الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيْهِ أَحَدٌ .
اس شخص کا بیان جس کے ہاتھ پر کوئی اسلام قبول کرتا ہے
حدیث نمبر: 9714
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا مُعَاذُ لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ عَلَى يَدَيْكَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشِّرْكِ خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ دُوَيْدَ بْنَ نَافِعٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ دُوَيْدَ بْنَ نَافِعٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے معاذ! اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت نصیب کر دے جس کا تعلق مشرکین سے ہو یہ تمہارے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ تمہیں سرخ اونٹ ملیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ دوید بن نافع نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9714]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (238/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21569»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9715
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ عَلَى يَدَيْكَ رَجُلًا خَيْرٌ لَكَ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ".
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت دیدے یہ تمہارے لئے ان تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہو گا جن پر سورج طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9715]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (930)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9716
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا إِلَى الْيَمَنِ فَعَقَدَ لَهُ لِوَاءً فَلَمَّا مَضَى قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، الْحَقْهُ وَلَا تَدْعُهُ، مِنْ خَلْفِهِ وَلْيَقِفْ وَلَا يَلْتَفِتْ حَتَّى أَجِيئَهُ". فَأَتَاهُ فَأَوْصَاهُ بِأَشْيَاءَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ فِي الرُّوَاةِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّرِيقِ الْأُولَى ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا آپ نے ان کے لئے جھنڈا باندھا جب وہ چلے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابورافع تم اس کے پاس جا کے اسے ملوا سے تم پیچھے سے نہ بلانا اور وہ مڑ کے نہ دیکھے جب تک میں اس کے پاس نہیں آ جاتا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے آپ نے انہیں کچھ باتوں کی تلقین کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام یزید بن ابوزیاد کے حوالے سے نقل کی ہے جس کا ذکر امام مزی نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کرنے والے افراد میں کیا ہے ابن حبان نے ان کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے پہلے طریق کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9716]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (994)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9717
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9717]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3570»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9718
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ فَهُوَ مَوْلَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی شخص اسلام قبول کر لے تو وہ اس کے ساتھ نسبت ولاء رکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9718]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7781)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
116. بَابُ الْمَنِّ عَلَى الْأَسِيرِ .
قیدی پر احسان کرنا
حدیث نمبر: 9719
عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: جَاءَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَوْ قَالَ: رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا بِعَقْرَبٍ فَأَخَذُوا عَمَّتِي وَنَاسًا قَالَ: فَلَمَّا أَتَوْا بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَصَفُّوا لَهُ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَأَى الْوَافِدُ وَانْقَطَعَ الْوَالِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا بِي مِنْ خِدْمَةٍ فَمُنَّ عَلَيَّ مَنَّ اللَّهِ عَلَيْكَ، قَالَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟" قَالَتْ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ. قَالَ:" الَّذِي فَرَّ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَرَسُولِهِ؟".
قَالَتْ: فَمَنَّ عَلَيَّ. قَالَتْ: فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ تَرَى أَنَّهُ عَلِيٌّ قَالَ: سَلِيهِ حِمْلَانًا قَالَ: فَسَأَلَتْهُ قَالَ: فَأَمَرَ لَهَا - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي فِي السِّيَرِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبَّادِ بْنِ حُبَيْشٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسوار آئے راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول کے قاصد آئے میں اس وقت عقرب میں موجود تھا۔ انہوں نے میری پھوپھی اور کچھ افراد کو پکڑ لیا جب وہ ان لوگوں کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے صف میں کھڑا کر دیا گیا میری پھوپھی نے۔ عرض کی: یا رسول اللہ! رافد دور ہے والد منقطع ہو چکا ہے اور میں ایک بوڑھی عمر رسیدہ عورت ہوں میں کسی کام نہیں آ سکتی آپ مجھ پر احسان کیجئے اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا وافد کون ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: عدی بن حاتم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جو اللہ اور اس کے رسول سے فرار ہوا ہے؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر احسان کیا وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب آپ واپس تشریف لے گئے تو آپ کے پہلو میں ایک صاحب موجود تھے جن کے بارے میں اس خاتون کا یہ خیال ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے کہا: ان سے سواری کا جانور مانگ لو، اس خاتون نے ان سے مانگ لیا، تو انہوں نے اس خاتون کے لئے ان چیزوں کا حکم دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو کتاب السیر میں آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عباد بن حبیش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9719]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عباد بن حبیش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9719]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98/17) اخرجه احمد فى المسند (278/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18891»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9720
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ: كُنْتُ أَسْأَلُ النَّاسَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ وَهُوَ إِلَى جَنْبِي بِالْكُوفَةِ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ؟ قَالَ: بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بُعِثَ فَكُنْتُ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ لَهُ كَرَاهِيَةً حَتَّى انْطَلَقْتُ هَارِبًا حَتَّى لَحِقْتُ بِأَرْضِ الشَّامِ فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ بَلَغَنَا أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ قَدْ تَوَجَّهَ إِلَيْنَا فَانْطَلَقْتُ هَارِبًا حَتَّى لَحِقْتُ الرُّومَ فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ فِي ظِلِّ حَائِطٍ قَاعِدًا إِذَا أَنَا بِظَعِينَةٍ قَدْ أَقْبَلَتْ فَقُمْتُ إِلَيْهَا فَقَالَتْ: يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ هَرَبْتَ وَتَرَكْتَنِي؟ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ خَرَجْتَ مِنْ عِنْدِنَا فَصَبَّحَنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَسَبَى الذُّرِّيَّةَ وَقَتَلَ الْمُقَاتِلَةَ فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ فَبَيْنَا أَنَا ذَاتَ يَوْمٍ قَاعِدَةٌ إِذْ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ هَلَكَ الْوَالِدُ وَهَرَبَ الْوَافِدُ أَعْتِقْ أَعْتَقَكَ اللَّهُ قَالَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟". قُلْتُ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ:" الْفَارُّ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟". وَمَضَى. فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّانِي مَرَّ بِي وَهُوَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ هَلَكَ الْوَالِدُ وَهَرَبَ الْوَافِدُ أَعْتِقْنِي أَعْتَقَكَ اللَّهُ. قَالَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟". قُلْتُ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ. قَالَ:" الْفَارُّ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟". وَمَضَى فَلَمْ يَرُدَّ عَلِيَّ شَيْئًا. فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّالِثُ مَرَّ فَاحْتَشَمْتُ أَنْ أَقُولَ لَهُ شَيْئًا فَغَمَزَنِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ هَلَكَ الْوَالِدُ وَهَرَبَ الْوَافِدُ أَعْتِقْنِي أَعْتَقَكَ اللَّهُ قَالَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟" قُلْتُ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ. قَالَ:" الْهَارِبُ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْتَقَكِ فَأَقِيمِي وَلَا تَبْرَحِي حَتَّى يَجِيئَنَا شَيْءٌ فَنُجَهِّزَكِ". فَأَقَمْتُ ثَلَاثًا فَقَدِمَتْ رُفْقَةٌ مِنْ تَنُوخَ تَحْمِلُ الطَّعَامَ فَحَمَلَنِي عَلَى هَذَا الْقَعُودِ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ ائْتِهِ قَبْلَ أَنْ يَسْبِقَكَ إِلَيْهِ مَنْ لَيْسَ مِثْلَكُ مِنْ قَوْمِكَ.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوعبیدہ بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کرتا تھا وہ کوفہ میں میرے پاس ہی رہتے تھے میں ان کے پاس آیا میں نے دریافت کیا: وہ حدیث کیا ہے، جو آپ کے حوالے سے مجھ تک پہنچی ہے؟ انہوں نے بتایا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو میں آپ کو سب سے زیادہ ناپسند کرتا تھا یہاں تک کہ میں فرار ہو کر شام کی سرزمین پر پہنچ گیا ہم وہاں تھے اسی دوران ہمیں یہ اطلاع ملی کہ خالد بن ولید ہماری طرف آ رہے ہیں، تو میں وہاں سے بھاگا، اور رومیوں سے مل گیا ابھی ہم وہاں ایک دیوار کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک عورت آ رہی تھی میں اٹھ کر اس کے پاس گیا تو اس نے کہا: اے عدی بن حاتم تم بھاگ گئے، اور تم نے مجھے چھوڑ دیا جب تم ہمارے پاس سے نکلے تھے، تو خالد بن ولید نے ہم پر حملہ کر کے بچوں کو قیدی بنا لیا جنگ جوؤں کو قتل کر دیا ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم مدینہ آئے ایک دن میں بیٹھی ہوئی تھی اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے آپ نماز کے لئے جا رہے تھے میں نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم والد فوت ہو گیا ہے وافد بھاگ گیا ہے آپ آزاد کر دیں اللہ تعالیٰ آپ کو آزاد رکھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: آپ کا وافد کون ہے؟ میں نے عرض کی: عدی بن حاتم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول سے فرار ہوا ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے دوسرے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے آپ نماز کے لئے جا رہے تھے میں نے عرض کی: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم والد انتقال کر گئے ہیں وافد بھاگ گئے ہیں آپ مجھے آزاد کر دیں اللہ تعالیٰ آپ کو آزاد رکھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا وافد کون ہے؟ میں نے عرض کی: عدی بن حاتم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول سے فرار اختیار کر چکا ہے پھر آپ تشریف لے گئے آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا جب تیسرا دن ہوا، تو مجھے آپ کو کچھ کہنے سے حیا محسوس ہوئی، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے مجھے اشارہ کیا، تو میں نے کہا: اے سیدنا محمد والد انتقال کر گئے ہیں وافد بھاگ گیا ہے آپ مجھے آزاد کر دیں اللہ تعالیٰ آپ کو آزاد رکھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا وافد کون ہے۔ میں نے عرض کی: عدی بن حاتم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول سے بھاگا ہوا ہے میں نے کہا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں آزاد قرار دیا ہے تم ٹھہری رہو اور اس وقت تک نہ جانا جب تک ہمارے پاس کوئی چیز نہیں آ جاتی ہم تمہیں ساز و سامان فراہم کریں گے میں وہاں تین دن ٹھہری رہی پھر تنوخ سے کچھ مسافر آئے جو اناج لاد کر لائے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس پر سوار کیا اے عدی بن حاتم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے جاؤ اس سے پہلے کہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی اور چلا جائے ایسا فرد جو اس طرح کا نہیں ہو گا جو حیثیت تمہیں اپنی قوم میں حاصل ہے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہشام دستوائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9720]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہشام دستوائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9720]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8629، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6610»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
117. بَابُ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ .
جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا، وہ اس کی ہو گی
حدیث نمبر: 9721
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزَّكَاةِ وَغَيْرِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا فِي الزَّكَاةِ وَغَيْرِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا وہ اس کی ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یسین بن معاذ زیات ہے اور وہ متروک ہے۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث اس سے پہلے زکوۃ اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9721]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5847)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9722
وَعَنْ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا ظَهَرَ الْإِسْلَامُ كَانَ لَنَا بِئْرٌ فَخِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا بِئْرًا وَقَدْ خِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا؟ فَكَتَبَ لِي كِتَابًا:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ، أَمَّا بَعْدُ ؛ فَإِنَّ لَهُمْ بِئْرَهُمْ، إِنْ كَانَ صَادِقًا، وَلَهُمْ دَارَهُمْ إِنْ كَانَ صَادِقًا".
قَالَ: فَمَا قَاضَيْنَا بِهِ إِلَى أَحَدٍ مِنْ قُضَاةِ الْمَدِينَةِ إِلَّا قَضَى لَنَا بِهِ.
قَالَ: وَفِي كِتَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِجَاءُ"كَانَ":" كَوْنٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا رزین بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اسلام ظاہر ہوا تو ہمارا ایک کنواں تھا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اس کے آس پاس کے افراد اس کنویں کے حوالے سے ہم پر غالب آ جائیں گے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک کنواں ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اس کے آس پاس کے افراد اس کے حوالے سے ہم پر غالب آ جائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے تحریر لکھوائی: ”یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے اما بعد! ان لوگوں کا کنواں ہے اگر یہ سچا ہے اور ان لوگوں کا علاقہ ہے اگر یہ سچا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد مدینہ منورہ کے قاضیوں میں سے کسی قاضی کے سامنے ہمارا مقدمہ پیش ہوا تو اس تحریر کی بنیاد پر اس قاضی نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوب شریف میں لفظ کان کو لفظ کون کے طور پر لکھا گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9722]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9722]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (7178) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4630، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4253، 4924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
118. بَابٌ فِيمَا غَلَبَ عَلَيْهِ الْعَدُوُّ مِنْ أَمْوَالِ الْمُسْلِمِينَ .
حدیث نمبر: N3
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: N3]