الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13389
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رِضَا الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي رِضَا الْوَالِدِ، وَسُخْطُ الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي سُخْطِ الْوَالِدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پروردگار کی رضامندی، والد کی رضامندی میں، اور پروردگار کی ناراضگی، والد کی ناراضگی میں ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن محمد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13389]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن محمد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13389]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1865)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13390
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمْرِهِ وَيُزَادَ فِي رِزْقِهِ فَلْيَبَرَّ وَالِدَيْهِ وَلِيَصِلْ رَحِمَهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا بِرَّ الْوَالِدَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو جائے اس کے رزق میں اضافہ ہو جائے، اس کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13390]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13390]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (266/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1961، 5640، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4638، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12988، 13173، 13399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13391
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طَاعَةُ اللَّهِ طَاعَةُ الْوَالِدِ، وَمَعْصِيَةُ اللَّهِ مَعْصِيَةُ الْوَالِدِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ وَهُوَ لَيِّنٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی اطاعت، والد کی اطاعت میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والد کی نافرمانی میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد أحمد بن ابراہیم بن عبداللہ بن کیسان کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ کمزور ہے، اس کے حوالے سے انہوں نے اسے اسماعیل بن عمرو بجلی سے نقل کیا ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13391]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2276»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13392
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ طُوبَى لَهُ زَادَ اللَّهُ فِي عُمْرِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے، اس کے لئے مبارک باد ہے، اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں اضافہ کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13392]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1494) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (198/20)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7339، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2549، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5035»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13393
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالْبِرُّ زِيَادَةٌ فِي الْعُمْرِ، وَالصَّدَقَةُ تَمْنَعُ مِيتَةَ السُّوءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، عَنْ بَعْضِ بَنِي رَافِعٍ، وَقَدْ سَمَّاهُ غَيْرُهُ: مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ رَافِعٍ، فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ بِاعْتِبَارِ الَّذِي سَمَّاهُ.
سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ، جنہیں غزوہ حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: والدین کے ساتھ اچھا سلوک، عمر میں اضافہ کرتا ہے اور صدقہ، بری موت کو روک دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کسی سے نقل کی ہے، ان کے علاوہ دیگر نے ان کا نام محمد بن خالد بن رافع بیان کیا ہے، تو اس روایت کے رجال اُس اعتبار سے ثقہ ہوں گے، جس نے اُس کا نام بیان کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13393]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (502/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13394
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمَلْتُ أُمِّي عَلَى عُنُقِي فَرْسَخَيْنِ فِي رَمْضَاءَ شَدِيدَةٍ، لَوْ أُلْقِيَتْ فِيهَا بُضْعَةٌ مِنْ لَحْمٍ لَنَضِجَتْ، فَهَلْ أَدَّيْتُ شُكْرَهَا؟ فَقَالَ:" لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ لِطَلْقَةٍ وَاحِدَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ غَيْرِ كَذِبٍ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی یا رسول اللہ! میں شدید گرمی کے موسم میں اپنی والدہ کو اپنی گردن پر بٹھا کر دو فرسخ تک چلا ہوں، ایسی گرمی تھی کہ اگر وہاں گوشت کا ٹکڑا ڈالا جاتا تو وہ پک جاتا، تو کیا میں نے اپنی والدہ کا شکر ادا کر دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شاید یہ، کسی ایک تکلیف کا بدل بنتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے لیکن جھوٹا نہیں ہے اور ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13394]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (255)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 234»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13395
وَعَنْهُ أَنَّ رَجُلًا كَانَ فِي الطَّوَافِ حَامِلًا أُمَّهُ فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ أَدَّيْتُ حَقَّهَا؟ قَالَ:" لَا، وَلَا بِرَكْزَةٍ وَاحِدَةٍ". أَوْ كَمَا قَالَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
اسی صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے اپنی والدہ کو اٹھا کر انہیں طواف کروایا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا میں نے ان کا حق ادا کر دیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! یہ ایک تکلیف کا بھی حق نہیں بنتا ہے، یا جس طرح بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
یہ روایت امام بزار نے اس سے پہلے والی روایت کی سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13395]
یہ روایت امام بزار نے اس سے پہلے والی روایت کی سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13395]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1872)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13396
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ وَمَعَهُ شَيْخٌ فَقَالَ لَهُ:" يَا فُلَانُ مَنْ هَذَا مَعَكَ؟". قَالَ: أَبِي. قَالَ: فَلَا تَمْشِ أَمَامَهُ، وَلَا تَجْلِسْ قَبْلَهُ، وَلَا تَدْعُهُ بِاسْمِهِ، وَلَا تَسْتَسِبَّ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَقَدْ نَقَلَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ أَنَّهُ وُثِّقَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ بْنِ يَزِيدَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کے ساتھ ایک بوڑھا بھی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے فلاں شخص! تمہارے ساتھ کون ہے؟ اس نے جواب دیا: میرے والد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے آگے نہ چلنا اور ان سے پہلے نہ بیٹھنا اور انہیں ان کے نام سے نہ بلانا اور ان کو برا بھلا کہلوانے کا سبب نہ بننا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، جو انہوں نے اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ کمزور ہے، ابن دقیق العید نے یہ بات نقل کی ہے کہ اس کی توثیق کی گی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عرعرہ بن یزید ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13396]

حدیث نمبر: 13397
وَعَنْ أَبِي غَسَّانَ الضَّبِّيِّ قَالَ: خَرَجْتُ أَمْشِي مَعَ أَبِي بِظَهْرِ الْحَرَّةِ، فَلَقِيَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ لِي: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: أَبِي. قَالَ: لَا تَمْشِ بَيْنَ يَدَيْ أَبِيكَ، وَلَكِنِ امْشِ خَلْفَهُ أَوْ إِلَى جَانِبِهِ، وَلَا تَدَعْ أَحَدًا يَحُولُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ، وَلَا تَمْشِ فَوْقَ إِجَّارٍ أَبُوكَ تَحْتَهُ، وَلَا تَأْكُلْ عِرْقًا قَدْ نَظَرَ أَبُوكَ إِلَيْهِ لَعَلَّهُ قَدِ اشْتَهَاهُ. قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْعُقُوقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو غَسَّانَ وَأَبُو غَنْمٍ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوغسان ضبی بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ پتھریلی سرزمین پر چلتا ہوا جا رہا تھا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ میں نے جواب دیا: یہ میرے والد ہیں، انہوں نے فرمایا: تم اپنے والد کے آگے نہ چلنا، بلکہ اُن کے پیچھے چلنا، یا اُن کے ایک طرف چلنا اور تم کسی شخص کو یہ موقع نہ دینا کہ وہ تمہارے اور ان کے درمیان حائل ہو جائے اور تم کسی ایسی بلند جگہ پر نہ چلنا کہ تمہارے والد نیچے ہو رہے ہوں، اور تم کوئی ایسی گوشت والی ہڈی نہ کھانا، جس کی طرف تمہارے والد دیکھ رہے ہوں، ہو سکتا ہے، انہیں اس کی خواہش ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ مکمل روایت، والدین کی نافرمانی سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ابوغسان نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والا شخص ابوغنم، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13397]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ابوغسان نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والا شخص ابوغنم، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13397]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13398
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَجَرْتَ الشِّرْكَ، وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ، هَلْ بِالْيَمَنِ أَبَوَاكَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" أَذِنَا لَكَ؟". قَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْجِعْ إِلَى أَبَوَيْكَ [فَاسْتَأْذِنْهُمَا] ، فَإِنْ فَعَلَا، وَإِلَّا فَبِرَّهُمَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، ہجرت کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم نے شرک سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے؟ لیکن جہاد باقی ہے، کیا یمن میں تمہارے ماں باپ موجود ہیں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اُن دونوں نے تمہیں اجازت دی تھی؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ماں باپ کی طرف واپس چلے جاؤ اور ان دونوں سے اجازت مانگو، اگر وہ اجازت دیدیتے ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتے رہنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13398]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13398]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (75/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔