🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
341. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به أبو المنازل العبدي-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف ابو المنازل عبدی نے روایت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7204
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لأَشَجِّ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ:" إِنَّ فِيكَ خَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ: الْحِلْمُ، وَالأَنَاةُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدقیس قبیلے کے اشج سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارے اندر دو خصوصیات ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، بردباری اور وقار۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7204]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7204، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2011، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4188، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20331، والبزار فى (مسنده) برقم: 5309» «رقم طبعة با وزير 7160»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (2/ 625 / 5054 / التحقيق الثاني)، «الظلال» (1/ 84 / 190): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
342. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر وائل بن حجر رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7205
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقْطَعْهُ أَرْضًا، وَأَرْسَلَ مَعَهُ مُعَاوِيَةَ أَنْ أَعْطِهَا إِيَّاهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَرْدِفْنِي خَلْفَكَ، قَالَ: لا تَكُنْ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ، فَقَالَ: أَعْطِنِي نَعْلَكَ، فَقَالَ: انْتَعِلْ ظِلَّ النَّاقَةِ، فَلَمَّا اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةُ أَتَيْتُهُ، فَأَقْعَدَنِي مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، وَذَكَرَ لِي الْحَدِيثَ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ حَمَلْتُهُ بَيْنَ يَدَيَّ" .
علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ زمین انہیں عطا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ ”تم وہ زمین اسے دے دینا،“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ مجھے اپنے پیچھے (اپنے جانور پر) بٹھا لیں،“ تو انہوں نے کہا: ”تم بادشاہوں کے پیچھے نہ بیٹھو۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ اپنا جوتا مجھے دے دیں،“ تو انہوں نے کہا: ”تم اونٹنی کے سائے میں چلو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ خلیفہ بن گئے تو میں ان کے پاس آیا، انہوں نے مجھے اپنے ساتھ پلنگ پر بٹھایا اور میرے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔ سیدنا وائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت میں نے یہ آرزو کی، ”کاش میں نے انہیں (اپنی سواری پر) اپنے آگے بٹھایا ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7205]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7205، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3058، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1381، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2651، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11906، 11907، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27882» «رقم طبعة با وزير 7161»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الترمذي» (1641). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
343. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر عدي بن حاتم الطائي رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7206
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ حُبَيْشٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: جَاءَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخَذُوا عَمَّتِي وَنَاسًا، فَلَمَّا أَتَوْا بِهِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَفُّوا لَهُ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَأَى الْوَافِدُ، وَانْقَطَعَ الْوَلَدُ، وَأَنَا عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا بِي مِنْ خِدْمَةٍ، فَمُنَّ عَلَيَّ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟"، قَالَتْ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ:" الَّذِي فَرَّ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟"، قَالَتْ: فَمُنَّ عَلَيَّ، قَالَتْ: فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ تَرَى أَنَّهُ عَلِيٌّ، قَالَ: سَلِيهِ حُمْلانًا، قَالَتْ: فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ لَهَا، قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: لَقَدْ فَعَلْتَ فَعَلَةً مَا كَانَ أَبُوكِ يَفْعَلُهَا، فَأْتِهِ رَاغِبًا أَوْ رَاهِبًا، فَقَدْ أَتَاهُ فُلانٌ، فَأَصَابَ مِنْهُ، وَأَتَاهُ فُلانٌ، فَأَصَابَ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَإِذَا عِنْدَهُ امْرَأَةٌ وَصِبْيَانٌ أَوْ صَبِيٌّ ذُكِرَ قُرْبُهُمْ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِمِلْكِ كِسْرَى، وَلا قَيْصَرَ، فَقَالَ لِي: يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ:" مَا أَخَرَّكَ أَنْ تَقُولَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَهَلْ مِنْ إِلَهٍ إِلا اللَّهُ، مَا أَفَرَّكَ مِنْ أَنْ تَقُولَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَهَلْ مِنْ شَيْءٍ أَكْبَرُ مِنَ اللَّهِ؟"، قَالَ: فَأَسْلَمْتُ وَرَأَيْتُ وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اسْتَبْشَرَ، وَقَالَ:" إِنَّ الْمَغْضُوبَ عَلَيْهِمُ الْيَهُودُ، وَالضَّالِّينَ النَّصَارَى" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھڑ سوار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے کچھ لوگ آئے، انہوں نے میری پھوپھی اور چند لوگوں کو پکڑ لیا، جب وہ انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے انہیں کھڑا کیا گیا، تو اس خاتون نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! وافد کو آنے میں تاخیر ہو گئی ہے، اولاد (کا سہارا) منقطع ہو گیا ہے، میں ایک بوڑھی عمر رسیدہ عورت ہوں، میں کوئی کام کاج نہیں کر سکتی، آپ مجھ پر احسان کیجئے، اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارا وفد کون ہے؟“ اس نے جواب دیا: عدی بن حاتم۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو اللہ اور اس کے رسول سے بھاگ گیا ہے؟“ پھر اس خاتون نے کہا: ”آپ مجھ پر احسان کیجئے۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑے تو اس وقت ایک شخص آپ کے پہلو میں موجود تھا، اس خاتون کا یہ خیال ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، ان صاحب نے کہا: ”اے خاتون! تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری مانگو۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری مانگی، تو آپ نے اس کو دینے کا حکم دیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: پھر میں عدی بن حاتم کے پاس آئی، میں نے یہ کہا: ”تم نے ایک ایسا کام کیا ہے، جو تمہارے والد نے نہیں کرنا تھا، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤ خواہ اپنی خواہش کے ساتھ جاؤ یا خوف زدہ ہو کر جاؤ، کیونکہ فلاں شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ چیز حاصل کی، فلاں شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو اس نے یہ چیز حاصل کی۔“ (سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خاتون اور کچھ بچے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک بچہ موجود تھا، اس خاتون اور ان بچوں کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتے دار ہونے کا ذکر کیا گیا، تو مجھے پتہ چل گیا کہ یہ کسریٰ اور قیصر کی طرح کے بادشاہ نہیں ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! کیا تم یہ کہنے سے بھاگ رہے ہو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“؟ کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود ہے؟ کیا تم یہ کہنے سے بھاگ رہے ہو کہ «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے“؟ تو کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ بڑی ہو؟“ راوی کہتے ہیں: تو میں نے اسلام قبول کر لیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو دیکھا کہ آپ کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ﴿الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ﴾ [سورة الفاتحة: 7] (جن پر غضب کیا گیا) سے مراد یہودی ہیں اور ﴿الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] (وہ لوگ جو گمراہ ہیں) سے مراد عیسائی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7206]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 7162»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - وتقدم طرفه الأخير (6213) - «تيسير الانتفاع» / عباد بن حبيش، «الصحيحة» تحت الحديث (3263). تنبيه!! رقم (6213) = (6246) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
344. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر عوف بن مالك الأشجعي رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7207
أَخْبَرَنَا شَبَّابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَانْتَبَهَتُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَلَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَكَانِهِ، وَإِذَا أَصْحَابُهُ كَأَنَّ عَلَى رُؤُوسِهِمُ الطَّيْرُ، وَإِذَا الإِبِلُ قَدْ وَضَعَتْ جِرَانَهَا، قَالَ: فَنَظَرْتُ، فَإِذَا أَنَا بِخَيَالٍ، فَإِذَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ قَدْ تَصَدَّى لِي، فَقُلْتُ: أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: وَرَائِي، وَإِذَا أَنَا بِخَيَالٍ، فَإِذَا هُوَ أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ، فَقُلْتُ: أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: وَرَائِي، فَحَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بن أَبِي مُوسَى ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: فَسَمِعْتُ خَلْفَ أَبِي مُوسَى هَزِيزًا كَهَزِيزِ الرَّحَى، فَإِذَا أَنَا بِرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ كَانَ عَلَيْهِ حَرَسٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَانِي آتٍ، فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ، وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ"، فَقَالَ مُعَاذٌ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَرَفْتَ مَنْزِلِي، فَاجْعَلْنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ"، قَالَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ، وَأَبُو مُوسَى: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَرَفْتَ أَنَّا تَرَكْنَا أَمْوَالَنَا وَأَهْلِينَا، وَذَرَارِيَّنَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَاجْعَلْنَا مِنْهُمْ، قَالَ:" أَنْتُمَا مِنْهُمْ"، قَالَ: فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ، وَقَدْ ثَارُوا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي، فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أَمَّتِي الْجَنَّةَ، وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ"، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنَا مِنْهُمْ، فَقَالَ:" أَنْصِتُوا"، فَنَصَتُوا حَتَّى كَأَنَّ أَحَدًا لَمْ يَتَكَلَّمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هِيَ لِمَنْ مَاتَ لا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا ".
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے، ایک رات میں بیدار ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رہائش کی جگہ پر مجھے نظر نہیں آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کا معاملہ یوں ہوتا تھا جیسے ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اونٹوں نے گردنیں جھکا دی تھیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا ابھی میں اسی پریشانی میں تھا کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ میرے سامنے آئے، میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میرے پیچھے ہیں۔ میں ابھی اسی حالت میں تھا کہ وہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا: میرے پیچھے ہیں۔ حمید بن ہلال نامی راوی نے ابوبردہ بن ابوموسیٰ کے حوالے سے سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ میں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایسی آواز سنی جس طرح چکی پیسنے کی آواز ہوتی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دشمن کی سرزمین پر ہوں تو آپ کا کوئی محافظ ہونا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس ایک شخص (یعنی فرشتہ) آیا، اس نے مجھے دو باتوں میں سے ایک بات کا اختیار دیا؛ یا یہ کہ میری امت کا نصف حصہ جنت میں داخل ہو جائے یا پھر شفاعت (کے نتیجے میں بے شمار لوگ جنت میں داخل ہوں)، تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ میری حیثیت سے واقف ہیں، مجھے بھی ان میں شامل کر لیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے ایک ہو۔“ سیدنا عوف بن مالک اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ہم نے اپنا مال اور بال بچے چھوڑ دیے، ہم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں، آپ ہمیں بھی ان میں شامل کر لیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں بھی ان میں شامل ہو۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کے پاس آئے جو بیدار ہو چکے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس میرے پروردگار کی طرف سے ایک شخص (یعنی فرشتہ) آیا، تو اس نے مجھے اس بات کا اختیار دیا کہ میری امت کا نصف حصہ جنت میں داخل ہو جائے یا پھر شفاعت ہو، تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“ حاضرین نے عرض کی: ہمیں بھی ان میں شامل کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ خاموش رہو۔“ وہ لوگ خاموش ہو گئے، یہاں تک کہ یوں لگتا تھا جیسے کسی نے کوئی بات نہیں کرنی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہو گی جو ایسی حالت میں فوت ہو کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7207]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 211، 6463، 6470، 7207، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 36، 221، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2441، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4317، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24610» «رقم طبعة با وزير 7163»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (819)، «التعليق الرغيب» (4/ 215). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
345. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي قحافة عثمان بن عامر رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو قحافہ عثمان بن عامر رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7208
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدَّتِهِ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: لَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي طُوًى، قَالَ أَبُو قُحَافَةَ لابْنَةٍ لَهُ مِنْ أَصْغَرِ وَلَدِهِ: أَيْ بُنَيَّةُ أَظْهِرِينِي عَلَى أَبِي قُبَيْسٍ، قَالَتْ: وَقَدْ كُفَّ بَصَرُهُ، فَأَشْرَفْتُ بِهِ عَلَيْهِ، قَالَ: يَا بُنَيَّةُ، مَاذَا تَرَيْنَ؟ قَالَتْ: أَرَى سَوَادًا مُجْتَمِعًا، قَالَ: تِلْكَ الْخَيْلُ، قَالَتْ: وَأَرَى رَجُلا يَسْعَى بَيْنَ يَدَيْ ذَلِكَ السَّوَادِ مُقْبِلا وَمُدْبِرًا، قَالَ: ذَاكَ يَا بُنَيَّةُ الْوَازِعُ الَّذِي يَأْمُرُ الْخَيْلَ، وَيَتَقَدَّمُ إِلَيْهَا، ثُمَّ قَالَتْ: قَدْ وَاللَّهِ انْتَشَرَ السَّوَادُ، فَقَالَ: قَدْ وَاللَّهِ دُفِعَتِ الْخَيْلُ، فَأَسْرِعِي بِي إِلَى بَيْتِي، فَانْحَطَّتْ بِهِ، فَتَلَقَّاهُ الْخَيْلُ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى بَيْتِهِ، وَفِي عُنُقِ الْجَارِيَةِ طَوْقٌ لَهَا مِنْ وَرِقٍ، فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ، فَاقْتَلَعَهُ مِنْ عُنُقِهَا، قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ أَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَبِيهِ يَقُودُهُ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " هَلا تَرَكْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ حَتَّى أَكُونَ أَنَا آتِيهِ"، قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَمْشِي إِلَيْكَ مِنْ أَنْ تَمْشِي إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَجْلَسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ مَسَحَ صَدْرَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" أَسْلِمْ"، فَأَسْلَمَ، قَالَتْ: وَدَخَلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَأَنَّ رَأْسَهُ ثَغَامَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيِّرُوا هَذَا مِنْ شَعْرِهِ" ، ثُمَّ قَامَ أَبُو بَكْرٍ وَأَخَذَ بِيَدِ أُخْتِهِ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ وَالإِسْلامَ طَوْقَ أُخْتِي، فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ: يَا أُخَيَّةُ احْتَسِبِي طَوْقَكِ، فَوَاللَّهِ إِنَّ الأَمَانَةَ الْيَوْمَ فِي النَّاسِ لَقَلِيلٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ذی طویٰ کے مقام پر ٹھہرے تو سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی سے کہا، جو ان کی اولاد میں سب سے چھوٹی تھی: ”اے میری بیٹی! مجھے جبل ابوقبیس پر چڑھا دو۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس وقت ان کی بینائی ختم ہو چکی تھی، وہ خاتون بیان کرتی ہیں کہ میں نے اس پہاڑ پر سے جھانک کر دیکھا تو انہوں نے دریافت کیا: ”اے میری بیٹی! تم کیا دیکھ رہی ہو؟“ اس لڑکی نے جواب دیا: ”مجھے بہت سے لوگوں کا مجمع نظر آ رہا ہے۔“ سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ گھڑسوار ہوں گے۔“ اس خاتون نے کہا: ”مجھے ایک شخص نظر آ رہا ہے، جو ان کے آگے آ رہا ہے اور جا رہا ہے۔“ سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے میری بیٹی! یہ ان کا نگران ہے جو گھوڑوں کو حکم دے رہا ہے۔“ پھر اس لڑکی نے بتایا: ”اللہ کی قسم! اب وہ سیاہی منتشر ہونے لگی ہے۔“ تو سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! اب یہ گھوڑے روانہ ہو جائیں گے، تو مجھے جلدی میرے گھر لے جاؤ۔“ وہ خاتون انہیں ساتھ لے کر نیچے اتریں، ان کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی گھڑسواروں سے ان کا سامنا ہو گیا، اس لڑکی کی گردن میں چاندی کا بنا ہوا ہار تھا، ایک شخص اس لڑکی کے سامنے آیا، اس نے اس لڑکی کی گردن سے ہار اتار لیا۔ وہ لڑکی بیان کرتی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ کے اندر) داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے اندر آئے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنے والد کو ساتھ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان بزرگوار کو اپنے گھر میں ہی کیوں نہیں رہنے دیا تاکہ میں خود ان کے پاس آ جاتا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ چل کر آپ کی طرف آئیں، بجائے اس کے کہ آپ چل کر ان کی طرف تشریف لے جائیں۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو سامنے بٹھا دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ پھیرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ اسلام قبول کر لیں۔“ تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ وہ لڑکی بیان کرتی ہے کہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کا سر ثغامہ (نامی سفید پھول کی طرح سفید) تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بالوں کی رنگت تبدیل کر دو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑا اور بولے: ”میں اللہ اور اسلام کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ میری بہن کا ہار کس کے پاس ہے؟“ کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے میری بہن! تم اپنے ہار کے حوالے سے ثواب کی امید رکھو، اللہ کی قسم! آج لوگوں میں امانت (واپس کرنے کا جذبہ) کم ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7208]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7208، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4388، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18351، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27598» «رقم طبعة با وزير 7164»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (496). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
346. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي سفيان بن حرب رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7209
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ الْمُسْلِمُونَ لا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، وَلا يُجَالِسُونَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثَلاثَ خِصَالٍ أَسْأَلُكَ أَنْ تُعْطِيَنِيهِنَّ؟ قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: عِنْدِي أَجْمَلُ الْعَرَبِ وَأَحْسَنُهَا أُمُّ حَبِيبَةَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي حَتَّى أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: نَعَمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ پہلے مسلمان ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتے نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ہم نشینی اختیار کرتے تھے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تین چیزوں کے بارے میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے وہ عطا کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”وہ کیا؟“ انہوں نے عرض کی: میری بیٹی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا عرب کی خوبصورت اور حسین و جمیل لڑکی ہے، میں اس کی شادی آپ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: معاویہ رضی اللہ عنہ کو آپ اپنا کاتب مقرر کر لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے امیر مقرر کر دیں تاکہ میں مشرکین کے ساتھ جنگ کروں، جس طرح پہلے میں مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرتا رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7209]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2501، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7209، والبيهقي فى(سننه الكبير) ت التركي برقم: 13912، السنن الكبرى البيهقي ط العلمية 13800، والطبراني فى(الكبير) برقم: 12885، 12886، 404» «رقم طبعة با وزير 7165»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني منكر - «مختصر مسلم» (ص 452). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
347. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7210
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ السَّمَعِيِّ ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ وَقِّهِ الْعَذَابَ" .
سیدنا عرباض بن ساریہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ” «اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ» ”اے اللہ! معاویہ کو کتاب (یعنی قرآن مجید) اور حساب کا علم عطا کر اور اسے عذاب سے بچانا۔“” [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7210]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1938، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3465، 7210، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2162، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2484، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2344، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8213، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17417» «رقم طبعة با وزير 7166»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (3227). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
348. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر تعظيم النبي صلى الله عليه وسلم صفية ورعايته حقها-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفیہ کی تعظیم اور ان کے حق کی رعایت کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7211
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ، قَالَتْ لَهَا: ابْنَةُ يَهُودِيٍّ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهَا وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا يُبْكِيكِ؟"، قَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنِّي بِنْتُ يَهُودِيٍّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكِ لابْنَةُ نَبِيٍّ، وَإِنَّ عَمَّكِ لِنَبِيٌّ، وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ، فَبِمَ تَفْخَرُ عَلَيْكِ؟"، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقِي اللَّهَ يَا حَفْصَةُ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں یہ کہا ہے کہ وہ ایک یہودی کی بیٹی ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے تو وہ رو رہی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کی: حفصہ نے میرے بارے میں یہ کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک نبی کی اولاد ہو اور تمہارے (آباؤ اجداد میں) ایک چچا نبی تھے اور تم ایک نبی کی بیوی ہو، تو پھر حفصہ کس بات پر تمہارے سامنے فخر کر سکتی ہے؟“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے) فرمایا: ”اے حفصہ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7211]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7211، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3894، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12587، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3437» «رقم طبعة با وزير 7167»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (6183). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
349. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر وصف أخذ المصطفى صلى الله عليه وسلم صفية من الصفي-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صفیہ کو صفی سے لینے کی کیفیت کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7212
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ أَبِي طَلْحَةَ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَإِنَّ قَدَمِي لَتَمَسُّ قَدَمَ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْنَا خَيْبَرَ، وَقَدْ خَرَجُوا بِمَسَاحِيهِمْ وَفُؤُوسِهِمْ وَمَكَاتِلِهِمْ، وَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، فَقَاتَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَزَمَهُمْ، فَلَمَّا قُسِمَتِ الْمَغَانِمُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ وَقَعَ فِي سَهْمِ دَحِيَّةَ الْكَلْبِيِّ جَارِيَةٌ جَمِيلَةٌ، فَاشْتَرَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَةِ أَرْؤُسٍ، ثُمَّ دَفَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ تُهَيِّئُهَا، وَكَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ تَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا بِالأَنْطَاعِ، فَأُحْضِرَتْ، فَوَضَعَ الأَنْطَاعَ وَجِيءَ بِالتَّمْرِ وَالسَّمْنِ، فَأَوْسَعَهُمْ حَيْسًا، فَأَكَلَ النَّاسُ حَتَّى شَبِعُوا، فَقَالَ النَّاسُ: تَزَوَّجَهَا أَمِ اتَّخَذَهَا أُمَّ وَلَدٍ؟ فَقَالُوا: إِنْ حَجَبَهَا، فَهِيَ امْرَأَتُهُ، وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ أُمُّ وَلَدٍ، فَلَمَّا أَرَادَتْ أَنْ تَرْكَبَ، حَجَبَهَا حَتَّى قَعَدَتْ عَلَى عَجُزِ الْبَعِيرِ خَلْفَهُ، ثُمَّ رَكِبَتْ، فَلَمَّا دَنَوْا مِنَ الْمَدِينَةِ أَوْضَعَ، وَأَوْضَعَ النَّاسُ، وَأَشْرَفَتِ النِّسَاءُ يَنْظُرْنَ، فَعَثَرَتْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحِلَتُهُ، فَوَقَعَ وَوَقَعَتْ صَفِيَّةُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَجَبَهَا ، فَقَالَتِ النِّسَاءُ: أَبْعَدَ اللَّهُ الْيَهُودِيَّةَ، وَشَمِتْنَ بِهَا، قَالَ ثَابِتٌ: فَقُلْتُ لأَنَسٍ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَوَقَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ رَاحِلَتِهِ؟ فَقَالَ: إِي وَاللَّهِ وَقَعَ مِنْ رَاحِلَتِهِ يَا أَبَا مُحَمَّدِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور میرے پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کو چھو رہے تھے، ہم لوگ خیبر آ گئے، وہ لوگ اپنی کدالیں اور بیلچے اور ٹوکریاں لے کر (قلعے سے) باہر نکلے، انہوں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور لشکر آ گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، خیبر برباد ہو گیا، جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ﴾ [سورة الصافات: 177] ”ان لوگوں کی حالت بری ہوتی ہے جنہیں ڈرایا گیا تھا“۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ لڑائی کر کے انہیں پسپا کر دیا، جب مال غنیمت تقسیم ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے حصے میں ایک حسین و جمیل کنیز آئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات غلاموں (یا کنیزوں) کے عوض میں اس کو خرید لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے سپرد کیا تاکہ وہ انہیں تیار کر دیں۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا غزوات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوتی تھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دسترخوان منگوایا، اسے پیش کیا گیا، اس دسترخوان کو بچھایا گیا، پھر کھجوریں اور گھی لایا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کے لئے حیس تیار کروایا۔ لوگوں نے اسے کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے۔ لوگوں نے (آپس میں ایک دوسرے سے) دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی ہے یا اسے ام ولد بنایا ہے؟ تو دوسروں نے جواب دیا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو پردہ کروایا تو وہ آپ کی اہلیہ ہوں گی، اگر انہیں پردہ نہیں کرواتے تو پھر ام ولد شمار ہوں گی۔ جب سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سواری پر سوار ہونے لگیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا پردہ کروا لیا، یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اونٹ پر بیٹھ گئیں، پھر جب یہ لوگ مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کو تیز کر لیا، لوگوں نے بھی سواری کو تیز کر لیا، خواتین جھانک کر دیکھنے لگیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کو ٹھوکر لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا گر گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے اس خاتون کا پردہ کروایا، تو خواتین نے کہا: اللہ تعالیٰ اس یہودی عورت کو دور ہی رکھے، انہوں نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو برا بھلا کہا۔ ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابوحمزہ! کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے نیچے گر پڑے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے گر گئے تھے۔ اے ابومحمد! [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7212]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 7168»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (7425 و 7426). تنبيه!! رقم (7425) = (7468) من «طبعة المؤسسة». رقم (7426) = (7469) من «طبعة المؤسسة» لكن الحديث ليس موجود بالرقمين المشار إليهما وإنما موجود بالأرقام التالية. رقم (4725) = (4745) من «طبعة المؤسسة». رقم (4726) = (4746) من «طبعة المؤسسة» - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
350. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر الخبر الدال على أن صفية بنت حيي من أمهات المؤمنين-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ صفیہ بنت حیی امہات المؤمنین میں سے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7213
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلاثًا يَبْنِي بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَدَعَوْتُ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ، فَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ، وَلا لَحْمٍ، أَمَرَنَا بِالأَنْطَاعِ، فَأُلْقِيَ فِيهَا مِنَ التَّمْرِ وَالأَقِطِ وَالسَّمْنِ، فَكَانَتْ وَلِيمَتَهُ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ هِيَ أَوْ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، وَقَالُوا: إِنْ يَحْجُبْهَا، فَهِيَ مِنَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا، فَهِيَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّى لَهَا مِنْ خَلْفِهِ، وَمَدَّ الْحِجَابَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر اور مدینہ منورہ کے درمیان کسی جگہ پر تین دن تک قیام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کی رخصتی کروائی تھی، میں اہل ایمان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کے لیے بلا کر لایا تھا، اس میں روٹی یا گوشت نہیں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دسترخوان لانے کا حکم دیا تو اس دسترخوان پر کھجوریں، پنیر اور گھی رکھ دیا گیا، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ولیمہ تھا۔ مسلمانوں نے کہا: یہ امہات المؤمنین میں سے ایک شمار ہوں گی یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز شمار ہوں گی؟ تو دوسروں نے جواب دیا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا پردہ کروایا تو یہ امہات المؤمنین میں شمار ہوں گی اور اگر پردہ نہ کروایا تو یہ آپ کی کنیز شمار ہوں گی۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے لیے اپنے پیچھے جگہ بنائی اور اس خاتون کے اور لوگوں کے درمیان پردہ کھینچ دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7213]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 7169»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف» (69 - 70): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں