الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
283. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي بن كعب رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7144
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ:" إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ"، فَقَالَ أُبَيٌّ: آللَّهُ سَمَّانِي لَكَ؟ قَالَ:" اللَّهُ سَمَّاكَ لِي" ، قَالَ: فَجَعَلَ أُبَيٌّ يَبْكِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن کی تلاوت کروں۔“ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے تمہارا نام لیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ رونے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7144]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3809، 4959، 4960، 4961، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 799، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7144، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7945، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3792، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12514» «رقم طبعة با وزير 7100»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (192)، «الصحيحة» (2908). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
284. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر حسان بن ثابت رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7145
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ ثَابِتٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ بِنَسَبِي؟"، قَالَ حَسَّانُ: لأَسُلَنَّكَ مِنْهُمْ كَمَا تُسَلُّ الشَّعْرَةُ مِنَ الْعَجِينِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ وہ مشرکین کی ہجو بیان کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میرے نسب کا کیا بنے گا۔“ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں آپ کو ان میں سے یوں نکال لوں گا، جس طرح گوندھے ہوئے آٹے سے بال نکالا جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7145]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3531، 4145، 6150، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2487، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5787، 7145، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6113، 6116، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21168، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4377» «رقم طبعة با وزير 7101»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (5757). تنبيه!! رقم (5757) = (5787) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
285. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن جبريل عليه السلام كان مع حسان بن ثابت ما دام يهاجي المشركين-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ جبرائیل علیہ السلام حسان بن ثابت کے ساتھ تھے جب تک وہ مشرکین کے خلاف ہجو کہتے رہے
حدیث نمبر: 7146
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ:" إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ مَعَكَ مَا هَاجَيْتَهُمْ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بے شک روح القدس تمہارے ساتھ ہے، جب تک تم ان کی ہجو بیان کرتے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7146]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3213، 4123، 6153، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2486، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7146، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6115، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21166، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18823» «رقم طبعة با وزير 7102»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1180). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
286. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم إن روح القدس معك أراد به يؤيدك-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "روح القدس تمہارے ساتھ ہے" سے مراد تمہاری تائید ہے
حدیث نمبر: 7147
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ:" إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ لا يَزَالُ يُؤَيِّدُكَ مَا نَافَحْتَ عَنِ اللَّهِ، وَعَنْ رَسُولِهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”روح القدس مسلسل تمہاری تائید کرتا رہے گا جب تک تم اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جواب دیتے رہو گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7147]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7147، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6111، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5015، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2846، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25075، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 26542» «رقم طبعة با وزير 7103»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
287. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن كون جبريل عليه السلام مع حسان بن ثابت ما دام يهاجي المشركين إنما كان ذلك بدعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ جبرائیل علیہ السلام کا حسان بن ثابت کے ساتھ ہونا جب تک وہ مشرکین کے خلاف ہجو کہتے تھے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی وجہ سے تھا
حدیث نمبر: 7148
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ مَرَّ ِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ َهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَالْتَفَتَ حَسَّانُ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ لَهُ: أُنْشِدُكَ اللَّهَ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَجِبْ عَنِّي، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ؟"، قَالَ: نَعَمْ .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جو مسجد میں شعر سنا رہے تھے، انہوں نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور ان سے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میری طرف سے جواب دو، «اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”اے اللہ! روح القدس کے ذریعے اس کی تائید کر دے۔““؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7148]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 453، 3212، 6152، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2485، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1307، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1653، 7148، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 715، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 797، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5013، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7759» «رقم طبعة با وزير 7104»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1651). تنبيه!! رقم (1651) = (1653) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
288. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر خزيمة بن ثابت رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7149
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الَّذِي جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ، أَنَّ خُزَيْمَةَ بْنَ ثَابِتٍ أُرِيَ فِي النَّوْمِ أَنَّهُ سَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى خُزَيْمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَدَّثَهُ، قَالَ: فَاضْطَجَعَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" صَدِّقْ رُؤْيَاكَ"، فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
خزیمہ بن ثابت بن خزیمہ بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ (ان کے دادا) سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ، جن کی گواہی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا، انہیں خواب میں یہ بات دکھائی گئی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر سجدہ کیا ہے، چنانچہ سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بیان کی۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے لیٹ گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے خواب کو سچا کر دو۔“ تو سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر سجدہ کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7149]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7149، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22300، 22302، والطبراني فى(الكبير) برقم: 3717» «رقم طبعة با وزير 7105»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (4624). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
289. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي هريرة الدوسي رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو ہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7150
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ يَعْنِي، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ مُضَارِبِ بْنِ حَزْنٍ ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ مِنَ اللَّيْلِ إِذَا رَجُلٌ يُكَبِّرُ، فَأَلْحَقْتُهُ بَعِيرِي، قُلْتُ: مَنْ هَذَا الْمُكَبِّرُ؟ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ ، قُلْتُ: مَا هَذَا التَّكْبِيرُ؟ قَالَ: شُكْرًا، قُلْتُ: عَلَى مَهْ؟ قَالَ" عَلَى أَنِّي كُنْتُ أَجِيرًا لِبُسْرَةَ بِنْتِ غَزْوَانَ بعُقْبَةِ رِجْلِي، وَطَعَامِ بَطْنِي، فَكَانَ الْقَوْمُ إِذَا رَكِبُوا، سُقْتُ لَهُمْ، وَإِذَا نَزَلُوا خَدَمْتُهُمْ، فَزَوَّجَنِيهَا اللَّهُ فَهِيَ امْرَأَتِي الْيَوْمَ، فَأَنَا إِذَا رَكِبَ الْقَوْمُ رَكِبْتُ، وَإِذَا نَزَلُوا خُدِمْتُ" .
مضارب بن حزن بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رات کے وقت سفر کر رہا تھا اسی دوران کسی شخص نے «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہنا شروع کی، میں اپنے اونٹ پر اس تک پہنچا اور میں نے کہا: یہ تکبیر کہنے والا شخص کون ہے؟ اس نے جواب دیا: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ۔ میں نے کہا: یہ تکبیر کیوں کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: شکر کے طور پر۔ میں نے کہا: کس بات کا؟ انہوں نے کہا: ”اس بات پر کہ میں بسرہ بنت غزوان رضی اللہ عنہا نامی خاتون کا ملازم تھا اس شرط پر کہ (سفر میں) مجھے باری باری سواری ملے گی اور مجھے کھانا دے دیا کرے گی، جب لوگ سوار ہو کر سفر کرتے تھے تو میں ان کے جانور لے کر پیدل چلتا تھا اور جب وہ پڑاؤ کیا کرتے تھے تو میں ان کی خدمت کیا کرتا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس عورت کے ساتھ میری شادی کر دی، آج وہ میری بیوی ہے، آج جب لوگ سوار ہوتے ہیں تو میں بھی اس وقت سوار ہوتا ہوں اور جب لوگ پڑاؤ کرتے ہیں تو میری خدمت کی جاتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7150]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7324، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7150، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2367، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2445، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11769، والبزار فى (مسنده) برقم: 10067، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 14941، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 23845» «رقم طبعة با وزير 7106»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظرالتعليق. * [التعليق] قال الشيخ: قلتُ: رجالُهُ ثقاتٌ؛ غَيْرَ (مُضارِب بن حَزْن)؛ فلم يرثقه غير ابن حبان والعجلي، وتبعهما الذهبيُّ في «الكاشف»، ولكني أخشى أن يكون قوله: «ثقة» تحريف: «وثق»! وقال الحافظ: «مقبول». لكن القصة رويت من طرق؛ منها: عن محمد بن سيرين، عن أبي هريرة ... نحوه. أخرجه ابن سعد (4/ 326 و 326 - 327)، وسنده صحيح. وقد صحح القصة: الحافظ ابن حجر في ترجمة (بُسْرة بنت غزوان) من «الإصابة» (4/ 252). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
290. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر وصف جهد أبي هريرة في أول الإسلام مع المصطفى صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو ہریرہ کی ابتدائی اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محنت کی کیفیت کا
حدیث نمبر: 7151
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَصَابَنِي جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَلَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَاسْتَقْرَأْتُهُ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ، فَدَخَلَ دَارَهُ وَفَتَحَهَا عَلَيَّ، قَالَ: فَمَشَيْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ، فَخَرَرْتُ لِوَجْهِي مِنَ الْجَهْدِ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي، فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ"، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي وَعَرَفَ الَّذِي بِي، فَانْطَلَقَ إِلَى رَحْلِهِ، فَأَمَرَ لِي بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ، ثُمَّ قَالَ:" عُدْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ"، فَعُدْتُ، فَشَرِبْتُ حَتَّى اسْتَوَى بَطْنِي وَصَارَ كَالْقِدْحِ، قَالَ: وَرَأَيْتُ عُمَرَ فَذَكَرْتُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِي، وَقُلْتُ لَهُ: مَنْ كَانَ أَحَقَّ بِهِ مِنْكَ يَا عُمَرُ؟ وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَقْرَأْتُكَ الآيَةَ، وَلأَنَا أَقْرَأُ لَهَا مِنْكَ، قَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ لأَنْ أَكُونَ أَدْخَلْتُكَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي حُمْرُ النَّعَمِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے شدید بھوک لگ گئی، میری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے اللہ تعالیٰ کی کتاب کی ایک آیت کے بارے میں دریافت کیا، وہ اپنے گھر کے اندر تشریف لے گئے، انہوں نے میرے سامنے وہ آیت (پڑھ کر) بیان کر دی، میں ابھی تھوڑا ہی چلا تھا کہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے منہ کے بل گر پڑا، (میں نے سر اٹھا کر دیکھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے سر کے پاس کھڑے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حاضر ہوں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھڑا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میری صورت حال کا اندازہ ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رہائش گاہ کی طرف تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دودھ کا پیالہ لانے کا حکم دیا، میں نے اسے پی لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! اور پیو۔“ میں نے اور پیا، پھر میں نے پیا، یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر گیا اور وہ ہنڈیا کی مانند ہو گیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بعد میں میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے اپنی اس صورت حال کے بارے میں ان کے سامنے ذکر کیا، میں نے ان سے کہا: اے سیدنا عمر! اس بارے میں آپ سے زیادہ حق دار اور کون تھا؟ اللہ کی قسم! میں نے آپ سے آیت کا مفہوم دریافت کیا تھا، حالانکہ میں اس آیت کا مفہوم آپ سے زیادہ بہتر طور پر جانتا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اس وقت اگر میں تمہیں اپنے گھر لے جاتا تو یہ بات میرے لیے اس سے زیادہ محبوب تھی کہ مجھے سرخ اونٹ ملتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7151]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5375، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7151، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6173، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3271» «رقم طبعة با وزير 7107»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5375). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
291. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر كثرة رواية أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو ہریرہ کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کثرت روایت کا
حدیث نمبر: 7152
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَخِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ:" مَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ حَدِيثًا مِنِّي إِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، فَإِنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ، وَكُنْتُ لا أَكْتُبُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی شخص مجھ سے زیادہ حدیثیں نہیں جانتا، صرف سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ (احادیث کو) نوٹ کیا کرتے تھے اور میں نوٹ نہیں کرتا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7152]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3744، 4382، 7255، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2419، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7001، 7131، 7137، 7252، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5835، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3790، 3791، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 154، 155، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 4، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12314، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12552» «رقم طبعة با وزير 7108»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر البخاري» (77): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
292. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر العلة التي من أجلها كثرت رواية أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس وجہ کا جس کی بنا پر ابو ہریرہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کثرت سے ہے
حدیث نمبر: 7153
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَلا يُعْجِبُكَ أَبُو هُرَيْرَةَ؟ جَاءَ فَجَلَسَ إِلَى بَابِ حُجْرَتِي يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْمِعُنِي ذَلِكَ، وَكُنْتُ أُسَبِّحُ، فَقَامَ قَبْلَ أَنْ أَقْضِيَ سُبْحَتِي، وَلَوْ أَدْرَكْتُهُ لَرَدَدْتُ عَلَيْهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَسْرُدُ الْحَدِيثَ كَسَرْدِكُمْ . قَالَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : وَقَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ : إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: يَقُولُونَ: إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُكْثِرُ، أَوْ قَالَ: أَكْثَرَ وَاللَّهُ الْمَوْعِدُ، وَيَقُولُونَ: مَا بَالُ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ لا يَتَحَدَّثُونَ بِمِثْلِ أَحَادِيثِهِ، وَسَأُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ: إِنَّ إِخْوَانِي مِنَ الأَنْصَارِ كَانَ يَشْغَلُهُمْ عَمَلٌ أَرَضِيهِمْ، وَأَمَّا إِخْوَانِي مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَكَانَ يَشْغَلُهُمُ الصَّفْقُ بِالأَسْوَاقِ، وَكُنْتُ أَخْدِمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مِلْءِ بَطْنِي، فَأَشْهَدُ مَا غَابُوا، وَأَحْفَظُ إِذَا نَسُوا، وَلَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا: " أَيُّكُمْ يَبْسُطُ ثَوْبَهُ، فَيَأْخُذُ حَدِيثِي هَذَا، ثُمَّ يَجْمَعُهُ إِلَى صَدْرِهِ، فَإِنَّهُ لَنْ يَنْسَى شَيْئًا يَسْمَعُهُ" ، فَبَسَطْتُ بُرْدَةً عَلَيَّ حَتَّى جَمَعْتُهَا إِلَى صَدْرِي، فَمَا نَسِيتُ بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ شَيْئًا حَدَّثَنِي بِهِ، وَلَوْلا آيَتَانِ فِي كِتَابِ اللَّهِ، مَا حُدِّثْتُ شَيْئًا أَبَدًا: إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى إِلَى آخِرِ الآيَةِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ:: قَوْلُ عَائِشَةَ: وَلَوْ أَدْرَكْتُهُ لَرَدَدْتُ عَلَيْهِ، أَرَادَتْ بِهِ سَرْدَ الْحَدِيثِ لا الْحَدِيثَ نَفْسَهُ، وَالدَّلِيلُ عَلَى هَذَا تَعْقِيبُهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَسْرُدُ الْحَدِيثَ كَسَرْدِكُمْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”کیا تم لوگوں کو ابوہریرہ پر حیرت نہیں ہوتی؟ وہ آتے ہیں میرے حجرے کے دروازے کے پاس آ کر بیٹھ جاتے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث بیان کرنا شروع کرتے ہیں، ان کی آواز مجھ تک آ رہی ہوتی ہے، میں اس وقت تسبیح پڑھ رہی ہوتی ہوں اور میں نے ابھی اپنی تسبیح مکمل نہیں کی ہوتی کہ اس سے پہلے ہی وہ اٹھ جاتے ہیں، اگر میرا ان سے سامنا ہوتا تو میں انہیں اس بات پر ٹوکتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تم لوگوں کی طرح اتنی تیزی سے بات چیت نہیں کرتے تھے۔“ ابن شہاب کہتے ہیں: ابن مسیب نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگ یہ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ بکثرت احادیث نقل کرتا ہے، (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) انہوں نے یہ کہا: زیادہ روایات نقل کرتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ (کی بارگاہ میں حاضر ہونے) کا وعدہ ہے، لوگ یہ کہتے ہیں کہ کیا وجہ ہے مہاجرین اور انصار ابوہریرہ کی طرح اتنی زیادہ حدیثیں نقل نہیں کرتے؟ میں تم لوگوں کو اس بارے میں بتاتا ہوں، میرے انصاری بھائی اپنی زمینوں کے کام کاج میں مصروف رہتے تھے اور مہاجر بھائی بازار میں لین دین میں مصروف رہتے تھے، اور میں پیٹ بھرنے کی خاطر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، اس لیے میں اس وقت موجود رہا جب وہ موجود نہیں ہوتے تھے اور میں نے اس چیز کو یاد رکھا جس چیز کو وہ بھول گئے تھے۔ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص اپنے کپڑے کو پھیلائے گا اور پھر مجھ سے وہ حدیث حاصل کرے گا اور پھر وہ اس کپڑے کو اپنے سینے کے ساتھ لگا لے گا، تو وہ کوئی بھی سنی ہوئی بات کبھی نہیں بھولے گا؟“ تو میں نے اپنے جسم پر موجود چادر کو بچھایا، پھر میں نے اسے سینے کے ساتھ لگایا، اس کے بعد آج کے دن تک میں ایسی کوئی بات نہیں بھولا جو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی تھی، اگر اللہ کی کتاب میں موجود دو آیات نہ ہوتیں، تو میں کبھی کوئی حدیث بیان نہ کرتا، (وہ آیت یہ ہے): ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ﴾ [سورة البقرة: 159] ”بے شک وہ لوگ جو ہماری نازل کردہ واضح دلیلوں اور ہدایت میں سے (احکام کو) چھپاتے ہیں“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ کہنا کہ ”اگر میرا ان سے سامنا ہوتا تو میں انہیں ٹوک دیتی“ اس کے ذریعے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ وہ جو تیزی سے گفتگو کرتے ہیں اس بات پر ٹوک دیتیں، محض حدیث بیان کرنے پر ٹوکنا مراد نہیں ہے، اور اس بات کی دلیل یہ ہے کہ اس کے بعد انہوں نے یہ کہا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی تیزی سے نہیں بولتے تھے جتنا تیز تیز تم لوگ بولتے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7153]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2493، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 100، 7153، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10173، 10174، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3655، 4839، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3639، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5838، 5839، 5840، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25505، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4393، والبزار فى (مسنده) برقم:، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 26821، والترمذي فى "الشمائل"، 223» «رقم طبعة با وزير 7109»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (5828): م (7/ 166). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم