🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ .
طاقتور سے کمزور کا حق وصول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9057
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أُمَّةً لَا يُقْضَى فِيهَا بِالْحَقِّ وَيَأْخُذُ الضَّعِيفُ حَقَّهُ مِنَ الْقَوِيِّ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا جس میں حق ادا نہیں کی جاتا اور کمزو شخص کسی پریشانی کے بغیر کسی طاقتور سے اپنا حق نہیں لے سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (385/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9058
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَى مَسْلَمَةَ بْنِ مُخَلَّدٍ أَنْ سَلْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِي: هَلْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ قَوِيِّهَا وَهُوَ غَيْرُ مُضْطَهَدٍ". فَإِنْ قَالَ: نَعَمْ فَاحْمِلْهُ عَلَى الْبَرِيدِ. فَسَأَلَهُ فَقَالَ: نَعَمْ. فَحَمَلَهُ عَلَى الْبَرِيدِ مِنْ مِصْرَ إِلَى الشَّامِ فَسَأَلَهُ مُعَاوِيَةُ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ أَتَثَبَّتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ربیعہ بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مسلمہ بن مخلد کو خط لکھا کہ تم سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے سوال کرو: کیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کی جاتی ہے جس کا کمزور فرد اس کے طاقتور فرد سے اپنا حق، پریشانی کے بغیر نہیں لے سکتا“۔ اگر وہ جواب دیں جی ہاں، تو تم انہیں ڈاک کی سواری پر (میرے پاس) بھجوا دینا مسلمہ بن مخلد نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو مسلمہ بن مخلد نے انہیں ڈاک کی سواری پر مصر سے شام بھجوا دیا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا، تو انہوں نے انہیں بتا دیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے، لیکن میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں اس بارے میں مزید تحقیق کر لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (387/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ الْإِمَامِ الضَّعِيفِ عَنِ الْحَقِّ .
ایسا حکمران، جو حق کے حوالے سے کمزور ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9059
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِمَامُ الضَّعِيفُ مَلْعُونٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَقَطَ مِنْ إِسْنَادِهِ رَجُلٌ بَيْنَ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ الْحَارِثِ وَبَيْنَ ابْنِ عُمَرَ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کمزور حکمران ملعون ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں عبدالکریم بن حارث اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے درمیان موجود شخص ساقط ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9059]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ مُلْكِ النِّسَاءِ .
خواتین کی بادشاہی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9060
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ يَمْلُكُ أَمْرَهُمُ امْرَأَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی قوم کامیاب نہیں ہوتی جن کے معاملے کی نگران (یعنی حکمران) کوئی عورت ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد ابوعبیدہ عبدالوارث بن ابراہیم سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9060]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9061
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَجَنَّعِ قَالَ: لَمَّا قَدِمَتْ عَائِشَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْنَا أَبَا بَكْرَةَ فَقُلْنَا: هَذِهِ عَائِشَةُ كَنْتَ تَقُولُ: عَائِشَةُ عَائِشَةُ، هِيَ ذِي عَائِشَةُ قَدْ جَاءَتْ، فَاخْرُجْ مَعَنَا. فَقَالَ: إِنِّي ذَكَرْتُ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ بِلْقِيسَ صَاحِبَةَ سَبَأٍ فَقَالَ:" لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أَمَةً قَادَتْهُمُ امْرَأَةٌ".
قُلْتُ: لِأَبِي بَكْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبداللہ بن ہجنع بیان کرتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں تو ہم سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو ہم نے کہا: یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں، آپ عائشہ، عائشہ کہا کرتے تھے، یہ عائشہ آ گئی ہیں، تو تم ہمارے ساتھ نکلو، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے ایک حدیث یاد آ گئی ہے جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ نے سباء کی حکمران بلقیس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا جن کی قیادت عورت کرتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9061]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ بِطَانَةِ الْأَمِيرِ .
امیر کے ساتھ موجود بطانہ (فرشتے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9062
عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا أُمِّرَ كَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ مِنْ أَهْلِهِ، بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِطَاعَةِ اللَّهِ، وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِمَعْصِيَتِهِ، وَهُوَ مَعَ مَنْ أَطَاعَ مِنْهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب امیر کو امیر مقرر کیا جاتا ہے، تو اس کے اہل میں سے اس کے دو بطانہ (یعنی رازدار ساتھی) ہوتے ہیں، ایک اسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دیتا ہے، اور ایک اسے اس کی نافرمانی کا حکم دیتا ہے، تو وہ ان دونوں میں سے جس کی پیروی کرتا ہے، اس کے ساتھ ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9062]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8928)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ الْوُزَرَاءِ .
وزراء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9063
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ مَنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَأَرَادَ بِهِ خَيْرًا جَعَلَ لَهُ وَزِيرَ صِدْقٍ فَإِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے معاملے میں سے کسی چیز کا نگران مقرر کرے اور پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے، تو اسے سچا وزیر عطا کر دیتا ہے اگر وہ شخص بھول جائے، تو وہ وزیر اسے یاد کروا دیتا ہے، اور اگر اس شخص کو یاد ہو تو وہ (وزیر) اس کی مدد کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9063]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1592) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4439) اخرجه احمد فى المسند (70/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ فِيمَنْ أَبْلَغَ حَاجَةً إِلَى السُّلْطَانِ .
اس شخص کا بیان، جو کوئی حاجت سلطان تک پہنچائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9064
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مِنْ أَبْلَغَ ذَا سُلْطَانٍ حَاجَةَ مَنْ لَا يَسْتَطِيعُ إِبْلَاغَهُ، يُثَبِّتُ اللَّهُ قَدَمَيْهِ عَلَى الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزُولُ الْأَقْدَامُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ سَعِيدٌ الْبَرَّادُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی حاکم کے پاس ایسے شخص کی حاجت پہنچائے جو اس کو (حاکم تک) پہنچانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس (حاجت پہنچانے والے) کے دونوں پاؤں کو پل صراط پر اس وقت مضبوط رکھے گا، جب قدم لڑ کھڑا رہے ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید براد ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9064]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1593)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابٌ فِيمَنِ احْتَجَبَ عَنْ ذَوِي الْحَاجَةِ .
جو شخص (یعنی حکمران) حاجت مندوں سے حجاب میں رہنے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9065
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا فَاحْتَجَبَ عَنْ أُولِي الضَّعَفَةِ وَالْحَاجَةِ، احْتَجَبَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کے معاملے میں کسی چیز کا نگران بنے اور پھر کمزوروں اور حاجت مندوں سے حجاب میں رہے، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس سے حجاب فرمائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9065]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (152/20) اخرجه احمد فى المسند (238/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21571»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9066
وَعَنْ أَبِي السَّمَاحِ الْأَزْدِيِّ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَتَى مُعَاوِيَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ وَلِيَ مَنْ أَمْرِ النَّاسِ ثُمَّ أَغْلَقَ بَابَهُ دُونَ الْمِسْكِينِ وَالْمَظْلُومِ وَذِي الْحَاجَةِ، أَغْلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَبْوَابَ رَحْمَتِهِ دُونَ حَاجَتِهِ، وَفَقْرُهُ أَفْقَرُ مَا يَكُونُ إِلَيْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى. وَأَبُو السَّمَاحِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوسماح ازدی، اپنے چچازاد جن کا تعلق صحابہ کرام سے ہے، ان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں کے معاملے کا نگران بنے اور پھر مسکینوں مظلوموں اور حاجت مندوں کے لئے اپنا دروازہ بند کر دے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اپنی رحمت کے دروازے بند کر دے گا حالانکہ اسے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی اس سے زیادہ ضرورت ہو گی، جتنی (کسی حاجت مند یا کمزور شخص کو) اس کی ضرورت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ابوسماح نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9066]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7378) اخرجه احمد فى المسند (441/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15224»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں