الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابُ فِدَاءِ أَسْرَى الْمُسْلِمِينَ مِنْ أَيْدِي الْعَدُوِّ .
دشمن کے پاس موجود مسلمان قیدیوں کا فدیہ دینا
حدیث نمبر: 9704
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَفْدِيَ سَبَايَا الْمُسْلِمِينَ وَنُعْطِيَ سَائِلَهُمْ. ثُمَّ قَالَ:" مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَيَّ وَعَلَى الْوُلَاةِ مِنْ بَعْدِي مِنْ بَيْتِ مَالِ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم مسلمان قیدیوں کا فدیہ دیں اور ان (مسلمانوں) کے مانگنے والوں کو دیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مال چھوڑے گا وہ اس کے ورثاء کو ملے گا جو شخص قرض چھوڑے گا، تو اس کی ادائیگی میرا ذمہ ہو گی اور میرے بعد حکمرانوں کے ذمہ ہو گی جو مسلمانوں کے بیت المال سے ادا کی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9704]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6130)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
110. بَابٌ فِي أَسْرَى الْعَرَبِ .
عربوں کے قیدیوں کا بیان
حدیث نمبر: 9705
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ كَانَ ثَابِتٌ عَلَى أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ رِقٌّ كَانَ الْيَوْمَ إِنَّمَا هُوَ أُسَارٌ وَفِدَاءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر عربوں میں کسی ایک پر غلامی ثابت ہو جاتی، تو آج وہ یا تو اسیر ہوتے یا فدیہ میں ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9705]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/20)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 9706
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ مُسْتَنِدًا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَعِنْدَهُ ابْنُ عَمْرٍو سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ: اعْلَمُوا أَنِّي لَمْ أَقُلْ فِي الْكَلَالَةِ شَيْئًا وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ مِنْ بَعْدِي، وَإِنَّهُ مَنْ أَدْرَكَ وَفَاتِي مِنْ سَبْيِ الْعَرَبِ فَهُوَ حُرٌّ مِنْ مَالِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - - فَذَكَرُ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْوَصَايَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابوافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھے ان کے پاس سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ بات جان لو کہ میں نے کلالہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا: ہے اور میں نے اپنے بعد خلیفہ مقرر نہیں کیا ہے میری وفات کے وقت عربوں کے جتنے قیدی ہوں گے وہ اللہ کے مال میں سے آزاد شمار ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے وصیت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9706]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9706]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
111. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ أَسِيرِ غَيْرِهِ .
دوسرے کے اسیر کو قتل کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9707
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَتَعَاطَى أَحَدُكُمْ أَسِيرَ أَخِيهِ فَيَقْتُلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کے اسیر کے در پے ہو کر اسے قتل نہ کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ثعلبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9707]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ثعلبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7099) اخرجه احمد فى المسند (18/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19689»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
112. بَابُ الْإِمَامِ يَقْتُلُ الْأَسِيرَ .
امام (یعنی حکمران) کا اسیر کو قتل کرنا
حدیث نمبر: 9708
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رِجَالٍ مِنْ قَوْمِهِ وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ بَعْدَ مُهَاجَرِهِ إِلَيْهَا فَوَافَيْنَاهُ يَضْرِبُ أَعْنَاقَ أُسَارَى عَلَى مَاءٍ قَلِيلٍ فَقَتَلَ عَلَيْهِ حَتَّى سَفَحَ الدَّمُ الْمَاءَ.
قَالَ صَفْوَانُ: سَفَحَ: يَعْنِي: غَطَّى الْمَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَلْقَمَةُ مَجْهُولٌ وَقَبْلَهُ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
قَالَ صَفْوَانُ: سَفَحَ: يَعْنِي: غَطَّى الْمَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَلْقَمَةُ مَجْهُولٌ وَقَبْلَهُ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
علقمہ بن ہلال اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ اپنی قوم کے کچھ افراد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مدینہ منورہ میں موجود تھے یہ آپ کے مدینہ منورہ ہجرت کر لینے کے بعد کی بات ہے، تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ نے ایک تھوڑے سے پانی کے پاس موجود قیدیوں کی گردنیں اڑوا دیں آپ نے اس پانی کے پاس انہیں قتل کروایا یہاں تک کہ خون نے پانی کو ڈھانپ دیا۔ صفوان کہتے ہیں: لفظ سفح کا مطلب یہ ہے کہ اس نے پانی کو ڈھانپ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے علقمہ نامی راوی مجہول ہے اس سے پہلے ایک راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9708]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے علقمہ نامی راوی مجہول ہے اس سے پہلے ایک راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (380/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
113. بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ مِنَ الْأَسْرَى .
قیدیوں میں سے جو شخص اسلام قبول کر لے
حدیث نمبر: 9709
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: ضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مِمَّ ضَحِكْتُ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مِمَّ ضَحِكْتَ؟ قَالَ:" رَأَيْتُ نَاسًا يُسَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ فِي السَّلَاسِلِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" قَوْمٌ يَسْبِيهِمُ الْمُهَاجِرُونَ فَيُدْخِلُونَهُمْ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" قَوْمٌ مِنَ الْعَجَمِ يَسْبِيهِمْ".
وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ سَهْلٍ كَتَبَ عَنْهُ أَبُو حَاتِمٍ ثُمَّ ضَرَبَ عَلَى حَدِيثِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم مجھ سے پوچھو گے نہیں میں کس بات پر مسکرایا ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس بات پر مسکرائے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ جنہیں بیڑیوں میں جنت کی طرف لے جایا جا رہا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں مہاجرین نے قیدی بنایا تھا، اور پھر انہوں نے ان لوگوں کو اسلام میں داخل کروا دیا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”عجمیوں سے تعلق رکھنے والی وہ قوم جنہیں ان لوگوں نے قیدی بنا لیا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی بشر بن سہل ہے ابوحاتم نے اس کے حوالے سے روایت نوٹ کی اور پھر اس کی حدیث کو پرے کر دیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9709]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1730)، أخرجه مسند البزار برقم: 2780، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3531»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9710
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: اسْتَضْحَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُضْحِكُكَ؟ قَالَ:" قَوْمٌ يُسَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ مُقَرَّنِينَ فِي السَّلَاسِلِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی یا رسول اللہ! آپ کس بات پر مسکرائے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کی وجہ سے جو بیڑیوں میں جکڑ کر جنت کی طرف لے جائے جائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9710]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8087) اخرجه احمد فى المسند (924/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21700»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9711
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَنْدَقِ فَأَخَذَ الْكَرْزِينَ فَحَفَرَ بِهِ فَصَادَفَ حَجَرًا فَضَحِكَ قِيلَ: مَا يُضْحِكُكَ؟ قَالَ:" ضَحِكْتُ مِنْ نَاسٍ يُؤْتَى بِهِمْ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ فِي النُّكُولِ يُسَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُؤْتَى بِهِمْ إِلَى الْجَنَّةِ فِي كُبُولِ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُؤْتَى بِهِمْ إِلَى الْجَنَّةِ فِي كُبُولِ الْحَدِيدِ".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں خندق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا آپ نے پھاؤڑا پکڑا، اور اس کے ذریعے کھدائی شروع کی، آپ کی ضرب ایک پتھر پر لگی تو آپ مسکرا دیے، عرض کی گئی: آپ کس بات پر مسکرائے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں اُن (لوگوں) کی اس بات پر مسکرایا ہوں جنہیں مشرق کی طرف سے بیٹریوں میں لایا جائے گا، اور انہیں جنت کی طرف لے جایا جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہیں لوہے کی بیڑیوں (یا زنجیروں) میں جنت کی طرف لے جایا جائے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9711]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5955) اخرجه أحمد فى المسند (338/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22354»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9712
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" يُسَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ وَهُمْ كَارِهُونَ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہیں زبردستی جنت کی طرف لے جایا جائے گا“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن ابویکی اسلمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9712]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5733)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
114. بَابُ ادِّعَاءِ الْأَسِيرِ الْإِسْلَامَ .
قیدی کا اسلام کا دعویٰ کرنا
حدیث نمبر: 9713
عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً فَأُتِيَ بِنَاسٍ مِنَ الْأَعْرَابِ فَادَّعَى الْإِسْلَامَ بَعْضُهُمْ فَقَالَ:" مَنْ شَهِدَ لَكَ؟" قَالَ: عَبَّادٌ. قَالَ:" يَا عَبَّادُ أَسَمِعْتَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَأَعْتَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ. وَتَأْتِي قِصَّةُ الْعَبَّاسِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ. وَتَأْتِي قِصَّةُ الْعَبَّاسِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ.
سیدنا عباد بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی کچھ دیہاتی لوگوں کو پکڑ کر لایا گیا ان میں سے کسی نے اسلام کا دعوی کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے حق میں کون گواہی دے گا؟ اس نے جواب دیا: عباد۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عباد! کیا تم نے اسے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے اس کو اس بات کی گواہی دیتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو آزاد قرار دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا واقعہ جو غزوہ بدر کے موقع کے بارے میں ہے وہ آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9713]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1729)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف