🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ مِنْ فِيهِ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان، جس نے آپ ﷺ کے منہ میں سے، کوئی چیز لے کر کھائی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14138
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةٌ بَذِيئَةُ اللِّسَانِ قَدْ عُرِفَ ذَلِكَ مِنْهَا، وَبَيْنَ يَدَيْهِ قَدِيدٌ يَأْكُلُهُ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِيدَةً فِيهَا عَصَبٌ، فَأَلْقَاهَا إِلَى فِيهِ، فَجَعَلَ يَلُوكُهَا مَرَّةً عَلَى جَانِبِهِ هَذَا وَمَرَّةً عَلَى جَانِبِهِ الْآخَرِ، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَلَا تُطْعِمُنِي؟ قَالَ:" بَلَى". فَنَاوَلَهَا مِمَّا بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَتْ: لَا إِلَّا الَّذِي فِي فِيكَ. فَأَخْرَجَهُ فَأَعْطَاهَا فَأَلْقَتْهُ فِي فَمِهَا فَلَمْ تَزَلْ تَلُوكُهُ حَتَّى ابْتَلَعَتْهُ، فَلَمْ يُعْلَمْ مِنْ تِلْكَ الْمَرْأَةِ بَعْدَ ذَلِكَ الْأَمْرُ الَّذِي كَانَتْ عَلَيْهِ مِنَ الْبَذَاءِ وَالذَّرَابَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، جو زبان کی تیز تھی اور یہ چیز اس کے حوالے سے معروف تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قدید موجود تھا، جسے آپ کھا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کا ٹکڑا لیا، اسے اپنے منہ میں رکھا، پھر ایک مرتبہ آپ نے اس کو چبایا، ایک مرتبہ ایک طرف سے چبایا، ایک مرتبہ دوسری طرف سے چبایا، تو اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا آپ کھانے کے لئے مجھے نہیں دیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آگے جو موجود تھا، وہ اس کی طرف بڑھایا، اس خاتون نے عرض کی: جی نہیں! میں صرف وہ چیز لوں گی، جو آپ کے منہ میں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ میں سے اُسے نکال کر اس خاتون کو دے دیا، اس خاتون نے اسے اپنے منہ میں ڈالا، اور اُسے چبانے لگی، یہاں تک کہ اس نے اسے نگل لیا، اس کے بعد اس خاتون کی طرف سے کبھی وہ چیز نہیں سامنے نہیں آئی، جو زبان کی تیزی اور بدتمیزی اس کی طرف سے معروف تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کا ایک اور طریق پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14138]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7903)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7903»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. بَابُ بَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي اللَّبَنِ وَآيَتِهِ فِيهِ .
دودھ میں، نبی اکرم ﷺ کی برکت اور اس بارے میں آپ ﷺ کی نشانی (یا معجزے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14139
عَنِ ابْنَةٍ لِخَبَّابٍ قَالَتْ: خَرَجَ خَبَّابٌ فِي سَرِيَّةٍ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَاهَدُنَا حَتَّى كَانَ يَحْلِبُ عَنْزًا لَنَا، فَكَانَ يَحْلِبُهَا فِي جَفْنَةٍ، فَكَانَتْ تَمْتَلِئُ حَتَّى تَطْفَحَ. قَالَتْ: فَلَمَّا قَدِمَ خَبَّابٌ حَلَبَهَا، فَعَادَ حِلَابُهَا إِلَى مَا كَانَ قَالَتْ: فَقُلْنَا لِخَبَّابٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْلِبُهَا حَتَّى تَمْتَلِئَ جَفْنَتُنَا فَلَمَّا حَلَبْتَهَا نَقَصَ حِلَابُهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ الْقَائِشِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: سیدنا خباب رضی اللہ عنہ اس ایک جنگی مہم میں تشریف لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دیکھ بھال کرتے رہے، یہاں تک کہ آپ ہماری بکری کا دودھ دوہ دیتے تھے، آپ اسے ایک برتن میں دوہتے تھے، جو بھر جاتا تھا، یہاں تک کہ گرنے کے قریب ہوتا تھا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا خباب رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اس بکری کا دودھ دوہا، تو وہ اتنا ہی تھا، جتنا پہلے ہوا کرتا تھا، وہ خاتون کہتی ہیں: ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو جب اُسے دوہتے تھے، تو اس سے پورے برتن کو بھر دیتے تھے اور جب آپ اس کو دوہتے ہیں، تو وہ کم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن زید قائش کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/25) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (372/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20566»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14140
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ النُّعْمَانِ السَّكُونِيِّ قَالَ: انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مُسْتَخْفِيًا مِنْ قُرَيْشٍ، فَمَرَّا بِرَاعٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ مِنْ شَاةٍ ضَرَبَهَا الْفَحْلُ؟". قَالَ: لَا وَلَكِنَّ هَا هُنَا شَاةً قَدْ خَلَّفَهَا الْجُهْدُ، فَقَالَ:" ائْتِنِي بِهَا". فَأَتَاهُ بِهَا فَمَسَحَ ضَرْعَهَا وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ، فَحَلَبَ فَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ حَلَبَ فَسَقَى الرَّاعِيَ، ثُمَّ حَلَبَ فَشَرِبَ، فَقَالَ لَهُ: بِاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مِثْلَكَ، مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ:" إِنْ أَخْبَرْتُكَ تَكْتُمُ عَلَيَّ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ: الَّذِي تَزْعُمُ قُرَيْشٌ أَنَّهُ صَابِئٌ؟ قَالَ:" إِنَّهُمْ يَقُولُونَ ذَلِكَ". قَالَ: فَإِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنَّهُ لَا يَقْدِرُ عَلَى مَا فَعَلْتَ إِلَّا رَسُولٌ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: أَتْبَعُكَ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا الْيَوْمَ فَلَا، وَلَكِنْ إِذَا سَمِعْتَ أَنَّا قَدْ ظَهَرْنَا فَائْتِنَا". فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ مَا ظَهَرَ بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قیس بن نعمان سکونی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، یہ لوگ قریش سے چھپتے ہوئے جا رہے تھے، ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی ایسی بکری ہے؟ جس کے ساتھ نر جانور نے جفتی کی ہو، اس نے جواب دیا: جی نہیں! یہاں پر ایک ایسی بکری ہے، جو کمزوری کی وجہ سے چل نہیں پا رہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی کو میرے پاس لے آؤ! وہ اس بکری کو آپ کے پاس لے کے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی، پھر آپ نے وہ دودھ دوہ لیا، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو وہ دودھ پلایا، پھر آپ نے دودھ دوہ لیا اور چرواہے کو پلایا، پھر آپ نے دودھ دوہ لیا اور خود پیا، اس چرواہے نے آپ سے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آپ جیسا فرد نہیں دیکھا، آپ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تمہیں بتا دوں، تو کیا تم اس بات کو چھپا کے رکھو گے؟ اس نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جو اللہ کا رسول ہے، اس نے کہا: آپ وہی صاحب ہیں، جن کے بارے میں قریش یہ کہتے ہیں کہ وہ بے دین ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ یہی کہتے ہیں، اس نے کہا: پھر میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں، کیونکہ جو کام آپ نے کیا ہے، وہ کوئی رسول ہی کر سکتا ہے، پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا میں آپ کے ساتھ آؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی نہیں، جب تم یہ سنو کہ ہمیں غلبہ حاصل ہو گیا ہے، تو تم ہمارے پاس آ جانا۔ راوی کہتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ میں غلبہ حاصل کرنے کے بعد وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6461»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14141
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: بَعَثْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ دَاجِنٍ فَرَدَّهَا وَقَالَ:" ابْغِنِي شَاةً لَا تَحْلِبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حِزَامِ بْنِ هِشَامِ بْنِ حُبَيْشٍ وَأَبِيهِ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک گھریلو بکری بھیجی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: ایسی بکری میرے پاس بھیجو! جو دودھ نہ دیتی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حزام بن ہشام بن حبیش کا، اور اس کے والد کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14141]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (349/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14142
وَعَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَاهُ قَالَ: فِي سَفَرٍ - فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَقَالَ لِي:" يَا سَعْدُ اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الْعَنْزَةِ فَاحْلِبْهَا". وَعَهْدِي بِذَلِكَ الْمَكَانِ وَمَا فِيهِ عَنْزٌ، فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا فِيهِ عَنْزٌ حَافِلٌ فَحَلَبْتُهَا قَالَ: لَا أَدْرِي كَمْ مِنْ مَرَّةٍ، ثُمَّ وَكَّلْتُ بِهَا إِنْسَانًا وَشُغِلْتُ بِالرِّحْلَةِ، فَذَهَبَتِ الْعَنْزُ، فَاسْتَبْطَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيْ سَعْدُ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الرِّحْلَةَ شَغَلَتْنَا فَذَهَبَتِ الْعَنْزُ. فَقَالَ:" إِنَّ الْعَنْزَ ذَهَبَ بِهَا رَبُّهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ فِي صِفَتِهِ وَفِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ مِنْ طُرُقٍ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہم سفر کر رہے تھے، ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے سعد! تم اس بکری کے پاس جاؤ اور اس کا دودھ دوہ لو، راوی کہتے ہیں: میں کچھ دیر پہلے اس جگہ سے گزر کے آیا تھا، وہاں کوئی بکری نہیں تھی، پھر وہاں آیا تو وہاں ایک بکری موجود تھی، جس کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے، میں نے اس کا دودھ دوہ لیا، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کتنی مرتبہ، پھر میں نے یہ کام کسی اور کے سپرد کیا اور خود پالان کی تیاری میں مصروف ہو گیا، تو اسی دوران بکری چلی گئی، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے میں تاخیر ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے سعد! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں سامان کے حوالے سے مصروف ہو گیا، تو وہ بکری چلی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بکری کو اس کا پروردگار (یا اس کا مالک) لے گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کی حدیث گزر چکی ہے، جو آپ کے حلیہ کے بارے میں ہے، اور آپ کے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بارے میں ہے، اور یہ مختلف طرق سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. بَابُ قُدُومِ وَفْدِ الْجِنِّ وَطَاعَتِهِمْ لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
جنات کے وفد کا آنا اور ان کا نبی اکرم ﷺ کی فرمانبرداری کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14143
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ وَهُوَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ إِذْ قَالَ:" لِيَقُمْ مَعِيَ رَجُلٌ مِنْكُمْ، وَلَا يُقُومَنَّ مَعِي رَجُلٌ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْغِشِّ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ". قَالَ: فَقُمْتُ مَعَهُ فَأَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ وَلَا أَحْسَبُهَا إِلَّا مَاءً، فَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذْ كُنَّا بِأَعْلَى مَكَّةَ رَأَيْتُ أَسْوِدَةً مُجْتَمِعَةً قَالَ: فَخَطَّ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطًّا ثُمَّ قَالَ:" قُمْ هَهُنَا حَتَّى آتِيَكَ". فَقُمْتُ وَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ فَرَأَيْتُهُمْ يَثُورُونَ إِلَيْهِ. قَالَ: فَسَمَرَ مَعَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلًا طَوِيلًا، حَتَّى جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَا زِلْتَ قَائِمًا يَا ابْنَ مَسْعُودٍ؟". قُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَلَمْ تَقُلْ لِي: قُمْ حَتَّى آتِيَكَ؟ قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِي:" هَلْ مَعَكَ مِنْ وَضُوءٍ؟". قَالَ: فَقُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَفَتَحْتُ الْإِدَاوَةَ فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ. قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَقَدْ أَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ وَلَا أَحْسَبُهَا إِلَّا مَاءً فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ. قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَمَرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ". قَالَ: ثُمَّ تَوَضَّأَ مِنْهَا. فَلَمَّا قَامَ يُصَلِّي أَدْرَكَهُ شَخْصَانِ مِنْهُمْ، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نُحِبُّ أَنْ تَؤُمَّنَا فِي صَلَاتِنَا، قَالَ: فَصَفَّهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْفَهُ ثُمَّ صَلَّى بِنَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" هَؤُلَاءِ جِنُّ نَصِيبِينَ، جَاءُونِي يَخْتَصِمُونَ فِي أُمُورٍ كَانَتْ بَيْنَهُمْ، وَقَدْ سَأَلُونِي الزَّادَ فَزَوَّدْتُهُمْ". قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: وَهَلْ عِنْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْءٌ تُزَوِّدُهُمْ إِيَّاهُ؟ قَالَ:" قَدْ زَوَّدْتُهُمُ الرَّجْعَةَ وَمَا وَجَدُوا مِنْ رَوْثٍ وَجَدُوهُ شَعِيرًا، وَمَا وَجَدُوا مِنْ عَظْمٍ وَجَدُوهُ كَاسِيًا". قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَنْ يُسْتَطَابَ بِالْعَظْمِ وَالرَّوْثِ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو زَيْدٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ میں موجود تھے، آپ اپنے چند اصحاب کے درمیان موجود تھے، اسی دوران آپ نے فرمایا: تم میں کوئی ایک شخص اٹھ کر میرے ساتھ چلے اور میرے ساتھ کوئی ایسا شخص ہرگز نہ جائے، جس کے دل میں ذرے کے وزن جتنی کھوٹ ہو، راوی کہتے ہیں: تو میں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا، میں نے ایک برتن لے لیا، میرا یہ خیال تھا کہ اس میں پانی موجود ہو گا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوا، یہاں تک کہ ہم مکہ کے بالائی علاقے میں پہنچے، تو میں نے وہاں کچھ وجود دیکھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ایک لکیر لگائی اور پھر فرمایا: تم نے یہاں ٹھہرنا ہے جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا، تو میں کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر خاصی دیر تک ان کے ساتھ بات چیت کرتے رہے، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا: اے ابن مسعود! تم اس وقت سے کھڑے ہوئے ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! کیا آپ نے مجھ سے یہ نہیں فرمایا تھا کہ جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا، تم کھڑے رہو، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! راوی کہتے ہیں جب میں نے برتن کو کھولا تو اس میں نبیذ موجود تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں نے تو یہ برتن اس لئے لیا تھا کہ میرا خیال تھا کہ اس میں پانی ہو گا، لیکن اس میں تو نبیذ موجود ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور پاکیزہ چیز ہے، اور پانی پاک کرنے والا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کر لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے، تو ان میں سے دو افراد آپ کے پاس آئے، ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری یہ خواہش ہے کہ آپ نماز میں ہماری امامت کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے پیچھے کھڑا کر لیا، پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کون تھے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نصیبین سے تعلق رکھنے والے جنات تھے جو میرے پاس آئے تھے، یہ مختلف امور کے بارے میں مقدمہ لے کے آئے تھے، جو ان کے درمیان چل رہا تھا، انہوں نے مجھ سے زاد راہ کے بارے میں دریافت کیا، تو (یا انہوں نے مجھ سے زاد راہ مانگا، تو وہ) میں نے انہیں دے دیا، راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے؟ جو آپ نے انہیں زاد راہ کے طور پر دی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے انہیں زاد راہ میں ہڈی دی ہے، اور جو مینگنی انہیں ملے گی، وہ دی ہے کہ انہیں وہ جو کی شکل میں ہو گی، اور جو ہڈی ملے گی، وہ ہڈی گوشت والی ملے گی، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انسانوں کو) اس موقع پر یہ منع کر دیا کہ ہڈی یا مینگنی کے ذریعے استنجاء کیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوزید ہے، جو عمرو بن حریث کا آزاد کردہ غلام ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9966) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4381)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14144
وَعَنْهُ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَقْرَأَ عَلَى إِخْوَانِكُمْ مِنَ الْجِنِّ فَلْيَقُمْ مَعِيَ رَجُلٌ، وَلَا يَقُمْ رَجُلٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ كِبْرٍ". فَقُمْتُ مَعَهُ فَأَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ فِيهَا نَبِيذٌ، فَانْطَلَقْتُ فَلَمَّا بَرَزَ خَطَّ لِي خَطًّا وَقَالَ:" لَا تَخْرُجْ مِنْهُ، فَإِنَّكَ إِنْ خَرَجْتَ مِنْهُ لَمْ تَرَنِي وَلَا أَرَاكَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَانْطَلَقَ وَتَوَارَى عَنِّي حَتَّى لَمْ أَرَهُ، فَلَمَّا سَطَعَ الْفَجْرُ أَقْبَلَ فَقَالَ لِي:" أَرَاكَ قَائِمًا؟". فَقُلْتُ: مَا قَعَدْتُ، فَقَالَ:" مَا عَلَيْكَ لَوْ فَعَلْتَ؟". قُلْتُ: خَشِيتُ أَنْ أَخْرُجَ مِنْهُ. قَالَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ خَرَجْتَ مِنْهُ لَمْ تَرَنِي وَلَمْ أَرَكَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، هَلْ مَعَكَ وَضُوءٌ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" مَا هَذِهِ الْإِدَاوَةُ". قُلْتُ: فِيهَا نَبِيذٌ. قَالَ:" تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ". فَتَوَضَّأَ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلَانِ مِنَ الْجِنِّ فَسَأَلَاهُ الطَّعَامَ قَالَ:" أَلَمْ آمُرْ لَكُمَا وَلِقَوْمِكُمَا بِمَا يُصْلِحُكُمْ؟". قَالَا: بَلَى، وَلَكِنْ أَحْبَبْنَا أَنْ يَشْهَدَ بَعْضُنَا مَعَكَ الصَّلَاةَ. قَالَ:" فَمَنْ أَنْتُمَا؟". قَالَا: نَحْنُ مِنْ أَهْلِ نَصِيبِينَ، قَالَ:" قَدْ أَفْلَحَ هَذَانِ وَأَفْلَحَ قَوْمُهُمَا". فَأَمَرَ لَهُمَا بِالرَّوْثِ وَالْعِظَامِ طَعَامًا وَلَحْمًا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو زَيْدٍ وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ أَيْضًا وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے جنات بھائیوں کے سامنے تلاوت کروں، تو میرے ساتھ کوئی شخص اُٹھ کر چلے اور کوئی ایسا شخص نہ اُٹھے، جس کے دل میں رائی کے دانے جتنا تکبر ہو، راوی کہتے ہیں: تو میں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا، میں نے ایک برتن لے لیا، جس میں نبیذ موجود تھی، میں روانہ ہوا، جب ہم اس مقام پر پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ایک لکیر کھینچی اور مجھ سے فرمایا: تم اس سے باہر نہ جانا، کیونکہ اگر تم اس سے باہر گئے، تو قیامت کے دن تک نہ تم مجھے دیکھ سکو گے، نہ میں تمہیں دیکھ سکوں گا، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، اور میری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے، یہاں تک کہ میں آپ کو دیکھ نہیں سکتا تھا، جب صبح صادق کا وقت ہوا، تو آپ تشریف لائے، آپ نے مجھ سے فرمایا: میں تمہیں کھڑا ہوا دیکھ رہا ہوں، میں نے عرض کی: میں بیٹھا ہی نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر کیا حرج تھا کہ اگر تم ایسا کر لیتے؟ میں نے عرض کی: مجھے یہ اندیشہ تھا کہ کہیں میں اس سے نکل نہ جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اس سے نکل جاتے، تو قیامت کے دن تک نہ تم نے مجھے دیکھنا تھا، اور نہ میں نے تمہیں دیکھنا تھا، کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس برتن میں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اس میں نبیذ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور پاکیزہ ہوتی ہے، اور پانی پاک ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور نماز ادا کی، جب آپ نے نماز ادا کی تو جنات میں سے دو افراد آپ کے پاس آئے، انہوں نے آپ سے کھانا مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے تم دونوں کے لئے اور تم دونوں کی قوم کے لئے اس چیز کا حکم نہیں دیا ہے؟ جو تمہارے لئے موزوں ہو، ان دونوں نے عرض کی: جی ہاں! لیکن ہماری یہ خواہش تھی کہ ہم میں سے بعض لوگ آپ کی اقتداء میں نماز میں شریک ہوتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم دونوں کون ہو؟ ان دونوں نے بتایا: ہم نصیبین سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دونوں کامیاب ہو گئے، اور ان دونوں کی قوم کامیاب ہو گئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں مینگنی اور ہڈی کا حکم دیا کہ وہ کھانا اور گوشت بن جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوزید اور ایک راوی قیس بن ربیع ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9962)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4368، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14145
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: اسْتَتْبَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ الْجِنِّ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى بَلَغْنَا أَعْلَى مَكَّةَ فَخَطَّ لِي خَطًّا وَقَالَ:" لَا تَبْرَحْ". ثُمَّ انْصَاعَ فِي أَجْبَالِ الْجِنِّ، فَرَأَيْتُ الرِّجَالَ يَنْحَدِرُونَ عَلَيْهِ مِنْ رُءُوسِ الْجِبَالِ، حَتَّى حَالُوا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَاخْتَرَطْتُ السَّيْفَ وَقُلْتُ: لَأَضْرِبَنَّ حَتَّى أَسْتَنْقِذَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَهُ:" لَا تَبْرَحْ حَتَّى آتِيَكَ". قَالَ: فَلَمْ أَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى أَضَاءَ الْفَجْرُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا قَائِمٌ فَقَالَ:" مَا زِلْتَ عَلَى حَالِكَ؟". قُلْتُ: لَوْ لَبِثْتَ شَهْرًا مَا بَرِحْتُ حَتَّى تَأْتِيَنِي، ثُمَّ أَخْبَرْتُهُ بِمَا أَرَدْتُ أَنْ أَصْنَعَ فَقَالَ:" لَوْ خَرَجْتَ مَا الْتَقَيْنَا أَنَا وَأَنْتَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". ثُمَّ شَبَّكَ أَصَابِعَهُ فِي أَصَابِعِي ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي وُعِدْتُ أَنْ يُؤْمِنَ بِي الْإِنْسُ وَالْجِنُّ، فَأَمَّا الْإِنْسُ فَقَدْ آمَنَتْ بِي وَأَمَّا الْجِنُّ فَقَدْ رَأَيْتَ". قَالَ:" وَمَا أَظُنُّ أَجَلِي إِلَّا قَدِ اقْتَرَبَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَسْتَخْلِفُ أَبَا بَكْرٍ؟ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَرَأَيْتُ أَنَّهُ لَمْ يُوَافِقْهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَسْتَخْلِفُ عُمَرَ؟ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَرَأَيْتُ أَنَّهُ لَمْ يُوَافِقْهُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَسْتَخْلِفُ عَلِيًّا؟ قَالَ:" ذَاكَ وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنْ بَايَعْتُمُوهُ وَأَطَعْتُمُوهُ أَدْخَلَكُمُ الْجَنَّةَ أَكْتَعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ساتھ چلنے کے لئے کہا:، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہو گیا، یہاں تک کہ ہم مکہ کے بالائی حصے میں پہنچ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ایک لکیر لگا دی اور فرمایا: یہیں رہنا، پھر آپ جنات کی طرف تشریف لے گئے، میں نے کچھ افراد کو دیکھا کہ وہ پہاڑوں کے سروں سے اتر کر آپ کی طرف آ رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ لوگ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حائل ہو گئے، میں نے تلوار نکالی اور سوچا کہ میں اس کے ذریعے ضرور ضرب لگاؤں گا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچا لوں گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مجھے یاد آ گیا کہ جب تک میں تمہارے پاس نہیں آتا، تم نے یہیں رہنا ہے، راوی کہتے ہیں: مسلسل اسی طرح کی صورت حال رہی، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہونے لگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، میں اس وقت کھڑا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: تم مسلسل اسی حالت میں رہے ہو؟ میں نے عرض کی: اگر ایک ماہ بھی گزر جاتا، تو میں نے ایسے ہی رہنا تھا، جب تک آپ میرے پاس تشریف نہیں لے آتے، پھر میں نے آپ کو بتایا کہ جو میں نے کرنے کا ارادہ کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس سے باہر نکل جاتے، تو قیامت کے دن تک میری اور تمہاری ملاقات نہ ہو پاتی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں میری انگلیوں میں داخل کیں اور پھر فرمایا: میرے ساتھ وعدہ کیا گیا کہ انسان اور جنات مجھ پر ایمان لائیں گے، جہاں تک انسانوں کا تعلق ہے، تو وہ مجھ پر ایمان لا رہے ہیں، اور جہاں تک جنات کا تعلق ہے، تو وہ تم دیکھ رہے ہو۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ میرا وقت قریب آ چکا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جانشین مقرر نہیں کرتے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، تو مجھے یہ لگا کہ شاید یہ موزوں نہیں ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جانشین مقرر نہیں کرتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، مجھے اندازہ ہوا کہ یہ بھی آپ کے نزدیک موزوں نہیں ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جانشین مقرر نہیں کرتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ ایسا فرد ہے کہ اگر تم اس کی بیعت کر لو گے، اور اس کی اطاعت کرو گے، تو وہ تم سب کو جنت میں داخل کروا دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14145]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9969)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. بَابٌ مِنْهُ فِي طَاعَتِهِمْ .
ان کا اطاعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14146
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ بِوَلَدِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَهُ لَمَمًا، وَإِنَّهُ يَأْخُذُهُ عِنْدَ طَعَامِنَا فَيُفْسِدُ عَلَيْنَا طَعَامَنَا. فَمَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدْرَهُ وَدَعَا لَهُ، فَثَعَّ ثَعَّةً، فَخَرَجَ مِنْ فِيهِ مِثْلُ الْجَرْوِ الْأَسْوَدِ فَشُفِيَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون اپنے بچے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس پر جن آنے کی شکایت ہے، ہمارے کھانے کے وقت اسے دورہ پڑتا ہے، اور وہ ہمارا کھانا خراب کر دیتا ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا، اور اس کے لئے دعا کر دی، تو اس نے قے کر دی، اس کے منہ سے کالے پلے کی طرح کی کوئی چیز نکلی، تو وہ تندرست ہو گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2133)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2134، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 19، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3937/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14147
وَفِي رِوَايَةٍ: فَثَعَّ ثَعَّةً يَعْنِي: سَعَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَرَقَدٌ السَّبَخِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لفظ ”ثعہ“ کا مطلب یہ ہے: اُسے کھانسی آئی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فرقد سبخی ہے، جسے یحیی بن معین اور عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14147]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں