الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابٌ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ .
کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 4644
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". ثُمَّ قَرَأَ:" (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً) ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، أَوْ جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ". ثُمَّ قَرَأَ: (إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ) " الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مزید بھی ملتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا اللہ تعالیٰ اسے کئی گنا اجر عطا کرے گا“۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: غریب کو پوشیدہ طور پر دینا یا تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر تم صدقات کو ظاہر کرتے ہو تو یہ اچھی بات ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4644]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7891)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4645
وَعَنْ حَكِيمِ بْنَ حِزَامٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ وَالصَّدَقَةُ عَنْ ظَهْرِ غِنَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو صَالِحٍ مَوْلَى حَكِيمٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو صَالِحٍ مَوْلَى حَكِيمٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: تم اس پر خرچ کا آغاز کرو جس کی تم کفالت کرتے ہو، اور وہ صدقہ جو کرنے کے بعد آدمی خوشحال رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوصالح جو حکیم نامی شخص کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4645]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوصالح جو حکیم نامی شخص کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3129)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1361، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1034، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2543، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1676، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14902، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1653، وأخرجه فتح الباري برقم: 1362، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3095، 3129»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4646
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَنْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا مِنْ جُوعٍ، أَوْ دَفَعَ عَنْهُ مَغْرَمًا، أَوْ كَشَفَ عَنْهُ كَرْبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل اس شخص کا ہے، جو کسی بھوکے مسکین کو کھانا کھلاتا ہے، یا کسی شخص کا قرض ادا کروا دیتا ہے، یا کسی کی پریشانی ختم کروا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4646]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3187»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
67. بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى الْأَقَارِبِ وَصَدَقَةِ الْمَرْأَةِ عَلَى زَوْجِهَا .
قریبی رشتہ داروں کو صدقہ کرنا، عورت کا اپنے شوہر کو صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4647
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَفْضَلَ الصَّدَقَةِ الصَّدَقَةُ عَلَى ذِي الرَّحِمِ الْكَاشِحِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضیلت والا صدقہ اس رشتے دار کو صدقہ کرنا ہے، جو دشمنی رکھتا ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4647]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3923) اخرجه احمد فى المسند (416/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23019، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1515، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2386، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4051»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4648
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّدَقَاتِ: أَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" عَلَى ذِي الرَّحِمِ الْكَاشِحِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صدقات کے بارے میں دریافت کیا: ان میں کون سا سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: دشمنی رکھنے والے رشتے دار کو (صدقہ کرنا)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4648]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3126) اخرجه احمد فى المسند (425/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14896، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1679، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3126»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4649
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَعَلَى ذِي الرَّحِمِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسکین کو صدقہ کرنا صدقہ ہے، اور رشتے دار کو صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے، اور صلہ رحمی بھی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4649]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4649]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4723)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4723، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3880»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4650
وَعَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ الصَّدَقَةُ عَلَى ذِي الرَّحِمِ الْكَاشِحِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”سب سے زیادہ فضیلت والا صدقہ دشمنی رکھنے والے رشتے دار کو صدقہ کرنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4650]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4650]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/25)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23019، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1515، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2386، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4051»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4651
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ عَلَى ذِي قَرَابَةٍ يُضَعَّفُ أَجْرُهَا مَرَّتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: رشتے دار کو صدقہ کرنے کا دگنا اجر ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4651]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7834)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7834»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4652
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَا يُعَذِّبُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ رَحِمَ الْيَتِيمَ، وَلَانَ لَهُ فِي الْكَلَامِ، وَرَحِمَ يُتْمَهُ وَضَعْفَهُ، وَلَمْ يَتَطَاوَلْ عَلَى جَارِهِ بِفَضْلِ مَا آتَاهُ اللَّهُ" وَقَالَ:" يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ رَجُلٍ، وَلَهُ قَرَابَةٌ مُحْتَاجُونَ إِلَى صِلَتِهِ وَيَصْرِفُهَا إِلَى غَيْرِهِمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْمَتْرُوكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْمَتْرُوكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کو عذاب نہیں دے گا، جو یتیم پر رحم کرتا ہو، اور اس کے ساتھ نرم بات کرتا ہو وہ اس کے یتیم ہونے اور کمزور ہونے پر رحم کرتا ہو، اور اللہ تعالیٰ نے اسے جو کچھ عطا کیا ہے وہ اضافی ہونے کی وجہ سے اپنے پڑوسی کے سامنے خود کو نمایاں نہ کرتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے محمد کی اُمت! اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اللہ تعالی کسی ایسے شخص کا صدقہ قبول نہیں کرتا جس کے رشتے دار اس کی صلہ رحمی کے محتاج ہوں اور وہ صدقہ دوسروں کو کر دے اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ متروک نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4652]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8823»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4653
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الرِّجَالِ، وَالنِّسَاءِ، فَحَضَّ الرِّجَالَ عَلَى الصَّدَقَةِ، ثُمَّ أَقْبَلُ عَلَى النِّسَاءِ فَحَثَّهُنَّ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ زَيْنَبُ - امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ - بِلَالًا فَقَالَتْ: اقْرَأْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِ امْرَأَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ السَّلَامَ، وَلَا تُبَيِّنْ لَهُ، وَقُلْ لَهُ: هَلْ لَهَا مَنْ أَجْرٍ فِي زَوْجِهَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ لَيْسَ لَهُ شَيْءٌ وَأَيْتَامٌ فِي حِجْرِهَا - وَهُمْ بَنُو أَخِيهَا - أَنْ تَجْعَلَ صَدَقَتَهَا فِيهِمْ؟ فَأَتَى بِلَالٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:" نَعَمْ لَهَا أَجْرُهَا أَجْرَانِ: أَجْرُ الْقَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نَصْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نَصْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مردوں اور خواتین کے درمیان کھڑے ہوئے آپ نے پہلے مردوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی پھر آپ خواتین کی طرف متوجہ ہوئے اور ان کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا اس خاتون نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہنا کہ مہاجرین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سلام پیش کیا ہے تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بیان نہ کرنا (کہ میں نے یہ کہا: ہے) تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہنا کہ کیا اس عورت کو اپنے شوہر کے بارے میں اجر ملے گا جس کا تعلق مہاجرین سے ہے، اور جس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے، اور اس عورت کے زیر پرورش یتیم بچے بھی ہیں اور وہ بچے اس عورت کے بھتیجے ہیں کہ اگر وہ صدقہ کو ان (بچوں اور اپنے شوہر) پر خرچ کرتی ہے؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ اس عورت کو دگنا اجر ملے گا رشتے داری کے حقوق ادا کرنے کا اجر اور صدقہ کرنے کا اجر۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصر ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4653]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (949)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2205»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح