الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابٌ فِي نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
آدمی کا اپنی ذات، اپنے اہل خانہ اور دیگر پر خرچ کرنا
حدیث نمبر: 4664
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْيَدُ الْعُلْيَا أَفْضَلُ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ: أُمَّكَ، وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ، وَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ، فَأَدْنَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے، اور تم اس سے آغاز کرو جس کی تم کفالت کرتے ہو تمہاری ماں تمہارا باپ تمہاری بہن اور تمہارا بھائی اور (پھر) درجہ بدرجہ قریبی عزیز“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4664]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10405)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10405»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4665
وَعَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ نَاجِيَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رُبَّمَا فَضَلَتْ لِي الْفَضْلَةُ خَبَّأْتُهَا لِلنَّائِبَةِ وَابْنِ السَّبِيلِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ أَدْنَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات میرے پاس اضافی چیز ہوتی ہے، جسے میں نے کسی مشکل یا مسافر کے لئے سنبھال کے رکھا ہوتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی ماں اپنے باپ اپنی بہن اپنے بھائی اور درجہ بدرجہ قریبی عزیزوں (پر اضافی رقم خرچ کرو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4665]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4665]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7413)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6622، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7413، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 4، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5031»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4666
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنْفَقَ عَلَى نَفْسِهِ صَدَقَةً يَسْتَعِفُّ بِهَا فَهِيَ صَدَقَةٌ، وَمَنْ أَنْفَقَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَوَلَدِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ فَهِيَ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے آپ پر خرچ کرتا ہے، تاکہ وہ اس کے ذریعے لوگوں سے مانگنے) بچ کے رہے تو یہ صدقہ ہے اور جو شخص اپنی بیوی پر اور اپنی اولاد پر اور اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتا ہے، تو یہ صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، جن میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4666]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، جن میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4666]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4667
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفَقَةُ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ النَّفَقَةِ فِي النِّكَاحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ النَّفَقَةِ فِي النِّكَاحِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کا اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: خرچ کرنے سے متعلق دیگر احادیث نکاح سے متعلق باب میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4667]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3923»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
69. بَابٌ فِي الْمُكْثِرِينَ .
کثرت والے لوگوں کا بیان
حدیث نمبر: 4668
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ". قَالُوا: إِلَّا مَنْ؟ قَالَ:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ". قَالُوا: إِلَّا مَنْ؟ قَالَ:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ". قَالُوا: إِلَّا مَنْ؟ قَالَ: حَتَّى خِفْنَا أَنْ تَكُونَ قَدْ وَجَبَتْ. قَالَ:" إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا، وَقَلِيلٌ مَا هُمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(مال کی) کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے لوگوں نے عرض کی: البتہ کس شخص کا معاملہ مختلف ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے لوگوں نے عرض کی: البتہ کس کا معاملہ مختلف ہے راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ (یہ بات) واجب ہو جائے گی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اس طرح اور اس طرح اور اس طرح کرے (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرے) اور ایسے لوگ کم ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4668]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1083) اخرجه احمد فى المسند (52/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11099»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4669
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟". قُلْتُ: أُحُدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي قِطَعًا ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا". قَالَ: قُلْتُ: قِنْطَارًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قِيرَاطًا"، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ: [ يَا أَبَا ذَرٍّ ] ،" إِنَّمَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَقَلُّ، وَلَا أَقُولُ الَّذِي هُوَ أَكْثَرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ احد پہاڑ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ پہاڑ سونے کے ٹکڑوں کی صورت میں میرا ہو جسے میں اللہ کی راہ میں خرچ کروں پھر اس میں سے ایک قیراط چھوڑ دوں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک قنطار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک قیراط یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابوذر! میں وہ بات بیان کرتا ہوں، جو سب سے کم ہے، میں وہ نہیں کہتا ہوں جو سب سے زیادہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سالم بن ابوحفصہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4669]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سالم بن ابوحفصہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4669]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (149/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20822»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4670
وَعَنْ أَبِي السَّلِيلِ قَالَ: وَقَفَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فِي مَجْلِسِنَا بِالْبَقِيعِ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَوْ عَمِّي أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَقِيعِ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَنْ يَتَصَدَّقُ بِصَدَقَةٍ أَشْهَدُ لَهُ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَحَلَلْتُ مِنْ عِمَامَتِي فَجَاءَ لَوْثًا أَوْ لَوْثَيْنِ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِمَا فَأَدْرَكَنِي مَا يُدْرِكُ بَنِي آدَمَ فَعَقَدْتُ عَلَيَّ عِمَامَتِي فَجَاءَ رَجُلٌ وَلَمْ أَرَ رَجُلًا بِالْبَقِيعِ أَشَدَّ سَوَادًا [ أَصْفَرَ ] مِنْهُ، وَلَا آدَمَ،يَعِيرُ نَاقَةٍ لَمْ أَرَ بِالْبَقِيعِ نَاقَةً أَحْسَنَ مِنْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَدَقَةٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: دُونَكَ هَذِهِ النَّاقَةَ. قَالَ: فَلَمَزَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: هَذَا يَتَصَدَّقُ بِهَذِهِ، فَوَاللَّهِ لَهِيَ خَيْرٌ مِنْهُ. فَسَمِعَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَذَبْتَ، بَلْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ وَمِنْهَا" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - ثُمَّ قَالَ:" وَيْلٌ لِأَصْحَابٍ الْمِئِينِ مِنَ الْإِبِلِ" [ ثَلَاثًا ] . قَالُوا: إِلَّا مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا"، وَجَمَعَ بَيْنَ كَفَّيْهِ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، ثُمَّ قَالَ:" قَدْ أَفْلَحَ الْمُجْهِدُ الْمُزْهِدُ" - ثَلَاثًا -" الْمُزْهِدُ فِي الْعَيْشِ الْمُجْهِدُ فِي الْعِبَادَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ابوسلیل بیان کرتے ہیں: ایک شخص بقیع میں ہماری محفل کے پاس آ کر ہمارے پاس ٹھہرا اس نے کہا: میرے والد نے یا شاید میرے چچا نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بقیع میں دیکھا آپ یہ ارشاد فرما رہے تھے: جو شخص کوئی چیز صدقہ کرے گا اس کی وجہ سے قیامت کے دن میں اس کے حق میں گواہی دوں گا وہ صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنا عمامہ کھولا، ابھی ایک یا دو ہی پیچ کھولے تھے، میں اس کو صدقہ کرنا چاہتا تھا، لیکن پھر میرے من میں وہی چیز آ گئی، جو اولاد آدم کے من میں آ جاتی ہے، تو میں نے اپنا عمامہ دوبارہ باند لیا، پھر ایک شخص آیا میں نے بقیع میں اس سے زیادہ سیاہ رنگ کا شخص یا گندمی رنگ کا شخص نہیں دیکھا تھا وہ اپنی اونٹنی لے کے آیا میں نے بقیع میں اس سے زیادہ خوبصورت اونٹنی کوئی نہیں دیکھی تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں صدقہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ اس نے عرض کی: آپ یہ اونٹنی لے لیں تو ایک شخص نے اسے ٹہوکا دیا اور کہا: یہ شخص تو یہ اونٹنی صدقہ کر رہا ہے اللہ کی قسم یہ اونٹنی تو اس سے زیادہ بہتر ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سن لی تو ارشاد فرمایا تم نے غلط کہا: ہے بلکہ وہ تم سے اور اس سے زیادہ بہتر ہے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کے لئے بربادی ہے، جن کے پاس سینکڑوں اونٹ ہوں یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! البتہ کس شخص کا معاملہ مختلف ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اس طرح اور اس طرح کرتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیاں ملا کے اپنے دائیں اور بائیں جانب اس طرح اشارہ کیا (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”کوشش کرنے والے اور زہد اختیار کرنے والے کامیاب ہو گئے“۔ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ زہد اختیار کرنے سے مراد زندگی کے معاملات میں زہد اختیار کرنا ہے، اور کوشش کرنے سے مراد عبادت میں اہتمام کرنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4670]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4670]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (34/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19848»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4671
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ فِيهِ الْأَزْدِيُّ: يُعْرَفُ وَيُنْكَرُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اس طرح اور اس طرح کہتا ہے (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن سلیمان ہے، جس کے بارے میں ازدی نے یہ کہا: ہے: یہ کچھ معروف اور کچھ منکر ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4671]

إسناده حسن لغيرہ
70. بَابٌ فِيمَنْ تُفْتَحُ عَلَيْهِمُ الدُّنْيَا .
جن لوگوں پر دنیا کو کشادہ کر دیا جائے گا ان کا بیان
حدیث نمبر: 4672
عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: سَمِعَتِ الْأَنْصَارُ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ قَدِمَ بِمَالٍ مِنْ قِبَلِ الْبَحْرَيْنِ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَوَافَوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الصُّبْحِ، [ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] تَعَرَّضُوا لَهُ، فَلَمَّا رَآهُمْ تَبَسَّمَ وَقَالَ:" لَعَلَّكُمْ سَمِعْتُمْ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ قَدِمَ وَقَدِمَ بِمَالٍ؟". قَالُوا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَبْشِرُوا، وَأْمَلُوا خَيْرًا، فَوَاللَّهِ مَا الْفَقْرَ أَخْشَى عَلَيْكُمْ، وَلَكِنْ إِذَا صُبَّتْ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا فَتَنَافَسْتُمُوهَا كَمَا تَنَافَسَهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار نے یہ بات سنی کہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بحرین سے مال لے کے آئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بحرین بھیجا ہوا تھا، تو وہ لوگ صبح کی نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں شریک ہوئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو وہ لوگ آپ کے سامنے آ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو آپ مسکرا دیے آپ نے ارشاد فرمایا: شاید تم لوگوں نے یہ بات سنی ہے کہ ابوعبیدہ آیا ہے، اور مال لے کے آیا ہے ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خوشخبری حاصل کرو اور بھلے کی امید رکھو اللہ کی قسم تم لوگوں کے بارے میں مجھے غربت کا اندیشہ نہیں ہے بلکہ تم لوگوں پر دنیا کو انڈیل دیا جائے گا، اور تم اس کی طرف اسی طرح راغب ہو جاؤ گے جس طرح تم سے پہلے کے لوگ اس کی طرف راغب ہو گئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4672]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4672]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (327/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4673
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَخْشَى عَلَيْكُمُ الْفَقْرَ، وَلَكِنْ أَخْشَى عَلَيْكُمُ التَّكَاثُرَ، وَمَا أَخْشَى عَلَيْكُمُ الْخَطَأَ، وَلَكِنْ أَخْشَى عَلَيْكُمُ الْعَمْدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں غربت کا اندیشہ نہیں ہے بلکہ مجھے تم لوگوں کے بارے میں کثرت کا اندیشہ ہے مجھے تم لوگوں کے بارے میں غلطی کا اندیشہ نہیں ہے بلکہ مجھے تم لوگوں کے بارے میں جان بوجھ کر کرنے کا اندیشہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4673]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4673]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8060)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8013، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4023»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح