الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3429
وَعَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْفَتْحِ فَصَلَّى الضُّحَى سِتَّ رَكَعَاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَلَهَا حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّهُ صَلَّاهَا ثَمَانِ رَكَعَاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَلَهَا حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ: أَنَّهُ صَلَّاهَا ثَمَانِ رَكَعَاتٍ.
اُنہى کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: فتح مکہ کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کے وقت چھ رکعات ادا کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جس میں یہ ذکر ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعات ادا کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3429]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3430
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمُرُّ بِهَذِهِ الْآيَةِ فَمَا أَدْرِي مَا هِيَ؟ قَوْلُهُ: بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ حَتَّى حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا فَدَعَا بِوَضُوءٍ فِي جَفْنَةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ فِيهَا فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثُمَّ قَالَ:" يَا أُمَّ هَانِئٍ هَذِهِ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِي وَجَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے میں یہ آیت «بالعشي والا شراق» تلاوت کیا کرتا تھا، لیکن مجھے یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ اس سے مراد کیا ہے؟ یہاں تک کہ سیدہ اُم ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ حدیث بیان کی: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن میں وضو کا پانی منگوایا، جس میں مجھے آٹے کا نشان نظر آ رہا تھا، نبی اکر صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ نے چاشت کے وقت نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اُم ہانی! یہ نماز اشراق ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ یحیی بن معین اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3430]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3431
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَتْرُكُ الضُّحَى فِي السَّفَرِ وَلَا غَيْرِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران، یا اس کے علاوہ چاشت کی نماز ترک نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3431]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3431]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3432
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُحَافِظُ عَلَى صَلَاةِ الضُّحَى إِلَّا أَوَّابٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چاشت کی نماز باقاعدگی سے صرف ”اوّاب“ (یعنی توبہ کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی طرف بکثرت رجوع کرنے والا شخص، اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد ”مطیع“ شخص ہے) ہی ادا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3432]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3877»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
22. بَابُكُمْ فَادْخُلُوهُ بِرَحْمَةِ اللَّهِ " .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3433
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ الضُّحَى فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَادَى مُنَادٍ: أَيْنَ الَّذِينَ كَانُوا يُدِيمُونَ عَلَى صَلَاةِ الضُّحَى؟ هَذَا بَابُكُمْ فَادْخُلُوهُ بِرَحْمَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ أَبُو أَحْمَدَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ أَبُو أَحْمَدَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک دروازہ ہے، جس کا نام ”چاشت“ ہے، جب قیامت کا دن ہو گا، تو ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: وہ لوگ کہاں ہیں؟ جو باقاعدگی سے چاشت کی نماز ادا کیا کرتے تھے، یہ تم لوگوں کا مخصوص دروازہ ہے، تم اللہ تعالی کی رحمت کے ساتھ، اس میں داخل ہو جاؤ!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ابو أحمد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3433]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ابو أحمد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3433]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5056، 6157»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3434
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ رَجُلٍ يَضَعُ جَنْبَهُ عِنْدَ رَكْعَتَيِ الضُّحَى قَالَ: مَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَتَمَرَّغُ كَتَمَرُّغِ الْحِمَارِ!؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو چاشت کی دو رکعات کے وقت اپنا پہلو رکھ دیتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: تم میں سے کسی ایک شخص کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ گدھے کی طرح لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3434]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3434]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله عبد الله بن مسعود الهذلي باب 9307 الآثار لابي يوسف باب السهو 244»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَتْرِ .
وتر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 3435
عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَادَكُمْ صَلَاةً فَصَلُّوهَا فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءِ إِلَى الصُّبْحِ: الْوَتْرَ الْوَتْرَ".
أَلَا وَإِنَّهُ أَبُو بَصْرَةَ الْغِفَارِيُّ قَالَ أَبُو تَمِيمٍ: فَكُنْتُ أَنَا وَأَبُو ذَرٍّ قَاعِدَيْنِ قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي أَبُو ذَرٍّ فَانْطَلَقْنَا إِلَى أَبِي بَصْرَةَ فَوَجَدْنَاهُ عَلَى الْبَابِ الَّذِي يَلِي بَابَ عَمْرٍو فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: يَا أَبَا بَصْرَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَادَكُمْ صَلَاةً فَصَلُّوهَا فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءِ إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ: الْوَتْرَ الْوَتْرَ"؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ إِسْنَادَانِ عِنْدَ أَحْمَدَ أَحَدُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ إِسْحَاقَ السُّلَمِيَّ شَيْخَ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ.

ابوتمیم جیشانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب نے مجھے یہ بات بتائی: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا کی ہے، تو تم اسے عشاء سے لے کر، صبح کی نماز کے درمیان میں ادا کرو، وہ وتر ہے، وتر ہے“۔ خبردار! وہ راوی سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ تھے۔ ابوتمیم کہتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا، پھر ہم چلتے ہوئے سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو ہم نے انہیں اس دروازے کے پاس پایا، جو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے دروازے کے قریب تھا، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوبصرہ! کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا کی ہے، تو تم اسے عشاء سے لے کر، صبح کی نماز کے درمیان میں ادا کرو، وہ وتر ہے، وتر ہے“۔ تو سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کو دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، جن میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام أحمد کے استاد علی بن اسحاق سلمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3435]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26687»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3436
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ التَّنُوخِيِّ قَاضِي إِفْرِيقِيَّةَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَدِمَ الشَّامَ وَأَهْلُ الشَّامِ لَا يُوتِرُونَ فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ: مَا لِي أَرَى أَهْلَ الشَّامِ لَا يُوتِرُونَ؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: وَوَاجِبٌ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" زَادَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - صَلَاةً وَهِيَ الْوَتْرُ فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءِ إِلَى طُلُوعِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مُتَّهَمٌ، وَمُعَاوِيَةُ لَمْ يَتَأَمَّرْ فِي زَمَنِ مُعَاذٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مُتَّهَمٌ، وَمُعَاوِيَةُ لَمْ يَتَأَمَّرْ فِي زَمَنِ مُعَاذٍ.
عبدالرحمن بن رافع تنوخی، جو افریقہ کے قاضی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ شام تشریف لائے، اہل شام وتر ادا نہیں کرتے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا وجہ ہے؟ میں نے اہل شام کو وتر ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا یہ اُن پر واجب ہیں؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے پروردگار نے مجھے ایک مزید نماز عطا کی ہے، اور وہ وتر ہیں، جو عشاء سے لے کر صبح صادق تک کے درمیانی وقت میں ادا کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے اور وہ ضعیف ہے، اور اس پر تہمت عائد کی ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی زندگی میں، امیر نہیں بنے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3436]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21590»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3437
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّ اللَّهَ قَدْ زَادَكُمْ صَلَاةً فَحَافِظُوا عَلَيْهَا وَهِيَ الْوَتْرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو ایک مزید نماز عطا کی ہے، تو تم اسے باقاعدگی سے ادا کرو، وہ وتر ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3437]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3437]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6880»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه أحمد، وفيه ابن لهيعة، وحديثه حسن، وبقية رجاله ثقات (2/239)
حدیث نمبر: 3438
وَلَهُ عِنْدَهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَى أُمَّتِي الْخَمْرَ وَالْمَيْسِرَ وَالْمِزْرَ وَالْقِنِّينَ (وَالْكُوبَةَ) وَزَادَنِي صَلَاةَ الْوِتْرِ".
وَكِلَا الطَّرِيقَيْنِ لَا يَصِحُّ ؛ لِأَنَّ فِي الْأُولَى الْمُثَنَّى بْنَ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الثَّانِي إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
وَكِلَا الطَّرِيقَيْنِ لَا يَصِحُّ ؛ لِأَنَّ فِي الْأُولَى الْمُثَنَّى بْنَ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الثَّانِي إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
امام أحمد نے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یہ روایت بھی نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت پر شراب، جوئے، مزر (مخصوص قسم کی شراب، جو گندم، جو، یا شہد کے ذریعے بنائی جاتی ہے،) قنین (اس سے مراد ”عود“ یعنی مخصوص قسم کا ساز ہے)، کو بہ (ایک قول کے مطابق اس سے مراد چوسر ہے، اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد، ڈھول ہے) کو حرام قرار دیا ہے، اور مجھے وتر کی نماز مزید عطا کی ہے“۔
اس روایت کے دونوں طرق مستند نہیں ہیں، تاہم پہلی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، اور وہ ضعیف ہے، جب کہ دوسری سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبدالرحمن بن رافع ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3438]