الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ السِّوَاكِ .
مسواک کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1083
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِ سِوَاكِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسواک سے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اعمش نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1083]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اعمش نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1083]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
27. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْهِرِّ .
بلی کے جوٹھے (پانی) سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1084
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَرْضٍ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهَا: بُطْحَانُ، فَقَالَ:" يَا أَنَسُ، اسْكُبْ لِي وُضُوءًا"، فَسَكَبْتُ لَهُ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ أَقْبَلَ إِلَى الْإِنَاءِ وَقَدْ أَتَى هِرٌّ فَوَلَغَ فِي الْإِنَاءِ، فَوَقَفَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقْفَةً حَتَّى شَرِبَ الْهِرُّ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَذَكَرْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَ الْهِرِّ فَقَالَ:" يَا أَنَسُ، إِنَّ الْهِرَّ مِنْ مَتَاعِ الْبَيْتِ، لَنْ يُقَذِّرَ شَيْئًا وَلَنْ يُنَجِّسَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْمَكِّيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدَرَى مَنْ هُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْمَكِّيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُدَرَى مَنْ هُوَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں موجود ایک جگہ کی طرف تشریف لے گئے، جس کا نام ”بطحان“ تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: اے انس! میرے لیے پانی تیار رکھنا، میں نے آپ کے لیے پانی تیار رکھا، قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن کی طرف تشریف لائے، اسی دوران ایک بلی آئی اور اس نے برتن میں منہ ڈال دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی وجہ سے رک گئے، یہاں تک کہ بلی نے پانی پی لیا، تو اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، میں نے بلی کا معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے انس! بلی گھر کے سامان کا حصہ ہے، یہ کسی چیز کو گندا نہیں کرتی اور ناپاک نہیں کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حفص مکی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1084]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 607»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1085
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُرُّ بِهِ الْهِرُّ فَيُصْغِي لَهُ الْإِنَاءَ فَيَشْرَبُ مِنْهُ، فَيَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا" إِصْغَاءَ الْإِنَاءِ لَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا" إِصْغَاءَ الْإِنَاءِ لَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے کوئی بلی گزرتی، تو آپ برتن اُس کی طرف کر دیتے تھے، وہ اس میں سے پی لیتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ ذکر نہیں کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن اُس کی طرف کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1085]

إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1086
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ وُضِعَ لَهُ وَضَوْءٌ فَوَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ، فَأَخَذَ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا قَتَادَةَ، قَدْ وَلَغَ فِيهِ السِّنَّوْرُ! فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" السِّنَّوْرُ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ، وَإِنَّهُ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَهُوَ فِي السُّنَنِ خَلَا قَوْلَهُ:" السِّنَّوْرُ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ" - وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، غَيْرَ أَنَّ فِيهِ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةُ مُدَلِّسٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ.

عبداللہ بن ابوقتادہ، اپنے والد کے بارے میں یہ نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ان کے لیے وضو کا پانی رکھا گیا، اس میں بلی نے منہ ڈال لیا، وہ اسی پانی سے وضو کرنے لگے، تو لوگوں نے کہا: اے سیدنا ابوقتادہ! اس میں بلی نے منہ ڈال لیا تھا، تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بلی گھر کے سامان میں سے ایک ہے، یہ تمہارے گھر میں آنے والے مذکر اور مؤنث (جانوروں) میں سے ایک ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور یہ ”سنن“ میں بھی مذکور ہے، تا ہم اُس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”بلی گھر کے سامان میں سے ایک ہے“
یہ روایت عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جو ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ بلی اور کتے کے بارے میں حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1086]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار حديث أبى قتادة الانصاري 22057 صحيح ابن خزيمة كتاب الوضوء جماع ابواب ذكر الماء الذى لا ينجس باب الرخصة فى الوضوء بسور الهرة 105 صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب الاسار ذكر الخبر الدال على أن اسار السباع كلها طاهرة 1315 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الطهارة واما حديث عائشة 518 موطا مالك كتاب الطهارة باب الطهور للوضوء 41 سنن الدارمي كتاب الطهارة باب الهرة إذا ولغت فى الإناء حديث 769 سنن ابي داود كتاب الطهارة باب سور الهرة 68 السنن الصغرى كتاب المياه باب سيور الهرة 340 مصنف عبد الرزاق الصنعاني باب سور الهر 338 مصنف ابن أبى شيبة كتاب الطهارات من رخص فى الوضوء بسور الهر 324 السنن الكبرى للنسائى كتاب الطهارة سور ا المهر 62»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
28. بَابُ التَّوَضُّؤِ مِنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ وَالِانْتِفَاعِ بِهَا إِذَا دُبِغَتْ .
مردار کی کھال کی جب دباغت کر لی گئی ہو (تو اس سے بنے ہوئے مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے) وضو کرنا یا اُس کھال سے نفع حاصل کرنا
حدیث نمبر: 1087
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ، فَأَتَيْتُ خِبَاءً فَإِذَا فِيهِ امْرَأَةٌ أَعْرَابِيَّةٌ. قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُرِيدُ مَاءً يَتَوَضَّأُ، فَهَلْ عِنْدَكِ مَاءٌ؟ قَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَاللَّهِ مَا تُظِلُّ السَّمَاءُ وَلَا تُقِلُّ الْأَرْضُ رُوحًا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ رُوحِهِ، وَلَا أَعَزَّ، وَلَكِنَّ هَذِهِ الْقِرْبَةَ مَسْكُ مَيْتَةٍ، وَلَا أُحِبُّ أُنَجِّسُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُحْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" ارْجِعْ إِلَيْهَا، فَإِنْ كَانَتْ دَبَغَتْهَا فَهِيَ طَهُورُهَا". قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ: أَيْ وَاللَّهِ لَقَدْ دَبَغْتُهَا. فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ مِنْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الْقَاسِمِ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الْقَاسِمِ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پانی منگوایا، میں ایک خیمے کے پاس آیا، جس میں ایک دیہاتی عورت موجود تھی، میں نے کہا: اللہ کے رسول، وضو کے لیے پانی طلب کر رہے ہیں، کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ اس عورت نے کہا: میرے ماں باپ، اللہ کے رسول پر قربان ہوں، اللہ کی قسم! آسمان نے ایسی کسی روح پر سایہ نہیں کیا، اور زمین نے اُسے اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو میرے نزدیک آپ کی روح سے زیادہ پسندیدہ اور زیادہ معزز ہو، یہ ایک مشکیزہ موجود ہے، جو مردار کی کھال کا بنا ہوا ہے لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں اس کے ذریعے اللہ کے رسول کو نجس کر دوں (سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس عورت کے پاس واپس جاؤ، اگر اس عورت نے اس چمڑے کی دباغت کر لی تھی، تو پھر وہ (دباغت) اس (چمڑے) کو پاک کر دے گی، راوی بیان کرتے ہیں: میں اس عورت کے پاس گیا، میں نے اس کے سامنے یہ بات ذکر کی، اُس نے کہا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں نے اس کی دباغت کی ہے (سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) تو میں اُس میں سے (نبی اکرم) کے لیے پانی لے آیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے علی بن یزید نے قاسم سے نقل کیا ہے، ان دونوں راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور ان دونوں کو ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1087]

حدیث نمبر: 1088
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَوْهَبَ وَضُوءًا، فَقِيلَ لَهُ: لَمْ نَجِدْ ذَلِكَ إِلَّا فِي مَسْكِ مَيْتَةٍ. قَالَ:" أَدَبَغْتُمُوهُ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَهَلُمَّ، فَإِنَّ ذَلِكَ طَهُورُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے لیے پانی طلب کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: ہمیں پانی صرف ایک مردہ (جانور کی کھال سے بنے ہوئے) مشکیزے میں مل رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے اس کی دباغت کر لی تھی؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر لے آؤ! کیونکہ یہ (دباغت) اُس (مردار کے چمڑے) کے لیے طہارت کا باعث ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1088]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1088]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9211»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1089
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَمَرَّ بِأَهْلِ أَبْيَاتٍ مِنَ الْعَرَبِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ: هَلْ مِنْ مَاءٍ لِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالُوا: مَا عِنْدَنَا مَاءٌ إِلَّا فِي إِهَابِ مَيْتَةِ دَبَغْنَاهَا بِلَبَنٍ. فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ أَنَّ دِبَاغَهُ طَهُورَهُ، فَأُتِيَ بِهِ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، آپ کا گزر عربوں کے کچھ گھروں کے پاس سے ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغام بھیجا، کیا اللہ کے رسول کے وضو کرنے کے لیے پانی ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: ہمارے پاس تو جو پانی موجود ہے، وہ صرف مردہ جانور کے چمڑے (سے بنے ہوئے مشکیزے) میں ہے، جس کی ہم نے دودھ کے ذریعے دباغت کر لی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغام بھیجا کہ اس کی دباغت ہی، اُسے پاک کرنے کا ذریعہ ہے، پھر وہ پانی لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے ذریعے وضو کر کے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1089]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1089]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1090
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا بُنَيَّ ادْعُ لِي مِنْ هَذِهِ الدَّارِ بِوَضُوءٍ" فَقُلْتُ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُ وَضُوءًا، فَقَالَ: أَخْبِرْهُ أَنَّ دَلْوَنَا جِلْدُ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" سَلْهُمْ: هَلْ دَبَغْتُمُوهُ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ دِبَاغَهُ طَهُورَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! میرے لیے اس گھر سے وضو کا پانی لے کر آؤ! میں نے (ان گھر والوں سے) کہا: اللہ کے رسول وضو کا پانی طلب کر رہے ہیں، اس شخص نے کہا: تم انہیں بتا دو! کہ ہمارا (چمڑے سے بنا ہوا) ڈول مردار کی کھال سے بنا ہوا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان سے دریافت کرو، کیا تم لوگوں نے اس کی دباغت کی تھی، اُن لوگوں نے (دریافت کرنے پر) جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی دباغت اس کی طہارت کا ذریعہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس کو درست بن زیاد نے یزید رقاشی سے نقل کیا ہے اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1090]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس کو درست بن زیاد نے یزید رقاشی سے نقل کیا ہے اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1090]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1091
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ، فَقَالَ:" مَا ضَرَّ أَهْلَ هَذِهِ لَوِ انْتَفَعُوا بِإِهَابِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَرَّاءُ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ. وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ نَحْوَهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَرَّاءُ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ. وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ نَحْوَهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردہ بکری کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے مالکان کو کوئی نقصان نہ ہوتا، اگر وہ اس کی کھال کے ذریعے نفع حاصل کر لیتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن سعید براء ہے، جس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند روایت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1091]

إسنادہ ضعیف، البتہ موقوف شاہد کے رجال ثقات ہیں۔
حدیث نمبر: 1092
وَعَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى جَذَعَةٍ مَيِّتَةٍ، فَقَالَ:" مَا ضَرَّ أَهْلَ هَذِهِ لَوِ انْتَفَعُوا بِمَسْكِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سنان بن سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے مرے ہوئے بچے کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: اس کے مالکان کو کوئی نقصان نہ ہوتا اگر وہ اس کی کھال کے ذریعے نفع حاصل کر لیتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1092]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1092]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6495»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح