🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3419
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ صَلَّى أَرْبَعًا كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ صَلَّى سِتًّا كُفِيَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَمَنْ صَلَّى ثَمَانِيًا كَتَبَهُ اللَّهُ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ صَلَّى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا لِلَّهِ مَنٌّ يَمُنُّ بِهِ عَلَى عِبَادِهِ وَصَدَقَةٌ، وَمَا مَنَّ اللَّهُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ عِبَادِهِ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَفَّهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص چاشت کے وقت دو رکعات ادا کرتا ہے، اس کا شمار ”غافلین“ میں نہیں کیا جاتا، جو شخص چار رکعات ادا کرتا ہے، اس کا شمار عبادت گزاروں میں کیا جاتا ہے، جو شخص چھ رکعات ادا کرتا ہے، اس دن میں اس کی کفایت ہو جاتی ہے، جو شخص آٹھ رکعات ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کر لیتا ہے، جو شخص بارہ رکعات ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، اور رات اور دن میں، ہر وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر احسان کرتا ہے، اور صدقہ کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے کسی ایک پر کوئی ایسا فضل نہیں کرتا، جو اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اُسے اپنے ذکر کی توفیق نصیب کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، علی بن مدینی اور دیگر حضرات نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3419]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3420
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَى كُلِّ سُلَامَى مِنِ ابْنِ آدَمَ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ وَيُجْزِئُ مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَتَا الضُّحَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ لَهُ تَرْجَمَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر، یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”انسان کے ہر ایک جوڑ پر، روزانہ صدقہ دینا لازم ہے، اور اُن سب کے حوالے سے، چاشت کی دو رکعات کفایت کر جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کے حالات میں نے نہیں پائے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3420]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 612»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3421
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَطْلَعِهَا كَهَيْئَتِهَا لِصَلَاةِ الْعَصْرِ حِينَ تَغْرُبُ مِنْ مَغْرِبِهَا فَصَلَّى رَجُلٌ رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجْدَاتٍ فَإِنَّهُ لَهُ أَجْرُ ذَلِكَ الْيَوْمِ" وَحَسِبْتُهُ قَالَ:" وَكُفِّرَ عَنْهُ خَطِيئَتُهُ وَإِثْمُهُ" وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ فِيهِمْ لَيْثَ بْنَ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب سورج اپنے طلوع ہونے کے مقام سے اتنا طلوع ہو جاتا ہے، جس طرح وہ عصر کی نماز کے وقت، مغرب کی طرف ہوتا ہے، اس وقت اگر کوئی شخص دو رکعات ادا کر لے اور چار سجدے کر لے، تو اسے اس دن کا اجر مل جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: کہ اُس کی خطائیں اور اس کے گناہ اس سے دور ہو جاتے ہیں، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: اگر وہ اس دن میں انتقال کر جائے، تو جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون بن زید ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: امام ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم ان میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3421]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى باب الصاد ما اسند ابو امامة ثابت بن عجلان، 7650»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3422
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الضُّحَى سِتَّ رَكَعَاتٍ فَمَا تَرَكْتُهُنَّ بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْأُمَوِيُّ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کی نماز میں چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس کے بعد میں نے کبھی ان رکعات کو ترک نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مسلمہ اُموی ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ، یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3422]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3423
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قُطِعَ بِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمَلَنِي عَلَى جَمَلٍ فَمَرَّ بِي وَأَنَا أَضْرِبُهُ فِي آخِرِ النَّاسِ فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَوْطٍ فَمَا زَالَ فِي أَوَائِلِ النَّاسِ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرُدُّهُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي سِتَّ رَكَعَاتٍ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اونٹ سواری کے لئے دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر میرے پاس سے ہوا، تو میں لوگوں میں سب سے پیچھے تھا اور اسے مار کر چلا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے اپنی چھڑی ماری، تو وہ لوگوں سے آگے نکلنے لگا، یہاں تک کہ جب ہم مکہ آ گئے، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں وہ (اونٹ) آپ کو واپس کرنا چاہتا تھا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت چھ رکعات ادا کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3423]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3424
وَفِي رِوَايَةٍ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرِضُ عَلَيْهِ بَعِيرًا لِي فَرَأَيْتُهُ صَلَّى الضُّحَى سِتَّ رَكَعَاتٍ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جَابِرٍ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ آپ کے سامنے اپنا اونٹ پیش کروں، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کے وقت چھ رکعات ادا کی تھیں۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں، محمد بن قیس کے حوالے سے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ ابن حبان نے اس راوی کا (یعنی محمد بن قیس کا) تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3424]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الالف باب من اسمه إبراهيم 2777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3425
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الضُّحَى أَرْبَعًا وَقَبْلَ الْأُولَى أَرْبَعًا بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَا يُعْرَفُونَ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص چاشت کے وقت چار رکعات ادا کرے، اور ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کرے، اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3425]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3426
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الضُّحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3426]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3427
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّهُ صَلَّى الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: إِنَّمَا صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّاهَا رَكْعَتَيْنِ حِينَ بُشِّرَ بِالْفَتْحِ وَحِينَ بُشِّرَ بِرَأْسِ أَبِي جَهْلٍ قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ الصَّلَاةَ حِينَ بُشِّرَ بِرَأْسِ أَبِي جَهْلٍ فَقَطْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ شَعْثَاءُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا وَلَا جَرَحَهَا.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے چاشت کے وقت دو رکعات ادا کیں، تو ان کی اہلیہ نے اُن سے کہا: آپ نے دو رکعات ادا کی ہیں؟ تو انہوں نے یہ بتایا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب فتح کی خوشخبری دی گئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز میں دو رکعات ادا کی تھیں، اور جب آپ کو ابوجہل کے سر کی خوشخبری دی گئی تھی (تو اُس وقت بھی دو رکعات ادا کی تھیں)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے، اس صحابی کے حوالے سے صرف
یہ روایت نقل کی ہے: کہ ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوجہل کے سر کی خوشخبری دی گئی، تو آپ نے نماز ادا کی تھی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعشاء ہے، میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور نہ ہی اُس پر جرح کرتے ہوئے پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3427]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3428
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ وَسَتَرَتْ أُمُّ هَانِئٍ وَأُمُّ سُلَيْمٍ أُمَّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بِمِلْحَفَةٍ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَ أُمِّ هَانِئٍ فَصَلَّى الضُّحَى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَلَهَا فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُهُ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فتح مکہ کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ایک لحاف کے ذریعے پردہ تان لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے گھر داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کے وقت چار رکعات ادا کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3428]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں