الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10162
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: مَرَّ أَبُو سُفْيَانَ وَمُعَاوِيَةُ خَلْفَهُ - وَكَانَ رَجُلًا مُسْتَمِدًّا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِصَاحِبِ الْأَسْنِمَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ گزرے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے موجود تھے، وہ ایک نمایاں شخص تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس کو ہان والے شخص کو گرفت میں لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10162]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10162]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10163
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ طَلَبِ الْأَحْزَابِ فَنَزَلَ الْمَدِينَةَ، وَضَعَ لَأْمَتَهُ وَاغْتَسَلَ وَاسْتَجْمَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لشکروں کا پیچھا کر کے واپس تشریف لائے اور مدینہ منورہ آئے تو آپ نے اپنے ہتھیار اتارے غسل کیا اور ڈھیلے استعمال کیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10163]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10163]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8191»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10164
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا رَجَعَ مِنْ طَلَبِ الْأَحْزَابِ، رَجَعَ فَنَزَعَ لَأْمَتَهُ وَاغْتَسَلَ وَاسْتَجْمَرَ.
زَادَ دُحَيْمٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: عَذِيرُكَ مِنْ مُحَارِبٍ، أَلَا أَرَاكَ قَدْ وَضَعْتَ اللَّأْمَةَ وَمَا وَضَعْنَاهَا بَعْدُ".
فَوَثَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعًا، فَعَزَمَ عَلَى النَّاسِ أَلَّا يُصَلُّوا الْعَصْرَ إِلَّا فِي بَنِي قُرَيْظَةَ، فَلَبِسُوا السِّلَاحَ وَخَرَجُوا فَلَمْ يَأْتُوا بَنِي قُرَيْظَةَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ.
وَاخْتَصَمَ النَّاسُ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: صَلُّوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُرِدْ أَنْ تَتْرُكُوا الصَّلَاةَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: عَزَمَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نُصَلِّيَ حَتَّى نَأْتِيَ بَنِي قُرَيْظَةَ، وَإِنَّمَا نَحْنُ فِي عَزِيمَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَيْسَ عَلَيْنَا إِثْمٌ.
فَصَلَّتْ طَائِفَةٌ الْعَصْرَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، وَطَائِفَةٌ لَمْ يُصَلُّوا حَتَّى نَزَلُوا بَنِي قُرَيْظَةَ بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَصَلَّوْهَا إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، فَلَمْ يُعَنِّفْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَرْزُوقِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، لشکروں کا پیچھا کر کے جب واپس تشریف لائے، تو آپ نے اپنے ہتھیار اتارے غسل کیا اور ڈھیلے استعمال کیے۔ دحیم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نازل ہوا اور بولا: جنگجو کی طرف سے آپ کا عذر، میں آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے ہتھیار اتار دیے ہیں، حالانکہ ہم (فرشتوں) نے وہ نہیں اتارے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں فوراً کھڑے ہوئے، آپ نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ عصر کی نماز بنو قریظہ کے علاقے میں ادا کریں لوگوں نے ہتھیار پہنے اور روانہ ہو گئے، وہ بنو قریظہ اس وقت تک نہیں پہنچے جب تک سورج غروب نہیں ہو گیا، تو عصر کی نماز کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا بعض حضرات کا یہ کہنا تھا کہ تم لوگ نماز ادا کر لو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ نہیں تھی کہ تم لوگ نماز ترک کر دو، بعض حضرات کا یہ کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ تاکید کی تھی کہ ہم نماز اس وقت ادا کریں، جب ہم بنو قریظہ کے علاقے میں پہنچ جائیں، تو ہم اللہ کے رسول کے حکم کے پابند ہیں، اس حوالے سے ہم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، تو ایک گروہ نے ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے عصر کی نماز ادا کر لی اور ایک گروہ نے عصر کی نماز اس وقت تک ادا نہیں کی، جب تک وہ بنو قریظہ کے علاقے میں نہیں پہنچ گئے، اور وہ سورج غروب ہونے کے بعد وہاں پہنچے تھے، وہاں پہنچ کر انہوں نے ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے، وہ نماز ادا کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں گروہوں میں سے کسی پر بھی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مرزوق بن ابوہذیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10164]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مرزوق بن ابوہذیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10165
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ صَوْتَ رَجُلٍ فَوَثَبَ وَثْبَةً شَدِيدَةً، وَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَاتَّبَعْتُهُ فَإِذَا هُوَ مُتَّكِئٌ مُعْتَمٌّ مُرْخٍ عِمَامَتَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: وَثَبْتَ وَثْبَةً وَخَرَجْتَ فَإِذَا هُوَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، قَالَ:" وَرَأَيْتِهِ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" ذَاكَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَمَرَنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی آواز سنی، تو آپ جلدی سے اٹھے اور نکل کر اس کی طرف گئے میں آپ کے پیچھے گئی، تو وہ ایک ایسا شخص تھا، جس نے ٹیک لگائی ہوئی تھی، عمامہ باندھا ہوا تھا اور عمامہ کا شملہ دونوں کندھوں کے درمیان پیچھے لٹکایا ہوا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو میں نے عرض کی: آپ جلدی سے اُٹھ کر چلے گئے تھے، جب کہ وہ دحیہ کلبی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کو دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے اور انہوں نے مجھے یہ کہا: کہ میں بنوقریظہ کی طرف نکلوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10165]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10165]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8813»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10166
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَا إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ عَلَى حِمَارٍ عَرِيٍّ يُقَالُ لَهُ: يَعْفُورُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کی طرف ایک دراز گوش (یعنی گدھے) پر سوار ہو کر گئے تھے، جس کے اوپر کچھ (بچھا ہوا نہیں تھا) اس کا نام ”یعفور“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10166]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10166]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10167
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ خَرَجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ عَلَى حِمَارٍ، وَمَعَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ عَلَيْهَا قَطِيفَةٌ مِنْ إِسْتَبْرَقٍ خَمْلُهَا اللُّؤْلُؤُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَمَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا أَنْزِلُ عَنْهَا حَتَّى تُفْتَحَ لَكَ، وَلَأَرُضْهَا كَمَا تُرَضُ الْبَيْضَةُ عَلَى الصَّفْوَانِ.
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوئے، تو آپ ایک دراز گوش (یعنی گدھے) پر سوار ہو کر نکلے، آپ کے ساتھ سیدنا جبرائیل علیہ السلام ایک سفید خچر پر سوار تھے اور ان کے نیچے استبرق کا بنا ہوا بچھونا تھا، جس میں موتی لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں وہاں سے اُس وقت تک واپس نہیں جاؤں گا، جب تک وہ آپ کے لئے فتح نہیں ہو جاتا، اور میں انہیں اس طرح کچل دوں گا جس طرح انڈے کو پتھر پر پیس دیا جاتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: تو وہ اس وقت تک واپس نہیں گئے، جب تک وہ علاقہ فتح نہیں ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10167]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11062)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11062»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10168
وَعَنِ أَسْلَمَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَعَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْرَى قُرَيْظَةَ، فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى فَرْجِ الْغُلَامِ، فَإِنْ رَأَيْتُهُ قَدْ أَنْبَتَ ضَرَبْتُ عُنُقَهُ، وَإِنْ لَمْ أَرَهُ قَدْ أَنْبَتَ جَعَلْتُهُ فِي مَغَانِمِ الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا اسلم انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قریظہ کے قیدیوں کا نگران مقرر کیا، میں لڑکوں کی شرمگاہ کی طرف دیکھتا تھا، جس کو میں دیکھتا تھا کہ اُس کے زیر ناف ناف بال اگ چکے ہیں، تو میں اس کی گردن اڑا دیتا تھا، اور اگر میں یہ دیکھتا تھا کہ ابھی نہیں آگے ہیں، تو اسے مسلمانوں کے مال غنیمت میں شامل کر دیتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10168]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (181) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1608) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1000)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 162»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10169
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا أَعْمَى فَقَالَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الزُّبَيْرَ مَنَّ عَلِيَّ يَوْمَ بُعَاثٍ فَأَعْتَقَنِي، فَهَبْهُ لِي أَجْزِهِ، فَقَالَ:" هُوَ لَكَ".
فَقَالَ لِلزُّبَيْرِ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: نَعَمْ ؛ أَنْتَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ: إِنِّي أَمُنَّ عَلَيْكَ كَمَا مَنَنْتَ عَلِيَّ يَوْمَ بُعَاثٍ قَالَ: هَلْ تَنْفَعُنِي؟ أَيْنَ أَهْلِي؟ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هَبْ لِي أَهْلَهُ قَالَ: فَوَهَبَ لَهُ أَهْلَهُ، فَأَتَاهُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَدَّ لَهُ أَهْلَهُ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، مَا يَنْفَعُنِي أَنْ نَعِيشَ أَجْسَادًا؟ أَيْنَ الْمَالُ؟ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَبْ لِي مَالَهُ قَالَ:" وَلَكَ مَالُهُ". قَالَ: فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَدَّ عَلَيْكَ مَالَكَ وَقَدْ أَرَادَ اللَّهُ تَعَالَى بِكَ خَيْرًا.
قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، مَا فَعَلَ حُيَيُّ بْنُ أَخْطَبَ سَيِّدُ الْحَاضِرِ وَالْبَادِ؟ قَالَ: قَدْ قُتِلَ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي مَا فَعَلَ زَيْدُ بْنُ رُوطَا حَامِيَةُ الْيَهُودِ؟ قَالَ: قَدْ قُتِلَ، قَالَ: مَا فَعَلَ كَعْبُ بُنُ أَشْطَا الَّذِي بَطَلَ عَذَارَى الْحَيِّ تَنْغَمِزُ مِنْ حَشْيِهِ؟ قَالَ: قَدْ قُتِلَ قَالَ: مَا فَعَلَ الْمُحَمَّسَانِ؟ قَالَ: هُمَا كَأَمْسِ الذَّاهِبِ قَالَ: فَمَا بَيْنِي وَبَيْنَ لِقَاءِ الْأَحِبَّةِ إِلَّا كَإِفْرَاغِ الدَّلْوِ، أَسْأَلُكَ بِيَدِي عِنْدَكَ إِلَّا أَلْحَقْتَنِي بِالْقَوْمِ قَالَ: فَقَتَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: زبیر نامی ایک نابینا شخص تھا، ثابت بن قیس بن شماس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: زبیر نے جنگ بعاث کے موقع پر مجھ پر ایک احسان کیا تھا اس نے مجھے آزاد کر دیا تھا، تو آپ وہ مجھے ہبہ کر دیں، تاکہ میں اسے جزا دے دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارا ہوا، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے زبیر سے دریافت کیا: کیا تم نے مجھے پہچانا؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تم ثابت بن قیس ہو، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم پر احسان کرنا چاہتا ہوں جس طرح تم نے جنگ بعاث کے موقع پر مجھ پر احسان کیا تھا اس نے کہا: کیا تم مجھے فائدہ دینا چاہتے ہو؟ میرے گھر والے کہاں ہیں؟ سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور عرض کی: اُس کے گھر والے بھی مجھے ہبہ کر دیں۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھر والے انہیں ہبہ کر دیے، وہ زبیر نامی شخص کے پاس آئے اور اسے اس بارے میں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے گھر والے واپس کر دیے ہیں، زبیر نے کہا: اے میرے بھتیجے! ہمیں کیا فائدہ ہو گا کہ اگر ہمارے جسم زندہ رہیں، مال کہاں جائے گا؟ تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا مال بھی مجھے دیدیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا مال بھی تمہارا ہوا، پھر سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ زبیر نامی شخص کے پاس واپس آئے اور بولے: اللہ کے رسول نے تمہارا مال تمہیں واپس کر دیا ہے اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں بھلائی کا ارادہ کیا ہے، زبیر نے کہا: اے میرے بھتیجے! شہریوں اور دیہاتیوں کے سردار حیی بن اخطب کا کیا بنا؟ انہوں نے بتایا: وہ قتل ہو گیا ہے، اس نے دریافت کیا: اے میرے بھتیجے! زید بن روطا کا کیا بنا؟ جو یہودیوں کا حامی تھا، انہوں نے بتایا: وہ بھی قتل ہو گیا، ہے اس نے دریافت کیا: کعب بن اشطا کا کیا بنا؟ انہوں نے بتایا: وہ بھی قتل ہو گیا ہے اس نے دریافت کیا: مہمسان کا کیا بنا؟ انہوں نے بتایا: وہ دونوں گزرے ہوئے کل کی مانند ہیں، تو اس نے کہا: پھر میرے اور (میرے) دوستوں کے ساتھ ملاقات کے درمیان، صرف اتنا فرق ہے کہ جتنا ڈول ڈالنے کا ہوتا ہے، میں تم سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تم مجھ پر یہ مہربانی کرو کہ مجھے ان لوگوں کے ساتھ ملا دو! تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10169]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10169]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8222»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
43. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ
غزوہ خندق کے موقع پر کن لوگوں نے جام شہادت نوش کیا؟
حدیث نمبر: 10170
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَنَسُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ أَوْسِ بْنِ عَبْدِ عَمْرٍو. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: ثَعْلَبَةُ بْنُ عَنَمَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَالْقَرِينَانِ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر انصار میں سے سیدنا انس بن معاذ بن اوس بن عبد عمرو رضی اللہ عنہ اور انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن عنمہ رضی اللہ عنہ نے جام شہادت کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے، جس میں دو افراد کے ایک ساتھ شہید ہونے کا ذکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10170]

44. بَابُ تَارِيخِ الْخَنْدَقِ
گزوہ خندق کی تاریخ کا بیان
حدیث نمبر: 10171
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَتِ الْخَنْدَقُ فِي شَوَّالٍ سَنَةَ خَمْسٍ، وَفِيهَا مَاتَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق، شوال کے مہینے میں، پانچ ہجری میں ہوا تھا، اس کے دوران سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا (یعنی اس کے دوران وہ زخمی ہوئے اور وہ زخم اُن کے انتقال کا سبب بنا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10171]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10171]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح