَابِطَانِ، فَقَالَ:" مَا لَكُمَا؟"، قَالَتَا: الصَّابِئُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا، قَالا:" مَا قَالَ لَكُمَا؟"، قَالَتَا: إِنَّهُ قَالَ لَنَا كَلِمَةً تَمْلأُ الْفَمَ، قَالَ: وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ هُوَ وَصَاحِبُهُ، ثُمَّ صَلَّى، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ حَيَّاهُ بِتَحِيَّةِ الإِسْلامِ، قَالَ:" وَعَلَيْكَ رَحْمَةُ اللَّهِ"، ثُمَّ قَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟"، فَقُلْتُ: مِنْ غِفَارٍ، قَالَ: فَأَهْوَى بِيَدِهِ، وَوَضَعَ أَصَابِعَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: كَرِهَ أَنِّي انْتَمَيْتُ إِلَى غِفَارٍ، قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، وَقَالَ:" مُذْ مَتَى كُنْتَ هَاهُنَا؟"، قَالَ: كُنْتُ هَاهُنَا مِنْ ثَلاثِينَ بَيْنَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، قَالَ:" فَمَنْ كَانَ يُطْعِمُكَ؟"، قُلْتُ: مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلا مَاءُ زَمْزَمَ، فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ، إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فِي طَعَامِهِ اللَّيْلَةَ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُمَا، فَفَتَحَ أَبُو بَكْرٍ بَابًا، فَجَعَلَ يَقْبِضُ لَنَا مِنْ زَبِيبِ الطَّائِفِ، فَكَانَ ذَلِكَ أَوَّلُ طَعَامٍ أَكَلْتُهُ بِهَا، ثُمَّ غَبَرْتُ مَا غَبَرْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ وُجِّهَتْ لِي أَرْضٌ ذَاتُ نَخْلٍ، مَا أُرَاهَا إِلا يَثْرِبَ، فَهَلْ أَنْتَ مُبَلَّغٍ عَنِّي قَوْمَكَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُمُ بِكَ وَيَأْجُرَكَ فِيهِمْ"، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فَلَقِيتُ أُنَيْسًا، فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟ قُلْتُ: صَنَعْتُ أَنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ، قَالَ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْ دِينِكِ، فَإِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ، قَالَ: فَأَتَيْنَا أُمَّنَا، فَقَالَتْ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْ دِينِكُمَا، فَإِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ، فَاحْتَمَلْنَا حَتَّى أَتَيْنَا قَوْمَنَا غِفَارًا، فَأَسْلَمَ نِصْفُهُمْ، وَكَانَ يَؤُمُّهُمْ إِيمَاءُ بْنُ رَحَضَةَ، وَكَانَ سَيِّدَهُمْ، وَقَالَ نِصْفُهُمْ: إِذَا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَسْلَمْنَا، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَسْلَمَ نِصْفُهُمُ الْبَاقِي، وَجَاءَتْ أَسْلَمُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِخْوَانُنَا نُسَلِّمُ عَلَى الَّذِي أَسْلَمُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ" .
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم لوگ اپنی قوم بنو غفار کے ساتھ تھے، وہ لوگ حرمت والے مہینوں کو حلال قرار دیتے تھے، ایک مرتبہ میں، میرا بھائی انیس اور ہماری والدہ روانہ ہوئے، ہم نے اپنے ماموں کے ہاں پڑاؤ کیا، ہمارے ماموں نے ہماری عزت افزائی کی اور انہوں نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا، تو ان کی قوم کے افراد کو ہم سے حسد ہوا، انہوں نے کہا: جب تم اپنی بیوی کو چھوڑ کر جاتے ہو، تو تمہارے پیچھے انیس ان کے پاس چلا جاتا ہے۔ ہمارے ماموں آئے، انہوں نے وہ بات ذکر کی جو ان سے کہی گئی تھی، تو میں نے کہا: آپ نے پہلے جو اچھائی کی تھی وہ آپ نے خود ہی گدلی کر دی ہے، اب اس کے بعد ہمیں اس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ اپنی سواری کے پالان کے پاس آئے، ان پر سامان لادا اور روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ ہم مکہ آ گئے۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا: اے میرے بھتیجے! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات سے پہلے بھی نماز ادا کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کس کے لیے؟ انہوں نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ کے لیے۔ میں نے دریافت کیا: آپ کس طرف رخ کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: میں اسی طرف رخ کر لیتا تھا، جس طرف میرا پروردگار میرا رخ پھیر دیتا تھا، میں شام کے وقت نماز ادا کرتا تھا، پھر جب رات کا آخری حصہ ہوتا تھا، تو میں (تھک کر) گر پڑتا تھا (یعنی سو جاتا تھا)، یہاں تک کہ سورج مجھ پر چڑھ آتا تھا۔ انیس نے کہا: مجھے مکہ میں ایک کام ہے، انیس چلا گیا، وہ مکہ آیا پھر وہ واپس آیا، تو میں نے کہا: تم نے کیا کیا؟ اس نے کہا: مکہ میں میری ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو تمہارے دین کی طرح کے نظریات رکھتا ہے، وہ اس بات کا دعوے دار ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مبعوث کیا ہے، میں نے دریافت کیا: تو لوگ کیا کہتے ہیں؟ اس نے جواب دیا: لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے، کاہن ہے اور جادوگر ہے۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انیس بھی شاعر تھا۔ انیس نے کہا: میں نے کاہنوں کا قول سنا ہے لیکن اس شخص کا کلام کاہنوں کے قول کی طرح نہیں ہے، میں نے اس کے کلام کو پڑھے لکھے شاعروں کے کلام پر پیش کیا، لیکن کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ شعر ہے، اللہ کی قسم! وہ شخص (اپنے دعوے میں) سچا ہے اور لوگ (اس کے بارے میں) جھوٹ بولتے ہیں۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میری جگہ تم کفایت کرو، میں خود جا کر اس کا جائزہ لیتا ہوں، پھر میں مکہ آیا، میں وہاں کے ایک شخص کے ہاں مہمان ٹھہرا۔ میں نے دریافت کیا: وہ شخص کہاں ہوتا ہے جس کے بارے میں تم لوگ کہہ رہے ہو کہ وہ بے دین ہے؟ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس شخص نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ بھی بے دین ہے۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو وہاں کے سارے لوگ اینٹیں اور ہڈیاں لے کر مجھ پر حملہ آور ہوئے، یہاں تک کہ میں گر گیا اور مجھ پر بے ہوشی طاری ہو گئی، پھر میں اٹھا، جب میں اٹھا، تو یوں لگتا تھا جیسے میں سرخ رنگ کا بت ہوں، پھر میں زم زم کے پاس آیا، میں نے اپنے خون کو دھویا اور زم زم کا پانی پیا، پھر میں نے تیس دن ایسی حالت میں گزار دیے، میری خوراک صرف آبِ زم زم تھا۔ میں اتنا موٹا ہو گیا کہ میرے پیٹ پر سلوٹیں بننے لگیں اور مجھے اپنے جگر پر بھوک کی پریشانی محسوس نہیں ہوتی تھی۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک چاندنی رات میں جبکہ اہل مکہ سو چکے تھے اور کوئی شخص بیت اللہ کا طواف نہیں کر رہا تھا، مکہ کی دو عورتیں (طواف کرتے ہوئے) اساف اور نائلہ (نامی بتوں) کو پکار رہی تھیں، وہ اپنے طواف کے درمیان جب میرے پاس آئیں، تو میں نے کہا: ان دونوں (بتوں) کی شادی کروا دو، لیکن وہ پھر بھی اپنی پکار سے باز نہیں آئیں، پھر جب وہ (طواف کرتے ہوئے) میرے پاس پہنچیں، تو میں نے کہا: یہ تو لکڑیوں کی مانند ہیں، تو وہ دونوں یہ کہتی ہوئی واپس چلی گئیں کہ کاش یہاں کوئی ہوتا (تو پھر ہم تمہاری خبر لیتے)۔ ان دونوں کا سامنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوا، یہ دونوں حضرات بالائی علاقے سے نیچے کی طرف آ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم دونوں کا کیا معاملہ ہے؟“ ان دونوں نے کہا: ایک بے دین شخص خانہ کعبہ اور اس کے پردوں کے درمیان موجود ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس نے تم دونوں کو کیا کہا ہے؟“ ان دونوں عورتوں نے جواب دیا: اس نے ہم سے ایسا کلمہ کہا ہے جو منہ کو بھر دیتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر آپ نے اور آپ کے ساتھی نے بیت اللہ کا طواف کیا، پھر نماز ادا کی۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں وہ پہلا شخص تھا جس نے اسلامی طریقے کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَعَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ» ”تم پر بھی ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بھی نازل ہوں“، پھر آپ نے دریافت کیا: ”تمہارا تعلق کون سے قبیلے سے ہے؟“ میں نے کہا: غفار قبیلے سے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک بڑھایا اور اپنی انگلیاں اپنی پیشانی پر رکھ لیں، میں نے دل میں سوچا شاید انہیں یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میری نسبت غفار قبیلے سے ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور دریافت کیا: ”تم کب سے یہاں ہو؟“ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں تیس دن اور راتوں سے یہاں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کھانا کون دیتا ہے؟“ میں نے کہا: میری خوراک صرف آبِ زم زم ہے، اس کی وجہ سے میں موٹا ہو گیا ہوں، یہاں تک کہ میرے پیٹ پر سلوٹیں پڑنے لگی ہیں۔ راوی کہتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ، إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ» ”یہ برکت والا ہے اور کھانے کا کھانا ہے“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے اجازت دیجیے کہ آج رات کھانا انہیں میں کھلاتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے، ان دونوں حضرات کے ساتھ میں بھی چل پڑا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دروازہ کھولا، انہوں نے طائف کی کشمش مٹھی بھر کر ہمیں دی، یہ وہ پہلا کھانا تھا، جو میں نے وہاں (یعنی مکہ میں) کھایا، پھر کچھ عرصہ گزر گیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے کھجوروں والی سرزمین کی طرف (ہجرت کرنے کا حکم دیا گیا ہے) میرا خیال ہے وہ یثرب ہی ہو گا، تو کیا تم میری طرف سے اپنی قوم کو تبلیغ کر دو گے، ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے ان لوگوں کو ہدایت نصیب کر دے اور ان کے حوالے سے تمہیں اجر عطا کرے“۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وہاں سے روانہ ہوا، میری ملاقات انیس سے ہوئی، اس نے دریافت کیا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: میں نے یہ کیا کہ اسلام قبول کر لیا اور تصدیق کر دی، تو اس نے کہا: مجھے بھی تمہارے دین سے بے رغبتی نہیں ہے، میں بھی اسلام قبول کرتا ہوں اور میں بھی تصدیق کرتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پھر ہم اپنی والدہ کے پاس آئے (انہیں اسلام کی پیشکش کی)، تو انہوں نے کہا: مجھے بھی تمہارے دین سے بے رغبتی نہیں ہے، میں بھی اسلام قبول کرتی ہوں اور تصدیق کرتی ہوں، پھر ہم وہاں سے سوار ہو کر اپنی قوم بنو غفار میں آئے، تو ان کے نصف حصے نے اسلام قبول کر لیا۔ سیدنا ایماء بن رحضہ رضی اللہ عنہ ان کی امامت کیا کرتے تھے، وہ اس قبیلے کے سردار تھے، جبکہ نصف لوگوں نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئیں گے، تو ہم اسلام قبول کر لیں گے، تو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو باقی رہ جانے والے نصف حصے نے بھی اسلام قبول کر لیا، پھر اسلم قبیلے کے لوگ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ) حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (بنو غفار قبیلے کے لوگ) ہمارے بھائی ہیں، جس طرح انہوں نے اسلام قبول کیا ہے، اسی طرح ہم بھی اسلام قبول کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس موقع پر) یہ فرمایا: «غِفَارُ غَفَرَ اللهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللهُ» ”غفار قبیلے کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے اور اسلم قبیلے کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7133]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2473، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7133، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5500، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9761، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21926» «رقم طبعة با وزير 7089»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3513)، م (7/ 178). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں