🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ
غزوہ خیبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10192
وَعَنْ حُسَيْلِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي جَلْبٍ أَبِيعُهُ، فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَجْعَلُ لَكَ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى أَنْ تَدُلَّ أَصْحَابِي عَلَى طَرِيقِ خَيْبَرَ" فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ وَفَتَحَهَا، جِئْتُ فَأَعْطَانِي الْعِشْرِينَ ثُمَّ أَسْلَمْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حسیل بن خارجہ اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کچھ سامان فروخت کرنے کے لئے مدینہ منورہ آیا، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں کھجور کے بیس صاع دوں گا، اس شرط پر کہ تم میرے ساتھیوں کی خیبر کی طرف رہنمائی کرو، میں نے ایسا ہی کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر آ گئے، اور آپ نے اسے فتح کر لیا، تو میں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بیس صاع عطا کیے، پھر میں نے اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10192]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3568)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10193
وَعَنْ [ نَصْرِ بْنِ ] دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي مَسِيرِهِ إِلَى خَيْبَرَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ، وَهُوَ عَمُّ سَلَمَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَكْوَعِ، وَكَانَ اسْمَ الْأَكْوَعِ سِنَانٌ:" انْزِلْ يَا ابْنَ الْأَكْوَعِ فَخُذْ لَنَا مِنْ هُنَيَّاتِكَ".
قَالَ: فَنَزَلَ يَرْتَجِزُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا إِنَّا إِذَا قَوْمٌ بَغَوْا عَلَيْنَا
وَإِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا
وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَرْحَمُكَ اللَّهُ"، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْتَعْتَنَا بِهِ، فَقُتِلَ يَوْمَ خَيْبَرَ شَهِيدًا. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا نصر بن دہر اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے، خیبر کی طرف روانگی کے وقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا، جو سیدنا سلمہ بن عمرو بن اکوع رضی اللہ عنہ کے چچا ہیں، اکوع کا نام سنان تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اے ابن اکوع! تم نیچے اترو اور اپنے نغموں میں سے ہمیں حدی سناؤ“۔ راوی کہتے ہیں: وہ نیچے اترے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ رجز پڑھنا شروع کیا: ”اللہ کی قسم اگر اللہ تعالیٰ کی ذات نہ ہوتی تو ہم نے ہدایت حاصل نہیں کرنی تھی، ہم نے نہ تو صدقہ کرنا تھا اور نہ ہم نے نماز پڑھنی تھی، ہماری یہ صورتحال ہے کہ دشمن ہمارے خلاف سرکشی پر آمادہ ہے وہ آزمائش (یعنی جنگ) کا ارادہ رکھتا ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے (اے ہمارے پروردگار!) تو ہم پر سکینت نازل کرنا، اور ہمیں ثابت قدم رکھنا، اگر ہم (میدان جنگ میں) دشمن کا سامنا کریں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے!“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! اس شخص کے لئے (موت یا شہادت) واجب ہو گئی ہے، اگر آپ ہمیں اس کا نفع حاصل کرنے دیتے (یعنی اسے زندگی کی دعا دیتے، تو اچھا تھا) تو وہ صاحب غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہوئے تھے۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10193]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (431/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10194
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: صَبَّحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ، وَقَدْ أَخَذُوا مَسَاحِيَهُمْ [ وَمَكَاتِلِهِمْ ] وَغَدَوْا إِلَى حُرُوثِهِمْ [ وَأَرَضِيهِمْ ] ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ الْجَيْشُ نَكَصُوا مُدْبِرِينَ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطُّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت خیر پہنچے، وہ لوگ اپنی کدالیں اور پھاؤڑے لے کر اپنے کھیتوں اور زمینوں کی طرف جا رہے تھے، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے ساتھ لشکر موجود ہے، تو وہ الٹے قدموں واپس چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! اللہ اکبر! خیبر برباد ہو گیا، جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں، تو ان لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ہو“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4704) اخرجه احمد فى المسند (29/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3380، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13360، 15915، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10195
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَلَوْ قُلْتُ: إِنَّ رُكْبَتِي تَمَسُّ رُكْبَتَهُ ] فَسَكَتَ عَنْهُمْ حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ السَّحَرِ، وَذَهَبَ ذُو الضَّرْعِ إِلَى ضَرْعِهِ، وَذُو الزَّرْعِ إِلَى زَرْعِهِ، أَغَارَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ: إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر پیچھے موجود تھا، اگر میں یہ کہوں کہ میرا گھٹنا آپ کے گھٹنے سے مس ہو رہا تھا (تو یہ کہہ سکتا ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ جب سحری کا وقت ہوا اور مال مویشی والے مال مویشی کی طرف گئے، اور کھیتی باڑی کرنے والے کھیتی کی طرف گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر حملہ کر دیا، اور آپ نے یہ فرمایا: جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں، تو اُن لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10195]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4705)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4705»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10196
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَيْبَرَ وَهُمْ غَادُونَ، فَقَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر حملہ کیا، وہ لوگ اس وقت غفلت کا شکار تھے، ان لوگوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے، اور ساتھ لشکر بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! خیبر برباد ہو گیا، جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں، تو اُن لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (538)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10197
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ كَعْبِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَيْبَرَ عَشِيَّةً إِذْ أَقْبَلَتْ غَنَمٌ لِرَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ يُرِيدُ حِصْنَهُمْ وَنَحْنُ مُحَاصِرُوهُمْ، إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَجُلٌ يُطْعِمُنَا مِنْ هَذِهِ الْغَنَمِ؟"، قَالَ أَبُو الْيُسْرِ: قُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" فَافْعَلْ".
قَالَ: فَخَرَجْتُ أَشْتَدُّ مِثْلَ الظَّلِيمِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُوَلِّيًا قَالَ:" اللَّهُمَّ أَمْتِعْنَا بِهِ"، قَالَ: فَأَدْرَكْتُ الْغَنَمَ وَقَدْ دَخَلَ أَوَائِلُهَا الْحِصْنَ، فَأَخَذْتُ شَاتَيْنِ مِنْ آخِرِهَا، فَاحْتَضَنْتُهُمَا تَحْتَ يَدِي ثُمَّ أَقْبَلْتُ بِهِمَا أَشْتَدُّ كَأَنَّهُ لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ حَتَّى أَلْقَيْتُهُمَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَبَحُوهُمَا وَأَكَلُوهُمَا.
فَكَانَ أَبُو الْيُسْرِ مِنْ آخَرِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَلَاكًا، وَكَانَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى ثُمَّ قَالَ: أُمْتِعُوا بِي - لَعَمْرِي - حَتَّى كُنْتُ آخِرَهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ بَعْضِ رِجَالِ بَنِي سَلَمَةَ عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم خیبر میں شام کے وقت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا جب یہودیوں کا ایک شخص بکریاں لے کے آیا وہ قلعے میں جانا چاہ رہا تھا ہم نے ان لوگوں کا محاصرہ کیا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون شخص ہمیں ان بکریوں میں سے خوراک فراہم کرے گا سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا کرو۔ راوی کہتے ہیں: میں نکلا اور شتر مرغ کی طرح تیزی سے چلتا ہوا گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جاتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اے اللہ تو ہمیں اس کے ذریعے نفع دینا راوی کہتے ہیں: میں بکریوں تک پیچ گیا جن کا ابتدائی حصہ قلعہ میں داخل ہو چکا تھا میں نے اس کے آخری حصے میں سے دو بکریاں پکڑیں اور انہیں اپنی بغلوں میں اٹھا لیا پھر ان دونوں کو لے کر دوڑتا ہوا یوں آیا جیسے میرے پاس کوئی چیز ہی نہیں تھی، یہاں تک کہ وہ دونوں بکریاں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کر دیں ان لوگوں نے انہیں ذبح کیا اور ان دونوں کا گوشت کھایا راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے آخر میں وصال کرنے والے فرد ہیں جب وہ یہ حدیث بیان کرتے تھے، تو رو پڑتے تھے پھر یہ فرماتے تھے لوگوں کو مجھ سے نفع حاصل کرنے دیا گیا، مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے، یہاں تک کہ میں ان میں سے آخری فرد ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10197]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (427/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10198
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ عَمَّهُ ضَرَبَ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَتَلَهُ، وَجَرَحَ نَفْسَهُ، فَأَنْشَأَ يَقُولُ: قَتَلْتُ نَفْسِي، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَهُ أَجْرَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے چچا نے مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر ضرب لگا کر اسے قتل کیا اور اس کی وجہ سے وہ خود بھی زخمی ہو گئے، تو انہوں نے یہ کہنا شروع کیا: یہ تو میں نے خودکشی کر لی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا: اسے دگنا اجر ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10198]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1651)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10199
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: خَرَجَ مَرْحَبُ الْيَهُودِيُّ مِنْ حِصْنِهِمْ قَدْ جَمَعَ سِلَاحَهُ يَرْتَجِزُ، وَيَقُولُ:
قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ شَاكِي السِّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ أَطْعَنُ أَحْيَانًا وَحِينًا أَضْرِبُ
إِذَا اللُّيُوثُ أَقْبَلَتْ تَلْهَبُ [ وَأَحْجَمَتْ عَنْ صَوْلَةِ الْمُجَرِّبِ ]
كَأَنَّ حِمَايَ الْحِمَى لَا يُقْرَبُ وَهُوَ يَقُولُ: مَنْ يُبَارِزُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لِهَذَا؟". فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ: أَنَا لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَوْتُورُ الثَّائِرُ، قَتَلُوا أَخِي بِالْأَمْسِ، قَالَ:" فَقُمْ إِلَيْهِ، اللَّهُمَّ أَعِنْهُ عَلَيْهِ".
فَلَمَّا دَنَا أَحَدُهُمَا مِنْ صَاحَبِهِ دَخَلَتْ بَيْنَهُمَا شَجَرَةٌ غَمَرَتْهُ مِنْ شَجَرِ الْعَشْرِ، فَجَعَلَ أَحَدُهُمَا يَلُوذُ بِهَا مِنْ صَاحِبِهِ، كُلَّمَا لَاذَ بِهَا مِنْهُ اقْتَطَعَ بِسَيْفِهِ مَا دُونَهُ، حَتَّى بَرَزَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا لِصَاحِبِهِ، وَصَارَتْ بَيْنَهُمَا كَالرَّجُلِ الْقَائِمِ مَا فِيهَا مِنْ فَنَنٍ - حَمَلَ مَرْحَبٌ عَلَى مُحَمَّدٍ فَضَرَبَهُ فَاتَّقَاهُ بِالدَّرَقَةِ، فَوَقَعَ سَيْفُهُ فِيهَا، فَعَصَّبَ بِهِ فَأَمْسَكَهُ، وَضَرَبَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَتَّى قَتَلَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مرحب یہودی ان کے قلعوں میں سے نکلا اس نے اپنے ہتھیار اکٹھے کیے ہوئے تھے اور یہ رجز پڑھ رہا تھا: ”خیبر یہ بات جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، مکمل استعداد رکھنے والا تجربہ کار بہادر ہوں، کبھی (نیزے یا تلوار کو) چبھوتا ہوں اور کبھی ضرب لگاتا ہوں، جب شیر آتے ہیں تو وہ (حملہ کرنے کے لیے) بیقرار ہوتے ہیں، اور وہ تجربہ کار شخص کی بہادری سے رک جاتے ہیں، گویا میری چراگاہ وہ چراگاہ ہے جس کے قریب نہیں جایا جا سکتا ہے“۔ وہ یہ کہہ رہا تھا کون مقابلہ کرے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون مقابلہ کرے گا؟ تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس کا مقابلہ کروں گا، جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، اور جو بدلہ لینے والا ہے، ان لوگوں نے کل میرے بھائی کو قتل کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اس کی طرف جاؤ اے اللہ اس کے خلاف تو اس کی مدد کر جب ان دونوں میں سے ایک دوسرے کے قریب آیا تو ان دونوں کے درمیان ایک درخت آ گیا اور اس درخت میں گوند تھی ان دونوں میں سے ایک دوسرے کے مقابلے میں اس درخت کے ذریعے بچنے لگا جب بھی وہ اس میں سے بچ جاتا تھا تو دوسرا اپنی تلوار کے ذریعے اس کے سامنے کا حصہ کاٹ دیتا تھا، یہاں تک کہ ان دونوں میں سے ہر ایک دوسرے فریق کے سامنے آ گیا اور وہ ان دونوں کے درمیان کھڑے ہوئے شخص کی مانند ہو گیا اس میں کوئی ٹہنی نہیں تھی پھر مرحب نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ پر حملہ کر کے انہیں ضرب لگائی سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے ڈھال کے ذریعے اس کا بچاؤ کیا اس کی تلوار ان کی ڈھال پر لگی اور انہوں نے اس کے ذریعے وار کو روک لیا پھر سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس پر ضرب لگائی اور اسے قتل کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10199]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1861) اخرجه احمد فى المسند (385/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14714، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5899»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10200
وَعَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَضْرَةِ أَهْلِ خَيْبَرَ أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللِّوَاءَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَنَهَضَ [ مَعَهُ ] مَنْ نَهَضَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَلَقُوا أَهْلَ خَيْبَرَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَدًا رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ".
فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَعَا عَلِيًّا وَهُوَ أَرْمَدُ، فَتَفِلَ فِي عَيْنَيْهِ، وَأَعْطَاهُ اللِّوَاءَ، وَنَهَضَ النَّاسُ مَعَهُ، فَلَقُوا أَهْلَ خَيْبَرَ، وَكَانَ مَرْحَبٌ يَرْتَجِزُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَيَقُولُ:
قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ شَاكِي السِّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ أَطْعَنُ أَحْيَانًا وَحِينًا أَضْرِبُ
إِذَا اللُّيُوثُ أَقْبَلَتْ تَلْهَبُ قَالَ: فَاخْتَلَفَا ضَرْبَتَيْنِ، فَضَرَبَهُ عَلِيٌّ عَلَى هَامَتِهِ حَتَّى عَضَّ السَّيْفُ مِنْهَا بِأَضْرَاسَهُ، وَسَمِعَ أَهْلُ الْعَسْكَرِ صَوْتَ ضَرْبَتِهِ، وَمَا تَتَامَّ آخِرُ النَّاسِ مَعَ عَلِيٍّ حَتَّى فُتِحَ لَهُ وَلَهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَيْمُونُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے پاس علاقے میں پڑاؤ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیا ان کے ساتھ کچھ مسلمان بھی گئے ان کا اہل خیبر کے ساتھ مقابلہ بھی ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا، جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول بھی اس سے محبت رکھتے ہیں اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلوایا ان کو آشوب چشم کی شکایت تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر لعاب دہن ڈالا اور انہیں جھنڈا عطا کیا آپ نے ان کے ساتھ لوگوں کو بھیجا ان لوگوں کا اہل خیبر سے سامنا ہوا ان لوگوں کے درمیان مرحب یہ رجز پڑھ رہا تھا، اور یہ کہہ رہا تھا: ”خیبر یہ بات جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، مکمل استعداد رکھنے والا تجربہ کار بہادر ہوں، کبھی (نیزے یا تلوار کو) چبھوتا ہوں اور کبھی ضرب لگاتا ہوں، جب شیر آتے ہیں تو وہ (حملہ کرنے کے لیے) بیقرار ہوتے ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: ان دونوں کا مقابلہ ہوا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس نے اس کے سر پر وار کیا، یہاں تک کہ اس کی تلوار ان کو کاٹتی ہوئی اس کے دانتوں تک پہنچ گئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ضرب کی آواز کو اہل لشکر نے بھی سنا اور پھر ابھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جانے والے آخری فرد بھی نہیں پہنچے تھے کہ ان کے لئے شہر فتح ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ ہے۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10200]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1814) اخرجه احمد فى المسند (358/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22522»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10201
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: حَاصَرْنَا خَيْبَرَ، فَأَخَذَ اللِّوَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَانْصَرَفَ وَلَمْ يُفْتَحْ لَهُ، ثُمَّ أَخَذَهُ مِنَ الْغَدِ عُمَرُ فَخَرَجَ فَرَجَعَ وَلَمْ يُفْتَحْ لَهُ، وَأَصَابَ النَّاسَ يَوْمَئِذٍ شِدَّةٌ وَجُهْدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي دَافِعُ اللِّوَاءِ غَدًا إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَيُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، لَا يَرْجِعُ حَتَّى يُفْتَحَ لَهُ".
وَبِتْنَا طَيِّبَةً أَنْفُسُنَا أَنَّ الْفَتْحَ غَدًا، فَلَمَّا أَنْ أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْغَدَاةَ ثُمَّ قَامَ قَائِمًا فَدَعَا بِاللِّوَاءِ وَالنَّاسُ عَلَى مَصَافِّهِمْ، فَدَعَا عَلِيًّا وَهُوَ أَرْمَدُ، فَتَفِلَ فِي عَيْنَيْهِ، وَدَفَعَ إِلَيْهِ اللِّوَاءَ، وَفُتِحَ لَهُ. قَالَ بُرَيْدَةُ: وَأَنَا فِيمَنْ تَطَاوَلَ لَهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے خیبر کا محاصرہ کر لیا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لیا پھر وہ واپس آ گئے شہر فتح نہیں ہوا اگلے دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لیا وہ گئے، اور واپس آ گئے ان کے لئے بھی شہر فتح نہیں ہوا اس دن لوگوں کو مشقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں، اور وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، اور وہ فتح حاصل کیے بغیر نہیں آئے گا۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے وہ رات اس خواہش میں گزار دی کہ کل فتح نصیب ہو جائے گی اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی پھر آپ کھڑے ہوئے آپ نے جھنڈا منگوایا لوگ صفوں میں موجود تھے آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلوایا انہیں آشوب چشم کی شکایت تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر لعاب دہن ڈالا اور انہیں جھنڈا عطا کیا، تو ان کے لئے شہر فتح ہو گیا۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا، جو اس (جھنڈے) کے لئے گردن اٹھا کر دیکھ رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10201]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22484»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں