🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ؟
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے (ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10581
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَتَابَ رَجُلًا ارْتَدَّ عَنِ الْإِسْلَامِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ هِلَالٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ بِالْكَذِبِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص سے چار مرتبہ توبہ کروائی تھی جو اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلی بن ہلال ہے جس کے جھوٹ کے حوالے سے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10581]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1785)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10582
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ خَالَفَ دِينُهُ، دِينَ الْإِسْلَامِ، فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
وَقَالَ:" إِنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ; فَلَا سَبِيلَ عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَ شَيْئًا فَيُقَامَ عَلَيْهِ حَدُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ أَبَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”جو شخص اپنے دین یعنی اسلام کو چھوڑ دے اس کی گردن اڑا دو اور آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد اللہ کے رسول ہیں تو پھر اسے کچھ نہیں کہا: جا سکتا البتہ اگر وہ کسی جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کو اس کی سزا دی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرنی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ابان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10582]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11617)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10583
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ حِينَ أَرْسَلَهُ إِلَى الْيَمَنِ:" أَيُّمَا رَجُلٍ ارْتَدَّ عَنِ الْإِسْلَامِ فَادْعُهُ، فَإِنْ تَابَ فَاقْبَلْ مِنْهُ، وَإِنْ لَمْ يَتُبْ فَاضْرِبْ عُنُقَهُ. وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ ارْتَدَّتْ عَنِ الْإِسْلَامِ فَادْعُهَا، فَإِنْ تَابَتْ فَاقْبَلْ مِنْهَا، وَإِنْ أَبَتْ فَاسْتَتِبْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، قَالَ مَكْحُولٌ: عَنِ ابْنٍ لِأَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب انہیں یمن بھیجنے لگے تو آپ نے ان سے فرمایا: ”جو شخص اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو جائے تم اسے دعوت دو اگر وہ توبہ قبول کر لے تو اس سے توبہ کو قبول کر لو اور اگر وہ توبہ نہیں کرتا تو اس کی گردن اڑا دو اور جو عورت اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو جائے تم اسے دعوت دو اگر وہ توبہ کر لے تو اس کی توبہ قبول کر لو اور اگر وہ نہیں مانتی تو اس سے توبہ کرواتے رہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے مکحول نے یہ کہا: یہ ابوطلحہ یعمری کے بیٹے کے حوالے سے منقول ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10583]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10584
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ: مَا لِمَنِ افْتَتَنَ تَوْبَةٌ إِذَا تَرَكَ دِينَهُ بَعْدَ إِسْلَامِهِ وَمَعْرِفَتِهِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمْ: يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْهِجْرَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ہم یہ بات کہا: کرتے تھے جو شخص فتنے (آزمائش) میں مبتلا ہو جائے اس کے لئے کوئی توبہ نہیں ہے جبکہ وہ اسلام قبول کرنے کے بعد اور اس کی معرفت کے بعد اپنے دین کو ترک کر چکا ہو تو ایسے لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تم لوگ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس سے پہلے یہ حدیث ہجرت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10584]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ الْإِحْصَانِ
احصان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10585
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِحْصَانُ إِحْصَانَانِ: إِحْصَانُ عَفَافٍ، وَإِحْصَانُ نِكَاحٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احصان دو قسم کے ہوتے ہیں ایک احصان پاکدامنی کا ہوتا ہے اور ایک احصان نکاح کا ہوتا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10585]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1553)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ إِقَامَةِ الْحُدُودِ
حدود قائم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10586
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَوْمٌ مِنْ إِمَامٍ عَادِلٍ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَةً، وَحَدٌّ يُقَامُ فِي الْأَرْضِ بِحَقِّهِ أَزْكَى مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عادل حکمران کی طرف سے ایک دن ساٹھ سال کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے اور زمین میں ایک حد کا قائم ہو جانا زمین کے حق میں چالیس دن تک بارش ہونے سے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی زریق بن سحت ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10586]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابُ نُزُولِ الْحُدُودِ وَمَا كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ
حدود کا نازل ہونا اور اس سے پہلے کیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10587
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ. قَالَ: كُنَّ يُحْبَسْنَ فِي الْبُيُوتِ فَإِذَا مَاتَتْ مَاتَتْ، وَإِنْ عَاشَتْ عَاشَتْ، حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي النُّورِ: الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ. وَنَزَلَتْ سُورَةُ الْحُدُودِ فَمَنْ عَمِلَ شَيْئًا جُلِدَ وَأُرْسِلَ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي سُورَةِ النُّورِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تمہاری عورتوں میں سے جو برائی کا ارتکاب کرتی ہیں“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں پہلے ان عورتوں کو گھروں میں بند کر دیا جاتا تھا اگر کوئی مر جاتی تھی تو مر جاتی تھی زندہ رہتی تھی تو زندہ رہتی تھی یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی جو سورت نور میں ہے ”زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ان میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ“ پھر حدود کے حکم سے متعلق حکم نازل ہو گیا تو جو شخص کوئی عمل کرتا تھا اسے کوڑے لگائے جاتے تھے اور چھوڑ دیا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث سورت نور میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10587]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10588
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ: نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَفَعَلَ ذَلِكَ بِهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ، وَنَحْنُ حَوْلَهُ، وَكَانَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَعْرَضَ عَنَّا، وَأَعْرَضْنَا عَنْهُ، وَتَرَبَّدَ وَجْهُهُ، وَكُرِبَ لِذَلِكَ.
فَلَمَّا رُفِعَ عَنْهُ الْوَحْيُ، قَالَ:" خُذُوا عَنِّي". قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا: الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ الرَّجْمُ".
قَالَ الْحَسَنُ: فَلَا أَدْرِي أَمِنَ الْحَدِيثِ هُوَ أَمْ لَا؟ قَالَ:" فَإِنْ شَهِدُوا أَنَّهُمَا وُجِدَا فِي لِحَافٍ لَا يَشْهَدُونَ عَلَى جِمَاعٍ خَالَطَهَا بِهِ، جُلِدُوا مِائَةً وَجُزَّتْ رُؤُوسُهُمَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی ”تمہاری عورتوں میں سے جو برائی کا ارتکاب کریں“ یہ آیت کے آخر تک ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خواتین کے ساتھ ایسا ہی کیا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے ہم آپ کے ارد گرد تھے جب آپ پر وحی نازل نازل ہوتی تھی تو آپ ہماری طرف سے توجہ ہٹا لیتے تھے اور ہم بھی آپ کو مخاطب نہیں کرتے تھے آپ کے چہرہ مبارک کی حالت تبدیل ہو جاتی تھی اور آپ کو اس سے دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا جب وحی کی کیفیت ختم ہو گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا مجھ سے حکم حاصل کر لو ہم نے عرض کی ٹھیک ہے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایسی خواتین کے لئے حکم مقرر کر دیا ہے اگر کنوارہ لڑکا کنواری لڑکی کے ساتھ زنا کرے تو اسے ایک سو کوڑے لگائیں جائیں گے اور ایک سال کی جلاوطنی ہو گی اور اگر شادی شدہ شخص شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے تو انہیں ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور پھر سنگسار کیا جائے گا“۔ حسن نامی راوی کہتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ کیا
یہ روایت کا حصہ ہے یا نہیں ہے آپ نے فرمایا: ”اگر لوگ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ دونوں ایک لحاف میں پائے گئے ہیں اور ان کی صحبت کے بارے میں گواہی نہیں دیتے تو پھر انہیں ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور ان کے سر مونڈوا دیے جائیں گے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10588]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (313/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22274، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10589
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذُوا عَنِّي، خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ أَخْطَأَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ كَمَا ذَكَرَ.
قبیصہ بن حریث نے سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”مجھ سے حکم حاصل کر لو مجھ سے حکم حاصل کر لو اللہ تعالیٰ نے ان خواتین کے لئے حکم بیان کر دیا ہے کنوارہ لڑکا کنواری لڑکی کے ساتھ زنا کرے گا تو ایک سو کوڑوں کی سزا ہو گی اور ایک سال کی جلاوطنی ہو گی اور اگر شادی شدہ شخص شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے گا تو ایک سو کوڑوں کی سزا ہو گی اور سنگسار کرنا ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن دلہم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن اس نے اس حدیث میں غلطی کی ہے جیسا کہ یہ بات ذکر کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10589]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (476/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10590
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَمْرُهُمَا سُنَّةٌ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رجم کروایا تھا اور ان حضرات (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) کا حکم سنت ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10590]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4214)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13100، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1863»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں