الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ فِي الْحَدِّ يَثْبُتُ عِنْدَ الْإِمَامِ فَيُشْفَعُ فِيهِ
جب حاکم کے سامنے حد ثابت ہو جائے، اور پھر اس بارے میں سفارش کی جائے
حدیث نمبر: 10562
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ، قَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَكَلَّمُوهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمِ اللَّهِ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ الرَّازِيُّ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ، فَقَالُوا: عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ، قُلْتُ: وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قریش، مخزومی عورت کے معاملے میں پریشانی کا شکار ہو گئے جس نے چوری کی تھی لوگوں نے کہا: اس عورت کے بارے میں اللہ کے رسول کے ساتھ کون بات کرے گا لوگوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اس لئے ہلاکت کا شکار ہو گئے کہ جب ان میں نمایاں حیثیت کا کوئی شخص چوری کرتا تھا تو وہ لوگ اس کو چھوڑ دیتے تھے اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تھا تو وہ لوگ اس پر حد جاری کر دیتے تھے اللہ کی قسم اگر فاطمہ بنت محمد نے (ایسا کیا ہوتا) تو میں نے اس کا ہاتھ بھی کٹوا دینا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں عمر بن قیس ماصر کے حوالے سے
یہ روایت صرف عمرو بن ابوقیس رازی نے نقل کی ہے زہری کے شاگردوں نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی یہ زہری کے حوالے سے عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10562]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7475»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10563
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَقِيَ الزُّبَيْرُ سَارِقًا فَشَفَعَ فِيهِ فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى نُبَلِّغَهُ الْإِمَامَ، فَقَالَ:" إِذَا بُلِّغَ الْإِمَامُ فَلَعَنَ اللَّهُ الشَّافِعَ وَالْمُشَفَّعَ". كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ضَعِيفٌ.

عروہ بن زبیر نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی ملاقات ایک چور سے ہوئی۔ انہوں نے اس چور کے بارے میں سفارش کی ان سے کہا: گیا: ہم پہلے حاکم تک اسے پہنچا دیں انہوں نے فرمایا: جب یہ معاملہ حاکم تک پہنچ جائے گا، تو اللہ تعالٰی سفارش کرنے والے اور جس کے سامنے سفارش کی گئی (یا جس کے بارے میں سفارش کی گئی) ان پر لعنت کرے“۔ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ انصاری ہے۔ جسے امام ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اور امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10563]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (158)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2305، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 141»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10564
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ". وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَحْكَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَجَاءُ بْنُ صُبْحٍ صَاحِبُ السَّقْطِ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَجَاءُ بْنُ صُبْحٍ صَاحِبُ السَّقْطِ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن رہی ہو، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کے بارے میں اس کے خلاف کرتا ہے“۔
یہ روایت اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رجاء بن صبح ہے، جو ”صاحب سقط“ ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10564]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10565
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد کے بارے میں رکاوٹ بن رہی ہو، تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں اس کی خلاف ورزی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر مدینی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10565]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر مدینی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13084) اخرجه احمد فى المسند (5544 / 5385)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3597، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5362، 5519، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20905، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8218، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13084، 13435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2942، 6487»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10566
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ". وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْأَحْكَامِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جس بھی شخص کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن رہی ہو ایسا شخص مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے جب تک وہ اس (رکاوٹ بننے) سے الگ نہیں ہو جاتا“۔ یہ مکمل روایت احکام سے متعلق باب میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10566]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10566]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10567
وَعَنْ أَبِي مَطَرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِرَجُلٍ فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدْ سَرَقَ جَمَلًا، فَقَالَ: مَا أَرَاكَ سَرَقْتَ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَلَعَلَّهُ شُبِّهَ لَكَ؟ قَالَ: بَلَى قَدْ سَرَقْتُ، قَالَ: اذْهَبْ بِهِ يَا قُنْبُرُ، فَشُدَّ أَصَابِعَهُ، وَأَوْقِدِ النَّارَ وَادْعُ الْجَزَّارَ يَقْطَعْهُ، ثُمَّ انْتَظِرْ حَتَّى أَجِيءَ لَكَ، قَالَ: فَلَمَّا جَاءَ قَالَ لَهُ: سَرَقْتَ؟ قَالَ: لَا. فَتَرَكَهُ.
قَالُوا لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ تَرَكْتَهُ، وَقَدْ أَقَرَّ لَكَ؟ قَالَ: أَخَذْتُهُ بِقَوْلِهِ وَأَتْرُكُهُ بِقَوْلِهِ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ قَدْ سَرَقَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، ثُمَّ بَكَى فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِمَ تَبْكِي؟ قَالَ:" فَكَيْفَ لَا أَبْكِي، وَأُمَّتِي تُقْطَعُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا عَفَوْتَ عَنْهُ؟ قَالَ:" ذَاكَ سُلْطَانُ سُوءٍ الَّذِي يَعْفُو عَنِ الْحُدُودِ، وَلَكِنْ تَعَافَوْا بَيْنَكُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَأَبُو مَطَرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ وَلَكِنَّ الرَّاوِيَ عَنْهُ.

ابومطر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان کے پاس ایک شخص کو لایا گیا۔ لوگوں نے بتایا: اس نے ایک اونٹ چوری کیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے بارے میں میری یہ رائے نہیں ہے کہ تم نے چوری کی ہو گی؟ اس نے کہا: جی ہاں (میں نے چوری کی ہے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہو سکتا ہے تمہیں کوئی شبہ لاحق ہو گیا ہو۔ اس نے کہا: جی نہیں! میں نے چوری کی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے قنبر! تم اسے لے جاؤ اور اس کی انگلیاں باندھ دو اور آگ جلا دو اور قصائی کو بلا لو، جو اس کو کاٹ دے پھر تم انتظار کرنا، جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: کیا تم نے چوری کی ہے؟ تو اس نے کہا: جی نہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے چھوڑ دیا۔ لوگوں نے ان سے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ نے اسے کیوں چھوڑ دیا ہے؟ جبکہ وہ آپ کے سامنے اقرار کر چکا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس کے قول کی بنیاد پر اسے پکڑا تھا، اور اس کے قول کی بنیاد پر اسے چھوڑ دیا ہے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا، جس نے چوری کی تھی۔ آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، پھر آپ رو پڑے۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کیوں نہ روؤں، جبکہ میری امت کے ایک فرد (کے ہاتھ) کو تمہارے درمیان کاٹا جا رہا ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اس سے درگزر کیوں نہیں کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا شخص برا حکمران ہو گا، جو حدود کے معاملے میں درگزر کرے تاہم تم آپس میں اسے معاف کر دیا کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ابومطر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے بھی میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10567]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ابومطر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے بھی میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10567]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (328)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3534»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
26. بَابٌ فِي مَنْ سَبَّ نَبِيًّا أَوْ غَيْرَهُ
اس شخص کا بیان، جو کسی نبی کو یا اس کے علاوہ کسی اور کو برا کہے
حدیث نمبر: 10568
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَبَّ الْأَنْبِيَاءَ قُتِلَ، وَمَنْ سَبَّ أَصْحَابِي جُلِدَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيِّ رَمَاهُ النَّسَائِيُّ بِالْكَذِبِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انبیاء کرام کو برا کہے اسے قتل کر دیا جائے گا اور جو شخص میرے اصحاب کو برا کہے اسے کوڑے لگائے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے اپنے استاد عبیداللہ بن محمد عمری کے حوالے سے نقل کیا ہے، جس پر امام نسائی رحمہ اللہ نے جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10568]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (659)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10569
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ أَنَّ عَرَفَةَ بْنَ الْحَارِثِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، وَقَاتَلَ مَعَ عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ بِالْيَمَنِ فِي الرِّدَّةِ - مَرَّ بِهِ نَصْرَانِيٌّ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، يُقَالُ لَهُ: الْمَنْدَقُونُ فَدَعَاهُ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَذَكَرَ النَّصْرَانِيُّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَنَاوَلَهُ، فَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: قَدْ أَعْطَيْنَاهُمُ الْعَهْدَ.
فَقَالَ عَرَفَةُ: مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ تَكُونَ الْعُهُودُ وَالْمَوَاثِيقُ عَلَى أَنْ يُؤْذُونَا فِي اللَّهِ وَرَسُولِهِ، إِنَّمَا أَعْطَيْنَاهُمْ عَلَى أَنْ يُخَلَّى بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ وَبَيْنَ كَنَائِسِهِمْ، فَيَقُولُونَ فِيهَا مَا بَدَا لَهُمْ، وَأَنْ لَا نُحَمِّلَهُمْ مَا لَا طَاقَةَ لَهُمْ بِهِ، وَأَنْ نُقَاتِلَ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَيُخَلَّى بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ أَحْكَامِهِمْ إِلَّا أَنْ يَأْتُونَا فَنَحْكُمَ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: صَدَقْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

کعب بن علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عرفہ بن حارث رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے سیدنا عکرمہ بن ابوجہل رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر یمن میں مرتدین کے ساتھ جنگ کی تھی ایک مرتبہ مصر سے تعلق رکھنے والا ایک عیسائی ان کے پاس سے گزرا، جس کا نام مندقون تھا۔ انہوں نے اسے اسلام کی دعوت دی اس عیسائی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی یہ معاملہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا گیا تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے انہیں بلوایا سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم ان لوگوں کو عہد دے چکے ہیں کہ تو سیدنا عرفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے کہ یہ عہد اور میثاق اس چیز کے بارے میں ہو کہ وہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں اذیت پہنچائیں ہم نے انہیں عہد اس چیز کا دیا ہے کہ ہم انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں گے وہ اپنی عبادت گاہوں میں جو مناسب سمجھیں کریں اور انہیں کسی ایسی چیز کا پابند نہیں کریں گے، جس کی ان میں طاقت نہ ہو، اور ہم ان کی خاطر جنگ کریں گے، اور ان کے اور ان کے مذہبی احکام کے بارے میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، البتہ جب وہ لوگ ہمارے پاس آئیں گے، تو ہم ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ دیں گے، جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10569]

حدیث نمبر: 10570
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ أُخْتٌ فَكَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آذَتْهُ فِيهِ، وَشَتَمَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ مُشْرِكَةً، فَاشْتَمَلَ لَهَا يَوْمًا عَلَى السَّيْفِ ثُمَّ أَتَاهَا فَوَضَعَهُ عَلَيْهَا فَقَتَلَهَا.
فَقَامَ بَنُوهَا فَصَاحُوا، وَقَالُوا: قَدْ عَلِمْنَا مَنْ قَتَلَهَا، أَفَتُقْتَلُ أُمُّنَا؟ وَهَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَهُمْ آبَاءٌ وَأُمَّهَاتٌ مُشْرِكُونَ، فَلَمَّا خَافَ عُمَيْرٌ أَنْ يَقْتُلُوا غَيْرَ قَاتِلِهَا، ذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" أَقَتَلْتَ أُخْتَكَ؟". قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" وَلِمَ؟" قَالَ: إِنَّهَا كَانَتْ تُؤْذِينِي فِيكَ، فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَنِيهَا فَسَأَلَهُمْ فَسَمَّوْا غَيْرَ قَاتِلِهَا، فَأَخْبَرَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِ وَأَهْدَرَ دَمَهَا قَالُوا سَمْعًا وَطَاعَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ تَابِعِيَّيْنِ أَحَدُهُمَا ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عمیر بن امیہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کی ایک بہن تھی جب وہ صاحب نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، تو اس عورت نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اذیت پہنچانا شروع کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا کہنا شروع کیا کیونکہ وہ عورت مشرک تھی ایک دن انہوں نے تلوار اٹھائی پھر وہ اس عورت کے پاس آئے انہوں نے وہ تلوار اس عورت پر رکھ کر اسے قتل کر دیا اس عورت کے بچے کھڑے ہوئے، اور چیخنے لگے انہوں نے کہا: ہمیں پتہ ہے، جس نے اس کو قتل کیا ہے آپ نے ہماری والدہ کو قتل کرنا تھا حالانکہ یہ دوسرے لوگ بھی ہیں، جن کے باپ اور مائیں مشرک ہیں (ان میں سے تو کسی نے اپنے رشتے دار کو قتل نہیں کیا) جب سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ کو یہ اندیشہ ہوا کہ اس عورت کے اصل قاتل کی بجائے کسی اور کو وہ لوگ قتل کر دیں گے، تو سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اپنی بہن کو قتل کر دیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں انہوں نے عرض کی: وہ آپ کی ذات کے حوالے سے مجھے اذیت دیتی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بیٹوں کو پیغام بھیجا اور ان سے دریافت کیا: تو ان لوگوں نے اصل قاتل کی بجائے کسی اور کا نام لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا اور اس عورت کے خون کو رائیگاں قرار دیا، تو اس عورت کے بیٹوں نے کہا: ہم اس حکم کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو تابعین کے حوالے سے نقل کی ہے جن میں سے ایک ثقہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10570]
یہ روایت امام طبرانی نے دو تابعین کے حوالے سے نقل کی ہے جن میں سے ایک ثقہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (64/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
27. بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ؟
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے (ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی؟
حدیث نمبر: 10571
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَبْغَضَ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لَمَنْ آمَنَ ثُمَّ كَفَرَ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک مخلوق میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص وہ ہے، جو ایمان لائے اور پھر کافر ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے۔ جسے ابوحاتم اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10571]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (114/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف