الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ؟
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے (ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی؟
حدیث نمبر: 10572
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص (اسلام کو چھوڑ کر) اپنا دین تبدیل کر لے اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10572]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10572]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8618»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10573
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص (اسلام کو چھوڑ کر) اپنا دین تبدیل کر لے اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10573]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (419/19) أخرجه احمد فى المسند (5/5)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8618»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10573M
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ تَوْبَةَ عَبْدٍ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا دین اسلام بدل ڈالے مرتد ہو جائے تو اسے قتل کر دو، اللہ تعالیٰ کسی ایسے بندے کی توبہ قبول نہیں فرماتا جو اسلام لانے کے بعد کافر ہو جائے“۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10573M]
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10573M]
حدیث نمبر: 10574
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص (اسلام کو چھوڑ کر) اپنا دین تبدیل کر لے اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10574]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8618»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10575
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي خُطْبَتِهِ:" إِنَّ هَذِهِ الْقَرْيَةَ - يَعْنِي الْمَدِينَةَ - لَا يَصْلُحُ فِيهَا قِبْلَتَانِ فَأَيُّمَا نَصْرَانِيٌّ أَسْلَمَ ثُمَّ تَنَصَّرَ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے میں ارشاد فرمایا: ”بے شک اس بستی میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھا) دو قبلے ہونا مناسب نہیں ہیں، تو جو بھی عیسائی مسلمان ہو، اور پھر وہ دوبارہ عیسائیت اختیار کر لے، تو تم اس کی گردن اڑا دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10575]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10575]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10576
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُمَا إِلَى الْيَمَنِ، وَأَمَرَهُمَا أَنْ يُعَلِّمَا النَّاسَ الْقُرْآنَ. قَالَ: فَجَاءَ مُعَاذٌ إِلَى أَبِي مُوسَى يَزُورُهُ فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ مُوَثَّقٌ بِالْحَدِيدِ، فَقَالَ: يَا أَخِي، أَوَبُعِثْنَا نُعَذِّبُ النَّاسَ، إِنَّمَا بُعِثْنَا نُعَلِّمُهُمْ دِينَهُمْ، وَنَأْمُرُهُمْ بِمَا يَنْفَعُهُمْ، فَقَالَ: إِنَّهُ أَسْلَمَ ثُمَّ كَفَرَ.
فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ لَا أَبْرَحُ حَتَّى أَحْرِقَهُ بِالنَّارِ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّ لَنَا عِنْدَهُ بَقِيَّةً، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَبْرَحُ أَبَدًا، قَالَ: فَأُتِيَ بِحَطَبٍ فَأَلْهَبَ فِيهِ النَّارَ وَكَتَّفَهُ وَطَرَحَهُ.
قُلْتُ: لَهُمَا فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات کو یمن بھیجا اور ان دونوں کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں کو قرآن کی تعلیم دیں راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے آئے، تو ان کے پاس ایک شخص کو لوہے کی زنجیر میں بندھا ہوا پایا۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھائی! کیا ہمیں اس لئے بھیجا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو عذاب دیں ہمیں تو اس لئے بھیجا گیا ہے، تاکہ ہم لوگوں کو دین کی تعلیم دیں، اور انہیں اس چیز کے بارے میں حکم دیں جو چیز انہیں فائدہ دیتی ہے، تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بتایا: یہ شخص پہلے مسلمان ہوا تھا، اور پھر کافر ہو گیا ہے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے۔ میں اس وقت تک نہیں ہلوں گا، جب تک میں اسے آگ میں نہیں جلا دیتا۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمارا اس کے پاس بقیہ ہے؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم میں نہیں جاؤں گا راوی بیان کرتے ہیں: تو پھر لکڑیاں لائی گئیں، اور ان میں آگ لگائی گئی۔ انہوں نے اس کا کندھا پکڑا اور اسے آگ میں ڈال دیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان دونوں کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10576]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (43/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10577
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: إِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ مِنْ مَسَاجِدِ بَنِي حَنِيفَةَ فَسَمِعْتُهُمْ يَقْرَؤُونَ شَيْئًا لَمْ يُنَزِّلْهُ اللَّهُ: الطَّاحِنَاتُ طَحْنًا، الْخَابِزَاتُ خَبْزًا، وَالْعَاجِنَاتُ عَجْنًا، اللَّاقِمَاتُ لَقْمًا. قَالَ: فَقَدَّمَ ابْنُ مَسْعُودٍ ابْنَ النَّوَّاحَةِ إِمَامَهُمْ، فَقَتَلَهُ وَاسْتَكْثَرَ الْبَقِيَّةَ، فَقَالَ: لَا أَجْزَرَهُمُ الْيَوْمَ الشَّيْطَانُ، سَيِّرُوهُمْ إِلَى الشَّامِ حَتَّى يَرْزُقَهُمُ اللَّهُ تَوْبَةً أَوْ يُفْنِيَهُمُ الطَّاعُونُ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں بنو حنیفہ کی مساجد میں سے ایک مسجد کے پاس سے گزرا، تو میں نے انہیں ایسی چیز کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، جو اللہ تعالیٰ نے نازل نہیں کی یا وہ لوگ وہ چیز قرآن کے طور پر پڑھ رہے تھے)۔ ”آٹا پیسنے والیاں اور روٹی پکانے والیاں اور آٹا گوندھنے والیاں اور لقمے بنانے والیاں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے امام ابن نواحہ کے پاس آئے، اور انہوں نے اسے قتل کر دیا باقی لوگ کیونکہ زیادہ تھے، تو انہوں نے فرمایا: آج میں ان لوگوں کو شیطان کے حوالے نہیں کروں گا، تم ان کو شام کی طرف بھیج دو، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں، توبہ نصیب کر دے گا یا طاعون انہیں فنا کر دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10577]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10577]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8956)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10578
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنْ هَاهُنَا أُنَاسًا يَقْرَؤُونَ قِرَاءَةَ مُسَيْلِمَةَ، فَرَدَّهُ عَبْدُ اللَّهِ، فَلَبِثَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَلْبَثَ ثُمَّ أَتَاهُ، فَقَالَ: وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لَقَدْ تَرَكْتُهُمُ الْآنَ فِي دَارٍ، وَإِنَّ ذَلِكَ الْمُصْحَفَ لَعِنْدَهُمْ.
فَأَمَرَ قَرَظَةَ بْنَ كَعْبٍ فَسَارَ بِالنَّاسِ مَعَهُ، فَقَالَ: ائْتِ بِهِمْ. فَلَمَّا أَتَى بِهِمْ، قَالَ: مَا هَذَا؟ بَعْدَمَا اسْتَفَاضَ الْإِسْلَامُ؟ فَقَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، نَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَنَتُوبُ إِلَيْهِ، وَنَشْهَدُ أَنَّ مُسَيْلِمَةَ هُوَ الْكَذَّابُ الْمُفْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، قَالَ: فَاسْتَتَابَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ، وَسَيَّرَهُمْ إِلَى الشَّامِ، وَإِنَّهُمْ لَقَرِيبٌ مِنْ ثَمَانِينَ رَجُلًا.
وَأَبَى ابْنُ النَّوَّاحَةِ أَنْ يَتُوبَ، فَأَمَرَ بِهِ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ فَأَخْرَجَهُ إِلَى السُّوقِ فَضَرَبَ عُنُقَهُ، وَأَمَرَ أَنْ يَأْخُذَ رَأْسَهُ فَيُلْقِيَهُ فِي حِجْرِ أُمِّهِ.
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: فَلَقِيتُ شَيْخًا مِنْهُمْ كَبِيرًا بَعْدَ ذَلِكَ بِالشَّامِ، فَقَالَ لِي: رَحِمَ اللَّهُ أَبَاكَ، وَاللَّهِ لَوْ قَتَلَنَا يَوْمَئِذٍ لَدَخَلْنَا النَّارَ كُلُّنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ بَيْنَ الْقَاسِمِ وَجَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ.

قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا، اور انہیں یہ بتایا: اے ابوعبدالرحمن! یہاں کچھ لوگ ہیں جو مسیلمہ کی قرأت کی تلاوت کرتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو واپس بھیج دیا، جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزرنے کے بعد وہ شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! اس ذات کی قسم! جس کے نام پر میں حلف اٹھا رہا ہوں۔ میں ان لوگوں کو ابھی ایک گھر میں چھوڑ کے آیا ہوں، اور وہ مصحف ان لوگوں کے پاس موجود ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے قرظہ بن کعب کو حکم دیا، وہ لوگوں کو ساتھ لے کر ان کے ساتھ روانہ ہوا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ان کے پاس پہنچو! جب وہ ان کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ کیا اسلام کے پھیل جانے کے بعد ایسا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! ہم اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہیں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتے ہیں، اور ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ کذاب ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے والا ہے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے توبہ کروائی اور انہیں شام بھجوا دیا۔ وہ تقریباً اسی کے قریب افراد تھے۔ ابن نواحہ نے توبہ کرنے سے انکار کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے قرظہ بن کعب کو حکم دیا وہ اسے لے کر بازار آئے، اور انہوں نے اس کی گردن اڑا دی پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس کا سر پکڑ کر اس کی ماں کی گود میں ڈال دیا جائے۔ عبدالرحمن بن عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: بعد میں شام میں ان میں سے ایک بوڑھے شخص سے میری ملاقات ہوئی، تو اس نے مجھ سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہارے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) پر رحم کرے۔ اللہ کی قسم! اگر وہ اس دن ہمیں قتل کروا دیتے، تو ہم سب نے جہنم میں داخل ہو جانا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے قاسم اور ان کے دادا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے درمیان اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10578]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے قاسم اور ان کے دادا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے درمیان اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8960)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10579
وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ أَنَّ عَلِيًّا بَلَغَهُ أَنَّ قَوْمًا بِالْبَصْرَةِ ارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ فَأَمَالَ عَلَيْهِمُ الطَّعَامَ جُمْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَعَاهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَأَبَوْا، فَحَفَرَ عَلَيْهِمْ حَفِيرَةً ثُمَّ قَامَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: لَأَمْلَأَنَّكِ شَحْمًا وَلَحْمًا، ثُمَّ أُتِيَ بِهِمْ فَضَرَبَ أَعْنَاقَهُمْ وَأَلْقَاهُمْ فِي الْحَفِيرَةِ، ثُمَّ أَلْقَى عَلَيْهِمُ الْحَطَبَ فَأَحْرَقَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ.
قَالَ سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ: فَلَمَّا انْصَرَفَ اتَّبَعْتُهُ، فَقُلْتُ: سَمِعْتُكَ تَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ: وَيْحَكَ إِنَّ حَوْلِي قَوْمًا جُهَّالًا، وَلَكِنِّي إِذَا سَمِعْتَنِي أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقُولَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ يَقُلْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ زِيَادٍ اللُّؤْلُؤِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ بصرہ میں کچھ لوگ اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو گئے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی طرف پیغام بھیجا وہ دو ہفتوں تک انہیں اناج بھیجتے رہے پھر انہوں نے ان لوگوں کی طرف اسلام کی دعوت دی انہوں نے وہ نہیں مانی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے لئے گڑھا کھدایا اور پھر ان کے سرہانے کھڑے ہوئے اور فرمایا میں تمہیں چربی اور گوشت سے بھر دوں گا پھر ان لوگوں کو لایا گیا اور ان کی گردنیں اڑائیں اور انہں گڑھے میں ڈال دیا گیا پھر ان پر لکڑیاں ڈال دی گئیں اور انہیں جلا دیا گیا پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے۔ سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں جب وہ واپس مڑے تو میں ان کے پیچھے گیا میں نے کہا: میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے تو انہوں نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو میرے اردگرد جاہل لوگ موجود تھے جب تم نے مجھے یہ کہتے ہوئے سنا کہ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا ہے تو میں آسمان سے گر جاؤں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں اللہ اور اس کے رسول کی طرف کوئی ایسی بات منصوب کروں جو آپ نے ارشاد نہ فرمائی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن زیاد لؤلؤی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10579]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن زیاد لؤلؤی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10579]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10580
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ارْتَدَّ نَبْهَانُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَمْكِنِّي مِنْ نَبْهَانَ فِي عُنُقِهِ حَبْلٌ أَسْوَدُ".
فَالْتَفَتَ فَإِذَا هُوَ بِنَبْهَانَ قَدْ أُخِذَ، فَجُعِلَ فِي عُنُقِهِ حَبْلٌ أَسْوَدُ، فَأَتَوْا بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّيْفَ بِيَمِينِهِ، وَالْحَبْلَ بِشِمَالِهِ لِيَقْتُلَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمَطْتَ عَنْكَ؟ قَالَ: فَدْفَعَ السَّيْفَ إِلَى رَجُلٍ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاضْرِبْ عُنُقَهُ".
فَانْطَلَقَ بِهِ، فَضَحِكَ نَبْهَانُ، فَقَالَ: أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟ فَخَلَّى عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْمَرْزُبَانِ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَرَهُ فِي الْمِيزَانِ وَلَا غَيْرِهِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبہان نامی شخص تین مرتبہ مرتد ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے اللہ تو مجھے نبہان پر اس طرح ق ابودے کہ اس کا گردن میں سیاہ رسی ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ کی تو سامنے سے نبہان آ رہا تھا اسے پکڑا گیا تھا اور اس کے گلے میں سیاہ رسی ڈالی گئی تھی لوگ اسے لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک میں تلوار پکڑی اور بائیں ہاتھ رسی پکڑی تاکہ اسے قتل کر دیں انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ اسے خود سے دور کر دیں تو یہ مناسب ہو گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار اس شخص کو پکڑا دی اور فرمایا تم جاؤ اور اس کی گردن اڑا دو وہ اسے لے کے جانے لگا تو نبہان ہنسنے لگا اس نے کہا: کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد اللہ کے رسول ہیں تو اسے چھوڑ دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ امام طبرانی کے استاد محمد بن مرزبان کا معاملہ مختلف ہے میزان الاعتدال یا اس کے علاوہ کسی اور کتاب میں ان کا ذکر نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10580]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7629»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف