الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
302. ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه
ایک دوسری روایت کا ذکر جو اس بات کی صحت کو واضح طور پر بیان کرتی ہے جو ہم نے ذکر کی ہے
حدیث نمبر: 7164
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقَصْعَةٍ، فَأَصَبْنَا مِنْهَا، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَطْلُعُ رَجُلٌ مِنْ هَذَا الْفَجِّ يَأْكُلُ هَذِهِ الْقَصْعَةَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، فَقَالَ سَعْدٌ: وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَخِي عُمَيْرًا يَتَطَهَّرُ، فَقُلْتُ: هُوَ أَخِي، فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ فَأَكَلَهَا .
مصعب بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک پیالہ لایا گیا، ہم نے اس میں سے کھا لیا پھر کچھ بچ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس راستے سے تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا، جو اس پیالے میں سے کھائے گا اور وہ جنتی ہو گا۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے بھائی سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے چھوڑ کر آیا تھا، میں نے سوچا وہ میرا بھائی ہی ہو گا لیکن سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے اور انہوں نے وہ کھانا کھایا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7164]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7164، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5809، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1476» «رقم طبعة با وزير 7120»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (3317). * [حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ] قال الشيخ: ومن طريقه: أخرجه أحمد (1/ 169 و 183)، والبزَّار (2712)، والحاكم (3/ 416)، وقال: «صحيح الإسناد»! ووافقه الذهبي! وإِنَّمَا هو حسنٌ فقط؛ للخلاف في عاصم بن أبي النّجُودِ. وعزاه الحافظ في «الفتح» (7/ 130) للمؤلِّف وسكتَ عنه؛ فهو عنده حسن. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
303. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن عبد الله بن سلام عاشر من يدخل الجنة-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ عبد اللہ بن سلام دسویں شخص ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے
حدیث نمبر: 7165
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمِيرَةَ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَوْصِنَا، قَالَ: أَجْلِسُونِي، ثُمّ قَالَ: وَالإِيمَانَ مَظَانَّهُمَا، مَنِ الْتَمَسَهُمَا وَجَدَهُمَا، أَوَ الْعِلْمُ وَالإِيمَانُ مَكَانَهُمَا، مَنِ الْتَمَسَهُمَا وَجَدَهُمَا، فَالْتَمِسُوا الْعِلْمَ عِنْدَ أَرْبَعَةٍ: عِنْدَ عُوَيْمِرٍ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَعِنْدَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ الَّذِي كَانَ يَهُودِيًّا فَأَسْلَمَ، فَإِنِّي سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّهُ عَاشِرُ عَشْرَةٍ فِي الْجَنَّةِ ".
یزید بن عمیرہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو لوگوں نے کہا: اے ابو عبدالرحمن! آپ ہمیں تلقین کیجیے۔ انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے بٹھا دو، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: علم اور ایمان کی اپنی مخصوص جگہیں ہیں، جو شخص ان دونوں کو تلاش کرے گا وہ ان دونوں کو پا لے گا۔ علم اور ایمان کا مخصوص مقام ہے، جو شخص ان دونوں کو طلب کرے گا وہ ان دونوں کو پا لے گا، تم لوگ علم کو چار آدمیوں کے پاس تلاش کرو: ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس، سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس اور عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس، جو پہلے یہودی تھے پھر مسلمان ہو گئے۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ دس آدمیوں میں سے وہ دسواں شخص ہے جو جنتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7165]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7165، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 333، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8196، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4611، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3804، والدارمي فى (مسنده) برقم: 205، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20977، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22531» «رقم طبعة با وزير 7121»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (6231). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
304. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر شهادة المصطفى صلى الله عليه وسلم بالاستمساك بالعروة الوثقى لعبد الله بن سلام إلى أن مات-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبد اللہ بن سلام کے عروہ وثقیٰ پر قائم رہنے تک کی گواہی کا
حدیث نمبر: 7166
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا فِي حَلْقَةٍ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ فِيهَا شَيْخٌ حَسَنُ الْهَيْئَةِ، وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ ، فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُمْ حَدِيثًا حَسَنًا، فَلَمَّا قَامَ، قَالَ الْقَوْمُ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا، قَالَ: قُلْتُ وَاللَّهِ لأَتْبَعَنَّهُ فَلأَعْلَمَنَّ بَيْتَهُ، قَالَ: فَتَبِعْتُهُ فَانْطَلَقَ حَتَّى كَادَ أَنْ يَخْرُجَ مِنَ الْمَدِينَةِ، دَخَلَ مَنْزِلَهُ، فَاسْتَأْذَنْتُ عَلَيْهِ فَأَذِنَ لِي، فَقَالَ: مَا حَاجَتُكَ يَا ابْنَ أَخِي؟ قُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ الْقَوْمَ يَقُولُونَ لَمَّا قُمْتَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا، فَأَعْجَبَنِي أَنْ أَكُونَ مَعَكَ، قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ، وَسَأُخْبِرُكَ مِمَّا قَالُوا ذَلِكَ، إِنِّي بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، أَتَانِي رَجُلٌ، فَقَالَ: قُمْ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَإِذَا أَنَا بِجَوَادٍ عَنْ شِمَالِي، فَأَخَذْتُ لآخُذَ فِيهَا، فَقَالَ لِي: لا تَأْخُذْ فِيهَا، فَإِنَّهَا طُرُقُ أَصْحَابِ الشِّمَالِ، قَالَ: وَإِذَا جَوَادٌ مَنْهَجٌ عَنْ يَمِينِي، قَالَ لِي: خُذْ هَا هُنَا، فَأَتَى بِي جَبَلا، فَقَالَ لِي: اصْعَدْ فَوْقَ هَذَا، فَجَعَلْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَصْعَدَ، خَرَرْتُ عَلَى اسْتِي حَتَّى فَعَلْتُهُ مِرَارًا، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى أَتَى بِي عَمُودًا رَأْسُهُ فِي السَّمَاءِ، وَأَسْفَلُهُ فِي الأَرْضِ، وَأَعْلاهُ حَلْقَةٌ، فَقَالَ لِي: اصْعَدْ فَوْقَ هَذَا، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَصْعَدُ فَوْقَ هَذَا وَرَأْسُهُ فِي السَّمَاءِ؟ فَأَخَذَ بِيَدِي فَزَحَلَ بِي، فَإِذَا أَنَا مُتَعَلِّقٌ بِالْحَلْقَةِ، ثُمَّ ضَرَبَ الْعَمُودَ فَخَرَّ وَبَقِيتُ مُتَعَلِّقًا بِالْحَلْقَةِ حَتَّى أَصْبَحْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصَصْتُهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَمَّا الطَّرِيقُ الَّذِي رَأَيْتَ عَلَى يَسَارِكَ، فَهِيَ طَرِيقُ أَصْحَابِ الشِّمَالِ، وَأَمَّا الطَّرِيقُ الَّذِي رَأَيْتَ عَنْ يَمِينِكَ، فَهِيَ طَرِيقُ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، وَالْجَبَلُ هُوَ مَنَازِلُ الشُّهَدَاءِ وَلَنْ تَنَالَهُ، وَأَمَّا الْعَمُودُ فَهُوَ عَمُودُ الإِسْلامِ، وَأَمَّا الْعُرْوَةُ فَهِيَ عُرْوَةُ الإِسْلامِ، وَلَنْ تَزَالَ مُسْتَمْسِكًا بِهَا حَتَّى تَمُوتَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوَابُ:" فَزَجَلَ"، وَالسَّمَاعُ:" فَزَحَلَ"، بِالْحَاءِ.
خرشہ بن حر بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ کی مسجد میں ایک حلقے میں بیٹھا ہوا تھا، اس میں ایک عمر رسیدہ شخص موجود تھا جو بہت خوبصورت تھا، وہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا شروع کی تو عمدہ گفتگو کی، جب وہ اٹھ گئے تو لوگوں نے کہا: ”جو شخص کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہو وہ ان صاحب کو دیکھ لے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا، اللہ کی قسم! میں ضرور ان کے پیچھے جاؤں گا اور ان کے گھر کے بارے میں جان لوں گا۔ راوی کہتے ہیں: میں ان کے پیچھے چل پڑا، وہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ وہ مدینہ منورہ کی آخری سرحد کے قریب اپنے گھر کے اندر تشریف لے گئے، میں نے ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے مجھے اجازت دی۔ انہوں نے دریافت کیا: ”اے میرے بھتیجے! تمہیں کیا کام ہے؟“ میں نے کہا: جب آپ اٹھے تھے تو میں نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ”جو شخص کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہو وہ ان صاحب کو دیکھ لے“، تو مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں آپ کے ساتھ رہوں۔ انہوں نے فرمایا: ”اہل جنت کے بارے میں اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے، لیکن میں تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتا ہوں جو لوگوں نے کہی ہے، ایک مرتبہ میں سویا ہوا تھا، ایک شخص میرے پاس آیا اور بولا: ”اٹھو!“ اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں چل پڑا، مجھے اپنے بائیں طرف ایک راستہ نظر آیا، میں اس کی طرف جانے لگا تو اس شخص نے مجھ سے کہا: ”تم اس کی طرف نہ جاؤ کیونکہ یہ بائیں طرف والے لوگوں کا راستہ ہے۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر مجھے اپنی دائیں طرف ایک راستہ نظر آیا، اس شخص نے مجھ سے کہا: ”تم اس راستے کو اختیار کر لو“، پھر وہ مجھے لے کر ایک پہاڑ کے پاس آیا اور اس نے مجھ سے کہا: ”تم اس پر چڑھ جاؤ“، میں نے جب اس پر چڑھنے کا ارادہ کیا تو میں اپنی سرین کے بل گر پڑا، میں نے کئی مرتبہ ایسا کیا، پھر وہ شخص چلا اور مجھے ایک ستون کے پاس لے آیا جس کا اوپر والا سرا آسمان میں تھا اور نیچے والا حصہ زمین میں تھا، اس کے بلندی والے حصے پر ایک حلقہ تھا، اس نے مجھ سے کہا: ”تم اس پر چڑھ جاؤ“، میں نے کہا: میں اس پر کیسے چڑھ سکتا ہوں جب کہ اس کا سرا آسمان میں ہے، اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس پر چڑھا دیا تو مجھے لگا میں اس حلقے کے ساتھ معلق ہوں، پھر اس نے ستون پر مارا تو وہ گر گیا اور میں اس حلقے کے ساتھ لٹکا رہ گیا، جب صبح ہوئی تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے سامنے یہ واقعہ بیان کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک اس راستے کا تعلق ہے جو تم نے اپنے بائیں طرف دیکھا تھا، وہ بائیں طرف والے لوگوں کا راستہ تھا اور جہاں تک اس راستے کا تعلق ہے جس کو تم نے دائیں طرف دیکھا تھا، تو وہ دائیں طرف والے لوگوں کا راستہ تھا اور وہ پہاڑ شہدا کی جائے قیام تھی، تم اس تک نہیں پہنچ سکتے تھے، جہاں تک ستون کا تعلق ہے تو وہ اسلام کا ستون تھا اور جہاں تک کڑے کا تعلق ہے تو وہ اسلام کا کڑا تھا، تم مرتے دم تک اس کو مضبوطی سے تھامے رہو گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) درست لفظ «فَزَجَلَ» ہے، البتہ راوی نے اس کو نقل کرتے ہوئے «فَزَحَلَ» نقل کیا ہے یعنی ”ح“ کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7166]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3813، 7010، 7014، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2484، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7166، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5805، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7586، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3920، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24310» «رقم طبعة با وزير 7122»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3813)، م (7/ 161 - 162). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
305. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر ثابت بن قيس بن شماس رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7167
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ الأَنْصَارِيَّ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ أَكُونَ قَدْ هَلَكْتُ، قَالَ:" لِمَ؟"، قَالَ: قَدْ نَهَانَا اللَّهُ عَنْ أَنْ نُحِبَّ أَنْ نُحْمَدَ بِمَا لَمْ نَفْعَلْ، وَأَجِدُنِي أُحِبُّ الْحَمْدَ، وَنَهَى اللَّهُ عَنِ الْخُيَلاءِ، وَأَجِدُنِي أُحِبُّ الْجَمَالَ، وَنَهَى اللَّهُ أَنْ نَرْفَعَ أَصْوَاتَنَا فَوْقَ صَوْتِكَ، وَأَنَا امْرُؤٌ جَهِيرُ الصَّوْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا ثَابِتُ، أَلا تَرْضَى أَنْ تَعِيشَ حَمِيدًا، وَتُقْتَلَ شَهِيدًا، وَتَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟"، قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ: فَعَاشَ حَمِيدًا، وَقُتِلَ شَهِيدًا يَوْمَ مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ.
سیدنا ثابت بن قیس انصاری رضی اللہ عنہ کے صاحب زادے اسمٰعیل نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی قسم! مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ میں ہلاکت کا شکار ہو جاؤں گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیوں؟“ انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم اس چیز کو پسند کریں، جو ہم نے نہیں کیا اور اس پر ہماری تعریف کی جائے ﴿وَيُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا﴾ [سورة آل عمران: 188] اور مجھے اپنے اندر یہ بات ملتی ہے کہ میں اپنی تعریف کو پسند کرتا ہوں، اسی طرح اللہ نے اپنے اوپر اترانے سے منع کیا ہے ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ﴾ [سورة لقمان: 18] اور مجھے اپنے اندر یہ چیز ملتی ہے کہ میں جمال کو پسند کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ ہم اپنی آوازیں آپ کی آواز سے بلند کریں ﴿لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ﴾ [سورة الحجرات: 2] اور میں ایک ایسا شخص ہوں جس کی آواز بلند ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ثابت! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم قابلِ تعریف زندگی بسر کرو اور شہید ہونے کے عالم میں مارے جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو انہوں نے لائقِ تعریف زندگی گزاری اور مسیلمہ کذاب کے ساتھ لڑائی کے دن شہید ہوئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7167]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7167، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5067، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20425، والطبراني فى(الكبير) برقم: 1310» «رقم طبعة با وزير 7123»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (6398). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
306. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر خبر يصرح بصحة ما ذكرناه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 7168
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمُ فَوْقَ صَوْتِ صَوْتِ النَّبِيِّ، وَلا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ، قَعَدَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فِي بَيْتِهِ، وَقَالَ: أَنَا الَّذِي كُنْتُ أَرْفَعُ صَوْتِي، وَأَجْهَرُ لَهُ بِالْقَوْلِ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ:" بَلْ هُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" ، قَالَ أَنَسٌ: فَكُنَّا نَرَاهُ يَمْشِي بَيْنَ أَظْهُرِنَا، وَنَحْنُ نَعْلَمُ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْيَمَامَةِ وَكَانَ ذَلِكَ الانْكِشَافُ، لَبِسَ ثِيَابَهُ، وَتَحَنَّطَ وَتَقَدَّمَ، فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت ﴿یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ﴾ [سورة الحجرات: 2] ”اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے اونچا نہ کرو اور آپ کے سامنے بلند آواز میں بات نہ کرو۔“ نازل ہوئی تو سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھ گئے، انہوں نے کہا: میں وہ شخص ہوں کہ میں اپنی آواز بلند کرتا ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اونچی آواز میں بات کرتا ہوں تو میں تو جہنمی ہو گیا ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غیر موجود پایا (اور ان کے بارے میں دریافت کیا) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی صورت حال کے بارے میں بتایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جی نہیں) بلکہ وہ اہل جنت میں سے ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم انہیں اپنے درمیان چلتا پھرتا دیکھتے تھے تو ہمیں اس بات کا پتہ تھا یہ جنتی ہیں، پھر جب جنگ یمامہ کا موقع آیا اور (مسلمانوں کو) وہ پسپائی پیش آئی، انہوں نے اپنے کپڑے پہنے، خوشبو لگائی، آگے بڑھے، جنگ میں حصہ لیا اور شہید ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7168]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3613، 4846، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 119، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7168، 7169، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8170، 11449، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12594» «رقم طبعة با وزير 7124»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
307. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر حزن ثابت بن قيس عند نزول هذه الآية-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ثابت بن قیس کے اس آیت کے نازل ہونے پر غمگین ہونے کا
حدیث نمبر: 7169
أَخْبَرَنَا ابن خزيمة ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمُ فَوْقَ صَوْتِ صَوْتِ النَّبِيِّ، قَالَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ: أَنَا وَاللَّهِ الَّذِي كُنْتُ أَرْفَعُ صَوْتِي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أَخْشَى أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ غَضِبَ عَلَيَّ، فَحَزِنَ وَاصْفَرَّ، فَفَقَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَ عَنْهُ، فَقِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهُ يَقُولُ: إِنِّي أَخْشَى أَنْ أَكُونَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، إِنِّي كُنْتُ أَرْفَعُ صَوْتِي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَلْ هُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" ، فَكُنَّا نَرَاهُ يَمْشِي بَيْنَ أَظْهُرِنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت ﴿اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے بلند نہ کرو﴾ [سورة الحجرات: 2] نازل ہوئی تو سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں وہ شخص ہوں کہ میری آواز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اونچی ہوتی ہے، تو مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر غضب ناک ہو گا، اس بات پر وہ غمگین ہو گئے اور ان کا رنگ زرد ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی غیر موجودگی محسوس کر کے ان کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ کو بتایا گیا: اے اللہ کے نبی! وہ یہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں میں اہل جہنم میں سے نہ ہو جاؤں کیونکہ میری آواز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بلند ہو جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جی نہیں) بلکہ وہ اہل جنت میں سے ہے“۔ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) تو ہم انہیں ایک جنتی شخص کے طور پر اپنے درمیان چلتا پھرتا دیکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7169]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3613، 4846، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 119، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7168، 7169، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8170، 11449، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12594» «رقم طبعة با وزير 7125»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
308. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي زيد عمرو بن أخطب رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو زید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7170
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي زَيْدِ بْنِ أَخْطَبَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا لَهُ بِالْجَمَالِ" .
سیدنا ابو زید بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے خوبصورتی کی دعا فرمائی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7170]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7170، 7171، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3629، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21064، 23356، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6847، والطبراني فى(الكبير) برقم: 45» «رقم طبعة با وزير 7126»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. * [أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى] قال الشيخ: حافظٌ حُجَّةٌ، أكثرَ عنه المؤلَّفُ والطبرانيُّ، وله تَرجَمةٌ جَيِّدةٌ في «تذكرة الحفَّاظ»، و «سير أعلام النبلاء». ومن فوقه كلُّهم ثقات رجال الشيخين؛ غير أَنَّ مُسلماً لم يَروِ لزيدٍ، فالسندُ صحيح. وأخرجه الطبراني (17/ 27 / 43): حدَّثنا عليُّ بن عبد العزيز: ثنا مسلم بن إبراهيم ... بلفظ: «جَمَّلك الله»، فكان شيخًا كبيرًا. وهو صحيح - أيضًا -، وانظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
309. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر مسح المصطفى صلى الله عليه وسلم وجه أبي زيد حيث دعا له بما وصفنا-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ابو زید کے چہرے پر ہاتھ پھیرنے اور ان کے لیے ہماری بیان کردہ دعا کا
حدیث نمبر: 7171
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، حَدَّثَنَا عِلْبَاءُ بْنُ أَحْمَرَ ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ وَجْهَهُ، وَدَعَا لَهُ بِالْجَمَالِ" .
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا اور ان کے لیے خوبصورتی کی دعا کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7171]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7170، 7171، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3629، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21064، 23356، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6847، والطبراني فى(الكبير) برقم: 45» «رقم طبعة با وزير 7127»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. * [أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى] قال الشيخ: هو الحافظُ الموصليُّ، وقد أخرجه في «مسنده» (12/ 240 / 6847). ومن فوقه ثقات، رجال «الصحيح»؛ غير عمر بن الضحَّاك، وهو ثقةٌ. وأخرجه الطبراني (45): حدَّثنا حسنُ بن عليٍّ المعمريّ: ثنا عمرو بن أبي عاصم ... به، وزاد: قال عَزْرَةُ: فأخبرني بعضُ أهلي: أَنَّهُ بلغ مئة وسبع سنين، وليس في رأسه ولحيته إلاَّ نبذاتٌ مِنْ شعر أبيض. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
310. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر السبب الذي من أجله دعا المصطفى صلى الله عليه وسلم لأبي زيد بالجمال-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس وجہ کا جس کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو زید کے لیے حسن کی دعا کی
حدیث نمبر: 7172
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الشَّرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو نَهِيكٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَخْطَبَ ، قَالَ: اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَفِيهِ شَعْرَةٌ فَرَفَعْتُهَا فَنَاوَلْتُهُ، فَنَظَرَ إِلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ" . قَالَ: فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ ثَلاثٍ وَتِسْعِينَ وَمَا فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ شَعْرَةٌ بَيْضَاءُ.
سیدنا عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا، میں ایک برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جس میں پانی موجود تھا اور اس میں بال بھی تھا، میں نے اسے (برتن سے) نکال دیا اور (برتن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف دیکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ» ”اے اللہ! اسے جمال عطا کر۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے انہیں ترانوے (93) سال کی عمر میں دیکھا، اس وقت بھی ان کے سر اور داڑھی میں کوئی بال سفید نہیں تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7172]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7172، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7302، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23347، 23349، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32417، والطبراني فى(الكبير) برقم: 47» «رقم طبعة با وزير 7128»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق. * [عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ] قال الشيخ: ثقة مِنْ رجال الشيخين. وعنه: أخرجه أحمد (5/ 340). وأخرجه الطبراني (47) مِنْ طريق زيد بن الحباب: ثنا حسينُ بنُ واقدٍ. وأبو نَهِيكٍ: هو عثمانُ بنُ نَهيكٍ الأزديّ، ثقةٌ؛ فالسندُ صحيحٌ. ثُمَّ رأيتُه في «المستدرك» (4/ 139) مِنْ طريقٍ آخرَ عَنِ ابنِ شقيقٍ ... وقال: «صحيح الإسناد»، ووافقه الذهبي. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
311. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر سلمة بن الأكوع رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7173
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجْتُ أَنَا وَرَبَاحٌ غُلامُهُ أُنَدِّيهِ مَعَ الإِبِلِ، فَلَمَّا كَانَ بِغَلَسٍ أَغَارَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُيَيْنَةَ عَلَى إِبِلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَتْلَ رَاعِيَهَا، وَخَرَجَ يَطْرُدُ بِهَا وَهُوَ فِي أُنَاسٍ مَعَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَبَاحُ، اقْعُدْ عَلَى هَذَا الْفَرَسِ، وَأَلْحِقْهُ بِطَلْحَةَ، وَأَخْبِرْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ قَدْ أُغِيرَ عَلَى سَرْحِهِ، قَالَ: وَقُمْتُ عَلَى تَلٍّ، فَجَعَلْتُ وَجْهِي قِبَلَ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ نَادَيْتُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ: يَا صَبَاحَاهُ، ثُمَّ اتَّبَعْتُ الْقَوْمَ مَعِي سَيْفِي وَنَبْلِي، فَجَعَلْتُ أَرْمِيهِمْ وَأَرْتَجِزُهُمْ، وَذَلِكَ حِينَ كَثُرَ الشَّجَرُ، فَإِذَا رَجَعَ إِلَيَّ فَارِسٌ جَلَسْتُ لَهُ فِي أَصْلِ شَجَرَةٍ، ثُمَّ رَمَيْتُهُ، وَلا يُقْبِلُ عَلَيَّ فَارِسٌ، إِلا عَقَرْتُ بِهِ، فَجَعَلْتُ أَرْمِيهِ وَأَقُولُ: أَنَا ابْنُ الأَكْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ فَأَلْحَقُ بِرَجُلٍ فَأَرْمِيهِ وَهُوَ عَلَى رَحْلِهِ، فَيَقَعُ سَهْمِي فِي الرَّحْلِ حَتَّى انْتَظَمْتُ كَتِفَهُ، قُلْتُ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الأَكْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ فَإِذَا كُنْتُ فِي الشَّجَرِ أَرْمِيهِمْ بِالنَّبْلِ، وَإِذَا تَضَايَقَتِ الثَّنَايَا عَلَوْتُ الْجَبَلَ وَرَدَّيْتُهُمْ بِالْحِجَارَةِ، فَمَا زَالَ ذَلِكَ شَأْنِي وَشَأْنَهُمُ أَتْبَعُهُمْ، وَأَرْتَجِزُ حَتَّى مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا مِنْ ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلا خَلَّفْتُهُ وَرَاءَ ظَهْرِي، وَاسْتَنْقَذْتُهُ مِنْ أَيْدِيهِمْ، ثُمَّ لَمْ أَزَلْ أَرْمِيهِمْ حَتَّى أَلْقَوْا أَكْثَرَ مِنْ ثَلاثِينَ رُمْحًا وَأَكْثَرَ مِنْ ثَلاثِينَ بُرْدَةً يَسْتَخِفُّونَ بِهَا، لا يُلْقُونَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلا جَمَعْتُ عَلَيْهِ الْحِجَارَةَ، وَجَمَعْتُهُ عَلَى طَرِيقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا امْتَدَّ الضُّحَى أَتَاهُمْ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ الْفَزَارِيُّ مُمِدًّا لَهُمْ وَهُمْ فِي ثَنِيَّةٍ ضَيِّقَةٍ، ثُمَّ عَلَوْتُ الْجَبَلَ، قَالَ عُيَيْنَةَ وَأَنَا فَوْقَهُمْ: مَا هَذَا الَّذِي أَرَى؟ قَالُوا: لَقِينَا مِنْ هَذَا الْبَرْحَ، مَا فَارَقَنَا مُنْذُ سَحَرَ حَتَّى الآنَ وَأَخَذَ كُلَّ شَيْءٍ مِنْ أَيْدِينَا، وَجَعَلَهُ وَرَاءَهُ، فَقَالَ عُيَيْنَةُ: لَوْلا أَنَّ هَذَا يَرَى وَرَاءَهُ طَلَبًا لَقَدْ تَرَكَكُمْ، فَلْيَقُمْ إِلَيْهِ نَفَرٌ مِنْكُمْ، فَقَامَ إِلَيْهِ نَفَرٌ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَصَعِدُوا فِي الْجَبَلِ، فَلَمَّا أَسْمَعْتُهُمُ الصَّوْتَ، قُلْتُ لَهُمْ: أَتَعْرِفُونِي؟ قَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا ابْنُ الأَكْوَعِ، وَالَّذِي كَرَّمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَطْلُبُنِي رَجُلٌ مِنْكُمْ فَيُدْرِكُنِي، وَلا أَطْلُبُهُ فَيَفُوتُنِي، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: أَظُنُّ، قَالَ: فَمَا بَرِحْتُ مَقْعَدِي حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى فَوَارِسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّلُونَ الشَّجَرَ، وَإِذَا أَوَّلُهُمُ الأَخْرَمُ الأَسَدِيُّ، وَعَلَى إِثْرِهِ أَبُو قَتَادَةَ، وَعَلَى إِثْرِهِ الْمِقْدَادُ الْكِنْدِيُّ، قَالَ: فَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ مُدْبِرِينَ، فَأَنْزِلُ مِنَ الْجَبَلِ، فَأَعْتَرِضُ الأَخْرَمَ، فَقُلْتُ: يَا أَخْرَمُ، احْذَرْهُمْ فَإِنِّي لا آمَنُ أَنْ يَقْتَطِعُوكَ، فَاتَّئِدْ حَتَّى يَلْحَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ، قَالَ: يَا سَلَمَةُ، إِنْ كُنْتَ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، وَتَعْلَمُ أَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ، فَلا تَحُلْ بَيْنِي وَبَيْنَ الشَّهَادَةِ، قَالَ: فَخَلَّى عِنَانَ فَرَسِهِ، فَلَحِقَ بِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُيَيْنَةَ، وَيَعْطِفُ عَلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَاخْتَلَفَا فِي طَعْنَتَيْنِ، فَعَقَرَ الأَخْرَمُ بِعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَطَعَنَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقَتَلَهُ، وَتَحَوَّلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَلَى فَرَسِ الأَخْرَمِ، فَلَحِقَ أَبُو قَتَادَةَ بِعَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَاخْتَلَفَا فِي طَعْنَتَيْنِ، فَعَقَرَ بِأَبِي قَتَادَةَ، وَقَتْلَهُ أَبُو قَتَادَةَ، وَتَحَوَّلَ أَبُو قَتَادَةَ عَلَى فَرَسِ الأَخْرَمِ، ثُمَّ إِنِّي خَرَجْتُ أَعْدُو فِي إِثْرِ الْقَوْمِ حَتَّى مَا أَرَى مِنْ غُبَارِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا وَيُعْرِضُونَ قَبْلَ غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ إِلَى شِعْبٍ فِيهِ مَاءٌ يُقَالُ لَهُ: ذُو قَرَدٍ، فَأَرَادُوا أَنْ يَشْرَبُوا مِنْهُ، فَأَبْصَرُونِي أَعْدُو وَرَاءَهُمْ، فَعَطَفُوا عَنْهُ، وَشُدُّوا فِي الثَّنِيَّةِ ثَنِيَّةِ ذِي ثَبِيرٍ وَغَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَأَلْحَقُ رَجُلا فَأَرْمِيهِ، قُلْتُ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الأَكْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ قَالَ: يَا ثَكِلَتْنِي أُمِّي أَأَكُوعُ بَكْرَةَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ أَيْ عَدُوَّ نَفْسِهِ، وَكَانَ الَّذِي رَمَيْتُهُ بَكْرَةَ، وَأَتْبَعْتُهُ بِسَهْمٍ آخَرَ، فَعَلِقَ فِيهِ سَهْمَانِ وَخَلَّفُوا فَرَسَيْنِ، فَجِئْتُ بِهِمَا أَسُوقُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عَلَى الْمَاءِ الَّذِي عِنْدَ ذِي قَرَدٍ، فَإِذَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَمَاعَةٍ، وَإِذَا بِلالٌ قَدْ نَحَرَ جَزُورًا مِمَّا خَلَّفْتُ وَهُوَ يَشْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كَبِدِهَا وَسَنَامِهَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَلِّنِي فَأَنْتَخِبَ مِنْ أَصْحَابِكَ مِائَةَ رَجُلٍ، وَآخُذَ عَلَى الْكُفَّارِ، فَلا أُبْقِي مِنْهُمْ مُخْبِرًا، إِلا قَتَلْتُهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكُنْتَ فَاعِلا ذَلِكَ يَا سَلَمَةُ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، وَالَّذِي أَكْرَمَ وَجْهَكَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى رَأَيْتُ نَوَاجِذَهُ فِي ضَوْءِ النَّارِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُمْ يُقْرَوْنَ الآنَ إِلَى أَرْضِ غَطَفَانَ"، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ غَطَفَانَ، فَقَالَ: نَزَلُوا عَلَى فُلانٍ الْغَطَفَانِيِّ، فَنَحَرَ لَهُمْ جَزُورًا، فَلَمَّا أَخَذُوا يَكْشِطُونَ جِلْدَهَا رَأَوْا غَبَرَةً، فَتَرَكُوهَا وَخَرَجُوا هُرَّابًا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ فُرْسَانِنَا الْيَوْمَ أَبُو قَتَادَةَ، وَخَيْرُ رَجَّالَتِنَا سَلَمَةُ"، فَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَ الرَّاجِلِ وَالْفَارِسِ جَمِيعًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَنِي وَرَاءَهُ عَلَى الْعَضْبَاءِ رَاجِعِينَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَمَّا كَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ قَرِيبٌ مِنْ ضَحْوَةٍ، وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ كَانَ لا يُسْبَقُ، فَجَعَلَ يُنَادِي: هَلْ مِنْ مُسَابِقٍ، أَلا رَجُلٌ يُسَابِقُ إِلَى الْمَدِينَةِ؟ فَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا وَأَنَا وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، خَلِّنِي فَلأُسَابِقَ الرَّجُلَ، قَالَ:" إِنْ شِئْتَ"، قُلْتُ: اذْهَبْ إِلَيْكَ فَطَفَرَ عَنْ رَاحِلَتِهِ وَثَنَيْتُ رِجْلِي، فَطَفَرْتُ عَنِ النَّاقَةِ، ثُمَّ إِنِّي رَبَطْتُ عَلَيْهِ شَرَفًا، أَوْ شَرَفَيْنِ يَعْنِي: اسْتَبْقَيْتُ نَفْسِي، ثُمَّ عَدَوْتُ حَتَّى أَلْحَقَهُ، فَأَصُكُّ بَيْنَ كَتِفَيْهِ بِيَدِي، وَقُلْتُ: سُبِقْتَ وَاللَّهِ، حَتَّى قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ .
ایاس بن سلمہ، اپنے والد سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حدیبیہ کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ آیا، میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام رباح اونٹوں کو ساتھ لے کر نکلے، جب کچھ اندھیرا چھا گیا تو عبدالرحمن بن عیینہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کر کے ان کے چرواہے کو قتل کر دیا اور وہ ان اونٹوں کو ساتھ لے کر روانہ ہو گیا، اس کے ساتھ کچھ دوسرے لوگ بھی تھے، میں نے کہا: اے رباح! تم اس گھوڑے پر سوار ہو جاؤ اور اسے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتاؤ کہ آپ کے اونٹوں پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک ٹیلے پر چڑھا، میں نے اپنا چہرہ مدینہ منورہ کی طرف کیا اور پھر میں نے تین مرتبہ بلند آواز میں «يَا صَبَاحَاهُ» ”خطرہ ہے“ پکارا، پھر میں ان لوگوں کے پیچھے چل پڑا، میرے پاس تلوار بھی تھی اور تیر بھی تھے، میں انہیں تیر مارتا اور انہیں رجز پڑھ کے سناتا، یہاں تک کہ ہم ایک ایسی جگہ پہنچ گئے جہاں درخت زیادہ تھے، اسی دوران ایک گھڑ سوار پلٹ کر میری طرف آیا، میں اس کا (مقابلہ کرنے کے لیے) درخت کے تنے کے پاس بیٹھ گیا، پھر میں نے اسے تیر مارا، تو پھر کوئی گھڑ سوار میری طرف نہیں آیا مگر یہ کہ میں نے اس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے، میں تیر مارتا جاتا تھا اور یہ کہتا جاتا تھا: «أَنَا ابْنُ الْأَكْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ» ”میں اکوع کا بیٹا ہوں اور آج کا دن کمینوں کی ہلاکت کا دن ہے“۔ میں ایک شخص کے پاس آیا اور میں نے اسے تیر مارا، وہ اپنی سواری پر تھا، میرا تیر اس سواری پر لگا، یہاں تک کہ اس کے کندھے کے اندر جا کر لگ گیا، تو میں نے کہا: لو سنبھالو! میں اکوع کا بیٹا ہوں اور آج کا دن کمینوں کی ہلاکت کا دن ہے، جب میں درختوں میں ہوتا تو میں انہیں تیر مارتا اور جب گھاٹیاں تنگ ہو جاتیں تو میں پہاڑ پر چڑھ جاتا اور انہیں پتھر مارتا، میرا اور ان کا معاملہ یوں ہی چلتا رہا، میں ان کے پیچھے جاتا رہا، انہیں رجز پڑھ کے سناتا رہا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر اونٹنی کو میں نے ان کے ہاتھوں سے چھین لیا، میں پھر بھی مسلسل انہیں تیر مارتا رہا، یہاں تک کہ میں نے ان سے تیس سے زیادہ نیزے اور تیس سے زیادہ چادریں بھی چھین لیں، وہ اپنا وزن ہلکا کر رہے تھے، وہ جو بھی چیز ڈالتے تھے میں اس پر پتھر رکھ دیتا تھا اور میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے کے لیے اکٹھا کر دیتا تھا، یہاں تک کہ جب دن چڑھ آیا تو ان لوگوں کے پاس ان کی مدد کرنے کے لیے عیینہ بن بدر فزاری آ گیا، وہ لوگ اس وقت ایک تنگ گھاٹی میں تھے، میں پہاڑ پر چڑھ گیا، عیینہ نے کہا: یہ کون ہے؟ میں اس وقت ان لوگوں کے اوپر تھا، ان لوگوں نے بتایا: ہم بڑی دیر سے اس کے حوالے سے پریشان ہیں، جب سے صبح ہوئی ہے اس نے ہماری جان نہیں چھوڑی اور یہ وقت ہو گیا ہے، اس نے ہمارے پاس موجود ہر چیز حاصل کر لی ہے اور ان چیزوں کو اپنے پیچھے رکھ لیا ہے۔ عیینہ نے کہا: اگر اسے اپنے پیچھے (اپنی) مدد کو آنے والے نظر نہ آ رہے ہوتے تو یہ تمہیں چھوڑ چکا ہوتا، تم میں سے کچھ لوگ اٹھ کر اس کے پاس جائیں، ان میں سے چار آدمی اٹھ کر ان کی طرف گئے، وہ لوگ پہاڑ پر چڑھ گئے، جب میری آواز ان تک پہنچ گئی تو میں نے ان سے کہا: کیا تم لوگ مجھے جانتے ہو؟ ان لوگوں نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں اکوع کا بیٹا ہوں، اس ذات کی قسم جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اور ان کے چہرے کو عزت بخشی ہے! تم میں سے جو شخص بھی میری تلاش میں آئے گا وہ مجھ تک پہنچ نہیں پائے گا اور جسے میں تلاش کروں گا وہ مجھ سے اوجھل نہیں رہ سکے گا، ان میں سے ایک شخص نے کہا: میرا خیال ہے (ایسا ہی ہے)۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں اس جگہ پر بیٹھارہا یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھڑ سواروں کو دیکھ لیا جو درختوں کے درمیان میں سے گزرتے ہوئے آ رہے تھے، ان میں سب سے آگے اخرم اسدی رضی اللہ عنہ تھے، ان کے پیچھے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ تھے، ان کے پیچھے سیدنا مقداد کندی رضی اللہ عنہ تھے۔ راوی کہتے ہیں: تو مشرکین پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے، میں پہاڑ سے نیچے اترا، میں اخرم رضی اللہ عنہ کے سامنے آیا، میں نے کہا: اے اخرم! ان سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ یہ تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں، تم ذرا ٹھہر جاؤ جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب تشریف نہیں لے آتے۔ تو اخرم رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سلمہ! اگر تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور یہ بات جانتے ہو کہ جنت حق ہے اور جہنم حق ہے تو میرے اور شہادت کے درمیان رکاوٹ نہ بنو۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ نے ان کے گھوڑے کی لگام چھوڑ دی، وہ عبدالرحمن بن عیینہ کے پاس پہنچے، عبدالرحمن نے ان پر حملہ کیا، ان دونوں کے نیزے ٹکرائے، تو اخرم رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن کے جانور کے پاؤں کاٹ دیے اور عبدالرحمن نے انہیں زخمی کر دیا اور انہیں شہید کر دیا، پھر عبدالرحمن اخرم رضی اللہ عنہ کے گھوڑے پر سوار ہوا، پھر سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ عبدالرحمن کے پاس پہنچے، ان دونوں کے نیزے ایک دوسرے سے ٹکرائے، اس نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے جانور کے پاؤں کاٹ دیے، تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اسے مار دیا۔ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اخرم رضی اللہ عنہ کے گھوڑے پر سوار ہو کر واپس آئے، پھر میں ان لوگوں کے پیچھے چلتا ہوا روانہ ہوا یہاں تک کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے غبار میں سے کوئی چیز نظر نہیں آئی، جب کہ دشمن سورج غروب ہونے سے کچھ پہلے گھاٹی میں پہنچا جہاں پانی موجود تھا، اس جگہ کو ذوقرد کہتے تھے، انہوں نے وہاں سے پانی پینے کا ارادہ کیا، جب انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں پیچھے آ رہا ہوں، تو انہوں نے اس جگہ کو چھوڑا اور اس گھاٹی کی طرف آئے جو ذی ثبیر کی گھاٹی تھی، اسی دوران سورج غروب ہو گیا، میں ایک شخص کے پاس پہنچا، میں نے اسے تیر مارا، میں نے کہا: لو اسے سنبھالو! میں اکوع کا بیٹا ہوں اور آج کمینوں کی ہلاکت کا دن ہے، تو اس نے کہا: میری ماں مجھے روئے، کیا اکوع صبح والا؟ میں نے کہا: ہاں اے اپنی جان کے دشمن! یہ وہی شخص تھا، جسے میں نے صبح کے وقت تیر مارا تھا، میں نے اسے دوسرا تیر مارا تو اسے دو تیر لگے، تو اس نے دو گھوڑے چھوڑے، میں ان دونوں کو لے کر ہانک کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ذی قرد پانی کے پاس موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ ساتھیوں سمیت تھے، وہاں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے ان میں سے ایک اونٹ کو قربان کر دیا تھا جنہیں میں نے پیچھے چھوڑا تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کا کلیجہ اور کوہان بھون رہے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے اجازت دیجیے کہ میں آپ کے اصحاب میں سے ایک سو آدمیوں کو منتخب کروں اور پھر کفار پر حملہ کر دوں، میں ان میں سے کسی بھی اطلاع دینے والے کو نہیں چھوڑوں گا مگر یہ کہ اسے قتل کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سلمہ! کیا تم ایسا کر گزرتے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کے چہرے کو عزت بخشی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرادیے یہاں تک کہ مجھے آگ کی روشنی میں آپ کے اطراف کے دانت نظر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ اب غطفان کی سرزمین پر پہنچ گئے ہوں گے۔“ پھر غطفان سے ایک شخص آیا، اس نے بتایا: ان لوگوں نے فلاں غطفانی کے ہاں پڑاؤ کیا ہے، اس نے ان لوگوں کے لیے اونٹ قربان کیا ہے، وہ لوگ اس کی کھال اتارنے لگے تو انہوں نے غبار دیکھا، انہوں نے اسے چھوڑ دیا اور بھاگ کھڑے ہوئے۔ اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے گھڑ سواروں میں آج سب سے بہتر ابوقتادہ (رضی اللہ عنہ) ہیں اور ہمارے پیدل لوگوں میں آج سب سے بہتر سلمہ (رضی اللہ عنہ) ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پیادہ شخص اور گھڑ سوار دونوں کا حصہ عطا کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے اپنی اونٹنی عضباء پر سوار کیا اور ہم لوگ مدینہ منورہ کی طرف واپس آ گئے، ابھی ہم مدینہ منورہ سے کچھ فاصلے پر تھے کہ حاضرین میں سے ایک صاحب جن کا تعلق انصار سے تھا اور کوئی بھی دوڑ میں ان سے آگے نہیں نکل سکتا تھا، اس نے بلند آواز میں کہنا شروع کیا: کیا کوئی مقابلہ کرنے والا ہے؟ کیا کوئی مدینہ منورہ تک دوڑ کا مقابلہ کرے گا؟ انہوں نے کئی مرتبہ یہ اعلان کیا، میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس شخص کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو (تو کر لو)۔“ میں نے اس انصاری سے کہا: چلو (میں تمہارا مقابلہ کرتا ہوں)، وہ اپنی سواری سے اترا، میں نے اپنی ٹانگ موڑی اور اونٹنی سے اتر آیا، پھر میں نے اسے ایک یا دو ٹیلوں تک آگے نکلنے کا موقع دیا، پھر میں نے پوری قوت سے دوڑ لگائی اور اس تک پہنچ گیا، میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس کے دونوں کندھوں کے درمیان مارا اور کہا: اللہ کی قسم! تم ہار گئے ہو، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ آ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7173]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2477، 2960، 2975، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1802، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1153، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3196، 4529، 5276، 6935، 7173، 7175، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4362، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2538، 2752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1592، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3195، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16766» «رقم طبعة با وزير 7129»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «تخريج الفقه» (343): م، وله تتمة تقدمت برقم (6896). تنبيه!! رقم (6896) = (6935) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن